الفریڈ نوبل
الفریڈ نوبل سویڈن کا کیمیادان، مہندس، نئے خیالات سے روشناش کروانے والا، فوجی جنگی ساز و سامان تیار اور ڈیزائن کرنے والا اور ڈائنامائیٹ کا موجد تھا۔ اس نے "بوفوس" سٹیل مل کو خرید کر اسے سویڈن کی فوجی جنگی سامان تیار کرنے والی ایک بڑی کمپنی میں تبدیل کر دیا۔ اپنی وصیت میں اسنے اپنے بے شمار دولت کا ایک بڑا حصہ نوبل انعام دینے کے لیے وقف کر دیا۔ مصنوعی تیار کیے گئے عنصر "نوبلیئم" کا نام بھی اس کے نام پر رکھا گیا ہے ۔
الفریڈ نوبل Alfred Nobel | |
---|---|
(سویڈنی میں: Alfred Nobel) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (سویڈنی میں: Alfred Bernhard Nobel) |
پیدائش | 21 اکتوبر 1833 سٹاکہوم, سویڈن |
وفات | 10 دسمبر 1896 سان ریمو, اطالیہ |
(عمر 63 سال)
وجہ وفات | دماغی جریان خون |
طرز وفات | طبعی موت |
رہائش | پیرس کا سولہواں اراؤنڈڈسمنٹ [1] |
شہریت | سویڈن |
رکن | رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز |
عارضہ | مرگی [2][3] |
خاندان | نوبل خاندان |
عملی زندگی | |
پیشہ | کیمیا دان، انجینئر، موجد، اسلحہ صنعت کار اور موجد |
مادری زبان | سونسکا |
پیشہ ورانہ زبان | فرانسیسی ، روسی ، انگریزی ، جرمن ، اطالوی ، سونسکا [4][5] |
شعبۂ عمل | کیمیادان ، انجینئر ، موجد |
وجہ شہرت | ایجاد ڈائنامائٹ, نوبل انعام |
کارہائے نمایاں | نوبل انعام |
اعزازات | |
دستخط | |
درستی - ترمیم |
ذاتی زندگی
ترمیمالفریڈ نوبل، عمانوئیل نوبل اور آندریتے اہیلسل نوبل کا تیسرا بیٹا تھا اور 21 اکتوبر 1833ء ميں اسٹاک ہوم، سویڈن میں پیدا ہوا۔ بعد میں یہ اپنے خاندان کے ساتھ سینٹ پیٹرز برگ، روس چلا گیا۔ یہاں اس کے والد نے تارپیڈو بنانے کا کام شروع کیا، پلائی وڈ بھی اس کے والد کی ایجاد تھی۔ الفریڈ نوبل نے پروفیسر نکولائی نکولائیوچ زینن سے کیمیا پڑھی اور 18 سال کی عمر میں 4 سال کے لیے کیمیا پڑھنے امریکا چلا گیا۔ یہاں اس نے کچھ عرصے کے لیے جان ایریکسن کے پاس بھی کام کیا۔ 1859ء میں اس کے والد کی فیکٹری اس کے دوسرے بھائی لودویک نوبل کی نگرانی میں چلی گئی، جس نے اس فیکٹری کو بہت وسعت دی۔ اپنے خاندانی کاروبار کے دیوالیہ ہونے کے بعد الفرید اپنے والد کے ساتھ سویڈن واپس چلا گیا اور خود کو دھماکا خیز مواد کے مطالعے کے لیے وقف کر دیا، خاص طور پر اس کی محفوظ تیاری کے لیے۔ 3 ستمبر 1864ء میں ان کی فیکٹری میں بہت بڑا دھماکا ہوا جس میں اس کے چھوٹے بھائی ایمل سمیت 5 لوگ مارے گئے۔ الفرید نوبل نے 1895ء میں نوبل انعام کی بنیاد رکھی اپنی وصیت لکھتے وقت رکھی اور اس انعام کو چلانے کے لیے اپنی دولت کا بڑا حصہ وقف کیا۔ نوبل انعام 1901ء سے طبیعیات، کیمیا، طب، ادب اور امن کے شعبوں میں نمایاں خدمات دینے والے مردوں اور عورتوں کو دیا جانا شروع ہوا۔ اگرچہ الفریڈ ساری عمر غیر شادی شدہ رہا لیکن اس کے سوانح نگار کم از کم اس کے تین معاشقے لکھتے ہیں۔ الفرید کا پہلا معاشقہ روس میں ایک روسی لڑکی الیکزینڈرا کے ساتھ تھا، جس نے اس کے شادی کے پیغام کو رد کر دیا۔ 1876ء میں بیروتھا کنسکی اس کی سیکٹری بنی، لیکن کچھ عرصے بعد اسنے، اس کو چھوڑ کر "بارن آرتھر گونڈاکار شٹنز" کے ساتھ شادی کر لی۔ اگرچہ اس کا الفریڈ کے ساتھ تعلق بہت کم عرصے رہا لیکن اسنے الفریڈ کے ساتد خط کتابت 1896ء میں اس کی موت تک رکھی۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اپنی وصیت میں امن کا نوبل انعام رکھنے کا فیصلہ بھی اسنے بیروتھا کے مشورے سے کیا تھا۔ 1906ء کا امن نوبل انعام بیروتھا وان شٹنز کو اس کی امن کے لیے کوششوں پر دیا گیا۔ الفرید کی تیسری اور سب سے زیادہ عرصے تک 18 سال تک قائم رہنے والی محبت ویانا کی ایک پھول بیچنے والی لڑکی صوفیہ کے ساتھ تھی۔ اپنے بہت سارے خطوط میں الفرید نے اس کو "میڈم صوفیہ نوبل"بھی لکھا ہے ۔
ویکی ذخائر پر الفریڈ نوبل سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.nobelprize.org/alfred-nobel/alfred-nobels-house-in-paris
- ↑ http://www.epilepsiemuseum.de/alt/nobelen.html — اخذ شدہ بتاریخ: 23 فروری 2022
- ↑ عنوان : Did all those famous people really have epilepsy? — جلد: 6 — صفحہ: 115-39 — شمارہ: 2 — https://dx.doi.org/10.1016/J.YEBEH.2004.11.011 — https://pubmed.ncbi.nlm.nih.gov/15710295 — http://www.epilepsiemuseum.de/alt/nobelen.html
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb125092450 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/25265251
- ↑ https://www.smenet.org/Professional-Development/Awards-Competitions/Award-Recipients/John-Fritz-Medal-Award
- ↑ https://phaleristica.com/tag/alfred-nobel/ — اخذ شدہ بتاریخ: 14 جون 2022