اے آر رحمان
اللہ رکھا رحمان جنہیں عام طور پر اے آر رحمان کے طور پر جانا جاتا ہے ہندوستان کے ایک معروف موسیقار و گلوکار ہیں۔
اے آر رحمان | |
---|---|
(انگریزی میں: A. R. Rahman) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: A. S. Dileep Kumar) |
پیدائش | 6 جنوری 1966ء (58 سال)[1][2][3][4] چنئی [5] |
رہائش | چنئی |
شہریت | بھارت |
تعداد اولاد | 3 |
بہن/بھائی | سب سے زیادہ رحم کرنے والا |
فنکارانہ زندگی | |
نوع | بھارتی کلاسیکی موسیقی ، پاپ موسیقی [6]، پاپ راک ، برقیاتی موسیقی ، مغربی موسیقی ، رقص موسیقی |
آلہ موسیقی | بانسری ، سکسوفون ، گٹار ، وایولا ، ستار ، پیانو ، ترم ، بربط ، صوت |
پروڈکشن کمپنی | کولمبیا ریکارڈز |
مادر علمی | ٹرینیٹی لابان کوسرویٹوار آف میوزک اینڈ ڈانس |
پیشہ | نغمہ ساز ، گلو کار ، کارجو [7]، متعدد سازندہ [8][9][10]، میوزک پروڈیوسر [11][12][13]، نغمہ نگار [14][15]، موسیقی ہدایت کار ، فلم اسکور کمپوزر ، فلم اداکار ، فلم ساز ، فلم ہدایت کار |
پیشہ ورانہ زبان | تیلگو ، ہندی ، تمل [16]، انگریزی |
شعبۂ عمل | پس پردہ فلمی موسیقی |
اعزازات | |
فوکوکا ایشیائی ثقافت انعام (2016) زی سنیما اعزاز برائے بہترین موسیقی ہدایت کار (برائے:Rockstar ) (2012) ایفا اعزاز برائے بہترین موسیقی ہدایت کار (برائے:Rockstar ) (2012) فلم فئیر اعزاز برائے بہترین موسیقی ہدایت کار (برائے:Rockstar ) (2012) فلم فئیر اعزاز برائے بہترین موسیقی ہدایت کار (2010) پدم بھوشن (2010)[17] سی این این نیوز 18 انڈین آف دی ائیر (2009) فلم فئیر اعزاز برائے بہترین موسیقی ہدایت کار (برائے:جانے تو ۔۔۔ یا جانے نہ ) (2009) ایفا اعزاز برائے بہترین موسیقی ہدایت کار (برائے:جودھا اکبر (فلم) ) (2009) زی سنیما اعزاز برائے بہترین موسیقی ہدایت کار (برائے:گرو ) (2008) فلم فئیر اعزاز برائے بہترین موسیقی ہدایت کار (برائے:گرو ) (2008) آسکر اعزاز برائے عمدہ اصل موسیقی اسکور (برائے:سلم ڈاگ ملینئر ) (2008) ایفا اعزاز برائے بہترین موسیقی ہدایت کار (برائے:گرو ) (2008) فلم فئیر اعزاز برائے بہترین موسیقی ہدایت کار (برائے:رنگ دے بسنتی ) (2007) ایفا اعزاز برائے بہترین موسیقی ہدایت کار (برائے:رنگ دے بسنتی ) (2007) زی سنیما اعزاز برائے بہترین موسیقی ہدایت کار (برائے:رنگ دے بسنتی ) (2007) زی سنیما اعزاز برائے بہترین موسیقی ہدایت کار (برائے:ستیہ ) (2003) ایفا اعزاز برائے بہترین موسیقی ہدایت کار (برائے:ستیہ ) (2003) فلم فئیر اعزاز برائے بہترین موسیقی ہدایت کار (برائے:ستیہ ) (2003) ایفا اعزاز برائے بہترین موسیقی ہدایت کار (برائے:لگان ) (2002) فلم فئیر اعزاز برائے بہترین موسیقی ہدایت کار (برائے:لگان ) (2002) زی سنیما اعزاز برائے بہترین موسیقی ہدایت کار (برائے:لگان ) (2002) قومی فلم اعزاو برائے بہترین موسیقی ہدایت کاری (برائے:لگان ) (2001) فنون میں پدم شری (2000) فلم فئیر اعزاز برائے بہترین موسیقی ہدایت کار (برائے:تال (فلم) ) (2000) ایفا اعزاز برائے بہترین موسیقی ہدایت کار (برائے:تال (فلم) ) (2000) زی سنیما اعزاز برائے بہترین موسیقی ہدایت کار (برائے:تال (فلم) ) (2000) فلم فئیر اعزاز برائے بہترین موسیقی ہدایت کار (برائے:Dil Se.. ) (1999) قومی فلم اعزاو برائے بہترین موسیقی ہدایت کاری (برائے:Minsara Kanavu ) (1996) فلم فئیر اعزاز برائے بہترین موسیقی ہدایت کار (برائے:رنگیلا (1995ء فلم) ) (1996) قومی فلم اعزاو برائے بہترین موسیقی ہدایت کاری (برائے:Roja ) (1992) اعزازی سند [18][19] |
|
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحہ[20] | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمجنوبی ہندستان کے شہر چینئی میں چھ جنوری کو ایک متوسط ہندو گھرانے میں پیدا ہوئے اے ایس دلیپ کمار کی ماں کو یہ پتہ نہیں تھا کہ ان کا بیٹا بڑا ہو کر اس طرح ان کا اور ان کے وطن کا نام روشن کرے گا۔ رحمان کے والد آر کے شنکر کیرلہ فلم انڈسٹری میں تمل اور دیگر زبان کی فلموں میں موسیقار تھے۔ دلیپ اس وقت نو سال کے تھے جب ان کے والد کا انتقال ہو گیا۔ ان کی والدہ نے اپنے شوہر کے موسیقی کے آّلات کو کرایہ پر دے کر گذر بسر شروع کی۔ باپ کے انتقال کے بعد سے ہی منتوں مرادوں والے بیٹے دلیپ کمار کی طبیعت جب خراب رہنے لگی تو ماں نے لوگوں کے کہنے پر ایک پیر کی مزار پر حاضری دی اور منت مانگی جس کے بعد دلیپ کی طبیعت ٹھیک اور ماں کا عقیدہ پختہ ہو گیا اور وہ اپنے پورے گھر کے ساتھ مشرف بہ اسلام ہوگئیں اور دلیپ کا نام اللہ رکھا رحمان رکھا گیا۔
مشکلات
ترمیمگھر کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے رحمان نے کم عمری میں ہی کام کرنا شروع کر دیا۔ وہ کی بورڈ پلیئر بنے لیکن انھیں پتہ تھا ان کی منزل یہ نہیں ہے اس لیے انھوں نے پہلے پیانو اور پھرگٹار بجانا سیکھا۔ اس دوران چنئی کے چند نوجوانوں کے ساتھ مل کر انھوں نے اپنا ایک مقامی بینڈ ’نمیسیس ایونیو‘ بنایا۔ رحمان کی زندگی کا سفر آسان نہیں تھا گھر کی ذمہ داری اور ساتھ میں موسیقی سیکھنے کا جنون۔ انھیں تیلگو میوزک ڈائریکٹر کے ساتھ ورلڈ ٹور پر جانے کا موقع ملا۔ یہاں ان کا فن دنیا کے سامنے آیا اور پھر انھیں آکسفورڈ کی ٹرینیٹی کالج کی سکالر شپ ملی جس نے رحمان کی موسیقی کی تشنگی کو پورا کرنے کا بھر پور موقع فراہم کیا اور انھوں نے موسیقی میں گریجویشن کیا۔
روجا
ترمیمرحمان نے بھی ہزا رہا موسیقاروں کی طرح اشتہارات کے لیے موسیقی سے شروعات کی۔ یہ دور ان کے لیے جدوجہد کا دور تھا۔ جنوبی ہند سے تعلق رکھنے والے فلمساز منی رتنم نے ان کے ہنر کو پہچانا اور اپنی فلم ’روجا‘ میں رحمان کو موسیقی دینے کا موقع دیا۔ رحمان کی موسیقی نے پہلی ہی فلم میں وہ جادو دکھایا کہ انھیں اپنی اس فلم کے لیے نیشنل ایوارڈ ملا۔
شہرت
ترمیماس کے بعد رحمان نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ بالی وڈ فلموں کی لائن لگ گئی لیکن رحمان نے ہر فلم میں کام کرنا منظور نہیں کیا۔ ان کی فلم ’دل سے ‘ کے گیتوں نے ہنگامہ مچا دیا اور گلزار کے ساتھ ان کی جوڑی جم گئی۔ رنگیلا، تال، سودیس، رنگ دے بسنتی، گرو اور جودھا اکبر وہ چند فلمیں ہیں جن کی موسیقی نے رحمان کو بالی وڈ میں بلندیوں پر پہنچا دیا۔ رحمان نے صرف بالی وڈ میں موسیقی دینے پر اکتفا نہیں کیا۔ انھوں نے ہالی وڈ فلم ’لارڈز آف دی رنگز‘ اور پھر براڈ وے سٹیج ڈراما ’بامبے ڈریمز‘ کا میوزک دیا۔ رحمان نے سنہ دو ہزار پانچ میں اپنا جدید آلات سے لیس سٹوڈیو بنایا جو اس وقت ایشیا کا سب سے بڑا سٹوڈیو مانا جاتا ہے۔ رحمان کی موسیقی میں کبھی مغربی دھن سنائی دیتی ہے تو کبھی آپ کو بہتے جھرنے کی صدا اور کلاسیکی میوزک۔ کبھی صوفی سنگیت تو کبھی جاز۔
صوفی ازم
ترمیمرحمن صوفی ازم پر یقین رکھتے ہیں اور اسی لیے پیروں اور ولیوں کے مزاروں پر حاضری دینا نہیں بھولتے۔ ایک مرتبہ انھوں نے اعتراف کیا تھا کہ ان کی موسیقی میں روحانیت ولیوں کی دین ہے۔ وہ پاکستانی موسیقار اور قوال نصرت فتح علی خان کے مرید ہیں۔ رحمان کا ایک البم ’وندے ماترم‘ بہت مقبول ہوا تھا۔ آزادی کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر رحمان نے یہ البم بنایا تھا جسے بہت مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔ رحمان نے ابھی حال ہی میں اپنا ایک البم ’ کنکشنز‘ بارہ دسمبر کو جاری کیا ۔
اعزازات
ترمیمرحمان کی موسیقی کسی ایوارڈ کی محتاج نہیں لیکن انھیں جتنے ایوارڈز ملے ہیں وہ شاید کسی بھی ہندستانی موسیقار کو آج تک نہیں مل سکے۔ اے آر رحمان کو بافٹا،گولڈن گلوب، سیٹیلائٹ اور کرٹکس چوائس ایوارڈز مل چکے ہیں جبکہ ملکی سطح پر انھیں چار نیشنل ایوارڈز اور سات فلم فیئر ایوارڈز ملے ہیں۔ تامل فلموں میں بھی رحمان کی موسیقی بہت مقبول ہے اور اس انڈسٹری نے انھیں ایک دو نہیں بارہ ایوارڈز سے نوازا ہے۔ 2009 میں ان کو سلم ڈاگ فلم کے لیے بہترین موسیقی دینے پر اکیڈیمی ایوارڈز یا آسکر سے نوازا گیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی موسیقار تھے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/13426570X — اخذ شدہ بتاریخ: 26 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/A-R-Rahman — بنام: A.R. Rahman — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6058j3j — بنام: A. R. Rahman — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ انٹرنیٹ بروڈوے ڈیٹا بیس پرسن آئی ڈی: https://www.ibdb.com/broadway-cast-staff/112086 — بنام: A.R. Rahman — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Carnegie Hall agent ID: https://data.carnegiehall.org/names/1015759/about — اخذ شدہ بتاریخ: 2 مئی 2022
- ↑ I, A. R. Rahman — اخذ شدہ بتاریخ: 7 فروری 2018
- ↑ http://yourstory.com/2010/03/singer-chinmayi-i-am-living-my-dream/
- ↑ http://www.mobogenie.com/download-ar-rahman-songs-all-hits-2909605.html
- ↑ http://www.dbsuriname.com/dbsuriname/files/index.php?q=Thai%20Manne%20Vanakkam%20Ar%20Rahman%20Mp3%20Free%20Download
- ↑ http://videos.looktamil.com/play/pZy8115sNXM
- ↑ http://www.discogs.com/A-R-Rahman-Slumdog-Millionaire-Music-From-The-Motion-Picture/release/1605084
- ↑ http://timesofindia.indiatimes.com/entertainment/tamil/music/articlelist/msid-27288885,curpg-8.cms
- ↑ مائی اسپیس آئی ڈی: https://myspace.com/laxman.natarajan
- ↑ http://ibnlive.in.com/news/ar-rahman-excited-to-be-a-part-of-coke-studiomtv-season-3/411320-45-75.html
- ↑ AllMusic song ID: https://www.allmusic.com/song/mt0035689336
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb14007114c — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ http://www.dnaindia.com/entertainment/report-ar-rahman-feels-happy-and-honoured-with-padma-bhushan-win-1365878 — اخذ شدہ بتاریخ: 28 فروری 2018
- ↑ http://www.thehindu.com/todays-paper/tp-features/tp-metroplus/More-laurels-for-Rahman/article15927903.ece — اخذ شدہ بتاریخ: 28 فروری 2018
- ↑ https://web.archive.org/web/20110604162150/http://www.hindu.com/thehindu/holnus/009200905261962.htm — اخذ شدہ بتاریخ: 28 فروری 2018
- ↑ میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/e0bba708-bdd3-478d-84ea-c706413bedab — اخذ شدہ بتاریخ: 19 اگست 2021
ویکی ذخائر پر اے آر رحمان سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |