الیاس بن مضر
بنو عدنان میں الیاس وہ برگزیدہ شخصیت ہیں جو رسول اللہ کے سترھویں پشت پر جد امجد ہیں۔
الیاس بن مضر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
اولاد | مدرکہ بن الیاس |
والد | مضر بن نزار بن معد بن عدنان |
والدہ | رباب بنت حیدہ |
درستی - ترمیم |
تعارف
ترمیمالیاس بن مضر کا نام حبیب[1] اور کنیت ابو عمرو تھی۔ آپ کے والد کا نام مضر اور والدہ کا نام رباب بنت حیدہ تھا۔ [2] آپ کا سلسلہ نسب کچھ یوں ہے۔
الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان
الیاس رسول اللہ کے سترہویں پشت پر جد امجد ہیں۔ آپ تک رسول اللہ کا شجرہ نسب کچھ یوں ہے۔
محمد ﷺ بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ھاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فھر بن مالک بن نضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس[3]
سیرت
ترمیمالیاس دین ابراہیمی کے سچے پیروکار تھے۔ آپ کی تبلیغ کی وجہ سے بہت سے لوگ بدعت چھوڑ کر اصل دین ابراہیم کی طرف واپس آ گِئے۔ عربوں کے ہاں آپ کا بڑا مقام تھا۔ لوگ آپ کو لقمان حکیم کی طرح ایک دانا آدمی سمجھتے تھے۔ الیاس پہلے شخص تھے جس نے حج کے موقع پر اونٹوں کی قربانی دی۔ مقام ابراہیم طوفان کی وجہ سے گم ہو گیا تو آپ نے تلاش کر کے اس کو اپنی اصل جگہ رکھ دیا۔
اولاد
ترمیمالیاس کے تین بیٹے تھے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ مدرک الطالب فی نسب آل ابی طالب الموسوم بہ معارف الانساب تالیف قمر عباس الاعرجی صفحہ 19
- ↑ سیرت انسائیکلو پیڈیا تصنیف و تالیف حافظ محمد ابراہیم طاہر گیلانی، حافظ عبد اللہ ناصر مدنی اور حافظ محمد عثمان یوسف جلد دوم صفحہ 44
- ↑ ضیاء النبی مولف پیر محمد کرم شاہ جلد اول صفحہ 399
- ↑ سیرت انسائیکلو پیڈیا تصنیف و تالیف حافظ محمد ابراہیم طاہر گیلانی، حافظ عبد اللہ ناصر مدنی اور حافظ محمد عثمان یوسف جلد دوم صفحہ 44