غالب رسول اللہ کے دسویں پشت پر جد امجد ہیں۔ آپ تمام عرب قبائل کے سردار تھے۔


غالب بن فہر
معلومات شخصیت
مقام پیدائش مکہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ عاتکہ بنت یخلد بن النصر
اولاد لوی بن غالب   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد فہر بن مالک
والدہ لیلی بنت حارث بن تمیم

تعارف ترمیم

آپ کا نام غالب اور کنیت ابو تمیم تھی۔ آپ کے والد کا فہر بن مالک اور والدہ کا نام لیلی بنت حارث بن تمیم تھا۔ [1]

آپ کا سلسلہ نسب کچھ یوں ہے غالب بن فہر بن مالک بن نضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان

غالب رسول اللہ کے دسویں پشت پر جد امجد ہیں۔ آپ تک رسول اللہ کا شجرہ نسب کچھ یوں ہے۔ محمد ﷺ بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ھاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب [2]

سیرت ترمیم

والد فہر بن مالک کی وفات کے بعد غالب عرب قبائل کے سردار منتخب ہوئے تھے۔ [3] آپ کہانت بھی کرتے تھے۔ [4] آپ سی خصوصیات صفات کے حامل تھے۔ آپ کے بارے میں شیخ ابو العباس عبد اللہ فرماتے تھے۔ اور غالب (بن فہر) میں وہ زور تھا کہ اس (طاقت) نے ان کے علاوہ کسی اور میں ہونے سے انکار کر دیا۔ وہ (زور) ہر غالب قوم سے ان کی حفاظت کرتا ہے۔ [5]

اولاد ترمیم

غالب بن فہر کی ان کی بیوی عاتکہ بنت یخلد بن النصر سے تین بیٹے ہوئے۔

  1. لوی
  2. تمیم
  3. قیس [6]

حوالہ جات ترمیم

  1. سیرت انسائیکلو پیڈیا تصنیف و تالیف حافظ محمد ابراہیم طاہر گیلانی، حافظ عبد اللہ ناصر مدنی اور حافظ محمد عثمان یوسف جلد دوم صفحہ 49
  2. ضیاء النبی مولف پیر محمد کرم شاہ جلد اول صفحہ 399
  3. مدرک الطالب فی نسب آل ابی طالب الموسوم بہ معارف الانساب تالیف قمر عباس الاعرجی صفحہ 21
  4. سیرت انسائیکلو پیڈیا تصنیف و تالیف حافظ محمد ابراہیم طاہر گیلانی، حافظ عبد اللہ ناصر مدنی اور حافظ محمد عثمان یوسف جلد دوم صفحہ 49
  5. محمد رسول اللہ ﷺ کے آباؤاجداد کا تذکرہ مولف ڈاکٹر محمود الحسن عارف صفحہ 207 اور 208
  6. محمد رسول اللہ ﷺ کے آباؤاجداد کا تذکرہ مولف ڈاکٹر محمود الحسن عارف صفحہ 207 اور 208