عدنان اسماعیل علیہ اسلام کی اولاد میں سے وہ بزرگ ہستی ہیں جن تک محمد رسول اللہ اپنا سلسلہ نسب بیان فرماتے تھے۔ آپ رسول اللہ کے اکیسویں پشت پر جد امجد ہیں۔

عدنان
(عربی میں: عدنان‎ ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
اولاد معد بن عدنان   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تعارف

ترمیم

حضرت عدنان اکیسویں پشت پر محمد رسول اللہ ﷺ کے جد امجد ہیں۔ آپ کی کنیت ابو معد تھی۔ [1] [2] آپ کے والد ماجد کا نام ادد تھا۔ [3] [4] [5] [6] [7] علما نے لکھا ہے کہ آپ کا نام عدنان عدن کے مشتق ہے جس کے معنی قائم اور باقی رہنا ہیں کیونکہ آپ کو جن و انس کے شر سے محفوظ رکھنے کے لیے فرشتے مقرر تھے۔ [8]

رسول اللہ کا عدنان تک سلسلہ نسب یوں ہے۔ محمد ﷺ بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ھاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فھر بن مالک بن نضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان [9]

دشمنوں کا حملہ اور حفاظت الہی

ترمیم

جن و انس حضرت عدنان کو ختم کرنے کی تاک میں رہتے تھے کیونکہ وہ نشانیوں سے پہچانتے تھے کہ یہ وہ مرد صالح ہے جن کی نسل سے نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائیں گے لیکن اللہ تعالی نے آپ کو تمام دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھا۔

  • ایک مرتبہ حضرت عدنان تنہا گھوڑے پر سوار ہو کر کہیں جا رہے تھے کہ راستے میں اہل فارس کے اسی جوانوں نے آپ کا پیچھا کیا اور آپ کو دو پہاڑوں کے درہ میں گھیر لیا۔ آپ ان جوانوں کا تنہا مقابلہ کرتے رہے یہاں تک خود بھی اور گھوڑا بھی زخمی ہو گیا۔ لہذا آپ گھوڑے سے اتر کر پہاڑ پر چڑھنے کے لیے بھاگے۔ دشمنوں نے آپ کا تعاقب کیا۔ حضرت عدنان نے مایوس ہو کر رب العالمین کی طرف رجوع کیا۔ اسی آن میں ایک ہاتھ ظاہر ہوا جس نے آپ کو اٹھا کر پہاڑ کی چوٹی پر پہنچا دیا۔ اس کے بعد ایک چیخ سنائی دی جس سے تمام دشمن ہلاک ہو گئے۔ [10]

بخت نصر کا حملہ

ترمیم

بخت نصر کا عرب پر حملہ کرنے کی وجہ یہ تھی کہ اہل عرب نے اطراف یمن و عدن میں اپنے نبی حضرت شعیب کو شہید کر دیا تھا۔ اللہ تعالی نے اہل عرب اور بنی اسرائیل پر سرکشی اور بغاوت کی وجہ سے بخت نصر کو مسلط کیا۔ [11] بخت نصر کے حملہ کے متعلق متعدد روایات بیان کی گئی ہیں۔

پہلی روایت

ترمیم

جب بخت نصر نے عرب پر حملہ کرنے کا ارادہ کیا تو حضرت ارمیا اور برخیا علیھم السلام نے اس کو بتا دیا تھا کہ حضرت عدنان پر حملہ نہ کرے کیونکہ اللہ تعالی کی طرف سے اسے اس کی اجازت نہیں ہے البتہ دیگر قبائل پر حملہ کر سکتا ہے۔ اللہ تعالی نے حضرت عدنان کی بخت نصر سے اس لیے حفاظت فرمائی کہ محمد رسول اللہ کا نور آپ کی پشت میں بطور امانت موجود تھا۔ [12]

دوسری روایت

ترمیم

جب بخت نصر نے اہل عرب کے دیگر قبائل پر حملہ کیا تو سخت لڑائی ہوئی جس میں عربوں کو شکست ہوئی۔ اس کے بعد بخت نصر نے حجاز کا رخ کیا اور ذات عرق کے مقام پر حضرت عدنان کے لشکر کے ساتھ شدید لڑائی ہوئی۔ بعد ازاں حضرت عدنان کا لشکر شکست کھا کر قلعہ بند ہو گیا۔ اس کے بعد دیگر قبائل عرب بھی آپ کے لشکر کے ساتھ آ ملے۔ فریقین نے خندقیں کھود لی اور کچھ عرصہ لڑائی جاری رہی۔ آخر کار بخت نصر محاصرہ اٹھا کر واپس چلا گیا۔ [13]

وفات

ترمیم

بخت نصر کے واپس چلے جانے کے بعد حضرت عدنان اپنی اولاد کو ساتھ لے کر یمن چلے گئے۔ یمن میں ہی آپ نے وفات پائی۔ [14] آپ کی قیادت میں سب عرب متحد تھے لیکن آپ کی وفات کے بعد سب منتشر ہو گئے جس سے عرب ویران ہو گیا۔ دوسری طرف بخت نصر بھی دنیا سے رخصت ہو گیا۔ [15] یہودیوں کی کتابیں سلاطین، عزرا، یمیاہ، آسترا، ارمیاہ اور کتاب دانیال وغیرہ کے مطابق بخت نصر کا انتقال 516 ق م میں ہوا۔ حضرت عدنان کا سنہ وفات بھی اس کے قریب قریب ہے۔ [16]

سیرت

ترمیم

حضرت عدنان ایک خوبصورت شخص تھے۔ آپ کی پیشانی پر نور محمدی (ﷺ) نمایاں تھا۔ آپ اہل عرب کے سردار تھے۔ باثہ اور یثرب کے قبائل کے علاوہ عرب کے بدون قبائل آپ کے ماتحت تھے۔ [17] حضرت عدنان وہ پہلے شخص ہیں جنھوں نے خانہ کعبہ پر غلاف چڑھایا۔ [18] [19] [20]

اولاد

ترمیم

حضرت عدنان کی اولاد کے بارے میں مختلف مورخین کے مختلف اقوال ہیں۔ بعض کے مطابق آپ کے بیٹوں کی تعداد دو، [21] [22] بعض کے مطابق چار، [23] بعض کے مطابق پانچ [24] اور بعض کے مطابق دس تھی۔ [25] کتب تاریخ میں حضرت عدنان کے چھ بیٹوں کے نام ملتے ہیں۔

  1. معد [26] [27] [28] [29]
  2. عک [30] [31]
  3. دیت
  4. العی
  5. عدین [32] [33]
  6. ابی [34]

حوالہ جات

ترمیم
  1. محمد رسول اللہ ﷺ کے آباؤاجداد کا تذکرہ مولف ڈاکٹر محمود الحسن عارف صفحہ 186
  2. سیرت انسائیکلو پیڈیا تصنیف و تالیف حافظ محمد ابراہیم طاہر گیلانی، حافظ عبد اللہ ناصر مدنی اور حافظ محمد عثمان یوسف جلد دوم صفحہ 41
  3. محمد رسول اللہ ﷺ کے آباؤاجداد کا تذکرہ مولف ڈاکٹر محمود الحسن عارف صفحہ 186
  4. سیرت انسائیکلو پیڈیا تصنیف و تالیف حافظ محمد ابراہیم طاہر گیلانی، حافظ عبد اللہ ناصر مدنی اور حافظ محمد عثمان یوسف جلد دوم صفحہ 35
  5. نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عزیز و اقارب مولف ڈاکٹر اشتیاق احمد ، محمد اشرف شریف صفحہ 19
  6. طبقات ابن سعد مصنف محمد بن سعد اردو ترجمہ علامہ عبد اللہ العمادی جلد اول صفحہ 65
  7. مدرک الطالب فی نسب آل ابی طالب الموسوم بہ معارف الانساب تالیف قمر عباس الاعرجی صفحہ 17
  8. نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عزیز و اقارب مولف ڈاکٹر اشتیاق احمد ، محمد اشرف شریف صفحہ 19
  9. ضیاء النبی مولف پیر محمد کرم شاہ جلد اول صفحہ 399
  10. معارج النبوۃ فی مدارج الفتوۃ جلد مصنف ملا معین واعظ الہروی مترجمین علامہ اقبال احمد فاروقی ، حکیم اصغر احمد فاروقی جلد اول صفحہ 698
  11. تاریخ ابن خلدون تصنیف علامہ عبد الرحمٰن ابن خلدون اردو مترجم حکیم احمد حسین الہ آبادی جلد اول حصہ دوم صفحہ 327
  12. خاندان مصطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم مولف سید محمد سعید الحسن شاہ صفحہ 64
  13. سیرت انسائیکلو پیڈیا تصنیف و تالیف حافظ محمد ابراہیم طاہر گیلانی، حافظ عبد اللہ ناصر مدنی اور حافظ محمد عثمان یوسف جلد دوم صفحہ 41
  14. مدرک الطالب فی نسب آل ابی طالب الموسوم بہ معارف الانساب تالیف قمر عباس الاعرجی صفحہ 17
  15. نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عزیز و اقارب مولف ڈاکٹر اشتیاق احمد ، محمد اشرف شریف صفحہ 19
  16. محمد رسول اللہ ﷺ کے آباؤاجداد کا تذکرہ مولف ڈاکٹر محمود الحسن عارف صفحہ 188
  17. مدرک الطالب فی نسب آل ابی طالب الموسوم بہ معارف الانساب تالیف قمر عباس الاعرجی صفحہ 17
  18. سیرت انسائیکلو پیڈیا تصنیف و تالیف حافظ محمد ابراہیم طاہر گیلانی، حافظ عبد اللہ ناصر مدنی اور حافظ محمد عثمان یوسف جلد دوم صفحہ 41
  19. نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عزیز و اقارب مولف ڈاکٹر اشتیاق احمد ، محمد اشرف شریف صفحہ 19
  20. مدرک الطالب فی نسب آل ابی طالب الموسوم بہ معارف الانساب تالیف قمر عباس الاعرجی صفحہ 17
  21. وما أرسلناك إلا رحمة للعالمين تالیف قاضی محمد سلیمان سلمان منصور پوری حصہ دوم صفحہ 323
  22. خاندان مصطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم مولف سید محمد سعید الحسن شاہ صفحہ 64
  23. محمد رسول اللہ ﷺ کے آباؤاجداد کا تذکرہ مولف ڈاکٹر محمود الحسن عارف صفحہ 186
  24. سیرت انسائیکلو پیڈیا تصنیف و تالیف حافظ محمد ابراہیم طاہر گیلانی، حافظ عبد اللہ ناصر مدنی اور حافظ محمد عثمان یوسف جلد دوم صفحہ 41
  25. مدرک الطالب فی نسب آل ابی طالب الموسوم بہ معارف الانساب تالیف قمر عباس الاعرجی صفحہ 18
  26. محمد رسول اللہ ﷺ کے آباؤاجداد کا تذکرہ مولف ڈاکٹر محمود الحسن عارف صفحہ 186
  27. سیرت انسائیکلو پیڈیا تصنیف و تالیف حافظ محمد ابراہیم طاہر گیلانی، حافظ عبد اللہ ناصر مدنی اور حافظ محمد عثمان یوسف جلد دوم صفحہ 41
  28. وما أرسلناك إلا رحمة للعالمين تالیف قاضی محمد سلیمان سلمان منصور پوری حصہ دوم صفحہ 323
  29. خاندان مصطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم مولف سید محمد سعید الحسن شاہ صفحہ 64
  30. وما أرسلناك إلا رحمة للعالمين تالیف قاضی محمد سلیمان سلمان منصور پوری حصہ دوم صفحہ 323
  31. خاندان مصطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم مولف سید محمد سعید الحسن شاہ صفحہ 64
  32. محمد رسول اللہ ﷺ کے آباؤاجداد کا تذکرہ مولف ڈاکٹر محمود الحسن عارف صفحہ 186
  33. سیرت انسائیکلو پیڈیا تصنیف و تالیف حافظ محمد ابراہیم طاہر گیلانی، حافظ عبد اللہ ناصر مدنی اور حافظ محمد عثمان یوسف جلد دوم صفحہ 41
  34. سیرت انسائیکلو پیڈیا تصنیف و تالیف حافظ محمد ابراہیم طاہر گیلانی، حافظ عبد اللہ ناصر مدنی اور حافظ محمد عثمان یوسف جلد دوم صفحہ 41