باب آسٹریلیا
صفحہ اولیں   اشاریہ   منصوبے
Flag of the Commonwealth of Australia
Flag of the Commonwealth of Australia
Coat of Arms of the Commonwealth of Australia
Coat of Arms of the Commonwealth of Australia
Location on the world map

دولت مشترکہ آسٹریلیا جنوبی نصف کرے کا ایک ملک ہے جو کہ دنیا کے سب سے چھوٹے براعظم پر مشتمل ہے۔ اس میں تسمانیہ کا بڑا جزیرہ اور بحر جنوبی، بحر ہند اور بحر پیسیفک کے کئی چھوٹے بڑے جزائر شامل ہیں۔ اس کے ہمسایہ ممالک میں انڈونیشیا، مشرقی تیمور اور پاپوا نیو گنی شمال کی طرف، سولومن جزائر، وانواتو اور نیو سیلیڈونیا شمال مشرق کی طرف اور نیوزی لینڈ جنوب مشرق کی طرف موجود ہے۔
آسٹریلیا کا مرکزی حصہ 42000 سال سے قدیمی آسٹریلین لوگوں سے آباد رہا ہے۔ شمال سے آنے والے اکا دکا ماہی گیروں اور یورپی مہم جوؤں اور تاجروں نے 17ویں صدی میں ادھر آنا شروع کر دیا تھا۔ 1770 میں آسٹریلیا کے مشرقی نصف حصہ پر برطانیہ نے دعویٰ کیا۔ اسے پھر 26 جنوری 1788 میں نیو ساؤتھ ویلز کی کالونی کا حصہ بنا دیا گیا۔ جونہی آبادی بڑھتی گئی اور نئے علاقے دریافت ہوتے گئے، 19ویں صدی تک ادھر مزید پانچ کالونیاں بھی بنا دی گئیں۔
یکم جنوری 1901 کو ان 6 کالونیوں نے مل کر ایک فیڈریشن بنائی اور اس طرح دولت مشترکہ آسٹریلیا وجود میں آئی۔ فیڈریشن سے لے کر اب تک، آسٹریلیا میں معتدل جمہوری سیاسی نظام موجود ہے اور یہ ابھی تک دولت مشترکہ ہے۔ اس کا دارلحکومت کینبرا ہے۔ اس کی آبادی 2 کروڑ 10 لاکھ ہے اور یہ مین لینڈ کے دارلحکومتوں سڈنی، میلبورن، برسبن، پرتھ اور ایڈیلیڈ میں پھیلا ہوا ہے۔

منتخب مضمون  

آسٹریلیشیا
آسٹریلیشیا

خطہ اوقیانوسیہ کے لیے آسٹریلیشیا کی اصطلاح بھی استعمال کی جاتی ہے جو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بحر الکاہل کے دیگر ملحقہ جزائر کے لیے مستعمل ہے۔ آسٹریلیشیا یا اوقیانوسیہ ایک براعظم ہے جو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پاپوا نیوگنی، سلاویسی (انڈونیشیا کا مشرقی حصہ) اور بحر الکاہل میں واقع دیگر جزائر پر مبنی ہے۔
یہ اصطلاح پہلی بار 1756ء میں چارلس ڈی بروسس نے استعمال کی۔ انہوں نے یہ نام لاطینی زبان سے اخذ کیا جس کا مطلب ہے "ایشیا کے جنوب میں" ۔
آسٹریلیشیا میں آسٹریلیا (بشمول تسمانیہ)، نیوزی لینڈ اور مالینیشیا (آسٹریلیا کے شمال اور مشرق میں بحر الکاہل میں واقع نیو گنی اور ملحقہ جزائر) شامل ہیں۔ کبھی کبھار یہ اصطلاح ان تمام علاقوں اور جزائر کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو خط استوا اور 47 ڈگری جنوبی عرض بلد کے درمیان واقع ہیں۔

ذیلی ابواب  

کیا آپ جانتے ہیں۔۔۔  

  • ۔۔۔کہ آسٹریلیا کا مکمل نام دولت مشترکہ آسٹریلیا ہے جو 6 ریاستوں کے وفاق سے مل کر 1961 میں وجود میں آیا؟
  • ۔۔۔کہ آسٹریلیا میں 6 بڑی ریاستیں اور دو بڑے اور کئی چھوٹے علاقے ہیں؟
  • ۔۔۔کہ ملکہ الزبتھ دوم آسٹریلیا کی ملکہ ہے؟
  • ۔۔۔کہ آسٹریلیا کا لفظ لاطینی آسٹریلیس سے ماخوذ ہے جس کے معنی جنوبی کے ہیں؟

منتخب تصویر  

Sturt's Desert Pea, at Melbourne Zoo.
Sturt's Desert Pea, at Melbourne Zoo.

متعلقہ ابواب  

سرور کیش کو صاف کریں