سرئنوڈو
سَرَئِنوڈُو (اردو:صحیح شخص) 2016ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تیلگو زبان کی ہنگامہ خیز فلم ہے۔ اس فلم کے مصنف اور ہدایت کار بویاپتی سرینو ہیں۔ اس فلم کو اللو ارویند نے گیتا آرٹس کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم کے مرکزی ستارے اللو ارجن، آدھی پنی سیٹی، رکل پریت سنگھ، کیتھرین ٹریسا اور سری کانت ہیں۔ ایس تھمن نے فلم کا میوزک کمپوز کیا۔ رشی پنجابی نے فلم کی سنیماگرافی سنبھالی۔ یہ فلم 22 اپریل، 2016ء کو ملیالم زبان کے ڈب ورژن یودھاوو کے ساتھ جاری کی گئی۔ یہ فلم 2016ء کی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی تیلگو فلموں کی فہرست میں شامل ہے۔[3] یہ فلم بعد میں ہندی زبان میں اسی عنوان کے ساتھ ڈب کی گئی اور 28 اپریل، 2017ء کو یوٹیوب پر جاری کی گئی۔ ڈبنگ آرٹسٹ سنکٹ مہاترے نے اللو ارجن کی آواز اور منوج پانڈے نے آدھی پنی سیٹی کی آواز کو ڈب کیا۔[4][5] یہ فلم دسمبر 2017ء میں نیپال میں بھی جاری کی گئی۔[6]
سَرَئِنوڈُو | |
---|---|
فائل:Sarrainodu-Telugu poster.jpeg اشاعت پوسٹر | |
ہدایت کار | بویاپتی سرینو |
پروڈیوسر | اللو ارویند |
تحریر | ایم رتھنم (ڈائیلاگ) |
منظر نویس | بویاپتی سرینو |
کہانی | بویاپتی سرینو |
ستارے | |
موسیقی | ایس تھمن |
سنیماگرافی | رشی پنجابی |
ایڈیٹر | کوٹاگری وینکٹیشورا راؤ |
پروڈکشن کمپنی | |
تاریخ نمائش | تیلگو اور ملیالم
|
دورانیہ | 160 منٹ |
ملک | بھارت |
زبان | تیلگو زبان |
بجٹ | ₹55 کروڑ[1] |
باکس آفس | ₹127 کروڑ[2] |
تیاری
ترمیمبویا پتی سرینو نے اللو ارجن کو ذہن میں رکھتے ہوئے فلم کی کہانی لکھی۔ آپ چاہتے تھے کہ اس فلم میں سامنتھا اکنینی جنھوں نے ارجن کے ساتھ فلم سن آف ستیہ مورتی میں کام کیا تھا، ایک بار پھر ارجن کے ساتھ کام کریں، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ کیتھرین ٹریسا اور رکل پریت سنگھ کو مرکزی اداکاراؤں کے طور پر چنا گیا۔ تمل اداکار آدھی پنی سیٹی کو ولن کے کردار کے طور پر چنا گیا۔ سری کانت، سمن اور جے پرکاش نے معاون کردار ادا کیے۔ پریامنی، انوشکا شیٹی اور دشا پٹانی کو فلم میں آئٹم نمبر میں کام کرنے کے لیے کہا گیا۔ لیکن بعد انجلی نے ارجن کے ساتھ آئٹم نمبر میں رقص کیا۔[7][8][9]
اشاعت
ترمیماللو ارجن چاہتے تھے کہ فلم 8 اپریل، 2016ء کو ان کی سالگرہ کے موقع پر جاری کی جائے لیکن بعد میں یہ فلن 22 اپریل، 2016ء کو پوری دنیا میں جاری کی گئی۔[10]
سرئنوڈو کا ہندی ڈب ورژن یوٹیوب پر 260 ملین سے زائد ویوز اور 6 لاکھ سے زائد لائکس حاصل کرنا والا پہلا کسی جنوبی ہند کی فلم کا ہندی ڈب ورژن ہے۔[11]
باکس آفس
ترمیمفلم نے تین ہفتوں کے اندر ₹101 کروڑ (امریکی $14 ملین) کی کمائی کی۔[12] فلم نے سال کے آخر تک ₹127 کروڑ (امریکی $18 ملین) کمالئے تھے۔[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Hooli, Shekhar H (22 اپریل 2016)۔ "'Sarainodu' (Sarrainodu) movie review by audience: Live update"۔ IBTIMES۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-02
- ^ ا ب "Sarainodu 'Sarainodu' (Sarainodu) total worldwide box office collection: Allu Arjun's film grosses Rs. 89 crore in its lifetime"۔ International Business Times. Retrieved on 7 July 2016۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-02
{{حوالہ ویب}}
: استعمال الخط المائل أو الغليظ غير مسموح:|publisher=
(معاونت) - ↑ 'Sarainodu' (Sarrainodu) total worldwide box office collection: Allu Arjun's film grosses Rs. 157 crore in its lifetime - International Business Times
- ↑ Sarrainodu (2017) Official Hindi Dubbed Trailer | Allu Arjun, Rakul Preet Singh
- ↑ Sarrainodu Movie On SONY MAX | Times Of India
- ↑ Allu Arjun’s Sarrainodu Hindi version becomes the most watched film on YouTube with 205 million views
- ↑ "Sarrainodu - Allu Arjun and Boyapati Sreenu Movie. Archives - Southie"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-25
- ↑ "Sarrainodu: Watch Allu Arjun shake a leg with Anjali for this Blockbuster song"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-25
- ↑ "Anjali not Anushka to shake leg with Bunny in Sarainodu"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-08-25
- ↑ Allu Arjun's Super Hit Movie In 2018 Naa Peru Surya Video Songs[مردہ ربط]
- ↑ "Allu Arjun, Rakul Preet and Catherine Tresa's 'Sarrainodu' creates s record on YouTube"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-20
- ↑ Shekhar H Hooli۔ "'Sarainodu' (Sarrainodu) 17-day box office collection: Allu Arjun starrer crosses Rs. 100 crore mark in 3rd weekend"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-01-03