تبادلۂ خیال صارف:Tahir mq/وثائق/۲۰۱۲-تیسری سہ ماہی
خوش آمدید
ترمیمکافی دنوں بعد آپ نظر آئے۔ خیریت تو؟ بہت خوشی ہوئی آپ کو یہاں دیکھ کر۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 09:19, 5 جولائی 2012 (UTC)
منتظم
ترمیمجن منتظمین کے ذریعہ یہ کام کرایا جاتا ہے آج کل وہ غیر متحرک ہیں۔ اس لیے میں نے درخواست ہی نہیں دی۔ اور میں منتظم نہیں ہوں طاہر بھائی۔ آپ کا آنا جانا کم ہو گیا یہاں پر۔ کیوں؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 07:35, 8 جولائی 2012 (UTC)
- سچ میں مجھے وجہ نہیں معلوم۔ بتائیے نا۔ اور میں منتظم کا کام کر رہا ہوں مطلب؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 07:53, 8 جولائی 2012 (UTC)
- یہ تو اس معاشرہ کے ہر فرد کا خاصہ ہے۔ فائل:Smile.PNG --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 08:57, 8 جولائی 2012 (UTC)
- فائل:Smile.PNG آپ ناراضی ختم کریں طاہر بھائی۔ مجھ سے یا اور کسی سے جوبھی غلطی ہوئی ہو اسے درگزر فرمادیں۔ اب دیکھیے نا اردو دنیا کا اتنا عظیم الشان منصوبہ ناراضی اور ہماری غلطیوں کے بھینٹ نہ چڑھ جائے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 09:10, 8 جولائی 2012 (UTC)
- اوہ۔ چلیے ان شاء اللہ اب آپکو یہ شکایت نہیں ہوگی۔ آپ دوبارہ ہمارے ساتھ آجائیں۔ جب سے آپ گئے مجھے بھی سونی سونی سی محفل لگ رہی۔ اس لیے میری آمدورفت بھی کم ہو گئی۔ آپ آجائیں پھر شروع کرتے ہیں از سرنو زور و شور سے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 11:34, 8 جولائی 2012 (UTC)
خوش آمدید
ترمیمالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیسے مزاج ہیں طاہر بھائی؟ یقین جانیے بہت خوشی ہوئی آپ کو دوبارہ ویکیپیڈیا پر فعال دیکھ کر۔ اللہ کرے اب آپ یہیں رہ جائیں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 09:10, 27 جولائی 2012 (UTC)
شکریہ
ترمیمشکریہ طاہر بھائی آپ کی محبت اور خلوص کا، لیکن بخدا میں اس ذمہ داری کا اہل نہیں ہوں۔
ابھی میں نے پروگرامنگ لینگویج کے نام سے ایک سانچہ تشکیل دیا ہوں، کچھ ہی سیکنڈ میں تیار ہوجائیگا۔ آپ براہ کرم اس کو دیکھ کر اپنی رائے دیں کہ اس میں مزید بہتری کس طرح لائی جائے۔ مشکور محمد شعیب
اوفون
ترمیمکیا ہی اچھا ہوتا آپ اوفون پر بھی ایک مقالہ تحریر فرما دیتےـ محمد شعیب
- بہت شکریہ طاہر بھائی اوفون کے لیے، اللہ آپ کو سدا خوش رکھے۔ آمین۔
- میں نے ہارپ کے متعلق ایک صفحہ بنایا تھا، براہ کرم آپ اسے دیکھ لیں اور اس میں مزید اضافہ فرمادے۔ اسی طرح پاپائے روم کی فہرست بھی نامکمل ہے، اس میں بس انگریزی صفحہ سے مواد نقل وچسپاں کرنا ہے۔ اگر آپ یہ کام کر دیں تو بہت اچھا ہوجائیگا۔ ممنون محمد شعیب
Cross-platform
ترمیمطاہر بھائی، کیا آپ en:Cross-platform پرصفحہ بنا دیں گے؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 10:01, 30 جولائی 2012 (UTC)
چلیپائی منبر
ترمیمطاہر بھائی، شکریہ کراس پلیٹ فورم کے لیے۔ کیا یہ بتا سکتے کہ اس کا ترجمہ چلیپائی منبر کس طرح اخذ کیا آپ نے؟ محمد شعیب
- چلیپا کا مفہوم کچھ الگ ہوتا ہے، متعدد المنابر کے بارے میں کیا خیال ہے؟ محمد شعیب
- متعدد المنابر - multi-platform کا مفہرم دے گا۔ چلیپا کا کیا مفہوم ہے۔ ویسے ریاضی کی کتابوں میں cross کے لیے چلیپائی مستعمل ہے۔
طاھر--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 10:24, 1 اگست 2012 (UTC)
- کراس پلیٹ فورم کا بھی مفہوم ملٹی پلیٹ فارم کا ہی ہے، بلکہ اس کا دوسرا نام ہی یہ ہے۔ اس کے علاوہ عربی میں متعدد المنصات، فارسی میں چند سکوبی اور عبرانی میں حوصہ (חוצה) -جس کے معنی ہے دو یا مزید حصوں میں تقسیم کردینا- مستعمل ہیں۔ محمد شعیب
جی مجھے معلوم ہے کراس پلیٹ فورم اور ملٹی پلیٹ فارم ایک ہی ہیں۔ مگر یہاں بات کراس پلیٹ فورم کی ہو رہی تھی۔ اور کراس پلیٹ فورم زیادہ مستعمل ہے۔ انگریزی میں مضمون کا نام کراس پلیٹ فورم ہے۔ آپکے خیال میں کراس پلیٹ فورم کا اردو ترجمہ کیا ہے۔ طاھر--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 11:56, 1 اگست 2012 (UTC)
- تاخیر سے جواب دینے کے لیے انتہائی معذرت۔ کراس پلیٹ فورم کا ٹھیٹھ اردو ترجمہ تو متقاطع منبر ہوسکتا اور لفظ متقاطع اردو میں مستعمل بھی ہے گو کچھ غیر مانوس ضرور ہے۔ لیکن میں نے متعدد ویکیپیڈیاز کی مثالیں اس لیے دی تھی کہ اس سے یہ عیاں ہوجائے کہ اردو زبان سے قریب تر زبانوں میں تعدد یا چند کا لفظ اختیار کیا گیا ہے، بلکہ ہسپانوی اور فرانسیسی میں بھی ملٹی ہی اختیار کیا گیا۔ اس لیے اردو میں بھی کراس کی بجائے ملٹی کا ترجمہ اختیار کرنے میں کیا قباحت ہوسکتی اور جبکہ کراس کا ترجمہ اختیار کرنے کی صورت میں غیر مانوس الفاظ بھی استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔ امید ہے اپنی رائے سے نوازیں گے۔ محمد شعیب
- جی طاہر بھائی۔ پلیٹ فورم کے لیے ویکی میں منبر ہی استعمال کیا جا رہا ہے، اس لیے لامحالہ ہمیں بھی متعدد المنابر یا اس قبیل کی جو اصطلاح آپ تجویز فرمائیں استعمال کرنا ہوگا اور رہی بات نامانوسیت کی تو وہ اصطلاح بننے کے بعد ختم بھی ہوسکتی ۔ محمد شعیب
میٹا ویکی
ترمیممیٹا ویکی پر میں نے ایک اعلان کا اردو ترجمہ کیا ہے، آپ اسے دیکھ کر ممکنہ اغلاط کی تصحیح فرمادیں۔ شکریہ محمد شعیب
سانچے
ترمیمسانچے {{محمد}}، اس کے تمام ذیلی سانچے اور {{محمد2}} بنائے گئے ہیں، خاص طور پر ملاحظہ فرمائیے گا اور جہاں بھی غلطی ہو نشان دہی فرمادیجیے گا۔ مشکور محمد شعیب
- آپ کے بنائے ہوئے صفحات نظر سے گزرے، بہترین۔ بہت بہت شکریہ طاہر بھائی۔ اور مزدلفہ کا اضافہ بہت ہی وقیع ہے۔ {{محمد2}} کے آخر میں میں نے لکھ دیا ہے کہ اس میں مزید اضافے کیے جائیں۔ مبارک مہینہ میں مبارک کام۔ نام فضا باب بن جاتا تو باب محمد بھی ہم سب مل کر تشکیل دے دیتے۔ محمد شعیب
- ان سانچوں میں بہت سے صفحات غیر موجود ہیں۔ میں آپ سے درخواست کروں گا آپ ان صفحات پر کام کریں۔ جزاک اللہ خیراً محمد شعیب
- {{محمد2}} میں سرایا کا اضافہ کیا گیا ہے، بغور ملاحظہ کی درخواست۔ محمد شعیب
تمغا محنت
ترمیمجناب طاہر محمود صاحب کی مسلسل محنت، جدوجہد اور قابل قدر کاوشوں پر ہم ان کی خدمت میں تمغۂ محنت پیش کرتے ہیں۔ |
ریتخانہ
ترمیمیہ بھی ملاحظہ فرمالیں اور رائے دیں استعمال سے متعلق۔ محمد شعیب
نہایت ہی ضروری ہے خاص کر مبتدیوں کے لیے۔ طاھر--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 13:14, 3 اگست 2012 (UTC)
جی بالکل آپ جو شامل کرنا چاہیں کر دیں۔ ریتخانہ والے صفحہ میں خانہ معلومات محمد کے استعمال کے متعلق کیا رائے ہے؟ محمد شعیب
صفحہ محمد پر ہونا چاہیے۔ موجودہ خانہ معلومات شایان شان نہیں۔ طاھر--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 13:46, 3 اگست 2012 (UTC)
چلیپائی منبر
ترمیمچلیپائی منبر کے معاملہ میں کچھ پیش رفت؟ محمد شعیب
متعدد المنابر۔ طاھر--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 13:58, 3 اگست 2012 (UTC)
تمغا
ترمیمانتہائی مشکور ہوں طاہر بھائی آپ کا۔ ویسے آپ کی معاونت اور رفاقت نہیں ہوتی تو شاید یہ نہیں ہوپاتا۔ جب سے آپ دوبارہ ویکی پر آئے ہیں پھر سے لطف آنے آنے لگا ہے، حوصلہ ملتا ہے۔ جزاک اللہ محمد شعیب
درخواست
ترمیمطاہر بھائی، اسلام اور تاریخ اسلام سے متعلق جو بھی صفحات نظر آئیں ان سب میں {{موضوعات اسلام}} اور اسلامی جنگوں سے متعلق جو صفحات ہوں ان میں {{اہم اسلامی معرکے}} لگاتے چلے جائیں۔ محمد شعیب
سانچے
ترمیمتین سانچے بنام {{محمول اشتغالی نظام}}، {{اینڈروئیڈ}} اور {{اختراعات اینڈروئیڈ}} ترتیب دیے ہیں، ملاحظہ فرمالیں اور متعلقہ صفحات پر چسپاں فرمادیں۔ محمد شعیب
سانچہ تفصیلی مضمون
ترمیمطاہر بھائی، بعض مقالات میں کسی عنوان پر مختصر لکھا جاتا ہے اور یہ اشارہ کر دیا جاتا ہے کہ اس موضوع پر تفصیلی مقالہ کا ربط یہ ہے۔ جیسے مکمل مضمون کے لیے ملاحظہ فرمائیں صفحہ، وغیرہ۔ تو اسی ضمن میں ایک اہم سانچہ بنام {{تفصیلی مضمون}} یا {{اس}} تشکیل دیا گیا ہے، لہذا اب مضامین میں اس سانچے کو استعمال کریں۔ اور جہاں بھی اس کے علاوہ دوسرے سانچے یا اس قسم کی عبارت مکمل مضمون ملاحظہ فرمائیں سے واسطہ پڑے تو اس کو اسی سانچہ سے تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔ تجرباتی طور پر میں نے صفحات محمدﷺ، پاکستان اور سلطنت عثمانیہ میں استعمال کیا ہے، وہاں آپ دیکھ سکتے۔ محمد شعیب
مبروک
ترمیممبارک ہو طاہر بھائی، آپ اپنی آمد کے بعد بہت جلد ہی بلند پایہ صارفین کے درجہ تک پہنچ گئے (ویکیمیڈیا شماریات کے مطابق)۔ محمد شعیب
شماریات
ترمیمسب سے پہلے تو تاخیر سے جواب کے لیے معذرت اور اس میں قصور ویکیمیڈیا معیل میں طرازی خرابی کا ہے جو بہت دیر سے گڑبڑ کر رہا تھا۔ بہرحال آپ میرے بنائے ہوئے سانچوں اور صفحات میں بلااجازت بالکل تبدیلی کرسکتے، آپ معذرت کر کے ناچیز کو شرمندہ نہ کریں۔ ویسے بھی اس ویکی پر ہونے والی ہر تبدیلی پر نگاہ ہمہ وقت جمے رہتی ہے اس لیے ایسی کوئی بات نہیں۔ اور شماریات کی جہاں تک بات ہے تو مجھے نہیں پتہ آپ کن اعداد وشمار کی بات کر رہے، البتہ دو ربط میں دے رہا ہوں آپ یہاں اپنا درجہ وغیرہ بخوبی دیکھ سکتے ہیں۔ ربط اول اور ربط ثانی۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 14:49, 6 اگست 2012 (UTC)
ایک سوال
ترمیم{{Infobox OS version}} اور پہلے سے موجود سانچہ {{خانہ معلومات اشتغالی نظام}} میں کوئی فرق؟ مجھے تو تقریباً ایک جیسے ہی لگ رہے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 15:01, 6 اگست 2012 (UTC)
device
ترمیمطاہربھائی، یہاں پر آلات مشین کے لیے اور اختراع (ج:اختراعات) ڈیوائس کے لیے استعمال کیے جا رہے ہے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 13:09, 7 اگست 2012 (UTC)
شکریہ شعیب بھائی - طاھر--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 14:10, 7 اگست 2012 (UTC)
- Windows Embedded CE تو اشتغالی نظام کا نام ہے، میرے خیال میں اس کا اسی نام سے ذکر کیا جائے۔ ویسے Embedded کے لیے مدفون اور کامپکٹ کے لیے باہم پیوستہ اور جامع مستعمل ہے۔ اس لحاظ سے اس کا ترجمہ جامع نظام مدفون ہوسکتا ہے۔ آپ کی کیا رائے ہے؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 14:46, 7 اگست 2012 (UTC)
- طاہر بھائی، کیا اس مہینہ کے اختتام تک بیس ہزاری ہدف حاصل کرلینا چاہیے ہمیں؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 14:51, 7 اگست 2012 (UTC)
- آپ کی ذرہ نوازی ہے طاہر بھائی، ورنہ من آنم کہ من دانم۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 15:02, 7 اگست 2012 (UTC)
- میں نے آپ کی دستخط میں آپ کی اجازت کے بغیر معمولی سی تبدیلی کی ہے، معذرت۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 15:07, 7 اگست 2012 (UTC)
timeline
ترمیمونڈوز سی ای میں ایک جگہ ٹائم لائن استعمال ہوا ہے۔ اس کے لیے اردو لفظ خط زمانی سلسلہ زمانی استعمال ہوتا ہے۔--محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 08:54, 8 اگست 2012 (UTC)
- کبھی کبھی صفحات میں کچھ غیر ضروری زمرے خود بخود شامل ہوجاتے ہیں عموماً انگریزی میں، جیسے ونڈوز سی ای میں 3 زمرے تھے جن میں سے 2 کو ختم کر دیا ہوں اس کا طریقہ دیکھ کر باقی زمرہ اور اسی طرح دیگر صفحات میں سے بھی آپ نکال سکتے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 09:12, 8 اگست 2012 (UTC)
ترجمہ کاری
ترمیمویکیمیڈیا کے جانب سے ایک منصوبہ کا آغاز کیا گیا ہے اور اس کے مختلف زبانوں میں ترجمے ہو رہے ہیں۔ ابھی میں نے اردو ترجمہ کی شمولیت کی درخواست دی ہے، کچھ ہی دیر میں یہ مرحلہ مکمل ہوجائیگا۔ کیا آپ ترجمہ میں حصہ لینا پسند کریں گے؟ اس منصوبہ کی تفصیل اس ربط پر ملاحظہ کرسکتے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 11:08, 8 اگست 2012 (UTC)
ماس میڈیا
ترمیماردو ویکی کے انتہائی ضروری مقالات کی فہرست میں en:Mass media بھی ہے۔ کیا اس پر صفحہ بنا سکتے؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 19:41, 8 اگست 2012 (UTC)
- بہت مشکور ہون طاہر بھائی۔ جزاک اللہ خیراً کثیراً --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 10:00, 9 اگست 2012 (UTC)
- باب اسلام میں منتخب مقالہ کونسا ہونا چاہیے؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 10:07, 9 اگست 2012 (UTC)
- کہیں کثیر الوسیط کے متعلق تو نہیں کہہ رہے؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 10:17, 9 اگست 2012 (UTC)
- جی، تو یہاں آپ نے سمرقندی بھائی کی یہ بات کہیں پڑھے ہونگے کہ اس ویکیپیڈیا پر مفہومی ترجمہ کی بجائے ایسے متبادل اخذ کیے جاتے ہیں جو حتی الامکان انگریزی لفظ سے قریب ہوں، جیسے ڈاؤنلوڈ جبکہ حصول یا تنزیل متبادل اختیار کیا جاسکتا ہے، لیکن پھر ہم لفظ سے دور ہوجائیں گے۔ یہ مثال بھی سمرقندی بھائی کی ہے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 10:25, 9 اگست 2012 (UTC)
مبارک
ترمیماس جامع صفحہ کی تخلیق پر ڈھیر ساری مبارکباد۔ کافی محنت طلب صفحہ تخلیق کیے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 17:00, 9 اگست 2012 (UTC)
- بہتر طاہر بھائی، آپ دوسرے سانچے پر کام کریں، میں ذرا فارغ ہوکر دیکھتا ہوں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 17:10, 9 اگست 2012 (UTC)
- اب دیکھیے طاہر بھائی، درست کام کر رہا ہے؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 17:27, 9 اگست 2012 (UTC)
- آپ مجھے ان پرچموں کے نام بتا دیں جو صحیح کام نہیں کر رہے، میں کوشش کرتا ہوں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 17:33, 9 اگست 2012 (UTC)
- یہ صفحہ بھی آپ کی توجہ کا مستحق ہے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 18:49, 9 اگست 2012 (UTC)
پرچم ممالک
ترمیمطاہر بھائی، آپ نے واقعی بہت بڑا اور اہم کام کیا ہے، اب کم ازکم یہ مسئلہ تو حل ہوا اس ویکیپیڈیا کا، ورنہ پہلے تو ممالک کی فہرست وغیرہ بنانے سے پہلو بچالیتے تھے ہم بھی، ہمت ہی نہیں ہوا کرتی تھی۔ بہت بہت مبارک۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 19:03, 11 اگست 2012 (UTC)
- ایک جگہ آپ کی مدد کی ضرورت آن پڑی ہے، یہ صفحہ تخلیق کرتے وقت پتہ چلا کہ یورپ کے بہت سے علاقوں کے معطیات اور سانچہ پرچم نہیں ہے۔ کیا آپ تخلیق کر دیں گے؟ مشکور --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 02:49, 12 اگست 2012 (UTC)
تاخیر کی معذرت
ترمیمجناب طاہر بھائی سب سے پہلے تو جواب میں اس قدر تاخیر کی معذرت چاہوں گا، معلوم نہیں کس طرح ہوا کہ آپ کا پیغام پڑھ کر جواب دینا رہ گیا اور پھر آج دوبارہ آپ کے پیغام پر نظر آئی تو بہت شرمندہ ہوا؛ ہو سکے تو درگزر فرمایئے گا۔ کون جانے کے اب آپ کو ان انگریزی متبادلات کی ضرورت رہی بھی کہ نہیں لیکن بہرحال حجت تمام کو ذیل میں اپنی ناچیز رائے درج کیئے دیتا ہوں
- nepotism = اقرباء پروری
- kleptocracy = حکومتِ سرقی / سرقہ حکومت
- cronyism = احباب پروری
- favoritism = طرفداری
ایک بار پھر معذرت، کوئی اور خدمت ہو تو یاد فرمایئے گا۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 07:58, 12 اگست 2012 (UTC)
توجہ
ترمیممیرے خیال میں فہرست ممالک ارکان مؤتمر عالم اسلامی بلحاظ آبادی کا نام فہرست ارکان ممالک ہو تو زیادہ بہتر ہوگا۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 18:36, 12 اگست 2012 (UTC)
سرقہ حکومت
ترمیممیری رائے میں یک لفظی اصطلاح کا ترجمہ بھی یک لفظی رہے تو زیادہ بہتر اور آسان ہوتا ہے، سارقیت کے متعلق کیا خیال ہے؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 12:38, 13 اگست 2012 (UTC)
رائے تو اچھی ہے مگر یہ عام سرقہ نہیں، خاص حکومت سے متعلق ہے۔ یہ سمرقندی صاحب کی رائے ہے ان سے بھی مشورہ کر لیتے ہیں۔--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 12:45, 13 اگست 2012 (UTC)
- دراصل کریسی کے لیے یت کا استعمال اردو میں ہوتا ہے اور لفظ سارق چونکہ اسم فاعل ہے اس لیے یہ دونوں مل کر بخوبی مطلوبہ مفہوم ادا کرسکتے ہیں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 12:51, 13 اگست 2012 (UTC)
- تاخیر پر تاسف کے ساتھ اپنی ناچیز رائے میں مجھے بھی شعیب بھائی کی اصطلاح یک لفظی بہتر معلوم ہوئی۔ اردو میں یت متعدد مفاہیم میں استعمال ہوتا ہے جیسے لاحقہ ism اور cracy کے ساتھ ؛ مثالوں میں feminism اور democracy بالترتیب برائے نسوانیت اور جمہوریت میں کے معنوں میں آتے ہیں اور جیسا کے عیاں ہے کہ دونوں میں ہی یت آتا ہے۔
- اردو ویکیپیڈیا پر یت کا لاحقہ شاید ism کے لیے زیادہ آیا ہے (اس بات کو تحقیق کیا جاسکتا ہے)
- شاید یہ بات بعض اوقات عجیب لگے کے آخر ایک انگریزی لفظ کے لیے ایک ہی اصطلاح مخصوص کرنے کی اس قدر سخت پابندی کی کیا ضرورت ہے
- ایسا کرنے سے درست میکانیکی تراجم تو بعد کی بات، پہلے خود ہمارے ویکیپیڈیائی تراجم میں ہم آہنگی اور درستی کے امکانات زیادہ ہونگے
- gynecocracy کو بھی اگر نسوانیت لکھا جائے گا تو سیاق و سباق کے بغیر feminism سے تفریق نا ممکن ہو جائے گی
- cracy کے واسطے؛ سالاری، شاہی یا نظام کے الفاظ بھی مستعمل ہیں جن میں شاہی زیادہ مناسب لگتا ہے، جیسے دفترشاہی یعنی bureaucracy
- اگر ism کے لیے یت اور cracy کے لیے شاہی کے متبادلات مختص ہوں تو اس سلسلے کے چند الفاظ یوں بنیں گے
- bureaucracy = دفترشاہی / افسرشاہی
- kleptocracy = سرقشاہی / سارقشاہی
- gynecocracy = نسوانشاہی / زنانشاہی
- aristocracy = اشرافشاہی
- agnosticism = لامعرفیت / لاادریت
- capitalism = سرمایہ داریت
- nepotism = اقربیت / اقربایت / اقاربیت
- cronyism = احبابیت
- favoritism = مساعدیت
باقی جو بھی اصطلاح و فیصلہ آپ ساتھی اتفاق فرماویں گے وہی درست ہوے گا کیونکہ اکثر اجتماعی رائے ہی بہتر ہوا کرے ہے۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 07:01, 17 اگست 2012 (UTC)
- شاہی کا انتخاب انتہائی مناسب اور برمحل ہے۔ اور فیمینزم اور گائینیکولوجی میں فرق اس طرح کیا جاسکتا ہے کہ فیمینزم کے لیے نسائیت اور گائیناکولوجی کے لیے نسوانیات استعمال کیا جائے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 08:09, 19 اگست 2012 (UTC)
- شعیب بھائی گائیناکولوجی کا ذکر کیوں کیا؟ لیکن بہرحال gynecology یا gynaecology کے لیے تو نسوانیات پہلے سے مستعمل ہی ہے؛ اب اگر لاحقہ cracy پر آپ کا اور دیگر ساتھیوں کا اتفاق ہے تو پھر معاملہ تکمیل کو پہنچا کہ gynecocracy کے لیے gynecology کے gyne کا نسوان لے کر اور logy کے یات کی جگہ cracy کا شاہی منسلک کر کے نسوانشاہی (نسوان شاہی) بنے گا اور faminism کے لیے مستعمل متبادل نسوانیت ہی برقرار رہتا ہے۔
- bureaucracy = دفترشاہی
- kleptocracy = سرقشاہی (سرق شاہی - سرقہ کی اساس سرق ہے)
- gynecocracy = نسوانشاہی (نسوان شاہی - جہاں عورتیں مرکزی کردار ادا کرتی ہوں)
- aristocracy = اشرافشاہی (اشراف شاہی)
- agnosticism = لامعرفیت / لاادریت
- capitalism = سرمایہ داریت
- nepotism = اقاربیت (اقارب یت)
- cronyism = احبابیت (احباب یت)
- favoritism = مساعدیت (مساعد یت)
--سمرقندی (تبادلۂ خیال) 09:09, 19 اگست 2012 (UTC)
- بہت بہتر، لیکن مساعدیت کی بجائے طرفداریت کا استعمال؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 09:37, 19 اگست 2012 (UTC)
- اس کے لیے ایشیا الکاہل اور ایشیا بحر الکاہل کی اصطلاح استعمال ہوتے دیکھی ہے ہم نے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 11:30, 14 اگست 2012 (UTC)
- آپ کے تحریر کردہ تمام جملے ہم معنی ہی ہیں، ان کا استعمال سیاق وسباق سے متعین ہوگا۔ جیسے عنوان میں ساحلی لمبائی زیادہ بہتر ہوسکتا ہے۔ ویسے ناچیز کی رائے میں ساحل کے ساتھ لفظ طول کا استعمال مناسب نہیں معلوم ہو رہا، اس سے لفظ میں پنہاں روانی مفقود ہوجاتی ہے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 12:22, 15 اگست 2012 (UTC)
- ایک بات کا تذکرہ ضروری سمجھتا ہوں کہ مقتدرہ قومی زبان کی لغت میں کوسٹ لائن کا ترجمہ ساحل کے ساتھ خط ساحلی بھی درج ہے جو زیادہ مناسب معلوم ہو رہا ہے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 12:32, 15 اگست 2012 (UTC)
درست۔ صرف coastline کو تو میں نے خط ساحلی ہی لکھا ہے۔ مضمون کا نام فہرست ممالک بلحاظ ساحلی لمبائی ہے۔ کیا فہرست ممالک بلحاظ خط ساحلی لمبائی لکھا جا سکتا ہے۔ یا فہرست ممالک بلحاظ خط ساحل کی لمبائی ہو گا۔--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 12:38, 15 اگست 2012 (UTC)
- اول الذکر 'بلحاظ خط ساحلی لمبائی' زیادہ درست لگ رہا ہے۔ اس پر کچھ کام ہوسکتا ہے؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 12:50, 15 اگست 2012 (UTC)
ان کے انگریزی نام ہوں تو ہو سکتا ہے۔ --Tahir mq (تبادلۂ خیال) 13:04, 15 اگست 2012 (UTC)
- بہت بہت شکریہ طاہر بھائی۔ ان ممالک کی مکمل فہرست انگریزی میں دستیاب ہو گئی، ملاحظہ فرمائیں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 02:25, 16 اگست 2012 (UTC)
فہارس
ترمیمطاہر بھائی، ان فہارس کو بھی اردو ویکیپیڈیا پر منتقل کر دیا جائے تو خاصے کی چیز ہوگی۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 02:21, 16 اگست 2012 (UTC)
عید مبارک
ترمیم- آپ کو بھی بہت بہت عیدمبارک۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 00:39, 20 اگست 2012 (UTC)
- ۔ آپ کو بھی عید مبارک طاہر بھائی، دعا ہے کہ آپکا ہر دن سکون اور خوشی کا ہو۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 02:04, 20 اگست 2012 (UTC)
- بہت بہت شکریہ، آپ کو بھی عید مبارک۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 04:44, 20 اگست 2012 (UTC)
مریم الزمانی
ترمیمآپ کو اس مضمون سے جو شکایت ہے وہ متعلقہ مضمون کے تبادلہ خیال میں درج کر دیجئے۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 04:48, 20 اگست 2012 (UTC)
- تکمیل۔ واقعی اس مضمون میں بعض الفاظ صحیح طور پر درج نہیں تھے جنہیں اب صحیح کر دیا گیا ہے، مزید مضمون کا نام بھی درست نہیں تھا۔ اگر اس کے علاوہ کوئی اور مسئلہ ہے تو واضح کر دیا جائے تاکہ اس ضمن میں مناسب اقدام کیا جاسکے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 05:41, 22 اگست 2012 (UTC)
ایک اہم پیشرفت
ترمیمطاہر بھائی، عربی ویکیپیڈیا میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے جو صارفین اور بالخصوص نئے صارفین کے لیے انتہائی اہم چیز ہے۔ خانہ تحریر میں ایک بٹن (بٹن) رکھا گیا ہے جس پر کلک کرنے سے صارف جس بھی سانچہ کو اپنے مضمون میں استعمال کرنا چاہتا ہے اس کا نام لکھ دینا کافی ہوگا، پھر یہ سانچہ خودکار طریقہ سے مضمون میں شامل ہوجائیگا۔ آپ کی کیا رائے ہے اسے اردو ویکیپیڈیا میں بھی شامل ہونا چاہیے؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 12:44, 20 اگست 2012 (UTC)
- اس صفحہ کو ملاحظہ فرمائیں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 10:43, 21 اگست 2012 (UTC)
- میں نے اس سافٹ ویئر کو اردو میں ترجمہ میں بھی کیا ہے، لیکن ترجمہ کل ہی مکمل ہوا ہے اس لیے کم ازکم ایک ہفتہ بعد ہی یہ سافٹ ویئر اردو میں ریلیز ہوگا۔ آپ استعمال کرکے اپنی رائے دی جائیے گا۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 10:59, 21 اگست 2012 (UTC)
- کلب کے لیے انجمن کا لفظ مستعمل ہے، فٹ بال سے متعلق اصطلاحات کے تراجم خانہ معلومات فٹ بال میں موجود ہیں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 12:58, 21 اگست 2012 (UTC)
- درج ذیل سانچوں کو ملاحظہ فرمالیں:
- {{تاریخ آغاز وسال پیشیں}}
- {{DDMMYYYY}}
- {{یومیہ/ہجری/ہجری شمسی/عیسوی}} --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 05:39, 22 اگست 2012 (UTC)
- جزاک اللہ طاہر بھائی، آپ کی نشان دہی کے لیے ممنون ہوں۔ فائل:Smile.PNG --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 06:41, 22 اگست 2012 (UTC)
- کیوکس آپ نے ڈاؤنلوڈ کرکے استعمال کرلیے؟ اس کے متعلق فیڈبیک؟ تاکہ متعلقہ صفحہ پر اسے رکھا جاسکے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 06:44, 22 اگست 2012 (UTC)
- لیونہارڈ اویلر کو منتخب مضمون کے لیے نامزد کیا گیا ہے، براہ کرم اپنی رائے یہاں دیں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 08:54, 23 اگست 2012 (UTC)
- یہاں آپ کی رائے درکار ہے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 09:31, 23 اگست 2012 (UTC)
روبہ
ترمیمطاہر بھائی، کاشف بھائی کا کاشف روبہ پتہ نہیں کب کام کریگا۔ آپ ذرا اس صفحہ کو ملاحظہ فرمائیں، پھر کاشف بھائی سے اپنا روبہ چلانے کی درخواست کریں گے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 10:15, 23 اگست 2012 (UTC)
- کاش کلب کی بجائے انجمن کا لفظ استعمال کیا جاتا۔ :( --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 14:16, 23 اگست 2012 (UTC)
- آپ کے فراہم کردہ روابط کی وجہ نہیں سمجھ پایا۔ کچھ وضاحت فرمائیں فائل:Smile.PNG۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 12:35, 25 اگست 2012 (UTC)
- جی طاہر بھائی، یہ بات تو ہے۔ لیکن اب کیا کریں منتظمین کی آمد کم ہی ہوتی جارہی ہے۔ میرے خیال میں آپ کو منتظم بننا چاہیے۔ آپ سا متحرک اورفعال منتظم کی اس کو بہت سخت ضرورت ہے۔ سانچہ یومیہ/ہجری۔۔۔ میں نے آپ کی رہنمائی پر اسلامی مہینوں کو اردو میں تبدیل کرنے کی درخواست دی ہوئی ہے لیکن منتظم نہ ہونے کے باعث میں خود سے یہ کام کرنہیں سکتا۔ اب تو بہت زیادہ ضرورت محسوس ہورہی ہے فعالیت کی۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 12:45, 25 اگست 2012 (UTC)
- میں منتظمی کے لیے آپ کو نامزد کر رہا ہوں۔ وجوہات تفصیل سے وہیں عرض کروں گا۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 12:49, 25 اگست 2012 (UTC)
- نہیں نہیں طاہر بھائی، میں کچھ ہی دنوں میں تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف ہوجاؤں گا، اسی لیے میں نے آپ کی نامزدگی پر تنقیدی رائے کا اظہار کیا تھا۔ اس کے علاوہ میں نے درخواست تیار کرلی ہے۔ آپ سے التجا ہے کہ انکار نہ کیجیے گا۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 12:57, 25 اگست 2012 (UTC)
- یہاں اپنی رائے محفوظ فرمادیں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 13:10, 25 اگست 2012 (UTC)
مبارک
ترمیمانتہائی مبارک ہو طاہر بھائی۔ آپ منتظم بن چکے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 08:15, 26 اگست 2012 (UTC)
- شاید سب سے زیادہ میں ہی آپ کو پریشان کروں۔ یہ ایک درخواست کہ {{یومیہ/ہجری/ہجری شمسی/عیسوی}} میں ایرانی واسلامی مہینوں کے نام انگریزی میں آ رہے ہیں، انہیں اردو میں کرنے کے لیے درج ذیل روابط میں براہ کرم اردو اسماء داخل کر دیں۔ MediaWiki:Hijri-calendar-m1 تا 12 / MediaWiki:Iranian-calendar-m1 تا 12۔ ایرانی مہینوں کے اردو میں نام یہاں موجود ہیں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 08:30, 26 اگست 2012 (UTC)
- تکمیل لیکن میں نے نہیں کیا۔ شاید ساجد ہا کاشف بھائی نے کیا ہے۔ --Tahir mq (تبادلۂ خیال) 08:40, 26 اگست 2012 (UTC)
- جزاک اللہ، واقعی مجھے اطلاع نہیں تھی۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 08:43, 26 اگست 2012 (UTC)
- زمرہ منتخب مقالہ اور زمرہ حذف شدگی آپ کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے۔ قابل حذف مضامین زیادہ دیر تک نہیں رہنا چاہیے، اسی طرح جو مضامین سالوں سے منتخب مقالہ کے لیے نامزد ہیں ان کے متعلق جلد ازجلد فیصلہ فرمادیں مشورہ سے۔ ممنون --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 08:48, 26 اگست 2012 (UTC)
- میری رائے میں اس {{رسمی موقع حبالہ}} میں موجود رسمی ختم کر کے سرکاری کیا جانا چاہیے۔ عنوان میں بھی اور سانچہ کی ترمیز میں بھی۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 09:13, 26 اگست 2012 (UTC)
- طاہر بھائی، اس سانچہ کا عنوان بھی سرکاری کے جانب منتقل کر دیں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 12:01, 26 اگست 2012 (UTC)
- آپ کچھ دیر کے لیے محفوظ شدگی ختم کریں میں کوشش کرتا ہوں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 13:39, 26 اگست 2012 (UTC)
- دہکھے۔--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 13:43, 26 اگست 2012 (UTC)
- دراصل آپ جب اس ربط کو کلک کریں گے تو سانچہ رسمی موقع حبالہ کا ہی صفحہ کا کھلے گا لیکن اس صفحہ کے عنوان کے نیچے یہ عبارت (سانچہ:سرکاری موقع حبالہ سے رجوع مکرر) لکھی ہوگی اس عبارت پر کلک کریں اور جو صفحہ کھلے اس کو غیر محفوظ فرمادیں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 14:09, 26 اگست 2012 (UTC)
- پہلا صحیح نہیں کا مطلب میں سمجھا نہیں۔ سرکاری کے بارے میں کہہ رہے؟ سر اور کاری کے درمیان فضا کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ سرکاری کے نام سے صفحہ پہلے سے موجود ہے جس پر حذف کا سانچہ لگادیا ہے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 14:47, 26 اگست 2012 (UTC)
- جی طاہر بھائی، اب تک مصروف تھا اب فارغ ہوا ہوں۔ تاخیر کے لیے معذرت۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 15:14, 26 اگست 2012 (UTC)
- اس کا ترمیمی تاریخچہ بتا رہا ہے کہ پہلے سے ہی ایسا تھا۔ دیکھیے پھر بھی کوشش کر رہا ہوں آپ محفوظ نہ کیجیے گا ابھی۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 15:27, 26 اگست 2012 (UTC)
- اب محفوظ کرسکتے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 15:39, 26 اگست 2012 (UTC)
- آپ نے دیکھا ہوگا کہ اکثر بلندپایہ ویکیپیڈیاؤں میں حالیہ تبدیلیاں کے صفحہ کے اوپر کچھ مفید روابط دیے جاتے ہیں۔ اسی طرح میرے خیال میں اردو میں بھی ہونا چاہیے۔ اس لیے میں نے انگریزی ویکیپیڈیا کی ترمیز اردو میں نقل کی ہے۔ اگر آپ مناسب سمجھیں تو احباب سے مشاورت کرکے اس ترمیز کو یہاں چسپاں کر دیں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 14:03, 26 اگست 2012 (UTC)
رائے
ترمیمطاہر بھائی آپ کی دعوت کا بہت بہت شکریہ، میں نے اپنی رائے وہاں لکھ دی ہے امید ہے کہ آپ برا نہیں منائیں گے۔ (ذیشان امجد (تبادلۂ خیال) 20:55, 26 اگست 2012 (UTC))
- طاہر بھائی کوئی بات نہیں مجھ سے اس سے بھی بڑی بڑی غلطیاں ہوئی ہیں۔ ہم سب مل کر انشا اللہ اردو ویکیپیڈا کو ایک معیاری ویکیپیڈیا بنائیں گے، باقی سب باتیں تو اس مقصد کے مقابلے میں کافی چھوٹی ہیں۔ اگر مجھ سے بھی کوئی غلطی سرزد ہو تو نشان دہی ضرور کر دیے گا۔ (ذیشان امجد (تبادلۂ خیال) 15:47, 27 اگست 2012 (UTC))
یاددہانی
ترمیمطاہر بھائی، آپ نے 1 2 ان روابط کی تازہ کاری کی بات کی تھی، اب یہ آپ کر دیں تو اچھا رہے گا۔ نیز یہ صفحہ بھی ملاحظہ فرمائیں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 06:58, 27 اگست 2012 (UTC)
شعیب بھائی۔ اہک صفحہ کی تو شاید ۳۰ دن بعد خود بخود تجدید ہوتی ہے۔ دوسرا کسی روبہ کے ذریعہ ہوتا جس کے بارے میں مجھے علم نہیں۔
مطلوب سانچے میں کیا چاہتے ہیں۔ کیا میں یہ سب سانچے بنا دوں؟--Tahir mq (تبادلۂ خیال) 07:37, 27 اگست 2012 (UTC)
Order of magnitude
Mathematical function templates کا ترجمہ کیا ہونا چاہیے۔ --Tahir mq (تبادلۂ خیال) 07:40, 27 اگست 2012 (UTC)
سانچہ:Order of magnitude دہکھ سکتے ہیں۔ --Tahir mq (تبادلۂ خیال) 07:53, 27 اگست 2012 (UTC)
- نہیں نہیں تمام سانچے نہیں۔ میرا مطلب یہ تھا کہ جو ضروری ہوں اور بالخصوص چونکہ آپ ممالک کے سانچوں پر کام کر رہے تھے اور ان مطلوب سانچوں میں بھی کچھ ایسے سانچے ہیں بس ان کی طرف توجہ دلانا مقصود تھا۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 08:24, 27 اگست 2012 (UTC)
- تکمیل۔ سانچہ:Xpdop3c۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 08:34, 27 اگست 2012 (UTC)
- یہ سانچہ موجود ہے؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 08:43, 27 اگست 2012 (UTC)
- تکمیل۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 08:44, 27 اگست 2012 (UTC)
نقشے
ترمیمطاہر بھائی، آپ اردو کے نقشے اپلوڈ کر رہے ہیں، یہ بہت اچھا ہے۔ اردو میں نقشوں کی بہت کمی ہے یہاں پر، اسے جاری رکھیے گا۔ یہ فوری نوعیت کا کام ہے۔ انہیں کس طرح تیار کرتے ہیں؟ تاکہ میں بھی کچھ تیار کر سکوں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 08:50, 27 اگست 2012 (UTC)
- میں نہیں سمجھ پا رہا ہوں۔ ذرا تفصیل سے بتائیں۔ کیا خامی ہے؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 08:54, 27 اگست 2012 (UTC)
- اب دیکھیں، شاید اس طرح مطلوب تھا۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 08:58, 27 اگست 2012 (UTC)
- اب دیکھ لیں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 09:01, 27 اگست 2012 (UTC)
- Order of magnitude ریاضی کی اصطلاح ہے۔ مجھے نہیں پتہ اسے اصطلاح میں کیا کہتے۔ ذیشان بھائی سے دریافت کرتے ہیں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 09:11, 27 اگست 2012 (UTC)
- بہت زبردست طاہر بھائی۔ مڈل ایسٹرن نسخہ تو خیر سے میرے پاس نہیں ہے، پہلے تھا لیکن اب نکال چکا ہوں۔ البتہ آپ ایک تجربہ کرکے دیکھیں، اگر کامیابی مل گئی تو تمام نقشے نستعلیق میں بن سکتے ہیں۔ انپیج میں اردو میں نام لکھ لیں پھر اسے export کریں۔ لیکن ایکسپورٹ کے وقت خیال رہے کہ فائل کی توسیع (extension) ۔gif نہ ہو بلکہ .eps ہو۔ پھر اسے کورل میں امپورٹ کر لیں as a text۔ اگر اس میں کامیابی ہو گئی تو بہتر نہیں تو پھر دوسرا حل تلاش کرتے ہیں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 09:20, 27 اگست 2012 (UTC)
- آپ بغیر نام کے صرف نقشہ اپلوڈ کرکے مجھے دے سکتے؟ پھر میں اس میں نام لکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 09:28, 27 اگست 2012 (UTC)
- دیکھیں طاہر بھائی یہ آزمائشی نقشہ ہے، اگر کامیاب ہو تو مکمل کر لیں گے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 09:50, 27 اگست 2012 (UTC)
- ٹھیک ہے۔ یہ ایک اہم ترین کام ہوگا۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 09:58, 27 اگست 2012 (UTC)
Info on article requests
ترمیمThank you, Tahir! I would like for some one to write Urdu articles about:
- en:New York City Department of Education
- en:Peel District School Board
- en:Fairfax County Public Schools
All have Urdu websites, so you can use them as sources for your articles:
- New York: http://schools.nyc.gov/Languages/Urdu.htm
- Peel: http://www.peelschools.org/urdu/home/
- Fairfax County: http://www.fcps.edu/otherlanguages/urdu.shtml
Thank you WhisperToMe (تبادلۂ خیال) 11:59, 27 اگست 2012 (UTC)
Tahir, if you are still interested, please let me know when you are ready to start the stubs on the articles - Thanks WhisperToMe (تبادلۂ خیال) 01:04, 7 ستمبر 2012 (UTC)
کامیاب
ترمیمکامیابی مل ہی گئی۔ بہت خوبصورت لگ رہی ہے اور آپ کی محنت کا ثبوت دے رہی ہے۔ کچھ بتائیں کس طرح لکھے نام؟ صفائی بہت زیادہ ہے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 13:38, 27 اگست 2012 (UTC)
- یہ آپ خالی نقشے کہاں سے حاصل کرتے ہیں بغیر نام کے؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 13:50, 27 اگست 2012 (UTC)
- فوٹوشاپ میں یہ کام کس طرح کرتے ہیں؟ دراصل میں سعودی عرب کے نقشہ پر کام کرنا چاہ رہا ہوں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 14:02, 27 اگست 2012 (UTC)
پیغام
ترمیمفہد بھائی کا آپ کے لیے پیغام:
” | بڑی محنت کی ہے طاہر صاحب نے، بہت خوبصورت۔ یہ وہ کام تھا جو کسی زمانے میں میں کرنا چاہ رہا تھا لیکن مسئلہ وہی فرصت کا۔ جب میسر تھی تو کام نہیں آتا تھا، جب آنے لگا تو وقت نہیں ملا۔ خیر، میری طرف سے طاہر بھائی کو ڈھیروں شاباش! اب بس ایک کام کر دیں تو گویا کمال ہو جائے کہ یہ نقشے بجائے raster میں اپلوڈ کرنے کے vector میں کریں جیسا کہ انگریزی وکی پیڈیا پر svg فارمیٹ میں کیے جاتے ہیں۔ اس کے لیے ایک اوپن سورس سافٹ ویئر آتا ہے Inkscape کے نام سے اور بہت عمدہ کام کرتا ہے اور مفت بھی ہے۔ اس میں یونیکوڈ اور نستعلیق فونٹس بھی آسانی سے کام کرتے ہیں۔ آپ اس میں نقشے بنا کر svg فارمیٹ میں محفوظ کریں اور بجائے اردو وکی پیڈیا کے وکی کامنز میں اپلوڈ کریں تاکہ دیگر زبانوں کے منصوبے بھی فائدہ اٹھائیں۔ براہ مہربانی، میرا یہ پیغام ان تک پہنچا دیں --فہد کیہر (تبادلۂ خیال) 07:51, 28 اگست 2012 (UTC) | “ |
--محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 08:00, 28 اگست 2012 (UTC)
- جہاں تک میرے لیے ممکن ہو سکا میں ضرور آپ کی رہنمائی کروں گا --فہد کیہر (تبادلۂ خیال) 09:16, 28 اگست 2012 (UTC)
- آپ کی رائے یہاں درکار ہے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 11:39, 28 اگست 2012 (UTC)
- اس وقت تو اس ویکیپیڈیا پر صرف آپ ہی سرگرم عمل نظر آ رہے ہیں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 13:07, 2 ستمبر 2012 (UTC)
- میری خود بہت تمنا ہے کہ اس بزم سے دور نہ جانے پاوں، لیکن۔۔۔ اس وقت تو اتنا مجبور ہوں کہ آزمائشی کلیدی تختہ کے ذریعہ اردو لکھنا پڑ رہا ہے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 13:13, 2 ستمبر 2012 (UTC)
- آمین! جزاک اللہ خیرا۔ ان شاء اللہ جلد ہی واپسی ہوگی۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 13:21, 2 ستمبر 2012 (UTC)
- ایک کام اگر ہو سکے تو کرتے رہیں کہ جو نئے صارفین آتے ہیں انہیں پیغام خوش آمدید دے دیا کریں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 13:21, 2 ستمبر 2012 (UTC)
- جی طاہر بھائی، آپ کی سرگرمیاں بتا رہی ہیں کہ آپ اس ہدف کو پانے کے لیے بے پناہ محنت کر رہے ہیں، اللہ اس ہدف کی تکمیل آسان فرمادے اور آپ کو اس سے بہتر صلہ عطا فرمائے۔ لیکن افسوس اس بات پر ہے میرا اس میں کوئی حصہ نہیں ہوگا۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 13:24, 2 ستمبر 2012 (UTC)
- آپ کی سرگرمی اور اپنی غیر حاضری پر آنکھیں تر ہوئی جاتی ہیں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 13:30, 2 ستمبر 2012 (UTC)
- اپنی تعلیم سے متعلق برقی پیغام ارسال کیا ہوں آپ کو، مصروفیت شاید ایک سے دو سال۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 13:34, 2 ستمبر 2012 (UTC)
فٹ بال
ترمیمالسلام علیکم طاہر بھائی، کیسے مزاج ہیں؟
کرکٹ پر اردو میں اس معیار کا صفحہ ہے کہ وہ منتخب مقالہ کے لیے امیدوار ہے، کیا آپ اس مضمون کو بھی اس درجہ تک پہونچا سکیں گے؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 09:18, 5 ستمبر 2012 (UTC)
زمرہ جات
ترمیمطاہر بھائی، ماشہ اللہ آپ بہت محنت سے کام کر رہے ہیں۔ ایک گزارش تھی کہ جب آپ کوئی نیا زمرہ بنائیں تو برائے مہرابانی اس کا انگریزی بین الوکی ربط اور جس زمرہ کا وہ ذیلہ زمرہ ہے اس کا ربط بھی ڈال دیا کریں۔ مثال کے طور پر آپ کے بنائے ہوئے کچھ زمروں میں میں نے تبدیلی کی ہے وہاں سے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں کیا کہنا چاہ رہا ہوں۔ شکریہ (ذیشان امجد (تبادلۂ خیال) 23:21, 7 ستمبر 2012 (UTC))
- طاہر بھائی، اس سانچہ کی محفوظیت کچھ وقت کے لیے ختم کر دیں، میں کچھ ترمیم کرنا چاہتا ہوں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 16:41, 8 ستمبر 2012 (UTC)
- جزاک اللہ طاہر بھائی، کام مکمل ہو گیا ہے آپ دوبارہ محفوظ کرسکتے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 13:44, 9 ستمبر 2012 (UTC)
- جی طاہر بھائی، کوشش ہوتی ہے کہ روزآنہ کم ازکم ایک گھنٹہ تو اپنے محبوب ویکی کو دوں۔ آپ کے نئے نئے صفحات دیکھ کر دلی مسرت ہوتی ہے جب بھی حاضری ہوتی ہے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 13:55, 9 ستمبر 2012 (UTC)
- میرے خیال میں شرح عالمی مردم کشی ہونا چاہیے یا پھر فہرست ممالک بلحاظ تناسب عالمی مردم کشی۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 14:08, 9 ستمبر 2012 (UTC)
- اوہ!! معاف کیجیے گا، پھر صرف تناسب قاتلانہ جرائم یا شرح دانستہ مردم کشی بہتر ہوسکتا۔ آپ کا کیا خیال ہے؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 14:15, 9 ستمبر 2012 (UTC)
- اس صفحہ کا نام بلحاظ کمسن اموات کیسا رہیگا؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 14:26, 9 ستمبر 2012 (UTC)
- world factbook کا ترجمہ کتاب حقائق عالم کیسا رہیگا؟ میرے خیال میں اس کا ترجمہ استعمال کیا جانا چاہیے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 15:04, 9 ستمبر 2012 (UTC)
- یہ کیا چیز ہے؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 08:30, 10 ستمبر 2012 (UTC)
- طاہر بھائی براہ مہربانی جب بھی نیا زمرہ بنائیں تو وہ زمرہ کس کا ذیلی زمرہ ہے وہ بھی ضرور شامل کر دیا کریں تا کہ زمرہ جات کا آپس کا تعلق بھی ظاہر ہو جائے۔ مثال کے طور پر اپنے بنائے ہوئے زمرہ جات میں میری ترامیم دیکھ لیں۔ شکریہ ذیشان امجد (تبادلۂ خیال) 12:02, 22 ستمبر 2012 (UTC)
location map
ترمیمالسلام علیکم طاہر بھائی، بعض دفعہ اس طرح کے نقشوں میں کچھ خامیاں در آتی ہیں، اس کے لیے آپ اس کا ترجمہ کردینگے؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 05:37, 12 ستمبر 2012 (UTC)
- فہرست ممالک بلحاظ ریل نقحمل حجم جالکار کیسا رہیگا؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 06:01, 13 ستمبر 2012 (UTC)
- اس سانچہ اور اس سانچہ کو ضم کیا جاسکتا ہے؟ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 16:40, 14 ستمبر 2012 (UTC)
Aap ko Mubarak ho Tahir Bhai
ترمیمAssalam Aaleykum
aap ko mubarak ho tahir sb
Rafi ul Haq
Barah e karam Dr Prof Mujeeb Zafar Anwar Hameedi ki foto wikipedia per unn k mazmoon k saath kesi lagani hey...ye mujhey nahi aa raha hey sir
- آپ کی رائے یہاں درکار ہے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 05:58, 16 ستمبر 2012 (UTC)
برقی پیغام
ترمیماس پیغام کو اپنے تبادلۂ خیال صفحہ سے مٹانے کے لیے {{ڈاک ارسال}} کو حذف کر دیں۔
--محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 10:31, 16 ستمبر 2012 (UTC)
- اس صفحہ میں Associated namespace کو مشارک فضائے نام سے تبدیل کر دیں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 11:41, 16 ستمبر 2012 (UTC)
- نام چھوٹ گیا ہے۔ (تبادلۂ خیال) 11:41, 16 ستمبر 2012 (UTC)
- طاہر بھائی، یہ مشارک فضائے نہیں بلکہ مشارک فضائے نام ہے۔ تصحیح فرمادیں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 10:08, 17 ستمبر 2012 (UTC)
- اس صفحہ میں مشارک فضائے لکھا ہے جبکہ اسے مشارک فضائے نام ہونا چاہیے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 11:06, 17 ستمبر 2012 (UTC)
- آپ صفحہ کو منتقل نہ کریں، اس منتقلی کو استرجع کر دیں۔ بس صرف متن میں لکھنا کافی ہوتا ہے۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 11:25, 17 ستمبر 2012 (UTC)
اصطلاح
ترمیم- السلام و علیکم طاہر بھائی اور پیغام کا شکریہ۔ خاکسار اس لفظ کی اصل الکمہ کی معلومات کو پس منظر میں رکھتے ہوئے اگر ایک لفظ میں جواب دینے کی جسارت کرے تو ---- سماواتیت ----- مناسب رہے گا۔ اس کی وضاحت یوں ہوگی کہ یہی ten کا موجودہ مفہوم لیا جاتا ہے، چینی اور جاپانی اور منگول زبانوں میں ten یا tian اصل میں جنت سے قریب تصور کہا جاسکتا ہے قریب اس لیے کے یہ تصور اسلامی جنت سے قدرے مختلف ہے اور وسعت اختیار کی جائے تو اس کو آسمان کہنا زیادہ مناسب ہوگا جس میں سما سے سماوات (قرآنی اصطلاح) کے برابر آتا ہے۔ یہ موجودہ تصور کی بات ہے ویسے یہ بھی مذکور ہے کے قدیم ترک میں tanri نام کا کوئی لفظ خدا کے لیے بھی مستعمل تھا اور یہ جنت یا سماوی تصور والا موجودہ چینی یا منگولی ten اسی سے ماخوذ ہے۔ دیگر اصل الکلمہ میں اس کے قدیم ترین معنوں میں ایک بلندی بھی درج ہیں جو خدائی یا سماوی کی جانب ہی لیے جاتے ہیں۔ سما سے سماویت اس لیے نہیں اختیار کیا جاسکتا کہ یہ لفظ اردو میں پہلے سے مستعمل ہے اور بلا سیاق و سباق ہو تو ابہام کا باعث بن سکتا ہے۔ باقی دیگر اصحاب کی رائے معلوم کر لیجیے ہو سکتا ہے، کوئی اس سے بہتر متبادل دستیاب ہو جائے۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 07:52, 21 ستمبر 2012 (UTC)
توجہ درکار
ترمیمالسلام علیکم، منتظمین کے صفحہ کے تبادلہ خیال کی اس سرخی پر آپ کی توجہ درکار ہے۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 12:24, 23 ستمبر 2012 (UTC)
- انتہائی شکریہ طاہر بھائی۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 12:35, 23 ستمبر 2012 (UTC)
- میں نے بہت سے نظامی پیغامات کو اردو میں تبدیل کیا ہے، اگر کہیں غلطی ہو تو درست فرمادیں۔ اہم جگہوں کے پیغامات تبدیل کردیے ہیں اگر کسی ایسے پیغام کا ترجمہ نہ ہوا ہو جو عام طور پر نظر آتا ہو تو نشان دہی فرمادیں۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 14:04, 25 ستمبر 2012 (UTC)
- اکثر location maps میں غلطیاں ہورہی ہیں، آپ سے توجہ کی درخواست۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 12:56, 26 ستمبر 2012 (UTC)
- جی طاہر بھائی، لیکن سانچہ بھی درست ہو تو بہتر ہوگا۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 13:03, 26 ستمبر 2012 (UTC)
- میں نے شاید پہلے بھی کہا تھا کہ اس کا ترجمہ ضروری ہوگا اس کے لیے۔ فائل:Smile.PNG۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 13:28, 26 ستمبر 2012 (UTC)
- بس مذکورہ صفحہ کا ترجمہ ہوجائے۔ صحیح تو خودکار طور پر ہوجائیگا۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 13:34, 26 ستمبر 2012 (UTC)
- ہوبہو ہر لفظ کا ترجمہ ضروری نہیں ہوتا، میری خیال میں "زمرہ:جائے نقشہ بلحاظ ملک" ہونا چاہیے۔ کیونکہ location کے لیے لفظ "جائے" اور map کے لیے لفظ "نقشہ" مستعمل ہے۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 06:43, 27 ستمبر 2012 (UTC)
جی ہاں ! طاہر محمود بھائی
ترمیمالسلام علیکم طاہر محمود صاحب، اللہ تعالیٰ آپ سب دوستو اور بھائیو کو سلامت رکھے۔ آمین ! آپ سب مل کر اردو وکی پیڈیا کو بہت نکھار رہے ہیں اور اس کی تدوین کے بارے میں کما حقہٗ معلومات رکھتے ہیں۔ میری حوصلہ افزائی فرماتے رہا کیجئے۔ جی ہاں ! طاہر محمود بھائی، فوٹو عین آپ کی ہدایات کی روشنی میں اپلوڈ کرتا ہوں ۔ --Rafi ul haq (تبادلۂ خیال) 03:15, 28 ستمبر 2012 (UTC)
سید محمد رفیع الحق
- تصاویر کومنز پر اپلوڈ کرنے کے لیے ربط شاید مفید ہو۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 00:38, 30 ستمبر 2012 (UTC)
- طاہر بھائی، ماشاء اللہ آپ کافی ذوق و شوق سے اردو دائرۃ المعارف کی ترویج میں حصہ لے رہے ہیں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، اگر ہم لوگ اسی رفتار سے کام کرتے رہے تو انشاء اللہ اس دفعہ بھی ہم بین الاقوامی درجہ بندی میں نمایاں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے زور قلم کو اور زیادہ کرے۔ آمین --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 06:03, 30 ستمبر 2012 (UTC)