تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:دیوان عام/وثائق/وثائق اول/ہفتم
تبدیلیاں
صفحۂ اول میں ابواب کی مناسب جگہ بنانے کیلیۓ چند تبدیلیاں کی ہیں۔ براہ کرم دیکھ لیجیۓ اور کوئی راۓ ہو تو دیجیۓ۔ اگر پہلے والی صورت مناسب معلوم ہوتی ہو تو ان تبدیلیوں کو واپس لوٹایا جاسکتا ہے۔ سمرقندی
- اسلام علیکم! افراز بھائی آپ نے بہت اچھا کام کیا۔ میری ایک تجویز ہے کہ ان سب کو سانچہ:تصفح بند میں ہونا چاہے زمروں کی جگہ پر ۔ ہر باب میں متعلفہ زمرہ تو ہو گآ ہی! سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 06:38, 20 جون 2007 (UTC)
باب
انگریزی وکیپیڈیا پر Portal غالباً کسی namespace کا نام ہے۔ اس prefix کے صفحات "سانچوں" کی طرح کام کرتے ہیں۔ مثلا [1] پر ترمیمی صفحہ کھول کر یہ
{{/box-header|''Did you know...''|Portal:Mathematics/Did you know}}
{{/Did you know|total=15|show=9}}
دیکھیں۔ یہاں Portal:Mathematics/Did you know ایک سانچہ کی طرح بلایا جاتا ہے۔ اردو وکیپیٰڈیا پر یہ اس طرح کام نہیں کرتا جب تک اس کا نام کے شروع میں "ساتچہ" کا اضافہ نہ کر دیا جاوے۔ اس کے علاوہ ممکن ہے کہ ذیلی صفحات (subpages) بھی اردو وکیپیڈٰیا پر تمام namespaces میں چالو نہ ہوں۔ ثاقب صاحب توجہ فرمائیں۔
--Urdutext 03:33, 24 جون 2007 (UTC)
- بالکل درست توجہ دلائی آپ نے، اس بات نے تاریخ اور جغرافیہ وغیرہ کے ابواب کے سانچے اردو میں کرتے وقت بڑا پریشان کیا تھا۔ کرنے کو تو ایک ایک کر کہ ہر سانچہ ہاتھ سے تبدیل کیا جاسکتا ہے مگر بہتر ہے کہ پہلے ایک بار حقیقت معلوم کرلی جاۓ کہ portal کا چکر ہے کیا ، تاکہ بعد میں کوئی پیچیدگی نا پیدا ہو۔ سمرقندی
- portal انگریزی وکیپیڈیا کی نیم سپیس کا حصہ ہے۔ کیا آپ حضرات ہمارے باب کو بھی نیم سپیس کا حصہ بنانا چاہتے ہیں؟
- جی ثاقب صاحب۔ اگر portal کو نام فضاء بنانے سے یہ اسی طرح چلے گا جس طرح انگریزی وکیپیڈیا پر چلتا ہے، تو ہم یہی چاہتے ہیں۔
--Urdutext 01:49, 26 جون 2007 (UTC)
صفحہ اول
صفحہ اول پر بہت سی چیزیں جن کا مقصد ایک ہی ہے بار بار نقل ہو رہی ہیں۔ مثلا ابواب اور زمرہ جات کے روابط۔۔
میرا مشورہ یہ تھا کہ موجودہ رمرہ جات کے راوبط کو ابواب کے روابط میں تبدیل کیا جاۓ۔زمرہ جات کی صفحہ اول پر اب اس لیے ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہر باب میں اسی نام کا زمرہ بھی شامل ہوگا۔ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ نیا صارف آتے ہی ہماری اصلاحات میں نہ الجھ جاۓ۔ ---مشورہ مفت ہے۔۔۔۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 11:05, 25 جون 2007 (UTC)
- میں تائید کرتا ہوں۔ ہر باب میں اس کے تمام زمرہ جات کی تفصیل ہونا چاہئیے۔ زمروں کو صفحہ اول پر علیحدہ سے لکھنے کی ضرورت نہیں۔ ایسے زمرے جو کسی باب میں ابھی نہیں آرہے ان کے لیے ابواب کے ناموں کے ساتھ 'تمام ابواب' کے نیچے ایک رابطہ بنام زمرہ جات بنایا جا سکتا ہے۔--سید سلمان رضوی 11:12, 25 جون 2007 (UTC)
- میری طرف سے بھی اثبات ہے کہ صفحۂ اول پر صرف ابواب کے ربط ہونے چاہئیں، زمرہ جات کا خانہ ہٹا دینا چاہیے ہاں اگر چند ایسے اہم موضوعات ہیں جن پر باب موجود نہیں ان کے زمرہ جات کے لیے ایک ربط بناکر ایک صفحے پر اہم زمرہ جات لکھے جا سکتے ہیں فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- محترم دوستوں تھوڑا وقت دو :- ) نقشہ ہے پورا صفحہ اول کا موجود ، انشااللہ سب ہو جاۓ گا پر وقت !! وہ ہے نا کہ وقت کی ہر شۓ غلام !! سمرقندی
- اچھا جی سمرقندی صاحب! سانچوں اور صفحۂ اول کی ترتیب کے حوالے سے تو میں "کوڑھ مغز" ایک ہی کام کر سکتا ہوں انتظار!!!! :-) فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- ارے نہیں ! بھیا میری سیدھی سی بات میں پیچیدہ مطالب نا نکالو :-) میرا مطلب ہرگز یہ نہیں تھا کہ میں آپ کو یا کسی اور کو یہ کہوں کہ انتظار کریں۔ میں نے تو یہ بات صرف اس وجہ سے کہ دی تھی کہ ماضی قریب میں آخری ترمیم جو کہ ابواب ربط خوش آمدید کے ساتھ رکھنے کی کی گئی تھی وہ میری تھی اس لیے میں سمجھا کہ ان ہی ابواب کے ربط میں ترامیم کی بات ہو رہی ہے تو ٹھیک ہے میں کردوں گا۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں آپ کو، سلمان صاحب کو یا ثاقب صاحب کو انتظار کرنے کا کہ رہا ہوں :- ) اگر آپ لوگ مناسب تبدیلیاں کر لیں تو مجھے تو خوشی ہوگی کہ میری جان چھوٹ گئی۔ میرا تو یہ خیال ہے کہ جو جو کچھ کرسکتا ہے وہ اسکو کر دینا چاہیۓ۔ ضرورت سے زیادہ اجازت نامے اور مشورے مانگنے میں بھی وقت ضائع ہوتا ہے۔ سمرقندی
- سمرقنددی صاحب! ثاقب اور سلمان صاحبان کے بارے میں تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن اپنے بارے میں تو میں ضرور کہوں گا کہ سانچے بنانے میں میرا دماغ نہیں چلتا، بڑی کوششیں کیں لیکن نقل کے لیے بھی عقل نہ چل سکی، البتہ ثاقب بھائی اور سلمان بھائی تو اس میدان کے شہسوار ہیں۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- سمرقندی بھائی مجھے آپ کے پچھلے تبصرے سے یہ بات سمجھ آئی تھی کہ شاید آپ صفحہ اول کو نیۓ سرے سے تعمیر کر رہے ہیں !! سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 12:02, 25 جون 2007 (UTC)
- ثاب بھائی! ارادے تو مجھے آپ کے بھی کچھ ایسے ہی لگ رہے ہیں، آپ نے تھوڑی دیر بعد صارف:ثاقب/منتخب مقالہ کے نام سے جو مضمون بنایا ہے وہ تو کچھ اسی طرف اشارہ کر رہا ہے :-) ویسے مجھے یہ کافی پسند آیا ہے۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- ثاقب بھائی میرا نقشہ نیا صفحہ اول بنانے کا نہیں ہے بلکہ پورے صفحہ اول پر چھوٹی چھوٹی ترمیمات کا ہے۔ میرا مقصد اس ویکیپیڈیا پر پہلے دن سے آج تک ایک ہی ہے ، اور وہ ہے کے کسی طرح سائنس کا مکمل ڈھانچہ اردو میں ڈال دیا جاۓ پھر آنے والے اس ڈھانچے پر گوشت و پوست لگاتے رہیں گے۔ میرے اس مقصد کو ایک صاحب نے طنزاً میرا ایجنڈا بھی کہا تھا :- ) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرا خیال ہے کہ آپ صفحہ اول کو نۓ سرے سے بنا رہے ہیں ، براہ کرم آپ اس صفحہ اول کی تجدید کے منصوبے کو مکمل کر لیجیۓ ، یہ ایک بہت اھم اور خوشخبری والی بات ہوگی۔ سمرقندی
مدد درکار
کیا کوئی شخص ان تصویروں کو GIF میں کنورٹ کرکے اپ کوڈ کرسکتاہے؟
سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 09:56, 29 جون 2007 (UTC)
- سیف بھائی! میں آپ کو کل تک بنا کر دے سکتا ہوں، اگر منظور ہے تو بتا دیں، فوری طور پر میرے لیے بنانا ناممکن ہے۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- میں انتظار کرتا ہوں۔ سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 11:02, 29 جون 2007 (UTC)
صفحہ اول
صفحہ اول کا متبادل تیار ہے۔ اب اس میں میری طرف سے کسی نیۓ خانے کا اضافہ نہیں ہوگا۔ البتہ چھوٹی موٹی تبدیلیوں کی بہت گنجائش ہے۔ اپنی راۓ دیں۔ تاکہ اسے مزید بہتر بنایا جاسکے۔صارف:ثاقب/صفحہ اول
سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 12:13, 29 جون 2007 (UTC)
برادرم ثاقب۔ السلام علیکم۔
بہت خوبصورت کام ہے۔ اسے بہتر بنانے کے لیے کچھ تجاویز ہیں۔
ایک تو صفحہ اول کے نمونے پر آزاد دائرۃ المعارف درست کر دیں۔ (ایک تو آزاد میں ذ کی جگہ ز اور دوسرے دائرہ کی جگہ دائرۃ جو کہ دو چشمی ہ ہے جیسا لوگو میں لکھا ہوا ہے)
دوسری تجویز یہ ہے کہ ابواب کے روابط ضرور دیے جائیں۔ نیچے آپ نے کچھ روابط دیے ہیں وہ کچھ تو ابواب کے ہیں اور کچھ زمرہ جات کے۔ چونکہ زمرے ابواب میں آ جاتے ہیں اس لیے میرے خیال میں زمروں کی جگہ ابواب کے روابط دیے جائیں۔ اور براہ کرم باب معاشیات کا رابطہ بھی دے دیں جو کہ اس وقت نہیں ہے۔ میرے خیال سے اس کا ربط پہلے صفحے پر ہونا چاہئیے۔ اگر جگہ کم ہو تو ثقافت کی جگہ اس کو رکھا جا سکتا ہے۔
اس میں دوسری زبانوں کے روابط ابھی نظر نہیں آ رہے۔
اگر منتخب مضمون اور منتخب تصویر کے کالموں کے درمیان ذرا سی جگہ ہو تو زیادہ خوبصورت ہوگا۔
--سید سلمان رضوی 12:36, 29 جون 2007 (UTC)
- وعلیکم اسلام
املاء میں نے ٹھیک کردی ہے، زمرہ جات کے روابط کو آہستہ آہستہ ابواب کے ربط میں تبدیل کردوں گا۔
دیگر زبانوں کے روابط میرے خیال میں جو سائد پر آتے ہیں کافی نہیں ہیں؟(فی الحال وہ نظر نہیں آرہے، یہ جب صفحہ اول بن جاۓ گآ تو نظر آئیں گے۔)
باقی خواتین وحضرات کی کیا راۓ ہے؟16:46, 29 جون 2007 (UTC)
اچھا ، متوازن اور خوبصورت صفحہ ہے
چند تجاویز درج ہیں ۔۔۔۔۔
- 1- منتخب مقالہ اور منتخب تصویر کی نیلی پٹی ایک سطح پر ہونی چاہیۓ جسکے لیۓ منتخب تصویر کی بالائی حد (border) کو صفر کرنا ہوگا۔ ترمیز (coding) ذیل میں درج کر رہا ہوں مناسب لگے تو اختیار کرلیں
| style="width: 30%;vertical-align: top; border-top:0px; border-left:#fff3c5 thin solid; border-right:#fff3c5 thin solid;border-bottom:#fff3c5 thin solid; background:#fdfded;" | { {صارف:سیف اللہ/منتخب تصویر} }
- 2- خوش آمدید کے خانے میں سیدھے ہاتھ پر 4 سطریں (lines) ہیں اس لیۓ الٹے ہاتھ پر موجود روابط بھی تین تین کے بجاۓ چار چار ہونا چاہیں۔
- 3- ثاقب بھائی ، اس جہالت میں ڈوبی قوم سے اس بات کی توقع نہیں رکھی جاسکتی کہ وہ خود تلاش کے خانے میں Mutagen اور Permutation جیسے الفاظ لکھ کر تلاش کر سکے گی۔ لہذا اس قوم کی استعداد کو مدنظر رکھتے ہوۓ صفحہ اول پر انگریزی alphabets اور اردو ابجد دینا ضروری ہیں۔ براہ کرم انکو کسی جگہ اسی طرح دے دیجیۓ جیسے موجودہ صفحہ اول پر دیۓ گۓ ہیں۔
- 4- اس صفحہ کو صفحہ اول بنانے کے بعد کچھ عرصہ تک موجودہ (یعنی پرانے) صفحہ اول کی ترمیز کو اسی طرح رہنے دیا جاۓ یعنی یا تو < ! -- -- > میں کر دیا جاۓ یا اگر آپ ایسا نہیں کرنا چاہتے ہوں تو کم از کم اسے حذف نہ کیا جاۓ۔ سمرقندی
- اب آپ کی کیا راۓ ہے؟ یہ تمام روابط حتمی نہیں۔ بعض جگہوں پر صرف جگہہ پوری کرنے کے لیے ڈالے گیۓ ہیں۔ میں ان تمام روابط کو آپ تمام حضرات کی راۓ سے آہستہ آہتسہ تبدیل کرتا رہوں گآ۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 16:44, 30 جون 2007 (UTC)
- مجھے یہ بھی بتا دیں کہ اس کو کب رائج کروں؟سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 16:47, 30 جون 2007 (UTC)
گذارشات
- سانچہ { { صارف:ثاقب/صفحہ اول/زمرہ اشاریہ 3 } } کو سانچہ { { صارف:ثاقب/صفحہ اول/تعارف بالا } } کے نیچے ہی رکھنا مناسب ہے ، صفحے کے نیچے بالکل آخر میں ابجد کی موجودگی غیرمتوازن اور عجیب سے لگتی ہے۔
- میرے خیال میں تو سانچہ { { صارف:ثاقب/صفحہ اول/زمرہ اشاریہ 3 } } میں ، فہرست مضامین لکھنے کی ضرورت نہیں ہے صرف مضامین لکھنا کافی ہے ، ویسے آپ جو مناسب سمجھیں ۔
- سانچہ { { صارف:ثاقب/صفحہ اول/زمرہ اشاریہ 3 } } میں انگریزی ابجد کی coding مندرجہ ذیل کر دیجیۓ اس سے سمت بائیں سے دائیں محسوس ہوگی اور arial پڑھنے میں سب سے آسان خط ہے۔
{| style="border-bottom:1px solid #ffc9c9; border-left:1px solid #ffc9c9; text-align:left; font-family:arial; border-right:1px solid #ffc9c9; border-top:0px solid #ffffff; background-color:#ffffff; width:100%"
- صفحہ میں تناسب کی خاطر جس طرح ابتداء میں خوش آمدید خانہ F F C9 C9 کے گلابی رنگ میں ہے اسی طرح کا ایک خانہ اگر اقوال کے نیچے آخر میں F F C9C9 کے گلابی رنگ میں ہو تو مناسب اور متوازن صفحہ لگے گا۔
- یہ تمام صرف گذارشات اور/ یا مشورے ہیں ، باقی افراد سے پوچھ لیجیۓ اور جیسا آپ صاحبان مناسب سمجھیں ویسا ہی کر لیجیۓ۔ سمرقندی
- {{صارف:ثاقب/صفحہ اول/زمرہ اشاریہ 3}} کو اگر میں پرانی جگہہ پر ہی رکھتا ہوں تو اب یہ سانچہ ضرورت سے زیادہ جگہ لیتا ہے۔ جو بہت ہی عجیب لگتا ہے۔
- میں نیچے ایک اور گلابو بنا تو دوں، مگر اس میں رکھنا کیا ہے؟
- باقی حضرات کی راۓ اب اور کیسے لی جاسکتی ہے؟سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 08:27, 1 جولائی 2007 (UTC)
- اس سانچے { {صارف:ثاقب/صفحہ اول/ابجد} } کو منتخب تصویر کے سانچے کے نیچے رکھنے کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ مناسب ہے ؟ یا پھر ایسا بھی کیا جاسکتا ہے کہ اردو کے مضامین کی الف بے اسی جگہ خوش آمدید کے خانے کے نیچے رکھ دی جاۓ جیسے پہلے رکھی تھی اور انگریزی کے ابجد تصویر کے نیچے دے دیۓ جائیں۔ سمرقندی
- کب منتقل کر رہے ہیں ثاقب صاحب نیا صفحہ اول ؟ سمرقندی
- جب کہیں۔۔۔۔! سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 14:03, 1 جولائی 2007 (UTC)
- تو میرا خیال ہے کہ اب کم از کم عارضی طور پر ہی اسکو صفحہ اول پر رکھ دیا جاۓ تو بہتر ہے تاکہ مزید اصلاح ہوسکے۔ اگر کسی ساتھی کی جانب سے اعتراض آیا تو اسے واپس کیا جاسکتا ہے ------- موجود صفحہ اول کو < ! - - - - > میں کر کے چھپایا جاسکتا ہے۔ سمرقندی
صفحہ اول
یہ منتخب تصویر صرف مجھے ہی نظر نہیں آ رہی یا کسی اور کے ساتھ بھی مسلہ ہے؟سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 03:07, 2 جولائی 2007 (UTC)
- ہم تو دوزخ میں بھی آپ ہی کے ساتھ ساتھ ہونگے ثاقب بھائی :- ) سمرقندی
- مجھے بھی نظر نہیں آ رہی، صفحہ کھولا تو ایک جھلک دکھائی اور پھر غائب ہو گئی فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
منتخب مقالہ
کوئی صاحب منتخب مقالے کے سانچے میں زمرہ:منتخب مقالہ شامل کر سکتے ہیں؟ تاکہ کوئی بھی منتخب مقالہ براہ راست زمرے میں جا سکے۔فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
شعر وکیان کے لیے!
آج مطالعے کے دوران ایک شعر نظروں سے گذرا تو بلا اختیار مجھے وکیپیڈیا یاد آگیا، اور واقعتاً یہ شعر کسی نے وکیپیڈیا کے لیے ہی کہا ہوگا ؛-):
ما زندہ ازانیم کہ آرام نہ گیرم
موجیم کہ آسودگی ما عدم ماست
ترجمہ: ہم اس لیے زندہ ہیں کہ رکتے نہیں ہیں ہم ایسی موج ہیں کہ ہمارا ٹھیرنا ہماری موت ہے
مجھے فارسی نہیں آتی، اس لیے شعر کے الفاظ یا ترجمے میں کوئی غلطی ہو تو بتا دیجیے گا۔ ویسے منتخب شعر کا سلسلہ ختم ہوگیا نہیں تو میں اسے وہاں لگاتا۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- ہلکا پھلکا اضافہ تو صفحہ اول میں آہستہ آہستہ ہوتا رہۓ گا۔ اگر شعر کا سانچہ لانے کے بارے میں کوئی اختلاف راۓ نہ ہو تو میں کسی مناسب جگہ پر اسکو لگانے کی کوشش کرسکتا ہوں، بس دیگر ساتھیوں کی راۓ درکار ہے۔ آپ مجاہدین نے تو اس فارسی شعر کا عملی نمونہ پہلے روز سے ہی اس دائرہ المعارف پر پیش کر رکھا ہے۔ کہاں انگریزی ویکی پر لکھنے والے کروڑوں افراد اور کہا بیچارے پانچ ! کون عظیم ہے؟ سمرقندی
- صارف:سیف اللہ/متفرق اشعار کے لیے بھی استعمال ہوسکتا ہے۔ میرے نزدیک 10 چیزیں صفحہ اول میں ڈال کر 6 ماہ بعد تبدیل کرنے سے اچھا ہے کہ ایک آدھی چیز ہو جو تیز تیز تبدیل کی جاۓ۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 15:24, 3 جولائی 2007 (UTC)
- نہیں میرا کہنے کا مقصد یہ ہر گز نہ تھا کہ منتخب شعر کو صفحۂ اول پر جگہ دی جائے۔ سیف بھائی کی بات درست ہے کہ چند چیزیں تیزی سے تبدیل ہوتی رہیں تو بہتر ہے۔فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
ترجمہ درکار
- افریقہ کے حوالے سے ایک مضمون تحریر کر رہا ہوں اور مجھے Great Rift Valley کا ترجمہ درکار ہے۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- عظیم وادی الشق ۔ سمرقندی
- Products کو تو اردو میں مصنوعات کہتے ہیں لیکن Product کو کیا کہیں گے؟ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- Product = حصیلہ
- Products = حصولات / حصائیل
سمرقندی
مشکل الفاظ
جناب سلمان صاحب ، میں اب آپ کو کیسے بتاؤں اور کیا کیا بتاؤں ؟؟ سلمان بھائی اردو کے رائج الفاظ کی بات سائنسی مضامین کیلیۓ نہیں لاگو کی جاسکتی ؛ اردو کے رائج الفاظ سے وہ موضوعات نہیں لکھے جاسکتے جو کہ اس ویکی پر لکھے جاچکے ہیں اور لکھے جانے ہیں۔ آپ اردو لغت کی بات کرتے ہیں !! میں نے ایک مستند مانی جانے والی لغت میں مندرجہ ذیل اندراج دیکھا ہے۔
پھر ؟؟ اب کیا خیال ہے آپ کا لغات کے بارے میں ؟ آپ نے تو کہ دیا کہ قوت کہیں بھی function کیلیۓ نہیں آتا جبکہ لغت میں لکھا ہوا ہے ؟؟ اور میں نے اسی لیۓ لکھ دیا تھا کہ یہ غلط ہے۔ سلمان بھائی برا نہیں مانیۓ گا ، میری بات سمجھنا مشکل ہے شائد اور میں شائد سمجھا بھی نہیں سکتا۔ کوئی اصطلاح استعمال کرتے وقت صرف ایک ہی شعبہ کو مدنظر نہیں رکھا جاتا ، آپ صرف ریاضی یا معاشیات یا حیاتیات کو درست کرلیں اور اس اصطلاح کو دیگر سائنسی مضامین مثلا حیاتی کیمیاء ، وراثیات ، جراحی یا ہندسیات و طرزیات وغیرہ کیلیۓ ناقابل الاستعمال بنا ڈالیں !! یہ کہاں کی دانشمندی ہے ؟؟ اور اسطرح ہوگا کیا ؟ وہی جو میں نے خالد اور حیدر کو کہا تھا کہ چوں چوں کا مربہ بنے گا ۔
reaction کیلیۓ ردعمل کا لفظ تو ایک دسویں جماعت کا طالب بھی جانتا ہوگا تو کیا تعامل اختیار کرتے وقت یہ میرے علم میں نہیں تھا :- ) آپ کسی انسان کے کسی بات پر اختیار کیۓ گۓ رویۓ کو تو ردعمل کہـ سکتے ہیں مگر biochemistry میں کیا کریں گے ؟؟ کیا دو سالمات کے درمیان reaction کو بھی ردعمل کہیں گے؟ ؟ میری بات نہیں سنتے نا سنیۓ ، کسی بھی اردو کی کتاب میں (پاکستان یا ہندوستان ہی کی سہی) دیکھ لیجیۓ سالمات کا reaction تعامل ہی ملے گا۔
فعال ، مفعل ، تفاعل ، فعل ، یہ تمام الفاظ Arabic three root system کے قاعدے سے ف ع ل کی اساس سے بنے ہیں اور یہ کسی طرح بھی مناسب ہی نہیں ہے کہ صرف آسان الفاظ (اور وہ بھی بلا ضرورت) کو لانے کی خاطر قواعد کو نظر انداز کرتے ہوۓ ایک ہی انگریزی لفظ کے اردو متبادل کیلیۓ مختلف قواعد کے تحت بنے الفاظ استعمال کیۓ جائیں، جبکہ درست الفاظ بھی موجود ہوں۔ جیسا کہ آپ نے reactor کیلیۓ مفاعل تجویز کیا ہے ، تو کیا reaction کیلیۓ تفاعل مناسب نہیں ہوگا ؟ اگر تفاعل عربی ہے تو کیا مفاعل عربی نہیں ؟ اگر تفاعل رائج نہیں تو کیا مفاعل رائج ہے ؟؟
عرض مکرر ہے کہ رائج الفاظ اور آسان الفاظ کی بات کو سائنسی موضوعات کی وسعت جاننے والا کوئی بھی شخص سواۓ ----- غیر منطقی طرز عمل ----- کے کچھ بھی نہیں کہے گا۔ کبھی کوئی سائنسی اصطلاح کسی ایک شعبے کیلیۓ نہیں بنائی جاتی ۔ biochemistry کی اصطلاح بنانے کا ارادہ ٹہرے تو اسی لفظ کا engineering، surgery, medicine, technology اور economics وغیرہ میں استعمال اور مفہوم بھی مدنظر رکھنا چاہیۓ۔ سمرقندی
- چلیے میں مان لیتا ہوں۔ تفاعلی کی جگہ دالہ استعمال کر لیتا ہوں مگر یہ بتائیے کہ ایسے الفاظ کے متبادل آپ نے ویکیپیڈیا پر کہاں رکھے ہیں۔ شمارندی مسرد دیکھی اس میں تو نہیں۔ بدقسمتی سے میرے پاس اتنا وقت نہیں کہ میں مختلف مضامین میں الفاظ تلاش کرتا پھروں اور وہ بھی اس صورت میں کہ جو الفاظ میں استعمال کر رہا ہوں وہ پہلے سے اردو کتابوں میں اسی لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ جیسے تفاعل بکثرت اردو میں function کے لیے معاشیات اور ریاضی دونوں میں استعمال ہو رہا ہے۔ دالہ ویکیپیڈیا کے علاوہ کہاں استعمال ہوا ہے؟ اس طرح تو کام رکا رہے گا ۔ یہ بتائیے کہ میں کہاں سے دیکھوں کہ کسی لفظ کا وکیپیدیا پر کیا اردو متبادل استعمال ہو رہا ہے کیا ایسی کوئی لغت ہے۔ اگر ہے تو وہ کہاں ہے۔ میں خود چاہتا ہوں کہ وکیپیڈیا پر یکسانیت سے کام ہو۔ یہ جو الفاظ کے متبادل بنائے گئے ہیں یقیناً بحث و مشورہ کے بعد بنائے گئے ہوں گے۔ یہ بحث کہاں ہے؟ براہ کرم اس کا ربط (link) بھی بتا دیں تاکہ میں تمام الفاظ جو اب تک ویکیپیڈیا پر رائج کیے گئے ہیں وہاں سے دیکھ لوں۔ تفاعل کی جگہ دالہ کو تبدیل کر دوں گا یا آپ کردیں۔ چند اور الفاظ ہیں جو ریاضی میں بھی ہیں اور جن کا استعمال معاشیات میں بکثرت ہوگا۔ ان کے اردو متبادل (اردو وکی پیڈیا والے) بھی بتا دیں تاکہ اس قسم کی بحث میں مزید وقت ضائع نہ ہو۔ الفاظ یہ ہیں : diagram, schedule, Straight line ,curve, relation (as in math),marginal,game theory, ۔ کیا ان کے لیے فارسی والے متبادل استعمال کر لیے جائیں؟۔ سید سلمان رضوی
- سلمان بھائی میرا مقصد آپ کو الجھن میں ڈالنا ہرگز نہیں تھا ، میں تو آپ کے کام کی دل سے قدر کرتا ہوں کہ آپ نے اب تک جو کچھ بھی کیا وہ انتہائی معیاری ہے۔ پریشان نہیں ہوں ، نا اپنا ذہن الجھائیں اور نا ہی لکھنے سے گریز کریں یا ہچکچائیں۔ آپ جو بھی الفاظ لغت سے یا کتاب سے مستند اور متبادل سمجھتے ہوں وہی استعمال کرتے جایۓ اسطرح کام تیز بھی ہوگا اور وقت بھی ضائع نہیں ہوگا۔ اب میرا خیال ہے کہ اس بحث کو ختم کرتے ہیں اور کام شروع کرتے ہیں ۔ ٹھیک ؟ :- ) سمرقندی
- شکریہ ثمرقندی صاحب۔ مگر اوپر جو الفاظ لکھے ہیں ان کے متبادل کہاں سے لوں کیونکہ یہ یقیناً ریاضی میں کہیں استعمال ہوئے ہوں گے۔ سید سلمان رضوی
- ریاضی کے تمام مضامین انگریزی ناموں سے تلاش کیے جا سکتے ہیں۔ (یہی حال سائنسی مضامین کا بھی ہے۔)۔ مثلاً relation تلاش کرنے پر recurrence relation ملتا ہے، جس کا ترجمہ "رَجعت نسبت" ہؤا ہے۔
--Urdutext 00:32, 6 جولائی 2007 (UTC)
Copyright violation
I hope I'm writing on the correct page!
I am Huji on Metawiki and an Administrator of Farsi Wikipedia (as well as a member of other some other wikis). I'm writing to inform you about an unintentional violation of copyright.
Images under copyright can be used on wikipedia in some special situations. One of these situations, called fair use of copyrighted material, is when we use a logo or trademark of a company to present it on its article. As you can see Here this should be limited to when we illustrate the object in question (the company in the above example) merely.
On the Main Page of Urdu Wikipedia, however, I can clearly see the logo of BBC. The logo is not a copyright free image (although I'm unhappy to say this fact is not clarified on the image description page) and its use on the Main Page is does not lie within the boundaries of fair use. So I request you to remove this image from the Main Page and any other pages, other than those describing the BBC itself.
The same rule applies to logos of other news agencies, etc, if any. Please also notice that the same problem was observed on the home page of Arabic Wikipedia, but they immediately removed the logos upon my request today.
In case you have a question, you can post a message on my talk page on Metawiki or my talk page on Farsi Wikipedia.
Thank you
Huji 14:01, 5 جولائی 2007 (UTC)
- Thankyou for contating us ,We shall remove them immediately سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 14:09, 5 جولائی 2007 (UTC)
- جناب ثاقب بھائی کہاں ہے صفحہ اول پر بی بی سی کا لوگو؟ جسکو ہٹانے کا آپ وعدہ کر رہے ہیں ؟؟ سمرقندی
Dear سمرقندی. In case your message here is to me, please pay attention that I'm no good in understanding Urdu language, and need you to write in English. Regards, Huji 16:25, 5 جولائی 2007 (UTC)
- I do not find any BBC logo on the main page. Where is it---سید سلمان رضوی 16:30, 5 جولائی 2007 (UTC)
- Actually he is not talking about Main Page instead he is talking about this one حالات حاضرہ . These Templates were created by me and I understand that was violation of copyright. All such templates have been deleted.سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 16:54, 5 جولائی 2007 (UTC)
Well سیف اللہ is right. I mean the Halat Hazera page. Thank you for taking the point I made. Huji 19:11, 5 جولائی 2007 (UTC)::::
Protect my user page and talk page
I would like to request both my user page and my talk page to be protected in their current state. Thanks in advance. Huji 14:01, 5 جولائی 2007 (UTC)
- Protected سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 16:56, 5 جولائی 2007 (UTC)
Bot request for User:Byrialbot
Hello! Sorry for not speaking your language. I ask for permission to run my interwiki bot Byrialbot here at the Urdu Wikipedia, and to get a bot flag for it so it will not fill the Recent changes page.
- Bot account: User:Byrialbot (contributions)
- Botmaster: User:Byrial
- Botmaster's home project: da:User:Byrial
- List of botflags on other wikipedias: als:, am:, an:, ar:, arc:, bat-smg:, be:, bg:, bm:, bn:, bs:, bpy:, ca:, cdo:, ceb:, co:, cs:, cv:, da:, de:, el:, en:, eo:, es:, et:, ff:, fo:, fr:, fy:, ga:, gl:, he:, hr:, hsb:, hu:, hy:, id:, io:, is:, it:, ja:, ka:, ksh:, kw:, la:, lb:, li:, lt:, lv:, mk:, ml:, mr:, ms:, nap:, nds:, nds-nl:, nl:, nn:, no:, nrm:, pms:, pt:, qu:, ro:, ru:, scn:, sco:, simple:, sh:, sk:, sl:, sr:, su:, sv:, ta:, te:, th:, tl:, uk:, vec:, vls:, vo:, wo:, zh-min-nan:, zh-yue
- Purpose: Interwiki
- Technical details: Interwiki using Pywikipediabot (constantly updated with CVS) starting from da:, nn:, no: and sv:. It mostly runs manually assisted and I try to solve found interwiki conflicts when I can.
It will soon begin to do test edits. If this is not the right to ask, please tell where go to. Thank you! Byrial 16:29, 5 جولائی 2007 (UTC)
- We will give you boot status soon سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 16:58, 5 جولائی 2007 (UTC)
- Thank you for bot status! Byrial 11:57, 12 جولائی 2007 (UTC)
6 ہزار مبارکباد!
ماشاء اللہ وکیپیڈیا اردو نے 6 ہزار کا سنگ میل بھی عبور کر لیا جس پر میں تمام ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کی شبانہ روز محنتوں کا ثمر اب سب کے سامنے ہے۔ لیکن ایک امر کا افسوس مجھے ضرور ہے کہ ہم نے جب 5 ہزار کا سنگ میل عبور کیا تھا تو اس وقت تین ہزار مضامین 7 ماہ کے عرصے میں تیار کیے تھے لیکن اس مرتبہ کارکردگی تھوڑی مایوس کن رہی اور ہم نے مارچ سے اب تک 4 ماہ میں صرف ایک ہزار مضامین کا اضافہ کیا ہے، لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ اس عرصے میں لکھے گئے تمام مضامین انتہائی معیاری تھے اور اب وکی پر غیر معیاری مضامین شامل ہونا تقریباً ختم ہو گیا ہے۔ ویسے میری جون اور جولائی کے مہینوں سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں کیونکہ ان مہینوں میں اکثر طلباء کی چھٹیاں ہوتی ہیں اور وہ امتحانات سے بھی فارغ ہو چکے ہوتے ہیں اس لیے میرا اندازہ یہی تھا کہ ان مہینوں میں بہت زیادہ کام ہوگا لیکن جون کے مہینے میں میں خود بھی زیادہ متحرک نہ رہ سکا جس کا مجھے افسوس ہے بہرحال جولائی میں بھرپور کام کرنے کی کوشش کررہا ہوں تاکہ گذشتہ ماہ کا ازالہ ہو جائے۔ خیر آپ سب کو ایک مرتبہ پھر مبارکباد قبول ہو۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
لال مسجد
دنیا کے اکثر اخبار "لال مسجد" کو "ریڈ موسق" لکھ رہے ہیں۔ ادھر اردو وکیپیڈٰیا پرکچھ عرصہ پہلے کئی احباب "مونٹ بلانک" کے نام کو اردو میں ڈھالنے پر برہم تھے!
--Urdutext 00:16, 14 جولائی 2007 (UTC)
بجا فرمایا ہے آپ نے ۔ نہ صرف لوگ الفاظ کو اردو میں ڈھالنے پر برہم ہوتے ہیں بلکہ ہر لفظ کو بشمول ملکوں اور علاقوں کے ناموں کے، انگریزی سے مستعار لینے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ اس کی مثال مونٹ بلانک کی بھی ہے جس کا اصل فرانسیسی تلفظ موں بلاں ہے۔ اس سے تو بہتر ہے کہ ہم اسے فارسی کی طرح کوہِ سفید کہہ دیں۔ اسی طرح فرانس کے شہر اس طرح لکھے جاتے ہیں جیسے وہ انگریزی میں کہلائے جاتے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے ایران کے ایک شہر 'بم' میں زلزلہ آیا تو اردو ٹیلیویژن کے لوگوں نے اس کا نام فارسی سے 'بم' لینے کی بجائے انگریزی سے دیکھ کر (Bam) بام بنا دیا۔ رہا مسجد تو اسے میں اور بے شمار احباب انگریزی میں Masjid لکھتے ہیں کیونکہ موسق اصل میں ایک ایسا لفظ ہے جو مسلمانوں کی توہین کے لیے استعمال ہوتا تھا کیونکہ مسلمانوں کو موسکیٹو (مچھر) کہا جاتا تھا۔--سید سلمان رضوی 00:41, 14 جولائی 2007 (UTC)
بلکل سہی کہا آپ دونوں نے؛ موں بلاں کو مونٹ بلانک کہنا نا صرف اردو کے نظریے سے حماقت انگیز ہے، بلکہ فرانسیسی نظریے سے بھی یہ بلکل غلط بات ہے۔ اردو میں کسی فرانسیسی لفظ کا ترجمہ کرنے کے لیے انگریزی کون استعمال کرتا پے؟ --Uchohan 03:44, 12 اگست 2007 (UTC)
ویب پیڈ
السلام وعلیکم! وکیپیڈيا کے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں ویب پیڈ کس طرح enable کیا جا سکتا ہے؟ ایک طریقہ جو کسی صارف کے اسکرپٹ کو امپورٹ کرنے کا تھا، صارف کی جانب سے مونو بک میں تدوین کے باعث کارگر نہیں رہا۔ اس سلسلے میں مدد درکار ہے۔ Qamar Ansari 06:56, 23 جولائی 2007 (UTC)
- وکی پیڈیا میں ویب پیڈ کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہے۔ ویب پیڈ کو استعمال کرنے کے لیے اسے بہت زیادہ اصلاح کی ضرورت ہے۔
- اب تمام اپریٹنگ سسٹمز اردو کی بورڈ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ صرف win98 والوں کے لیے ویب پیڈ کی اصلاح کرنا میرے لیے ممکن نہیں ہے۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 13:47, 24 جولائی 2007 (UTC)
- قمر صاحب، اگر یہ آپ کے کسی کام کا تھا تو آپ اس صفحہ صارف:ثاقب/monobook.js کے "تاریخہ" میں جا کر پرانا صفحہ حاصل کر سکتے ہیں۔ میں نے ایک دفعہ یہ صفحہ اپنی monobook میں ڈالا تھا، تو پیڈ کچھ کام کرتا لگ تو رہا تھا، معلوم نہیں کہ پوری طرح کام کرتا تھا یا نہیں۔ مذید مدد کے لیے آپ "اردو ویب ڈاٹ آرگ" پر نبیل صاحب سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
--Urdutext 01:47, 25 جولائی 2007 (UTC)
--Urdutext 01:47, 25 جولائی 2007 (UTC)
بہت بہت شکریہ
میں تمام برادران کا بہت مشکور ہوں جن کی رہنمائی سے ویب پیڈ استعمال کرنے کے قابل ہوا. اس سلسلے میں اگر کوئی مسئلہ درپیش ہوا تو آب حضرات کو تکلیف دوں گا. ٓٓٓٓ
Bot status for PipepBot
Hello! I ask for permission to run my interwiki bot PipepBot here, and to get a bot flag for it.
- Operator: it:User:Pipep
- Purpose: Interwiki
- Software: Pywikipedia
- Have bot flag at: als, am, an, ar, az, bat-smg, be-x-old, bn, bs, ca, ceb, cs, cv, da, en, eo, et, fo, fur, fy, ga, hr, id, is, ka, ksh, la, lb, li, lv, mk, ml, nap, nds, nds-nl, nn, no, pms, roa-tara, scn, simple, sl, sr, sv, th, uk, vec, zea
- Details: Interwiki using Pywikipediabot. It mostly runs manually assisted. May run automatically in some cases.
Thank you! --it:User:Pipep 18:39, 11 اگست 2007 (UTC)
PipepBot has now bot status. Thank you! it:User:Pipep 15:18, 25 ستمبر 2007 (UTC)
اس صفحے پر اس صفحے کا
کیا کوئی دوست اس صفحے پر دیۓ گۓ صفحے کا کام یا مصرف بتا سکتے ہیں؟ تاکہ اس اصطلاح کا درست ترجمہ کیا جسکے۔ اس صفحے کا کام میری سمجھ میں تو نہیں آیا۔ سمرقندی
- عام طور پر کسی عام صفحے پر صفحہ صارف کا ربط اچھا نہیں سمجھا جاتا (جس طرج کچھ صارف صفحہ تحریر کرنے کے بعد نیچے اپنا ربط دے دیتے ہیں)۔ صفجہ صارف ایک الگ نیم سپیس ہے اور مین الگ۔
- یہ آپ کی آسانی کے لیے ہے تاکہ ایسے روابط حتم کیے جاسکیں۔سیف اللہ (تبادلۂ خیال) 09:18, 29 اگست 2007 (UTC)
انگریزی گو
انگریزی گو کا متبادل اردو میں عام طور پر جاؤ یا چلو کیا جاتا ہے جس میں ایک تو وحدانیت نہیں قائم ہوپاتی اور دوسرے یہ کہ گو انگریزی میں تو Go کا لفظ معیوب نہیں لگتا لیکن اردو میں چلو یا جاؤ دونوں ہی قدرے عجیب سے لگتے ہیں۔ انگریزی کے اس Go کا متبادل اردو میں ----- حرکت ----- مناسب لگتا ہے۔ اور انگریزی میں بھی Go لکھنے سے مراد move کرنے یا حرکت کرنے کے مفہوم کی ہی ہوتی ہے۔ اگر اس پر کوئی اعتراض ہو تو واپس کیا جاسکتا ہے، کوئی بہتر متبادل ہو اسے بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ سمرقندی
Office 2003 Edition اردو مواجہ پیک
حضرات، کیا آپ نے Office 2003 Edition اردو مواجہ پیک استعمال کیا ہے۔ یہ اردو مواجہ (interface) http://www.microsoft.com/downloads/details.aspx?FamilyId=CCF199BC-C987-48F5-9707-DC6C7D0E35D0&displaylang=ur پر مفت دستیاب ہے۔ قصہ مختصر اس پیک سے کمپیوٹر کی بہت سی اصطلاحات کی اردو دستیاب ہو سکتی جو مستقبل میں ایک بین الاقوامی سافٹ ویئر کمپنی کی حوصلہ افزائی کی وجہ باآسانی مروج ہو جائیں گی۔ حیدر 01:23, 11 ستمبر 2007 (UTC)
- اس --- دفتر مواجہ بستے --- کی اکثر اصطلاحات انتہائی مضحکہ خیز ہیں۔ سوچ سمجھ کر فیصلہ کیجیۓ گا۔ سمرقندی
- آپ سے متفق ہوں۔ لیکن فائل کیلے مسل اور اس قسم دوسری مناسب اصطلاحات پر غور کیا جانا چاہیے۔ حیدر 02:02, 11 ستمبر 2007 (UTC)
- میں تو بھائی حیدر انتظار کر کر کہ تھک چکا ہوں کہ کوئی تو ہو جو صلح مشورے کر کہ COMPUTER کی ان اصطلاحات میں بہتری کروانے میں مدد کرے جو اس وقت اردو ویکیپیڈیا پر استعمال ہو رہی ہیں۔ اردو ٹیکسٹ صاحب اور دیگر ارکان کی راۓ لے لی جاۓ اور اگر انکا فیصلہ مسل کے حق میں ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ اسی طرح جو بھی اصطلاح آپ کی نظر میں آۓ اور نامناسب لگے تو براہ کرم اسے اسی صفحہ پر درج کر کہ راۓ شماری کیلیۓ ڈال دیا کیجیۓ۔ ایک اور لفظ آپ نے دیکھا ہوگا کہ Go کے بٹن پر چلو یا جاؤ کے بجاۓ --- حرکت --- لکھا گیا ہے، اس پر کسی جانب سے ابھی تک کوئی راۓ نہیں آئی، اگر چلو یا جاؤ ہی مناسب ہے تو اسکو بھی واپس بدلا جاسکتا ہے۔ سمرقندی
- حرکت ایک مبہم لفظ ہے۔ اردو انگریزی سے اس لیے مختلف ہے کہ انگریزی میں بٹنوں پر فعل کو استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن اردو میں ایسا کیا جائے تو بہت عجیب سا معلوم ہوتا ہے۔ جیسے انگریزی میں گو اور اردو میں چلو یا جاؤ۔ اردو میں انگریزی کے برعکس (فعل کی بجائے) اسم کا استعمال زیادہ مناسب معلوم ہوتا ہے۔ تلاش کا لفظ عجیب معلوم نہیں ہوتا کیونکہ لفظ تلاش بذات خود اسم ہے اور بٹن کا مقصد واضح رکھتا ہے۔ مائیکروسافٹ نے جہاں بھی افعال کو بٹنوں اور روابط میں استعمال کیا ہے وہاں ایک مضحکہ خیز صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ حیدر 10:53, 11 ستمبر 2007 (UTC)
- یہ پیک مقتدرہ قومی زبان کا تیار کردہ ہے۔ ان سے الفاظ کی فہرست لے کر اس پر غور کیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف ادارہ تحقیقات اردو کے لوگ بھی ترجمہ کے کچھ کام کر رہے ہیں، جن کے ایک صاحب نے اس بارے یہاں اظہار خیال بھی کیا تھا۔ اس کے علاوہ open office کو مقامیانے کا کام بھی کہیی ہو رہا ہے۔ اس لیے م س کے پیک کی اصطلاحات من و عن تو قبول نہیں کی جا سکتیں، البتہ ان پر غور کیا جا سکتا ہے۔
--Urdutext 11:08, 11 ستمبر 2007 (UTC)
- اعتراض براۓ اعتراض غلط بات ہے، مگر دوستوں یہاں تو microsoft کی مذکورہ بالا site پر تو اعتراضات کی وجوہات کی بھر مار ہے۔ معلوم نہیں کہ کس نے تحریر کی ہے اس site کی اردو۔ ہر جملے سے ایسا لگتا ہے کہ کسی ہندی بولنے والے کی تحریر ہے، ایک ایک جملہ ایسا ہے کہ جیسے ہندوستان کی کسی فلم کی زبان ہو۔ کمال ہے ! ایک فقرہ ملاحظہ فرمائیے ------ یہ ڈاؤن لوڈ ان خریداروں کیلئےدستیاب ہے جو چلا رہے ہیں مستند مائیکروسافٹ ونڈوز ------ واہ کیا انداز بیان ہے۔ اب آپ ہی بتائیے کہ ایسی اردو پڑھ کر اس site پر موجود کسی بات کا اعتبار کیا جاسکتا ہے۔ سمرقندی
- آپ کی بات ٹھیک ہے لیکن اس پیک اپنے کمپیوٹر میں نصب (انسٹال کیلیے ایک منساب اردو لفظ) کر کے دیکھیں۔ اردو جملے واقعی معیاری نہیں۔ الفاظ کی ترتیب اردو سے زیادہ انگریزی والی ہے۔ لیکن میرا زور اصطلاحات پر ہے۔ بہت سی اصطلاحات م س کی ویب سائیٹ پر نہیں ہیں۔ وہ صرف اس پیک کو کمپیوٹر میں نصب کرنے سے سامنے آتی ہیں۔ میری تجویز ہے کہ اصطلاحات پر غور کیا جائے۔ حیدر 13:29, 11 ستمبر 2007 (UTC)
- install کیلیۓ نصب واقعی اچھی تجویز ہے ، اور اس سے Installation کیلیۓ تنصیب اختیار کیا جاسکتا ہے۔ آپ کے مشورے کے مطابق مذکورہ بالا بستہ زیراثقال کر کہ دیکھنے کی ضرور کوشش کروں گا۔ سمرقندی
بلحاظ بمقابلہ حسب
[ [زمرہ:سائنسدان بلحاظ ملک] ] اور [ [زمرہ:سائنسدان حسب مذہب] ] میں "بلحاظ" اور "حسب" ایک ہی مفہوم میں استعمال کیے گئے ہیں۔ کسی بعد کی پریشانی اور تذبذب سے بچنے کیلیے ابھی سے دونوں الفاظ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔ آپ سے گزارش ہے دونوں میں سے کسی ایک لفظ کے حق میں رائے دیں۔ میری رائے "بلحاظ" کے حق میں ہے۔ رائے شماری 15 ستمبر 2007ء کو 01:00 یو ٹی سی پر ختم ہو گی۔
"بلحاظ" کے حق میں
- حیدر 17:03, 14 ستمبر 2007 (UTC)
- میرے خیال میں جب آپ جماعت بندی (classification) کر رہے ہوں تو 'بلحاظ' مناسب ہے مثلاً سائنسدان بلحاظ ملک۔ مگر اس کا اطلاق ہر جگہ نہیں ہو سکتا مثلاً ہم اردو میں کہتے ہیں کہ 'حسبِ ذائقہ'۔ مگر جماعت بندی کے لیے 'بلحاظ' درست ہے۔ --سید سلمان رضوی 21:53, 14 ستمبر 2007 (UTC)
"حسب" کے حق میں
حیدر 17:03, 14 ستمبر 2007 (UTC)
- بالحاظ relation کیلیۓ اور حسب quantity کیلیۓ آتا ہے (عام طور پر ایسا ہی ہوتا ہے بعض اوقات اسے سے انحراف بھی پایا جاتا ہے) ۔ میرا خیال ہے کہ اوپر سلمان صاحب کی بات درست ہے [ [ زمرہ:سائنسدان بلحاظ مذہب ] ] کر لینا چاہیے۔ سلمان کی بات کے مطابق حسبِ زائقہ میں زائقے کی مقدار کی بات ہو رہی ہے جبکہ بلحاظ ملگ میں تعلق یا relation کی بات کی جارہی ہے۔ اسی طرح حسبِ پسند اور حسبِ توفیق کے الفاظ میں جس قدر پسند ہو یا جس قدر توفیق ہو کی بات ہورہی ہے اسکو بقدر پسند بھی کہ سکتے ہیں۔ اسکا مطلب یہ نہیں کہ حسب ملک لکھنا غلط ہے، مگر حیدر صاحب کی بات بھی درست ہے کہ ایک لفظ کا انتخاب کرنا بہتر ہے۔ Lensicon
- "بلحاظ" کے حق میں مقررہ وقت میں دو ووٹ ملے اور بعد از مقررہ وقت تادم تحریر ایک ووٹ ملا۔ یہ ہوئے کل 3 ووٹ
- "حسب" کے حق میں کوئی ووٹ نہیں ملا۔ یہ ہوئے کل 0 ووٹ
- حیدر 22:45, 15 ستمبر 2007 (UTC)
سوانح حیات اور شخصیات
اس وقت دو زمرہ جات ایسے ہیں جو ایک ہی مقصد کیلیے استعمال ہو رہے ہیں۔ ایک ہے زمرہ:سوانح حیات اور دوسرا ہے زمرہ:شخصیات۔ سوانح حیات کے ذیل میں شخصیات کے بجائے ان کتب کے نام ہونے چاہییں جو کسی کی سوانح ہوں۔ وکیپیڈیا پر چونکہ کسی بھی شخصیت کی مکمل سوانح لکھنا انسائکلوپیڈیا کے معیار اور ذرائع دونوں لحاظ سے ناممکن ہے اس لیے جو شخصیات زمرہ:سوانح حیات کے ذیل آتی ہیں ان سے زمرہ:سوانح حیات کا زمرہ ہٹا کر زمرہ:شخصیات کا زمرہ لگا دینا چاہیے۔ آپ کی کیا رائے ہے؟ حیدر 23:03, 15 ستمبر 2007 (UTC)
x
Nice article that is also applicable over the imposslbe Urdu used in Wikipedia
http://www.bbc.co.uk/urdu/miscellaneous/story/2007/09/070918_ku_terms_sen.shtml
(حقوق اشاعت کی خلاف ورزی پر نقل شدہ مضمون کا متن یہاں سے حذف کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ )
باتیں بنانا بہت آسان کام ہے میاں جی
میاں آپ اپنا نام تو ظاہر کیجیۓ۔ باتیں بنانا تو بہت آسان ہے، اردو ویکی کی اردو پر اعتراض ہے تو لفاظی کرنے کے بجاۓ کوئی سائنسی مضمون اردو میں لکھ کر دکھاؤ اور پھر بک بک کرو۔ سمرقندی
بے جواز
گمنام صاحب کی رائے بے جواز ہے۔ یہاں کوئی الفاظ کا ترجمہ نہیں ہو رہا۔ مضامیں لکھے جا رہے ہیں دلکش اور مربوط انداز میں، جو اصطلاحات بنتی ہیں وہ تمام مضامین میں یکساں استعمال ہوتی ہیں، کسی اصطلاح پر کلک کرو تو اس کا مضمون کھل جاتا ہے۔ کسی دوسرے درجہ کے بلاگر کی اُلٹی سیدھی آلاپنے سے کیا فرق پڑتا ہے؟ --Urdutext 23:36, 28 ستمبر 2007 (UTC)
- آپ نے بالکل درست کہا، ہم لوگوں کو ایسوں کی بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا جن کا اپنا کوئی اتا پتا ہی نا ہو۔ bbc وغیرہ کے اتے پتے دیۓ تھے ان صاحب نے اس لیۓ پریشانی ہوئی کہ پھر کوئی نیا مسئلہ نا شروع ہوجاۓ لہذا ذرا سخت الفاظ میں جواب دے دیا۔ سمرقندی
Revision history
Revision history کیلیے اردو میں "ترمیمی تاریخ" یا "تاریخ ترمیم" میں سے کسی ایک کا انتخاب کیجیے۔ حیدر 02:43, 10 اکتوبر 2007 (UTC)
- یہ درست ہے کہ history کا ترجمہ اردو میں تاریخ ہی ہے مگر شمارندی اصطلاحات میں اسکی حیثیت ایک نوشتہ یا log کی سی ہوتی ہے اور اگر کسی کے سامنے ----- ترمیمی تاریخ ----- پہلی بار آۓ گا تو وہ اسکا مفہوم اس روز کی تاریخ سے لے گا کہ جب ترمیم کی گئی ، جبکہ اگر ----- ترمیمی تاریخچہ ----- لکھا جاۓ گا تو کوئی پہلی بار میں پڑھنے پر بھی اسکا مفہوم ایک نوشتہ کا کم از کم تواریخ کی ترتیب کا ہی لے گا جو کہ revision history کا اصل مفہوم ہے۔ history کا لفظ دیگر علوم میں بھی تاریخ نہیں بلکہ تاریخچہ کے مفہوم میں آتا ہے جیسے طب میں کسی مریض کا تاریخچہ۔ یہ میرا خیال تھا جو لکھ دیا ، آگے جیسا آپ مناسب سمجھیں ویسا کر لیجیۓ۔ سمرقندی
- سمرقندی صاحب، آپ کی بات سے متفق ہوں۔ ترمیمی تاریخچہ ہر لحاظ سے بہتر ہے۔ Revision history کو ترمیمی تاریخچہ سے بدل دوں؟ حیدر 10:39, 11 اکتوبر 2007 (UTC)
- ضرور بہ ضرور بدل دیجیۓ۔ ہم لوگ تو یہاں مجتمع ہی تاریخ بدلنے کے لیۓ ہوۓ ہیں ------- اردو کی۔ سمرقندی
صرف داخل نوشتہ شخصیات
میرا خیال ہے کہ اردو ویکی کو انگریزی ویکی کی طرح صرف داخل نوشتہ (log in) ہونے والے صارفین کے لیۓ قابلِ ترمیم کر دیا جاۓ، اس طرح صرف وہی لوگ آئیں گے جو واقعی سنجیدہ ہوں گے۔ اور ظاہر ہے کہ جو داخل نوشتہ نہیں ہونا چاہتا (یا ہونے کا طریقہ نہیں سمجھ سکتا) تو وہ لکھے گا کیا۔ براۂ کرم راۓ دیجیۓ۔ سمرقندی
- اگرچہ تجویز اچھی ہے، مگر اس سے نئے لوگوں کی حوصلہ شکنی ہونے کا امکان ہے۔
--Urdutext 03:41, 21 اکتوبر 2007 (UTC)
- جی بہت بہتر۔ بس ایسے ہی الٹے سیدھے اندراج دیکھ کر ذہن میں خیال آیا تھا ۔۔۔۔۔ لیکن آپ کی بات بھی درست ہے، اس موضوع کو یہیں بند کردیتے ہیں : -) سمرقندی
جاہلوں کا ریوڑ
حالیہ تبدیلیاں کے صفحے پر جب کسی صارف کی جانب سے کسی سائنسی مضمون میں ترمیم نظر آتی ہے تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے صحرا میں سبزہ نظر آجاۓ کہ خدا کا شکر ہے کوئی تو ایسا آیا کہ جس نے سائنسی مضامین کے صفحات کو دیکھا ۔۔۔۔۔ مگر جب اسکی ترمیم پر نظر ڈالی جاۓ تو اردو بولنے والی اس جاہل اور ناکارہ قوم کا پردہ چاک ہوجاتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اردو بولنے والے جاہلوں کے لیۓ یہی بہتر ہے کہ کتوں کی طرح انگریزی کے سامنے دم ہلاتے رہیں۔ سمرقندی
- زبان کافی سخت ہے۔ بہر حال تنقید کی اس چھری کے نیچے آنے والے ان بکروں کی اگر نشاندہی ہو جائے یا کم از کم وہ جملے اقتباس کر دیے جائیں جن کی بنا پر یہ صارفین زیر عتاب ہیں تو نہ صرف وکیپیڈیا کا بلکہ ان کا بھی بھلا ہو گا۔ حیدر 21:31, 24 اکتوبر 2007 (UTC)
- ارے حیدر صاحب اتنا وقت کس کے پاس ہے کہ تاریخچوں میں جا جا کر وہ اقتباسات نکال کر لاۓ ، ویسے بھی روزآنہ کی تبدیلوں پر آپ جیسی دقیق نظرِ غائر رکھنے والے کے علم میں وہ تمام جاہلانہ اقتباسات تو پہلے سے ہی ہونگے جو گمنام صارفین کی جانب سے آۓ دن ہوتے رہتے ہیں۔ اسے آپ مجموعی طور پر اردو بولنے والوں کی توہین کے زمرے میں نا دیکھیۓ، اسی عمومیت سے اختصاص کرتے ہوۓ لفظ اردو بولنے والے جاہلوں کا اختیار کیا گیا ہے نا کہ بلا تفریق تمام اردو بولنے والوں کا۔ اور اصل بات اگر کہ دوں تو وہ یہ ہے کہ یہ طنز فی الحقیقت ان کو جاہل رکھنے والوں پر جاتا ہے ، میرا خیال ہے کہ آپ میرا اشارہ باآسانی سمجھ جائیں گے۔
- ان جاہلوں کے لیۓ تو توہین نہیں بلکہ درد اور افسوس کی کیفیت سے یہ الفاظ لکھے گۓ ہیں۔ آپ کو معلوم ہوگا کہ انسان اپنی مخالفت سے جلد سبق سیکھتا ہے ، adversity makes you perfect ، خیر یہاں perfect کا لفظ تو ایسا ہے کہ جیسے اردو میں کہا جاتا ہے ، دور کے ڈھول سہانے۔ جس عوام کے جسدِ حجیم کی یہاں بات کی جارہی ہے وہ تو اگر perfect کے بجاۓ normal ہی ہو جائیں تو بھی بہت خوشی کی بات ہوگی۔ اگر میں تفصیل میں بات لکھوں گا تو آپ کہیں گے کہ میں موضوع سے ہٹ رہا ہوں مگر میرے سامنے موضوع رہتا ہی جہالت اور اس سے ملنے والی توہین و غربت کا ہے اور اس سے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کا ، جو اپنے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کیفیت کو دائم و برقرار رکھنے کی خاطر کوئی تبدیلی لانے نہیں دینا چاہتے، جو لانے کی کوشش کرے اسے ہر طرح ناکام اور گمنام کرنے اور کسی بھی بہتری کو روکنے کے لیۓ ہر قسم کی طاقت استعمال کر جاتے ہیں۔ بات بہت طویل ہے اور شائد میں اپنا مطلب آپ پر واضح نا کرسکوں اور شائد آپ سمجھ بھی نا سکیں۔ سمرقندی
سمرقندی میاں کا غصہ دیکھ کہ مجھے کچھ لکھتے ہوۓ تھوڑا ڈر لگتا ہے۔ تاہم، میں یہ کہنا چاہوں گا کہ سمرقندی کی اس لمبی تقریر کے باوجود میں ابھی تک نہیں سمجھ پایا کہ یہ بات کن کی کر رہے ہیں۔ سمرقندی میاں، اگر آپ تھوڑی نرمی اور تحمل کے ساتھ بات کریں تو ہم سب شائد آپ کا مسئلہ بہتر سمجھ سکیں۔ آپ کو ویسی ہی جزباتی ہونے کی بڑی عادت ہے لہذا گزارش ہے کہ تھوڑی سی نرمی کے ساتھ بات کرنا سیکھیں۔ میں یہ مکمل ادب اور احترام کے ساتھ کہہ رہا ہوں اسلیے اب میرے پیچھے مت پڑ جايۓگا۔ شکریہ --Uchohan 18:12, 26 اکتوبر 2007 (UTC)
- قبلہ و کعبہ جناب چوہان صاحب اسلام علیکم۔ آپ تو کچھ یوں گویا ہوۓ ہیں کہ جیسے کسی اضطرابی مجنوں اور دیوانے کے بارے میں کوئی مسیحا اظہار خیال کررہا ہو، جب آپ نے ابتداء سے ہی یہ سمجھ لیا کہ میں جذباتی ہوں اور پیچھے پڑجاتا ہوں تو بھیا جی آپ کیا میری بات سمجھیں گے؟ اور بات ایسی ہے بھی کون سی جو سمجھائی جاۓ؟ میں تو خود اس بات پر سوچ بچار کر رہا ہوں کہ آپ اور حیدر صاحب آخر مجھ سے اس قدر متنفر کیوں رہتے ہیں؟ اگر بقول آپ کے اوپر کی ---- لمبی تقریر ----- کے باوجود بھی بات آپ کی سمجھ میں نہیں آئی تو کم از کم ایک بات تو سمجھ ہی لیجیۓ کہ اس موضوع یا بات کا آپ سے اور حیدر سے کوئی تعلق نہیں ہے، جب کسی بات میں انسان کو دلچسپی ہی نہیں ہو تو وہ اسکو لاکھ چاہے سمجھ نہیں پاتا۔ اس قسم کی باتیں سمجھنے والے شائد کم کم ہی ہوں گے ، آپ کا ہی کیا رونا صاحب۔ خوش رہیۓ ، سلام عرض کرتا ہوں۔ سمرقندی
Psychoanalysis
Psychoanalysis کو انگریزی میں کیا کہا جاۓ گا؟ شکریہ --Uchohan 20:48, 24 اکتوبر 2007 (UTC)
- Psychoanalysis انگریزی ہی ہے۔ آپ غالبا اردو ترجمہ پوچھنا چاہ رہے ہیں۔ میری رائے میں اس کیلیے "نفسیاتی تجزیہ" کی اصطلاح کافی مناسب ہے۔ حیدر 21:33, 24 اکتوبر 2007 (UTC)
بلکل بلکل، میں اردو ہی پوچھنا چاہ رہا تھا، معاف کیجیے گا، اور شکریہ۔ --Uchohan 17:49, 26 اکتوبر 2007 (UTC)
Demographics
demographics کا اردو متبادل کیا ہے۔
شکریہ
--Asif Rabani 09:12, 25 اکتوبر 2007 (UTC)
سمرقندی۔
سلام
ایک بات پوچھنی تھی۔ میں نے اٹلی کے شہر روم پر لکھے مضمون کو یہ والی کمانڈ دے کر نستعلیق میں تبدیل کیا ہے، خوبصورتی کے تو کیا کہنے اور سب اچھا لگتا ہے لیکن رفتار پر بہت اثر پڑا ہے۔ براوزر صفحہ کھولنے کے لیے کم سے کم تیس سیکنڈ لے رہا ہے جبکہ میں ڈی۔ایس۔ایل کنیکشن استعمال کر رہا ہوں اور جو وکی کا ڈیفالٹ اردو فونٹ ہے وہ صحیح اور پہلے والی رفتار سے کام کرتا ہے۔ یہ صرف میرے ساتھ ہو رہا ہے یا کوئی اور مسئلہ ہے۔ معذرت چاہوں گا ان فونٹس کے چکر کو کچھ زیادہ نہیں جانتا۔
شکریہ
- اس کا آپ کی نیٹ کی رفتار سے کوئی تعلق نہیں۔ نستعلیق فونٹ کو render کرنے کے لیے متصفح جال کو زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔ اس لیے نستعلیق فونٹ ویب پر استعمال نہیں کیے جاتے۔ نفیس فونٹ خاندان میں صرف "نفیس ویب نسخ" ہی ویب کے لیے موزوں ہیں۔ وکیپیڈیا مضامین میں فونٹ تجویز کرنا مناسب نہیں سمجھا جاتا، کیونکہ یہ کام css کے زریعے کیا جاتا ہے، نہ کہ متن میں۔
--Urdutext 23:35, 29 اکتوبر 2007 (UTC)
- اردو ٹیکسٹ صاحب کی بات سے پوری طرح اتفاق کروں گا۔ حیدر 01:51, 30 اکتوبر 2007 (UTC)
سلام
بہت بہت شکریہ، میں نے صرف تجرباتی طور پر کیا تھا اور اس استعمال کو جاری رکھنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں۔
--Asif Rabani 08:46, 30 اکتوبر 2007 (UTC)
establishment اور technology کی اردو کیا ہوگی --محب علوی 15:16, 31 اکتوبر 2007 (UTC)
سوال
اسلام علیکم۔ کیا کسی دوست کو معلوم ہے کہ یہ Nuvola icons کیسے بناۓ جاتے ہیں؟ کیا کوئی قابلِ زیراثقال (downloadable) مصنع لطیف ہے اس مقصد کے لیۓ؟ سمرقندی
- اس میں مصنع لطیف کا تو کمال نہیں، بلکہ فنکار کا ہے۔ svg کے لیے آپ Inkscape استعمال کر سکتے ہیں۔
--Urdutext 11:24, 4 نومبر 2007 (UTC)
Hello! I would like request permission to run my interwiki bot DragonBot here and to get a bot flag for it.
- Bot accout: User:DragonBot (Contributions)
- Botmaster: User:DragonBot
- Botmaster's home project: ml:User:Jacob.jose
- List of botflags on others wikipedias: Malayalam(ml), English(en), Simple English(simple), Samogitian(bat-smg), Bengali(bn), Manipuri(bpy), Telugu(te), Russian(ru), Italian(it), Norwegian(no), Danish(da), Turkish(tr), Albanian(sq), Volapük(vo), Swedish(sv), Tamil(ta), German(de), Japanese(ja), Arabic(ar), Esperanto(eo), Romanian(ro), Catalan(ca), Spanish(es), French(fr), Estonian(et), Icelandic(is), Korean(ko), Marathi(mr), Hebrew(he), Hungarian(hu), Kannada(kn), Dutch(nl), Croatian(hr), Slovak(sk), Indonesian(id), Bulgarian(bg)
- Purpose: Interwiki
- Technical details: Interwiki bot starting from wikis in South Asian Languages. Runs in Automated/Supervised mode. --Jacob.jose 7th November, 2007
جناب میں نے دو اصطلاحات کے تراجم پوچھے تھے ، مکمل طور پر نظر انداز کر دیے گئے ۔ دوبارہ پوچھ رہا ہوں اس امید پر کہ شاید اس بار جواب مل جائے۔
establishment اور Technology کی اردو کیا ہوگی --202.125.143.65 03:30, 8 نومبر 2007 (UTC)
Technology کے لیے "طرزیات" استعمال کیا جاتا ہے البتہ establishment کے لیے کوئی لفظ بتانے سے قاصر ہوں، سمرقندی صاحب اس طرف توجہ فرمائیں !!! فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
ترجمہ کہاں سے کیا جاۓ؟
کوئی صاحب بتائیں کہ یہ جو عطیہ دیجیۓ! (donate now) کی یاآوری آرہی ہے اسکو کہاں سے ترجمہ کیا جاسکتا ہے؟ عربی اور فارسی والوں نے تو ترجمہ کیا ہوا ہے۔ سمرقندی
- اب تو نظر نہیں آ رہا۔ یہ غالباً mediawiki:sitenotice ہوتا ہے۔
--Urdutext 12:17, 17 نومبر 2007 (UTC)
- جی بہت شکریہ ، میرے شمارندے پر تو ابھی بھی یہ عطیے کا پیغام نظر آرہا ہے۔ خیر فی الحال ایسے ہی چلنے دیتے ہیں۔ میں نے نظامی پیغامات کے صفحے پر sitenote دیکھا مگر عطیے والے پیغام کی عبارت نہیں مل سکی۔ خیر۔ سمرقندی
Technology کی اردو بطور طرزیات کا تو پتہ چلا گیا مگر کسی نے establishment کا ترجمہ ابھی تک نہیں بتایا۔ یوں لگتا ہے کہ وکیپیڈیا پر دھیان کم ہوگیا ہے لوگوں گا یہ تشویشناک صورتحال ہے۔
میں پہلے بھی تجویز پیش کر چکا ہوں کہ جتنے متحرک ساتھی ہیں ان کی باقاعدہ بیٹھک ہونی چاہیے اور ان کے ای میل ایک دوسرے کو پتہ ہونے چاہیے تاکہ ایک دوسرے سے منصوبہ جات پر بات چیت ہوتی رہے اور جذبے جوان رہیں۔
--محب علوی 11:55, 18 نومبر 2007 (UTC)
- establishment = تاسیس ----- یہ تاسیس اصل میں اسس سے بنا ہوا لفظ ہے اسی سے مؤسسہ بھی بنا ہے اور گویا کہ مؤسسہ بھی establishment کے لیۓ استعمال ہوتا ہے لیکن مؤسسہ چونکہ firm یا company سے زیادہ نزدیک ہے اس لیۓ establishment کے لیۓ تاسیس بہترین متبادل ہے جو کہ establishment کے دیگر معنوں مثال کے طور پر قرار اور استقرار کے لیۓ بھی بطور احسن استعمال کیا جاسکتا ہے۔ سمرقندی
- اسلام علیکم۔۔۔۔۔۔ civil engineer یا civil engineering کا اردو ترجمہ درکار ہے میں اردو ویکیپیڈیا پر اس حوالے سے لکھنا چاہتا ہوں۔ عادل جاوید چودھری تبادلہ خیال | میرا حصہ
- Civil engineering = مدنی ہندسیات
- Civil engineer = مدنی مہندس
سمرقندی
- بہت شکریہ سمرقندی صاحب۔ میں اپنی سی پوری کوشش کروں گا انشاءاللہ ۔۔ عادل
Wikimedia Indian chpater
As you might be aware, we are planning to start an India chapter of the Wikimedia Foundation. Please see Wikimedia India for details. We're currently working on the draft of bylaws. If you are interested, please join the discussion on meta, and subscribe to the wikimediaindia-l mailing list. Utcursch 18:04, 10 دسمبر 2007 (UTC)
establishment کا ترجمہ
تاسیس کچھ غیر مانوس سا نہیں محسوس ہو رہا ، کیا کوئی اور ترجمہ بھی ممکن ہے تاکہ establishment کی اردو کو عام فہم بنایا جا سکے۔ یوں لگتا ہے کہ جیسے اصطلاح سازی کا بھاری بھرکم کام صرف سمر قندی صاحب ہی کر رہے ہیں اور باقی لوگ اس میں ہاتھ نہیں بٹا پا رہے ۔ --محب علوی 13:09, 3 جنوری 2008 (UTC)
- علوی صاحب! یہ بات تو حقیقت ہے کہ اصطلاح سازی کا کام سمرقندی صاحب نے اپنے مضبوط کاندھوں پر اٹھا رکھا ہے، ہم جیسے ناتواں بھلا کہاں اصطلاح سازی کا بھاری بھرکم کام کر سکتے ہیں :) لیکن اب تک کی ناقص تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ establishment کے لیے اصل میں تاسیس، بنا، استقرار، تشکیل کے الفاظ ہی استعمال ہوتے ہیں جبکہ دیگر معنوں میں عملہ، ادارہ اور نظآم بھی ہيں۔ آپ کس طرح استعمال کرنا چاہ رہے ہيں؟ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
سست رفتاری
السلام علیکم اہلیان وکی! گذشتہ تقریباً 8 ماہ سے اردو وکیپیڈیا بہت سست رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے اور افسوسناک بات یہ ہے کہ اس عرصے کے دوران ایسے افراد بھی سامنے نہیں آئے جو اسے لے کر آگے بڑھ سکیں۔ میں نے ایک معروف اردو فورم پر اس حوالے سے تجاویز بھی طلب کیں اور کچھ کرنا بھی چاہا لیکن وہ منصوبہ ناکام ہو گیا جس میں اتنی زیادہ دلچسپی نہیں دکھائی گئی۔ میری ان تمام حضرات سے گذارش ہے جو مستقل یہاں آتے ہیں کہ وہ اردو وکی کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز پیش کریں، اگر اردو وکیپیڈیا پر رابطے کے لیے بہتر نہیں لگتا تو رابطے کے دیگر ذرائع بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ مجھے اس حوالے سے کچھ تجاویز درکار ہیں کہ کن طریقوں سے اردو وکیپیڈيا کو بہتر بنایا جا سکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ افراد کو اس علمی کام میں شریک کیا جا سکتا ہے۔ میں نے مصروف اوقات میں سے اپنا کچھ وقت وکی کے لیے مخصوص کر دیا ہے اور انشاء اللہ اب ہر ایک دو روز میں چند مضامین یہاں شامل کرتا جاؤں گا۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- جناب فہد بھائی؛ میں نے کوشش کی کہ اس موضوع پر کچھ نا لکھوں کیونکہ بات تلخ اور کڑوی ہوگی جس سے ہوسکتا ہے کسی کے دل کو ٹھیس پہنچے۔ لیکن چونکہ آپ نے راۓ پوچھ ہی لی ہے تو عرض یہ ہے کہ میرا تجربہ کہتا ہے کہ اگر کسی کو بلا مانگے ہیرا بھی دیا جاۓ تو وہ شک کرتا ہے کہ کہیں اس میں کوئی زہر (بلکہ آج کل کے حالات میں کہـ لیں کہ ، بم تو نہیں)؟ اور اس بات کا ثبوت آپ کو آۓ دن راہوں میں کانٹے بچھانے والوں کے پیغامات سے ملتا رہتا ہے۔ ویکی پر شرکت میں کمی کا تعلق اردو بولنے اور سمجھنے والوں کی اجتماعی جہالت اور غفلت سے ہے اور جیسا اجتماع ہوتا ہے ویسی ہی ان پر حکومت ہوتی ہے، میری بات سمجھ رہے ہیں نا آپ ؟ یہ قدرت کا قانون ہے ------- 1- صرف ایک ہی کام کیا جاسکتا ہے کہ جس قدر ممکن ہو اس قدر نئے مضامین (جن میں خواہ صرف تعارف کی چند سطور ہی ہوں) اپنی اپنی بساط کے مطابق ڈالتے رہا جاۓ۔ 2- اپنے ہر مضمون کا ربط انگریزی مضمون میں اور انگریزی مضمون کا اپنے اردو مضمون میں لازمی دیا جاۓ۔ اردو کو جو لکھنے والے مل سکتے ہیں وہ انگریزی ویکی سے ہی ملیں گے۔ بس میرے خیال میں اس کے علاوہ کچھ بھی کرنا ایسا ہی ہے کہ جیسے ------- اندھے کے آگے روۓ ، اپنے نین کھوۓ ------- دعا و سلام ، سمرقندی
- میرے خیال میں مایوسی کی کوئی بات نہیں۔ اردو جاننے والے شمارندہ صارفین میں سے بہت کم لوگ ایسے ہیں جو اردو کلیدی تختہ استعمال کرتے ہیں۔ یہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ "اردو ویب ڈاٹ آرگ سلیش محفل" جیسے چوپالوں کی وجہ سے اردو تختے کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ وہاں گاہے بگاہے ویکپیڈیا کے بارے لکھنا مفید ہے کہ وہاں نئے آنے والوں کو معلومات ملتی رہیں۔ بہت سے لوگوں کو یہ معلوم ہی نہیں کہ شمارندہ پر بغیر کسی خاص مصنع کے اردو لکھنا ممکن ہے۔ اس سلسلہ میں کسی اخبار میں مضمون لکھنے کی تجویز بھی پیش ہوئی تھی (محفل چوپال پر) مگر بات آگے نہیں بڑھی۔ اس کے علاوہ چاہیے کہ مدرسہ کے طالب علموں کو بھی اردو کلیدی تختہ سے روشناش کرانے کے لیے کسی سطح پر کوشش کی جائے۔ وکیپیڈیا پر لکھنے کے لیے یونیوسٹی کے طالب علم (خاص طور پر پوسٹ گریجوئیشن، دنیا بھر کی یونیوسٹیوں میں) مفید ہو سکتے ہیں۔ اگر ایسے طالب علم اپنے شعبے میں ہی دو چار مضمون لکھ دیں تو کافی فائدہ ہو سکتا ہے۔ ان تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔ مگر رکاوٹ یہ بھی ہے کہ کسی کو اردو کلیدی تختہ سے واقفیت نہیں۔ اس کے علاوہ ایک جھجک یہ بھی ہے کہ "مشترکہ" مضمون لکھنا ایک نیا خیال ہے جو آسانی سے نئے لوگوں کو ہضم نہیں ہوتا، جبتک کہ وکیپیڈیا پر لکھنے شروع نہ کریں۔ انگریزی وکیپیڈیا پر تو اب لکھائی کم اور مار کٹائی زیادہ ہوتی ہے، اس لیے وہاں سے (اردو سے واقف) تجربہ کار لکھاری کم ہی ملیں گے۔
--Urdutext 22:00, 4 جنوری 2008 (UTC)
- آپ دونوں کی آرا کا بہت شکریہ۔ اردو ٹیکسٹ صاحب! اردو ویب محفل پر وکیپیڈیا کے حوالے سے کافی کچھ کرنے کی کوشش کی لیکن یہ کام نہیں بنا۔ کچھ منصوبے وغیرہ بھی بنے کہ وہیں فورم پر ہی مختلف افراد ایک مضمون کے مختلف پیراگراف کو ترجمہ کر کے پیش کریں تاکہ ایک مکمل مضمون بنے لیکن یہ عدم دلچسپی کا شکار ہو گیا۔ بہرحال حوصلہ نہیں ہارا جہاں کہیں ہو سکا کوشش ضرور کریں گے۔ البتہ اب یہ منصوبہ ہے کہ بہت زیادہ تفصیلات کے ساتھ مضمون لکھنے کے لیے انتظار کے بجائے جتنا ہو سکا اتنا مضمون پیش کروں گا۔ اردو ٹیکسٹ صاحب! وکیپیڈیا پر اردو ویب پیڈ enable تو ہو جاتا ہے لیکن وہ کارآمد نہیں ہوتا کیا اس حوالے سے نبیل سے بات کر کے اسے قابل استعمال بنایا جا سکتا ہے؟ میرے خیال میں یہ ممکن ہے کیونکہ اردو ویب کی وکی پر وہ کامیابی سے استعمال ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے آپ ان سے رابطہ کر کے کچھ کر سکتے ہیں تاکہ جو نیا صارف آئے اسے کسی خاص دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ با آسانی اردو لکھ سکے۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- فہد صاحب، میری رائے یہی رہی ہے کہ ویب پیڈ کی سہولت نہ ہونا کسی کے لیے وکیپیڈیا پر حصہ لینے میں مانع نہیں ہے۔ اگر ویب پیڈ کو ڈالا بھی جائے تو اسےنئے لوگوں کے لیےenable default کرنا پڑے گا، جو کسی طرح بھی مناسب نہیں۔ اگر واقعی کسی شخص کو اس کی ضرورت ہو تو نبیل صاحب نے standalone editor بھی بنائے ہیں، جن کو آپ اپنے شمارندہ پر کسی بھی مصفح پر چلا سکتے ہیں، اور قطع/چسپاں کے زریعہ یہاں استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں ہدایات "معاونت" کے صفحے پر دی جا سکتی ہیں۔
--Urdutext 00:24, 8 جنوری 2008 (UTC)
- بالکل درست، اگر کوئی شخص کام کرنا چاہتا ہے تو کوئی رکاوٹ نہیں، البتہ نہ کرنے کے سو بہانے ہیں!! :) فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- اگر ہم اسی موجودہ رفتار سے مزید تین چار سال چلتے رہنے میں کامیاب ہوگۓ تو اردو کے عام قاری ہی نہیں بلکہ اردو کے تمام اخبارات اور تحقیقاتی ادارے بھی اردو دائرہ المعارف کو استعمال کرنے پر مجبور ہونگے۔ سمرقندی
- جی سمرقندی صاحب! موجودہ رفتار سے تو چار پانچ سال ہی لگیں گے البتہ اگر ہم اگست 2006ء سے مارچ 2007ء والی رفتار حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تو دو سال کا عرصہ بھی بہت ہے۔ بہرحال جب تک موجود ہیں تب تک بھرپور کوشش ہوگی کہ جی جان سے کام کریں۔ کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ:
بارے دنیامیں رہو غم زدہ یا شاد رہو ایسا کچھ کر کے چلو یاں کہ بہت یاد رہو
ویسے ثاقب اور سلمان صاحب کہاں ہیں؟ بہت عرصے سے نظر نہیں آئے؟ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- اب آپ اور اردو ٹیسکٹ صاحب نا چھوڑ جایۓ گا۔ میں نے تو ہر نا آنے والے کو پیغام بھیجا ہے (بلکہ کئی بار بھیجے ہیں) جو کہ تبادلۂ خیال پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ ہماری تو دعا ہے کہ خواہ مصروف ہوں پر خیریت سے ہوں۔ تمام سہاروں کی امیدیں توڑ کر صرف اکیلے ہمت کرتے رہنا چاہیۓ۔
کبھی لوٹ آئیں تو پوچھنا نہیں دیکھنا انہیں غور سے
جنہــیں راستے مـیں خبــر ہوئی کہ یہ راستــہ کوئی اور ہے
سمرقندی
===========
فہد میاں، Urdutext میاں، اور سمرقندی میاں: آپ تینوں کے خیالات بلکل درست ہیں۔ میں خاص طور پہ Urdutext صاحب کی اس بات سے متفق ہوں کہ اردو کلیدی تخت ڈھونڈنا اور پھر سیکھنا نہایت مشکل ہے۔ میں بھی آپ لوگوں کے دکھ میں شریق ہوں - جب میں دوسروں کو اردو ویکی پر آنے کی دعوت دیتا ہوں تو وہ عمومآ ہنستے ہیں۔ آفسوس!
تاحم، میں اردو ویکی کے ایک اور پہلو پر بھی نظر ڈالنا چاہوں گا، وہ یہ کہ جو یہاں افراد تھوڑے نۓ ہیں، یا جن کی اردو اتنی خوش اسلوب نہیں جتنی آپ لوگوں کی، انکو مدد کم ملتی ہے اور تنقید ذیادہ۔ خاص طور پہ تنقید اس بات پر ہوتی ہے کہ ان کے لکھے ہوۓ موضوات دوسروں کی نظر میں "پختہ" یا "سنجیدے" نہیں۔ اس کی بہترین مثال میں اپنے video games پہ موضوات کی دوں گا۔ بے شق کہ یہ صفحہ اس تعلیمی انداز میں نہیں ہیں جس میں دوسرے سائنسی یا ریاضی صفحہ لکھے جاتے ہیں، مجھے سخت مایوسی محسوس ہوتی ہے جب لوگ انکو مسترد کر دیتے ہیں۔ بل آخر بندہ یہ تاثر پیدا کرتا ہے ہے کہ وہ اس اردو ویکی گروہ کا سہی ارکان نہیں۔
لہذا، اگرچہ میں نے کافی صفحہ جوش و جزبہ سے لکھے تھے، میں مایوسی کی وجہ سے بل آخر ایک سست رفتار پہ آپہنچا ہوں۔ سوچیے کہ میں پچھلے مارچ سے یہاں کام کر رہا ہوں، لیکن ابھی تک کوئ تمغا نا ملا، اور افسوس کہ میں یہ سوچتا ہوں: اگر میں administrator منتخب ہونے کیلیے آگے بڑہوں تو مجھے مسترد کر دیا جاۓ گا۔
کہنے کا مقسد یہ ہے کہ دوسروں کو ویکی پر لانے سے پہلے یہ مد نظر رکھنا چاہیے کہ :کیا وہ لوگ جو اردو ویکی پہ ابھی فل وقت کام کر رہے ہیں، کیا ان کی حمایت کی جا رہی ہے؟
شکریہ--Uchohan 23:33, 8 جنوری 2008 (UTC)
- جناب چوہان صاحب سب سے پہلے تو میری طرف سے معذرت قبول کیجیۓ کہ آپ کو یہ احساس پیدا ہوا کہ آپ کو ویکیپیڈیا پر اھم نہیں سمجھا جارہا ، اور اسکے بعد یقین کیجیۓ کہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ معذرت کے بعد وہ وجہ عرض کرنے کی کوشش کرتا ہوں کہ شائد جسکے باعث آپ کو یہ اہمیت کی کمی کا احساس ہوا ، آپ کو شائد یاد ہوگا کہ پہلا اعتراض آپ کے مضمون میں کچھ لکھے بغیر تصاویر upload کرنے پر ہوا تھا کیونکہ اس وقت یہ تشویش پیدا ہوئی تھی کہ آپ تصاویر پر تصاویر upload کرنے کے بعد آنا چھوڑ دیں گے تو اتنے سارے خالی تصویر کے صفحات کو کون صحیح کرے گا۔ لیکن جب آپ نے ان میں مضامین لکھنے شروع کیۓ تو اعتراض بھی ختم ہو گۓ بلکہ فہد صاحب اور عادل صاحب نے تو آپ کے مضامین کی تعریف بھی کی۔ د وسروی بات شائد املا کی غلطیوں کی وجہ سے ہوئی تھی ، آپ کے الفاظ تو مناسب اور اچھے ہوتے ہیں مگر انکا املا غلط ہوتا ہے مثال کے طور پر اپنی اوپر کی تحریر میں ایک لفظ دیکھیۓ آپ نے مقسد کا لفظ استعمال کیا ہے ، اسکا استعمال تو درست ہے مگر املا غلط ہے کیونکہ اسے مقصد لکھا جاتا ہے، اسی طرح ایک اور لفظ آپ نے تاحم لکھا ہے اور اسکا بھی استعمال تو ٹھیک ہے مگر اسے تاہم لکھا جاتا ہے۔ رہی بات اعزاز کی تو وہ تو آپ کو دل سے دینے کا دل چاہتا ہے، جس روز آپ کا املا درست ہوگیا اس دن پہلا اعزاز میری طرف سے ہوگا : - ) خوش رہیں۔ سمرقندی
- چوہان صاحب، وکیپیڈٰیا کو تمام موضوعات پر مضمون چاہیے ہیں، اس لیے آپ کے مضامین کو بھی سب خوش آمدید کہتے ہیں۔ بلکہ ایسے مضامین اگر عوام کی زیادہ دلچسپی کا باعث ہوں تو وکیپیڈیا پر رونق میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ اردو وکیپیڈٰیا پر اس وقت 12 منتظم ہیں، 6719 مضامین ہیں، اور لکھنے والوں کی تعداد آپ کو معلوم ہی ہے۔ مقابلتاً فارسی وکیپیڈٰیا پر 8 منتظم ہیں، اور 29000 مضامین ہیں۔ منتظم ہونے سے سوائے صفحہ حذف کرنے کے اور کوئی نئ سہولت نہیں ملتی۔ آپ کی رائے کی وہی وقعت ہے جو کسی دوسرے کی۔ کام جاری رکھیے، بندے کی اپنی ذہنی تسکین ہی سب سے بڑا انعام ہے۔
--Urdutext 01:26, 9 جنوری 2008 (UTC)
- چوہان صاحب آپ کا یہ پیغام آج پڑھا، مجھے بہت افسوس ہوا اور میں اس پر معذرت طلب کرتا ہوں کہ ہمارے رویے دوستانہ نہیں تھے۔ اور میری تنقید اگر بری لگی ہو تو اس پر بھی معذرت، البتہ میرا مقصد ہمیشہ تنقید برائے اصلاح ہوتا ہے۔ بہرحال ضروری نہیں کہ وکیپیڈیا پر صرف ان موضوعات پر لکھا جائے جن پر لکھا جا رہا ہے اگر کوئی صارف نئے موضوعات لانا چاہتا ہے تو اس کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے اور کیا بھی گیا ہے۔ میں نے آج تک جتنے بھی افراد سے وکیپیڈیا پر لکھنے کا مطالبہ کیا ان سے ہمیشہ یہی کہا کہ آپ چاہے گانوں اور فلموں پر لکھیں لیکن لکھیں ضرور۔ دوسری بات یہ کہ پہلے بھی کہا جا چکا ہے کہ وکیپیڈیا اردو پر لکھنا "نہ ستائش کی تمنا نہ صلے کی پروا" کے مصداق ہے۔ ہم نے بھی ذاتی طور پر کبھی کسی شاباشی یا تمغے کی امید نہیں لگائی، لیکن آپ کو ایک اعزاز تو دینا پڑے گا ؛) مستقل مزاجی اور تنقید کو برداشت کرنے کا۔ لکھتے رہیے اور غلطیوں سے سیکھیے انشاء اللہ ایک دن آپ منتظم نہیں بلکہ منتظم اعلٰی ہوں گے۔ غلطیوں کی اصلاح خود بھی کیجیے اور شبہ کی صورت میں ہم سے رابطہ بھی کیجیے اس سے آپ بہت کچھ سیکھیں گے۔ جیتے رہیے فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
سلطنت عثمانیہ
السلام علیکم برادران! سلطنت عثمانیہ پر ایک جامع مضمون تحریر کیا ہے، اور خواہش ہے کہ اسے منتخب مقالہ قرار دیا جائے لیکن اس کے لیے پہلے دیگر ساتھیوں کی جانب سے نظر ثانی، اغلاط کی تصحیح اور تشنہ طلب پہلوؤں کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں تمام اہلیان وکی سے التجا ہے کہ وہ ایک مرتبہ مضمون ملاحظہ کر لیں اور ضروری تصحیح کرنے کے علاوہ رائے بھی دیں تاکہ اسے منتخب مقالہ قرار دیا جائے۔ والسلام فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- علاوہ ازیں مجھے ایک مشورہ اور ایک حوالے سے مدد درکار ہے۔ مشورہ یہ کہ Republic of Congo اور Democratic Republic of Congo کو اردو میں کیا لکھا جائے کیونکہ دونوں الگ ملک ہیں۔ مدد اس حوالے سے کہ مجھے خانۂ معلومات فلم درکار ہے، اگر کوئی ساتھی مجھے بنا کر دے سکیں تو عین نوازش ہوگی فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
- ویسے تو فہد صاحب یہ مضمون ایک نظر سرسری ڈالنے سے ہی اپنی انفرادیت ظاہر کردیتا ہے کہ ایسا مضمون (کم از کم میں نے) ----- اردو ----- میں آج تک جال محیط عالم پر نہیں دیکھا۔ لیکن چونکہ آپ نے تنقیدی نظر ڈالنے کی دعوت عام دی ہے تو پھر اس سے بھی لطف اندوز ہونے دیجیۓ : - ) یعنی باریک بینی سے پڑھنے دیجیۓ اور اس میں تو وقت لگے گا : - )
- Republic of Congo = جمہوریۂ کانگو
- Democratic Republic of Congo = خلقی جمہوریۂ کانگو -------- کیونکہ اصل میں یہاں democratic وفاداری کے معنوں کے بجاۓ بشری ، عوام یا عوامی کے معنوں میں آتا ہے چونکہ یہ الفاظ demotic سے نکالے گئے ہیں؛ مگر عوامی کے لیۓ people's کا لفظ لکھا جاتا ہے اس لیۓ ویکیپیڈیا پر demography کے لیۓ بشری شماریات اور Demographics کے لیۓ بشری تخطیط استعمال ہوا ہے ----- دیکھیۓ ------ اب میرے خیال میں اس حساب سے ------ بشری جمہوریۂ کانگو ------ لکھا جاۓ گا تو کچھ جچتا نہیں ہے لیکن چونکہ demotic کو بشری سے قریب بھی رکھنا علمی لحاظ سے درست ہے اس لیۓ democratic کے لیۓ خلق یعنی عوام سے خلقی جمہوریۂ کانگو ہی درست لگتا ہے۔ چونکہ دیوان عام میں راۓ طلب کی گئی تھی اس لیۓ میں نے اپنی راۓ لکھ دی --------- باقی جو فیصلہ عوام کا ہووے وِسی کو قبول کر لیا جاوے ۔ سانچہ فلم اردو پر لانے کی کوشش کرتا ہوں۔ سمرقندی
- سانچہ : Film اس صفحے پر موجود ہے ، دیکھ لیجیۓ اور جو مناسب ترامیم محسوس ہوں کر لیجیۓ ، کسی وضاحت کی ضرورت ہو تو آگاہ کیجیۓ۔ سمرقندی
- سمرقندی صاحب! فوری توجہ پر آپ کا مشکور ہوں۔ سانچہ:Infobox Film میں نے بلیک ہاک ڈاؤن (فلم) میں استعمال کر لیا ہے وہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ رہی بات کانگو کی تو جچ تو خلقی جمہوریہ بھی نہیں رہا :) لیکن اس کے علاوہ کسی کی رائے بھی اس موضوع پر نہیں آئی اس لیے میں نے فہرست ممالک بلحاظ شرح پیدائش میں اسے عوامی جمہوریہ کانگو ہی لکھ دیا ہے۔ اب "عوام" کے فیصلے کا انتظار ہے :) فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
انگریزی وکیپیڈیا پر
خالد محمود صاحب نے انگریزی وکیپیڈیا پر موجود اردو وکیپیڈیا پر لکھے گئے مضمون میں Problems کے نام سے نئے قطعے کا اضافہ کیا ہے، جس میں جو کچھ لکھا گیا ہے وہ آپ یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں خالد صاحب سے رابطہ کر کے اس موضوع پر تبادلۂ خیال کیا جاسکتا ہے۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
میں نے اس سلسلے میں -NPOV- کا نشان لگا دیا ہے اور ان خالد میاں کی تنقید بھی کی ہے--Uchohan 10:04, 12 فروری 2008 (UTC)
نگاۂ شوق
ارے فہد بھائی آپ نے تو دیکھا ہی ہوگا کہ ہم لوگ تو ہر نۓ آنے والے کی ہر ممکن مدد کرتے ہیں۔ یہ صرف خالد صاحب کا مغالطہ ہے کہ اردو ویکی پر آسان زبان استعمال نہیں ہونے دی جاتی، حقیقت تو یہ ہے کہ مشکل الفاظ صرف سائنسی و ریاضیاتی مضامین میں ہی ہیں باقی تو تمام مضامین عام اور آسان الفاظ میں ہیں۔ خود آپ کے تاریخی مضامین کی مثال ایک پہاڑ کی شکل میں آنکھوں کے سامنے موجود ہے۔ کیا نیا آنے والا سائنسی مضامین دیکھ کر بھاگ جاتا ہے ؟؟ جی نہیں! زیادہ تر آنے والے تاریخی ، مذہبی اور کھیلوں کے مضامین دیکھتے ہیں اور ان میں بالکل روزمرہ کی زبان ہی ہے، پھر وہ واپس کیوں نہیں آتے؟؟ اسکا جواب میں پہلے بھی کہیں عرض کر چکا ہوں کہ اردو ویکی پر کم آمد کی بنیادی وجہ اردو بولنے اور سمجھنے والوں کی اجتماعی نااہلی اور لاپرواہی اور بچپن سے دماغ میں پیوست ہوجانے والی انگریزی زدگی ہے۔ انگریزی ویکی پر دو مغالطہ آمیز سطور لکھ کر خالد صاحب سمجھتے ہیں کہ انہوں نے اردو کی کوئی بہت بڑی خدمت کردی ہے۔ میری تو دل سے خواہش ہے کہ خالد صاحب اردو ویکی پر واپس آجائیں اور میں نے انکو آخری بار پیغام بھی بھیجا تھا کہ آپ جو چاہیں لکھ لیجیۓ آپ کے مضامین میں آپ سے مشورہ اور اجازت کے بغیر ترمیم نہیں کی جاۓ گی لیکن وہ راضی ہی نہیں ہوۓ۔
حیرت نگاۂ شوق کی پسپائیوں پہ ہے
جلوہ بذات خود ہی تماشائیوں میں ہے
ویسے چلتے چلتے ایک اور صاف بات بھی کہتا چلوں ۔۔۔۔ کہ خالد صاحب کے اچانک غائب ہو جانے کی وجہ ان پر صفحۂ اول میں ترمیم کرنے کی وجہ سے حیدر صاحب کی جانب سے لگائی گئی تین روزہ پاپندی ہے۔ سمرقندی
- ساتھیوں بہت دن سے مجھے یہ احساس ہو رہا تھا کہ یہ رجحان عمومی طور پر پھیل چکا ہے کہ اردو ویکی پر آمد مشکل اردو (میں اسکو عربی الفاظ یا فارسی الفاظ نہیں سمجھتا کیونکہ اردو میں تمام الفاظ ہی عربی ہیں اب یہ اور بات ہے کہ لوگ اس حقیقت سے واقف نہیں) ---- خیر تو میں کہ رہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ اردو ویکی پر آمد مشکل اردو کی وجہ سے کم ہے اور ظاہر ہے کہ اسکی بڑی وجہ میری جانب سے ہی تھی۔ ایسے میں نۓ مضامین لکھنے کا دل بھی نہیں چاہ رہا کیونکہ وہ بھی ظاہر ہے کہ اردو (مشکل) میں ہی لکھنے پڑیں گے۔ اس تمام مسئلہ کا ایک ہی حل ہے کہ میں منظر سے ہٹ جاؤں۔ کیونکہ میں جب تک منظر سے ہٹوں گا نہیں مسلہ حل نہیں ہوگا، وجہ یہ ہے کہ کوئی بھی اگر سائنسی مضمون لکھے گا تو میں لازمی طور پر اس میں ٹانگ اڑا دیتا ہوں : - ) کیونکہ اردو انگریزی کی کچھڑی مجھ سے برداشت نہیں ہوتی : - ) تو ساتھیوں اب راستہ کھلا چھوڑ دیتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ ویکی پر 88 ویں کا طعنہ مارنے والے اور پاکستانی لغات کو بنیاد بنا کر بے بنیاد الفاظ ٹھونسنے والے اس کو کتنا اوپر لے جاتے ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ اب کتنے نۓ لوگ اسکی جانب راغب ہوتے ہیں۔ اب راستہ بالکل کھلا ہے ، جس کو جو لکھنا ہے لکھے اردو میں لکھے یا انگریزی میں لکھے۔ ہم نے بہت کر لی اس ویکی سے محبت ؛ اب ۔۔۔۔۔۔
ہمیں بھی دیکھنا ہے کہاں تک غمِ تنہائی ہے
ہم نے بھی ترکِ محبت کی قسم کھائی ہے
سمرقندی
- چونکہ خالد صاحب یہاں موجود نہیں، اس لیے یہ بحث یہاں مناسب نہیں۔ اس کی موزوں جگہ انگریزی وکیپیڈیا کے اسی مضمون کا "تبادلہ خیال" صفحہ ہے۔ جیسا کہ سمرقندی صاحب نے خالد صاحب کو دعوت دی ہے کہ وہ یہاں اپنی مرضی کے مضامین بے روک و ٹوک لکھ سکتے ہیں۔ اس سے زیادہ اور کیا کہا جا سکتا ہے؟ اردو وکیپیڈیا پر جتنا کام ہؤا ہے، اس کا مرکزی سہرا سمرقندی صاحب کو ہی جاتا ہے۔ دوسری چھوٹی وکیپیڈیاوں پر مضامین تو بڑھائے جا رہے ہیں مگر اکثر معیاری نہیں۔ جہاں تک آسان اردو کا تعلق ہے، اس کا تذکرہ تو بہت لوگوں نے کیا ہے مگر آسان اردو میں مضامین کسی نے کم ہی لکھ کر دکھائے ہیں۔ کچھ لوگ آسان اردو سے مراد انگریزی کی کھچری لیتے ہیں۔ اس طرح کے خیالات دراصل بھارتی سرکار سے درآمد شدہ ہیں،[1] جنہیں اردو کا تاریخی پس منظر ہضم نہیں ہوتا۔ اس کارِخیر میں آکسفورڈ یونیوسٹی پریس والے بھی حصہ ڈال رہے ہیں جو اردو کو ہندی کی ہمشکل بنانا چاہتے ہیں۔ اس پریس کی کتابیں کچھ پاکستانی "روشن خیال" سکولوں کے نصاب میں شامل ہیں۔ اردو وکیپیڈیا صحیح سمت پر چل رہی ہے۔ اصطلاحات کے چننے میں بحث و تمحیص کی گنجائش تو ہے مگر کسی سیاسی نظریے کی خاطر اردو وکیپیڈیا کی شکل نہیں بگاڑی جا سکتی۔
--Urdutext 00:17, 23 جنوری 2008 (UTC)
- مجھے بالکل سمجھ نہیں آتی کہ ہمارے ہاں بات بے بات چھوڑ جانے کا رحجان اتنا زیادہ کیوں پایا جاتا ہے، کیا یہ بھی ہماری ذہنی پسماندگی کا ایک انداز ہے؟ چھوڑ جانا کسی بھی مسئلے کا ہر گز حل نہیں، بلکہ فرار کی راہ اختیار کرنے والے بزدل ہی ہوتے ہیں (سمرقندی بھائی سے معذرت کے ساتھ کہ کچھ سخت لفظ استعمال کر گیا) کیونکہ جو حالات کا سامنا کرنے کو تیار نہ ہو وہ کیسا بہادر؟ میرے خیال میں سمرقندی صاحب کے "فیصلے" کے باوجود اردو وکی پر کوئی نئی سرگرمی نہیں ہوگی اس لیے جتنے ہیں اور جیسے ہیں کی بنیاد پر کم از کم موجودہ کام کو جاری رکھا جائے۔ افرادی قوت کی کمی پہلے ہی وکی کے لیے مسائل کا باعث ہے اسے مزید بحران میں نہ ڈالا جائے۔ اردو ٹیکسٹ صاحب آپ نے موقع محل کے حساب سے بہت اچھی بات کہی ہے، اردو وکیپیڈیا پر اعتراضات اٹھانے والے "ناچ نہ جانیں آنکں ٹیڑھا" کی زندہ مثال ہیں۔ اگر کسی ایک کے دل میں بھی اردو کا حقیقی درد ہو تو وہ بجائے میدان چھوڑنے کے بجائے مل کو بہتری کے لیے کام کرتے۔ ویسے زیر بحث مضمون میں مذکورہ قطعہ "ذاتی خیالات" قرار دے کر حذف کر دیا گیا ہے۔ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
آ گئے ہیں ہم تو گرمئی بازار دیکھنا
لیں جناب میں بھی گھومتا پھرتا پھر آ گیا ہوں اور یہ دیکھ کر واقعی بہت افسوس ہوا کہ لوگ چھوڑ چھوڑ کر کیوں جا رہے ہیں۔ بھائی اردو کی خدمت کرنی ہے کہ اپنی انا کو سر بلند کرنا ہے۔ میرے اپنے پہلے دو مضامین مسترد ہوئے تھے مگر میں نے ہمت نہ ہاری اور اب میں اردو وکیپیڈیا پر کئی مضامین لکھ چکا ہوں اور وکیپیڈیا کو کافی حد تک سمجھ بھی چکا ہوں۔ سمرقندی صاحب کی میں دل سے عزت کرتا ہوں گو ان سے اصطلاحات پر میرے کچھ اختلافات ضرور ہیں مگر ان کی خدمات اور قابلیت سے کسے انکار ہو سکتا ہے۔ کبھی کبھی سخت لہجہ اختیار کر جاتے ہیں جو میرے خیال میں نئے ممبران کے لیے حوصلہ شکنی کا باعث بنتا ہے مگر نئے ممبران کو بھی چاہیے کہ وہ موم کی ناک نہ بنیں اور کچھ کام کرکے پہلے اپنی اہلیت ثابت کریں اور بالفرض پھر بھی تنقید ہو رہی ہے تو خندہ پیشانی سے برداشت کریں۔ چلیں جی میں تو آ گیا ہوں میدان عمل میں اور انشاءللہ اب اردو وکیپیڈیا پر ڈیرے ڈالنے لگا ہوں اور اس کی مناسب تشہیر کی مہم چلانے لگا ہوں۔ بس آپ لوگوں کی حوصلہ افزائی اور ساتھ چاہیے۔ ایک مضمون ابھی مولانا ظفر علی خان پر پوسٹ کیا ہے اسے دیکھ لیجیے گا۔ --محب علوی 11:09, 23 جنوری 2008 (UTC)
- چلیں جی صبح کا بھولا شام کو گھر لوٹ آیا، اس لیے ہم اسے بھولا نہیں کہہ رہے :) ایک مرتبہ پھر خوش آمدید۔ حوصلہ افزائی اور مدد کے لیے دل و جان سے حاضر ہیں بلا جھجک جو پوچھنا ہو پوچھیے گا اگر مدد کر سکے تو ضرور کریں گے فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ
اسرائیل
مجھے اسرائیل پہ صفحہ پسند ہے، کیونکہ عام طور پہ جو یہودی صارف دوسرے زبانوں کے ویکیپیڈیوں پر اپنی مرضی سے اسرائیل کو دنیا کا بہترین ملک دکھانے کی کوشش کرتے ہیں، وہ اردو ویکیپیڈیا پر نظر نہیں آتا۔ مثال کیلیے یہ دیکھیے: [2] --Uchohan 23:58, 16 فروری 2008 (UTC)