تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:دیوان عام/وثائق/2011/اول

  • جمیل نوری نستعلیق اور نویس ویب نسخ کو میں نے اوپن سوسی 11.3 پر کے ڈی ای اور فائر فاکس کے ساتھ آزما لیا ہے۔ بخوبی کام کررہا ہے۔ میں کئی مختلف صورتیں آزمائی ہیں اور تمام میں اگر CSS ٹھیک طرح سے لکھی گئ ہو تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ اگر یہ دونوں نویسے موجود نہ ہوں تو بھی CSS fallback کے تحت متن دوسرے نویسات میں ٹھیک نظر آتا ہے۔ --کاشف عقیل 19:28, 2 جنوری 2011 (UTC)
  • Android 2.1 پر آزمانے کو کوششں کی تاہم اس پر کوئی بھی نویسہ انسٹال کرنا ایک عام قاری کے بس کی بات نہیں۔ اس کے لیے عملیاتی نظام کو root کرنے کے علاوہ کوئی طریقہ نہیں۔ اس لیے نویسہ کی آزمائش میں Android کو شامل کرنے کا فائدہ نہیں ہے۔ --کاشف عقیل 19:33, 2 جنوری 2011 (UTC)

Call for image filter referendum ترمیم

The Wikimedia Foundation, at the direction of the Board of Trustees, will be holding a vote to determine whether members of the community support the creation and usage of an opt-in personal image filter, which would allow readers to voluntarily screen particular types of images strictly for their own account.

Further details and educational materials will be available shortly. The referendum is scheduled for 12-27 August, 2011, and will be conducted on servers hosted by a neutral third party. Referendum details, officials, voting requirements, and supporting materials will be posted at Meta:Image filter referendum shortly.

Sorry for delivering you a message in English. Please help translate the pages on the referendum on Meta and join the translators mailing list.

For the coordinating committee,
Philippe (WMF)
Cbrown1023
Risker
Mardetanha
PeterSymonds
Robert Harris

اردو فانٹ ترمیم

السلام علیکم، آج کئی دنوں بعد اردو وکیپیڈیا پر آنا ہوا۔۔۔ امید ہے تمام احباب ایمان و صحت کی بہترین حالت میں ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ظاہریت میں جو منتخب کردہ سٹائل ہے وہ ویکٹر ہے اور میں نے خود ساختہ سی ایس ایس میں جمیل نوری نستعلیق کو ترجیح دے رکھی ہے، مگر اب تمام مواد ٹائمز نیو رومن میں ظاہر ہو رہا ہے اور ساتھ میں نیا انٹرفیس جو بیٹا والا تھا وہ بھی غائب ہے۔ کیا کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں اور وہی سیٹنگ حاصل کرنے کو مجھے کیا کرنا ہو گا؟ شکریہ --O.bangash 06:41, 4 جولا‎ئی 2011 (UTC)

  • میرا کام تو اس سے چل رہا ہے؛ اسے دیکھیے، شاید آپ کے کام کی کوئی چیز مل جائے۔ --سمرقندی 06:59, 4 جولا‎ئی 2011 (UTC)
  • شکریہ جناب، مگر مسئلہ جوں کا توں موجود ہے۔ :( --O.bangash 10:47, 4 جولا‎ئی 2011 (UTC)
  • یہ بھی اطمینان کر لیں کہ آپ کے شمارندہ پر "جمیل نوری" اسی نام سے نصب ہے۔ --Urdutext 11:13, 4 جولا‎ئی 2011 (UTC)
  • معمولی ترمیم کے بعد اب حالات بہتر ہیں۔ لیکن، ایڈیٹر میں وکیپیڈیا کا پرانا ورژن کیوں ہے؟ بیٹا والا ورژن لانے کو کیا کرنا ہو گا؟ میں نے ظاہریت میں ویکٹر استعمال کر رہا۔ شکریہ --O.bangash 08:07, 5 جولا‎ئی 2011 (UTC)
  • اگر آپ کی مراد wikiEd ہے تو ترجیحات/gadgets میں اس کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ --Urdutext 10:34, 5 جولا‎ئی 2011 (UTC)
  • wikiEd تو صرف فائر فاکس کے لیے دستیاب ہے، جبکہ میں انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کر رہا ہوں۔ :( --O.bangash 06:36, 11 جولا‎ئی 2011 (UTC)
  • آپ یہ کوڈ استعمال کریں: #wpTextbox1{font-family: "Jameel Noori Nastaleeq", "Courier New" !important;} - ارون ریجینلڈ 08:52, 11 جولا‎ئی 2011 (UTC)

ترجمہ درکار ترمیم

مبارکباد ترمیم

علمی جوش اور ولولے کے ساتھ 17,000 مقالات لکھنے پر اردو ویکیپیڈیا اپنے صارفین کا ممنون احسان ہے- رحمت عزیز چترالی 08:48, 25 جولا‎ئی 2011 (UTC)

اردو سے محبت کرنے والوں سے ایک گزارش ترمیم

سلام! ویکیپیڈیا اردو کے اصول و ضوابط میں نہیں جانتا مگر ایک بات بہت کھٹکتی ہے ۔ ۔ ۔ یہاں ہر جگہ مشکل پسندی کا دوردورہ نظر آتا ہے۔ ایک لفظ روبالہ پر بھی نظر پڑی، بہت افسوس ہوا کہ روبوٹ کی جگہ اس کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ گزارش اتنی ہے کہ روبوٹ اور کمپیوٹر جیسے الفاظ اب اردو کا بھی حصہ ہیں ، مانا کہ اپنی زبان میں اصلاحات نہ بنانے سے زبان کی تخلیقی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں لیکن جو الفاظ رواج پا جائیں اور ان کی حیثیت بین الاقوامی ہو جائے تو میرے خیال سے وہ تمام دنیا کے انسانوں کی مشترکہ میراث بن جاتے ہیں اور ان کو استعمال کرنے میں کوئی بےعزتی یا گناہ محسوس کرنا مناسب نہیں ہے۔ جس طرح اردو نے عربی فارسی ہندی یا سنسکرت سے کسب فیض کیا انگریزی کا معاملہ بھی یہی ہے۔ اپنی زبان میں علم تک رسائی سب کا حق ہے لیکن اس عمل کو آسان بنانے کے بجائے مشکل تر اور پیچیدہ بنا دینا کہاں کا انصاف ہے۔ یہاں میرا مقصد محبان اردو کی دل آزاری ہر گز نہیں کہ میں خود کو بھی اسی قبیلے میں شمار کرتا ہوں۔ گزارش اتنی ہے کہ ہم اردو سے محبت ضرور کریں لیکن زمینی حقائق اور ابلاغ و اطلاعات کے اس سیلاب کو بھی نظر میں رکھیں جس میں نت نئی نامانوس اصطلاحات متعارف کرانا اور اس سے بھی بڑھ کر انہیں مستعمل کرانا بے حد مشکل بلکہ کہیں کہیں تو ناممکن ہے، اس دور میں کوئی روبالہ اردو کے کسی کام نہیں آسکتا۔ ہمیں تو لوگوں کو اردو کے قریب کرنا ہے نہ کہ دور! میں اعتراف کرتا ہوں اور اس جذبے کی قدر بھی کہ انگریزی اصطلاحات کو اردو میں ڈھالنے کے کام کے پیچھے بہر حال اردو کی محبت ہی ہے مگر اندھی محبت ہمیں فائدے کے بجائے نقصان ہی پہنچا سکتی ہے۔ آئیں اپنی صلاحیتوں کو مستعمل بین الاقوامی اصطلاحات کو زبردستی اردو میں دھالنے کے بجائے علم کے ترجمے پر لگائیں۔ علم اور زبان کو آسان بنائیں! والسلام اعجاز حیدر aijazhyder @lycos.com

وعلیکم السلام اعجاز حیدر صاحب، اردو ویکیپیڈیا کی پسندیدگی کا شکریہ، رہی بات اردو اصطلاحات سازی کی، تو عرض ہے کہ ہم اردو میں اصطلاحات سازی نہیں کریں گے تو کیا ھمارا آن پڑھ پارلیمان یہ کام کرے گا یا کویی اور؟ - رحمت عزیز چترالی 09:12, 26 جولا‎ئی 2011 (UTC)


میں حیدر صاحب کو بالکل نہیں جانتا لیکن انکی بات سے سو فیصد اتفاق کرتا ہوں کہ ہمیں تو لوگوں کو اردو کے قریب کرنا ہے نہ کہ دور! اور اندھی محبت ہمیں فائدے کے بجائے نقصان ہی پہنچا سکتی ہے
رکشا ٹیکسی بس فون کمپیوٹر ٹی وی جیسے الفاظ اردو میں اب اسقدر رائج ہو چکے ہیں کہ انکی جگہ نئے الفاظ ڈنڈے کے زور سے نہیں نافذ کیئے جا سکتے چاہے وہ صیحیح ہوں یا غلط۔

اردو ویکیپیڈیا پر ہایئڈروجن کی جگہ آبساز/ آبگر ہے مگر یورینیئم اپنے انگریزی نام سے ہے۔ یعنی آدھا گدھا آدھا گھوڑا
ًًًًShahab 11:28, 26 جولا‎ئی 2011 (UTC)

  • مناسب تو یہ ہوگا کہ تمام صاحبان اہل علم علم کے فروغ میں اپنا اپنا کردار ادا کرتے رہیں، جتنا کچھ اب تک لکھا جاچکا ہے اس کو آگے بڑھاتے رہیں اور متنازعہ اصطلاحات کا معاملہ وقت پر چھوڑ دیا جائے نا کہ اس کو کام آگے نا بڑھانے کی وجہ بنایا جائے۔ اصطلاحات اور الفاظ تو کسی بھی وقت تبدیل کیئے جاسکتے ہیں اصل بات تو علمی مواد کی موجودگی اور اس میں اضافے کا ہے جو رکنا نہیں چاہیے۔ --سمرقندی 00:39, 27 جولا‎ئی 2011 (UTC)
  • صاحبان اسلام علیکم! اصل پرابلم تو اردو کے میرے جیسے عام صارفین کے ساتھ ہے۔ جنہیں اردو وکی پیڈیا پڑھنے کے لئے ایک نئی اردو سیکھنی پڑرہی ہے۔ اور جس کا وکی پیڈیا سے باہر وجود بھی نہیں ہے۔ اور جس کی وجہ سے کوئی بھی مضمون پڑھنےاور سمجھنے میں سخت دقت ہوتی ہے اور نئی اصطلاحات کو سمجھنے کے لئے اصل مضمون چھوڑ کران کو سرچ کرنے ،ان کی معنی ڈھونڈنے اور ان کو سمجھنے میں سارا وقت ضائع ہوجاتا ہے۔ اور اصل معلومات جو حاصل کرنا ہوتی ہیں رہ جاتی ہیں۔ یہاں پر خصوصاً سائنسی مضامین اتنی سخت اور ثقیل اردو میں لکھے جاتے ہیں کہ میں انگریزی وکی پیڈیا پر مضمون پڑھنے کے بعد سائیڈ میں اردو لنک اگر موجود ہو تو اس پر کلک کردیتا ہوں مگر بعض اوقات اردو کا مطلوبہ مضمون اتنا مشکل ہوتا ہے کہ میں انگریزی کم زور ہونے کے باوجود اس کے ہی مضمون کو غنیمت سمجھ لیتا ہوں۔ یہ بہت غور کرنے کی بات ہے۔ مجھ ناچیز کے خیال میں اردو وکی پیڈیا کا کام اپنے صارفین کے لئے زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کرناہونا چاہئے۔ نہ کہ نئی اور مشکل سے یاد ہونے والی اصطلاحات ایجاد کرنا۔ یہ کام ملکی سطح کے ادارے کا ہونا چاہئے۔ اور اگر ایسا کوئی ادارہ نہیں ہے یا اگر ہے مگر فعال نہیں ہے۔ تو اس کو فعال کرنے کوشش کرنی چاہئے۔اور وکی پیڈیا کو عام صارفین کی خدمت کے لئے مخصوص کرنا چاہئے۔۔۔ وسلام ۔۔اردو وکی پیڈیا کا ایک عام صارف
  • منطقی لحاظ سے جواب تو وہی بنتا ہے جو کہ اوپر درج کیا گیا ہے؛ یعنی یہ کہ آپ جیسا مناسب سمجھتے ہیں ویسا ہی لکھ دیں، آپ کو کوئی نہیں روکے گا۔ یہاں اس درست (یا مشکل) اردو میں لکھنے والے محض تین یا چار افراد ہیں اور اس اردو پر اعتراض کرنے والے بہت زیادہ (کم از کم ان کی تعداد ایک سو کے لگ بھگ تو ہو ہی گئی ہوگی) ؛ تو کیا یہ منطقی نہیں کہ وہ جو محض اعتراض کرتے رہتے ہیں وہ لکھ کر بھی دکھائیں ؟ سو کے قریب افراد تین یا چار (درست یا مشکل اردو) لکھنے والے اشخاص کو با آسانی شکست دے کر اس ویکیپیڈیا کا رنگ بدل سکتے ہیں۔ ابتداء تو کیجیے صاحب! --سمرقندی 00:23, 3 اگست 2011 (UTC)

رحمت عزیز چترالی صاحب اس میں برا مانے والی کوئی بات نہیں ہے۔ مجھے اعجاز حیدر صاحب کی بات بالکل صیح لگتی ہے۔ اگر آپ کو وکی پیڈیا(مجھے اس کی اردو نہیں آتی اگر کسی نے ایجاد کر لی ہو تو مجھے بھی بتا دے) سے باہر صرف دس لوگ بھی مل جائیں جو کہ اطلاقی مصنع لطیف کا مطلب جانتے ہوں تو میں آپ کی بات مان لوں گا۔ برائے مہربانی آپنی لسانیات کی تعلیم کا یہ استعمال نہ کریں کہ لوگ یہاں آنا ہی چھوڑ دیں۔۔ ہائیڈروجن کا ذکر آیا ہے تو یہ بتا دون کہ یہ درحقیقت یونانی زبان کا لفظ ہے اور انگریزی میں ایسے ہی مستعار کیا گیا ہے نہ کہ اس کی جگہ کوئی اور لفظ ایجاد کیا گیا ہے۔ اور اگر اردو سے اتنا ہی اندھا پیار ہے تو پھر جگہ جگہ ۱۹۴۷ کو 1947 اور ۱۴ اگست کو 14 اگست کیوں لکھا گیا ہے۔ خور دیکھ لیں کی 1947 کا صفحہ موجود ہے مگر ۱۹۴۷ کا نہیں۔۔ کوئی بھی زبان اُس علاقہ کی ثقافت کی ترجمان ہوتی ہے، مثال کے طور پر اردو میں ہم صرف یہ کہتے ہے کہ برف باری یاں ژالہ باری ہو رہی ہے، مگر انگریزی میں ملاحظہ فرمائیں۔

snow, ice, sleet, flurry, black ice, hail, floe, crevasse, sprinkle, glacial, permaforst, slush, avalanche

تو اب کیا ہم مصنوعی طور پر ان سب کے لئے اردو کے لفظ ایجاد کریں؟

اور اگر لفظ ایجار کرنا اتنا ہی ضروری ہے تو کیا ہی اچھا ہو کہ اس کے ساتھ ہی عام استعمال کا انگریزی، یاں کسی بھی اور زبان کا لفظ جو مقبول ہو، لکھ دیا جائے کہ قاری کا معلومات حاصل کرنے کا مقصد پورا ہو جائے اور اُسے یہ نئی اردو نہ سیکھنی پڑے اور آپ کا بھی نئے نئے لفظ بننانے کا شوق پورا ہو جائے۔

برائے مہربانی اردو کو دوسری سنسکرت مت بنائیں۔

مجھے بھی یہی جھانسہ دیا گیا تھا کہ آپ جیسے چاہیں لکھیں لیکن میرے لکھے مضامین میں نہ صرف سمرقندی اردو کی نومولود اصطلاحات ٹھونسی گئیں بلکہ گنجائش دار نامی مضمون سرے سے مٹا دیا گیا۔ اب جو مضمون اسی عنوان سے موجود ہے وہ پہلے کیپیسٹر کے نام سے تھا اور موجودہ مضمون اب بھی غلطیوں سے پر ہے۔ میرا گنجائش دار پر برقناطیسی اشعاع کی طرح ایک تفصیلی مضمون لکھنے کا ارادہ تھا جو بے جا تنقید کی وجہ سے فوت ہو گیا۔ اگر میں اس طرح بدظن ہو سکتا ہوں تو یقیناً اور لوگ بھی سمرقندی اردو کی وجہ سے بدک کربھاگے ہوں گے۔

"سو کے قریب افراد تین یا چار (درست یا مشکل اردو) لکھنے والے اشخاص کو با آسانی شکست دے کر اس ویکیپیڈیا کا رنگ بدل سکتے ہیں"۔ نہیں جناب نہیں۔ چار کتے چار سو بھیڑوں کو ہانک سکتے ہیں۔ ایک تھانیدار پورے گاوں کو کنٹرول کرسکتا ہے۔ یہاں بھی تھانیدار کی مرضی چلتی ہے۔
Shahab 21:07, 3 اگست 2011 (UTC)

  • شہاب صاحب، مضمون گنجائش دار منتظمی غلطی کی بنا پر حذف ہو گیا تھا حالانکہ اس کے بعد لکھے مضمون کو ضم ہونا چاہیے تھا۔ غلطی کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔ اگر آپ نے پہلے نشاندہی کی ہوتی تو پہلے درستگی ہو گئی ہوتی۔ اصطلاحات بارے وکیپیدیا کی حکمت عملی واضح طور پر طے کی گئی ہے۔ اور اس پر تفصیلی بحث ہو چکی ہے، جس کو اب یہاں دہرانا مناسب نہیں۔ --Urdutext 02:02, 4 اگست 2011 (UTC)
  • شہاب صاحب اردو پر اعتراض تو ایک جانب رکھیے اس کے علاوہ بھی تو بہت سی باتیں ہیں دیکھنے والی، کیا آپ کو اردو ویکیپیڈیا پر مضامین کا انداز، امدادی صفحات، زمرہ جات کی ترتیب بندی، مضامین میں حوالہ جات، سانچوں کی تیاری، سانچوں کا استعمال، نئے صارفین کے لیے (اگر وہ سمجھنا چاہے تو) ہر ممکنہ حد تک سائنسی مضامین میں وضاحت، سائنسی معلومات کی صحت، تصاویر کی جسامت سمیت بے شمار تدوینی کاموں میں معیار کا درجہ بلند یا بہتر محسوس نہیں ہوتا؟؟ کیا آپ کو ان ریاضی اور سائنسی اور تاریخی مضامین کا معیار جو کہ ان لوگوں نے لکھے ہیں جن آپ مشکل اردو لکھنے والا کہہ رہے ہیں ، دوسرے بے ڈھنگے (آپ حضرات کے مطابق آسان اردو) مضامین سے بہتر نہیں نظر آتا؟؟ کبھی دو لفظ اچھائی کے بھی کہہ دیتے۔ میں نے تو آپ کے مضامین میں ہر ممکنہ حد تک ترامیم سے اجتناب رکھا ہے، کبھی نادانستگی میں کچھ ترامیم کردی ہوں تو آپ ان کو واپس کر لیجیے۔ تدوینی معیار کے قیام کی خاطر غیر معیاری تحریر میں بعض اوقات ترامیم کی مجبوری کے پیش آتی ہی ہے اور اسی وجہ سے آپ کو آج یہ معیاری وکیپیڈیا نظر آرہا ہے؛ یہ معیار ان ہی چار کتوں کا بنایا ہوا ہے جن کو آپ گالیاں دے رہے ہیں۔ ویسے اب جو بنایا جاسکتا تھا وہ کافی حد تک بن چکا ہے اور آپ نے دیکھا ہوگا کہ اب غیرمعیاری مضامین بھی عام طور پر بلا ترمیم پڑے رہتے ہیں ، اب یہ ویکیپیڈیا سنبھالنا آپ جیسے عالمین کا کام ہے، کچھ کر کے تو دکھایئے، اللہ آپ کو خوش رکھے، آپ کی کامیابی کے لیے ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ --سمرقندی 02:36, 4 اگست 2011 (UTC)

ایک راۓ جو یہ ناچیز پیش کرنا چاہے گا وہ یہ ہے کہ اسی وکیپیڈیا پر ایڈز کے موضوع پر دو مضامین ہیں: محصولی کسرمناعی متلازمہ اور ایڈز (آسان) - کیا اسی طرح مشکل اور آسان اردو کا مسلہ حل ہو سکتا ہے ؟ Hindustanilanguage (تبادلۂ خیال) 07:29, 23 جولا‎ئی 2012 (UTC)۔ جی بالکل. --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 12:36, 23 جولا‎ئی 2012 (UTC)

مجھے امید ہے کہ ہمارے دوسرے دوست احباب بھی اس تجویز کو قبول کرینگے اور اس پر عمل کرینگے۔ Hindustanilanguage (تبادلۂ خیال) 06:35, 24 جولا‎ئی 2012 (UTC)۔

راہنمائی درکار؟ ترمیم

معلوم نہیں صارف:Hindustanilanguage کیا کرنا چاہتے ہیں ان کے افعال میں کوئی سمت مقصود نظر نہیں آتی؛ جو صارفین قدیم ان کی راہنمائی کر سکیں اور ان کے کام پر نظر رکھ سکیں ان سے ایسا کرنے کی گذارش ہے۔ --سمرقندی 09:38, 28 جولا‎ئی 2011 (UTC)

  • سمرقندی صاحب میں بھی ان کی حرکات و سکنات سے بہت پریشان ہوں- رحمت عزیز چترالی 10:39, 28 جولا‎ئی 2011 (UTC)

کمال ہے چترالی صاحب کہ آپ بغیر کسی وجہ مجھ پر انگشت نمائی کر رہے جبکہ وکی کامنس آپکی اپلوڈ کردہ تصاویر کو انکے کاپی رائٹ خلاف ورزی کی وجہ سے میری اپیل پر حذف کردی گئی ہیں . Hindustanilanguage (تبادلۂ خیال) 07:00, 23 جولا‎ئی 2012 (UTC)۔ ویسے آپکے تعلّق سے یہ استفسار دلچسپ ہے ۔ Hindustanilanguage (تبادلۂ خیال) 07:10, 23 جولا‎ئی 2012 (UTC)۔

اردو فونٹ (نسخ یا نستعلیق) ترمیم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔

سمرقندی صاحب (یا کوئی دوسرے منتظم صاحب) برائے مہربانی یہ بتائیں کہ جب سے اردو وکی پیڈیا کی اپگریڈیشن کی گئی ہے، اس میں سے اردو نسخ فونٹ کیوں غائب ہو گیا ہے؟ یعنی پہلے ہم اردو وکی پیڈیا کھولتے تھے تو خود بخود ایسے نظر آتا تھا جیسے بی بی سی اردو ڈاٹ کام ہے اور اب کھولنے سے ایسا نظر نہیں آتا۔

تجویز : میری تجویز ہے کہ اگر آپ کے لیے ممکن ہو تو اس کے دوبارہ ویسا ہی کر دیں کہ از خود یہ اردو رسم الخط (نسخ یا نستعلیق) میں نظر آئے ۔

مثال کے طور پر : منہاج انسائیکلوپیڈیا ملاحظہ ہوں منہاج انسائیکلوپیڈیا یہ بائی ڈیفالٹ جمیل نستعلیق، علوی نستعلیق اور اگر یہ نا ہوں تو اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں نظر آتا ہے۔

نوٹ : میں نے اردو وکی پیڈیا ونڈوز ایکس پی اور ونڈوز 7 دونوں میں چیک کیا ہے لیکن کسی میں بھی ٹھیک نظر نہیں آرہا۔

شکریہ ۔ نوید احمد اندلسی! --نوید ب س ن 02:55, 23 اگست 2011 (UTC)

  • جناب نوید احمد صاحب خاصی گفت و شنید کے بعد یہ طے پایا تھا کہ ویکیپیڈیا پر صرف و fonts رکھ دیئے جائیں کہ جو کہ بڑے OS نظاموں کے ساتھ آتے ہیں اور اس کے بعد جو صارف کوئی اگر اپنی پسند کے font میں پڑھنا چاہے تو وہ اپنی vector.css بنا کر ایسا کر سکتا ہے اور اس کے بعد اس کو اردو وکیپیڈیا کھولتے ہی اپنی مرضی کے fonts میں نظر آئے گا۔ جیسے میں نے اپنی vector.css میں اردو نسخ ایشیا ٹائپ کو رکھ دیا ہے۔ --سمرقندی 09:01, 25 اگست 2011 (UTC)
  • سمرقندی صاحب جواب دینے کا بہت شکریہ، لیکن میرے خیال سے ہر صارف کے لیے ایسا کرنا ممکن نہیں ہے، بہتر ہوتا کہ

آپ سب کے لیے Urdu Naskh Asiatype, Times New Roman کر دیتے، اس طرح جن کے پاس اردو نسخ ایشیا ٹائپ ہے ان کو اس میں اور جن کے پاس نہیں ہے ان کو ٹائمز میں نظر آتا۔ اور اگر کوئی اور صارف جو کہ پروفیشنل ہو اور اردو نسخ ایشیا ٹائپ کو پسند نہ کرتا ہو وہ آپ والے طریقے پر عمل کر کے اپنی مرضی کا فونٹ کر سکتا۔ نوید احمد اندلسی ۔ - --نوید ب س ن 16:33, 26 اگست 2011 (UTC)

  • جی نوید صاحب آپ کی بات سمجھ گیا لیکن ایسی تبدیلی میں ذاتی طور پر نہیں کر سکتا؛ مناسب ہوگا کہ آپ منتظمین سے رابطہ کر لیں وہی اس سلسلے میں آپ کو درست صورتحال سے آگاہ کر سکیں گے۔ --سمرقندی 06:34, 30 اگست 2011 (UTC)
  • بہت شکریہ سمرقندی صاحب، یقینا منتظمین بھی دیوان عام دیکھتے ہونگے اور ان تک یہ مشورہ پہنچ چکا ہو گا، اردو وکیپیڈیا کی ترویج کے لیے مشورہ ہے اگر منتظمین کو اس حوالے سے کوئی تکنیکی مسئلہ درپیش ہے تو میں مدد کے لیے حاضر ہوں !

اس بارے اپنی رائے دیں! ترمیم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔ امید ہے کہ تمام وکی پیڈینز (صارفین و منتظمین خیریت سے ہونگے)

آپ کے خیال سے وکی پیڈیا اردو پر کسی گروہ، تنظیم وغیرہ کے نام کے طور پر استعمال ہونے والے نام جو بنیادی طور پر انگریزی یا عربی میں ہی ہوں۔ مثلاً

  • متحدہ قومی موومنٹ
  • مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ
  • وفاق المدارس العربیہ

وکی پیڈیا پر ان کی معلومات والے آرٹیکل میں ان ناموں کا ترجمہ کیا جانا چاہیے (متحدہ قومی موومنٹ کو متحدہ قومی تحریک) یا ان کو ان کے اصلی نام سے ہی لکھنا چاہیے؟

والسلام

  • ناموں کا ترجمہ نہیں ہونا چاہیے۔ اگر کسی پاکستانی/ہندوستانی/مسلم ادارے کا نام اردو اور انگریزی دونوں میں موجود ہے تو اردو نام استعمال ہونا چاہیے۔ لیکن اگر نام صرف انگریزی میں رکھا گیا ہے تو جو نام ادارے نے اپنے لیے منتخب کیا ہے صرف وہ ہی استعمال ہونا چاہیے۔ حکومت پاکستان مختلف دستاویزات پر اپنے آپ کو "حکومت پاکستان" بھی کہتی ہے اور "Government of Pakistan" بھی۔ ہمیں یہاں صرف حکومت پاکستان استعمال کرنا چاہیے۔ کراچی یونیورسٹی کی دستاویزات پر "کراچی یونیورسٹی" اور "جامعہ کراچی" دونوں موجود ہیں۔ مقالہ جامعہ کراچی کے نام سے ہونا چاہیے اور کراچی یونیورسٹی کے مقبول اصطلاح ہونے کے باعث اس کو جامعہ کراچی کی جانب رجوع مکرر کردینا چاہیے۔ ایم کیو ایم اپنے آپ کو متحدہ قومی موومنٹ کے علاوہ کچھ اور نہیں کہتی لہذا ہمیں اس کا ترجمہ نہیں کرنا چاہیے۔ بانیانِ پاکستان نے اردو کو قومی زبان چنا تاہم اپنی سیاسی جماعت کا نام انہوں نے مسلم لیگ رکھا اور یہ آج تک ایسا ہی ہے۔ ہمیں اس کا ترجمہ بھی نہیں کرنا چاہیے۔ --کاشف عقیل 16:37, 13 ستمبر 2011 (UTC)
  • کاشف عقیل بھائی آپ کی بات میں وزن ہے اور میری بھی یہی رائے ہے کہ جو نام انگریزی میں ہی رکھے گئے ہوں اور ان نام رکھنے والوں کی طرف سے کبھی بھی اس نام کا ترجمہ نہ کیا گیا ہو اس کو اُسی طرح رکھا جانا چاہیے ۔ میری پہلے دی گئی مثالوں کے علاوہ اس میں
  • پاکستان مسلم لیگ
  • پاکستان پیپلز پارٹی

اور اس طرح دیگر نام بھی آتے ہیں، امید ہے کہ باقی سنئیر منتظمین (سمرقندی بھائی، خاور بھائی ۔۔۔۔۔) بھی اس بارے اپنی رائے کا اظہار کریں گے اور اس بارے جلد فیصلہ ہو جائے گا ۔ --نوید احمد اندلسی 18:24, 13 ستمبر 2011 (UTC)

  • اس موضوع پر پہلے بھی بحث ہو چکی ہے۔ "مسلم لیگ" کی مثال درست نہیں کیونکہ یہ اردو قومی زبان منتخب ہونے سے پہلے کی بات ہے۔ یہ درست ہے کہ ناموں کا ترجمہ نہیں کیا جاتا مگر نام میں جو عام لفظ ہوں ان کا ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے لیے فرانسسی وکیپیدیا پر متعدد مثالیں مل جاویں گی، مثلاً دیکھو fr:Îles Marshall, fr:Parti du peuple pakistanais

غلامانہ ذہنیت کی وجہ سے آج کل کے اردو بولنے والوں کو یہ بات کم ہی سمجھ میں آوے گی، مگر عذر پورا کرنے کی خاطر ایک بار پھر دوہرا دی ہے۔ --Urdutext 23:21, 13 ستمبر 2011 (UTC)

  • چپ ہونے والا تو مجھے یہاں کوئی نظر نہیں آتا۔ عرصہ بعد یہاں کوئی چلا آتا ہے اور پرانی بحثیں پھر سے شروع کرتا ہے۔ فرانسسی والے آپ سے تو زیادہ ہی آزاد ہیں۔ آپ لوگ تو اب فرانسیس کو بھی فرینچ لکھتے ہو۔ --Urdutext 01:42, 14 ستمبر 2011 (UTC)
  • صاحب آپ "غلامانہ ذہنیت" کا لیبل چپکا کر ہی رہیں گے  ۔ جنگ اخبار ضرور فرنچ کہتا ہے، لیکن ہم نہیں کہتے بھائی۔ ہمیں خود اخبار اور ٹی وی والوں کی ملاوٹی اردو سے تکلیف ہے۔ خیر آپ نے یہ نہیں بتایا کہ فرانسیسی والوں نے یہ نام انگریزی میں کس قاعدے کے تحت رکھے ہیں۔ ان ناموں سے تو یہ ہی محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے کوئی قاعدہ طے نہیں کیا، بس جہاں جیسا دل چاہا کر لیا یا جو رائج ہوگیا وہ چلا لیا والا معاملہ ہے۔ --کاشف عقیل 04:38, 14 ستمبر 2011 (UTC)
  • السلام علیکم، سب سے پہلے میں معذرت چاہوں گا کہ کافی عرصے کے بعد حاضری دے رہا ہوں۔ آج مجھے جالبین میسر ہوئی تو میں نے ویکیپیڈیا پر حاضری دی، لیکن مجھے یہ دیکھ کر دکھ ہوا کہ کاشف بھائی اور اردو ٹیکسٹ بھائی ایک مسئلے کو لے کر الجھ رہے ہیں، میری رائے بھی یہی ہے کہ اداروں کے مستعمل الفاظ اگر اردو میں بھی مستعمل ہوں جیسے کاشف بھائی نے مثالیں دی ہیں تو ان کو اردو میں ہی ہونا چاہیے اور ان کے انگریزی نام ان کی طرف رجوع مکرر ہونا چاہیں،

؛ اس کے علاوہ میری آپ دونوں بھائیوں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ ایسے معاملات بڑے پیار سے اور خوش اسلوبی سے حل ہونے چاہییں، نہ کہ اپنے پیغامات میں سختی اور درشتی لانی چاہیے۔ --ساجد امجد ساجد 08:53, 14 ستمبر 2011 (UTC)

  • السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ، امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے : اب تک کی آراء کے مطابق زیادہ کا یہی خیال ہے کہ ناموں کو ایسے ہی لکھنا چاہیے جیسے وہ ہیں اور اس بارے ساجد امجد بھائی کی تجویز بہت اہم ہے کہ اردو میں لکھ کر اس کو اصلی نام (جیسا بھی ہو) کی طرف رجوع مکرر کر دیا جائے، امید ہے کہ یہ معاملہ اچھے انداز سے جلد ہی حل ہو جائے گا --نوید احمد اندلسی 11:01, 14 ستمبر 2011 (UTC)

وکی پیڈیا اردو پر موجود ایسے دیگر نام:

ان کے علاوہ بھی بے شمار آرٹیکلز (مضامین) ہیں جن کے نام (اسم معرفہ) انگریزی کے مطابق ہی لکھے ہوئے ہیں ۔ --نوید احمد اندلسی 18:15, 14 ستمبر 2011 (UTC)

  • السلام علیکم ۔ کاشف بھائی ادھر کوئی رائے پیش کی جائے تو فیصلہ کس کی رائے کے بعد ہوتا ہے ؟ یا فیصلے کا اعلان کون کرتا ہے؟ (براہ مہربانی اس جملہ کو سوال ہی سمجھیں، طنز نہیں ہے) --نوید احمد اندلسی 21:43, 18 ستمبر 2011 (UTC)
  • مذکورہ بالا دس روابط جو اندلسی بھائی نے درج فرمائے ہیں ان میں جو بھی بین الاقوامی قسم کے ہیں وہ دیگر ویکیپیڈیاؤں پر بھی ہیں۔ اردو کو اگر اقبال عظیم کے مطابق اپنی مٹی پر چلنے کی اجازت ہو تو دیگر فرانسیسی جرمنی انگریزی کے بجائے عربی اور فارسی کے ویکیپیڈیاؤں کی جانب رجوع کیا جانا بہتر معلوم ہوتا ہے؛ عربی پر تمام ہی عربی میں ترجمہ شدہ درج ہیں، یہاں تک کہ NGS کو بھی نہیں بخشا گیا۔
  1. یا تو اپنی مٹی پر چلنے کا سلیقہ اختیار کرا جاسکتا ہے
  2. یا پھر ان مضامین کو ایک زمرہ بنام --- عنوان فیصلہ طلب --- بنا کر وہاں رکھا جاسکتا ہے اور اس کے تبادلۂ خیال پر وجہ درج کر کے فیصلہ مستقبل کے صارفین پر چھوڑ دیا جائے
  3. یا پھر یہ کہ عنوان کو عربیزدہ انگریزی میں لکھنے کے بجائے جوں کا توں ROMAN ابجد میں لکھ دیا جائے اور عربیزدہ انگریزی کو رجوع مکرر کرا دیا جائے
یہ محض چند ممکنہ راہوں کا تذکرہ ہے باقی جو ساتھی مناسب جانیں ویسے ہی کر لیں؛ ان تین راہوں پر رائے شماری بھی کی جاسکتی ہے کہ تین میں سے کس کو اختیار کیا جائے۔

--سمرقندی 05:35, 24 ستمبر 2011 (UTC)

(نیومون(new moon) بننے کی فلکیاتی تحقیق) ترمیم

(نیومون(new moon) بننے کی فلکیاتی تحقیق) اللہﷻ ، کی قدرت ِ کاملہ کا کرشمہ(Miracle) اور ہستی یزداں ﷻ کے وجود کا نظارا ہے کہ ُاس ذات ِقدوس ﷻ نے اپنی ذات کے علاوہ ہر شئے میں حرکت و تغیر (Movement & Change)رکھا ہے ۔چونکہ حرکت و تغیر حدوث (ختم ہوجانے)کو مستلزم ہے ،اس لئے کنایۃ ً یہ عالم ِرنگ و بُو ذات ِباری تعالیٰ ﷻ کے قدیم و غیر مخلوق ہونے پر علامت و نشانی (Sign)ہے ۔چنانچہ پروردگار ِعالم ﷻ، اپنے پاک کلام میں فرماتا ہے ۔کُلُّ مَنْ عَلَیْہَا فَانٍ (٢٦)وَیَبْقَی وَجْہُ رَبِّکَ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِکْرَامِ.(سورۃ الرحمن :آیت:٢٧) ترجمہ کنزالایمان: زمین پر جتنے ہیں سب کو فنا ہے ،اور باقی ہے تمہارے رب کی ذات عظمت اور بزرگی والا ماہر ین ِفلکیات (Astrologist)کا اتفاق ہے ،جہاں حرکت ہو وہاں حدوث ہوتا ہے لہذا خداوند ِقدوسﷻ ، کے علاوہ جملہ کائنات(All World) حادث اور ختم ہوجانے والی ہے ۔اس ذات ِکریمہﷻ نے جہاں جملہ کائنات میں حرکت رکھی ہے ،اسی طرح اُس نے آفتاب و مہتاب(Sun & Moon) کو بھی متحرک اور گردش میں رکھا ہے ۔چنانچہ کلام ِباری تعالیٰ میں اس کی صراحت موجود ہے ۔الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ .(سورۃ الرحمن :آیت :٥)ترجمہ کنزالایمان:سورج اور چاند حساب( proper manner) سے ہیں ۔ مگر ان کی حرکت مخصوص انداز میں ہوتی ہے ،یہ نہیں کہ ایک دوسرے کو ٹکرا جائے ۔ لَا الشَّمْسُ یَنْبَغِی لَہَا أَنْ تُدْرِکَ الْقَمَرَ وَلَا اللَّیْلُ سَابِقُ النَّہَارِ وَکُلٌّ فِی فَلَکٍ یَسْبَحُونَ.(سورۃ یسین :آیت :٤٠)۔ترجمہ کنزالایمان :سورج کو نہیں پہنچتا کہ چاند کو پکڑ لے اور نہ رات دن پر سبقت لے جائے،اور ہر ایک ایک گھیرے میں پیر(تیر) (Swimming)رہا ہے ۔ اسی طرح چاند بھی ایک مخصوص حرکت کے ساتھ سورج کے گرد گردش کر رہا ہے ۔چاند جس محور اور دائرے میں سورج کے گرد گردش کر رہا ہے ،اسے دائرۃ القمرMoon Circle)) یا مدار القمر کہتے ہیں ۔ یاد رہے ! چاند نیلگوں مائل بہ سیاہی ہے ۔سورج روشنیوں کا منبع ہے جبکہ چاند ذاتی روشنی سے محروم ہے ۔ یہ امر ذہن نشین رہے کہ جب خالق ِکائنات عزوجل نے آفتاب و مہتاب کی تخلیق فرمائی تو دونوں روشنی دینے میں یکساں تھے مگر بعد میں دن اور رات کی عدم ِمعرفت کے باعث بحکم ِربانی ﷻ جبرائیل علیہ السلام نے چاند پر اپنا پر مارکر اسے بے نور کر دیا ۔چنانچہ قرآن ِمجید برہان ِرشید میں اس طرف اشارہ موجود ہے ۔وَجَعَلْنَا اللَّیْلَ وَالنَّہَارَ آَیَتَیْنِ فَمَحَوْنَا آَیَۃَ اللَّیْلِ وَجَعَلْنَا آَیَۃَ النَّہَارِ مُبْصِرَۃً...الخ ترجمہ:اور ہم نے رات اور دن کو دو نشانیاں (Symbols)بنایا تو رات کی نشانی مٹی(Rubbed) ہوئی رکھی اور دن کی نشانیاں دکھانے والی ۔(بنی اسرائیل :١٢) چاند چونکہ روشنی سے محروم ہے مگر یہ مثل ِ آئینہ(Mirror) ہے ۔علم ِ فلکیات(Astronomy) میں ثابت ہے کہ جب کوئی چھوٹا کرہ(Small circle) کسی روشن کرّے(Lightened Circle) کے مقابل ہوتو چھوٹے کرّے کا نصف(Half) سے زائد حصہ روشن ہوجاتا ہے ۔اسلئے چاند ایک ایسا کرّہ ہے جس کا زیادہ حصہ آفتاب کی وجہ سے اکثر روشن رہتا ہے یعنی جو حصہ آفتاب کی طرف رہتا ہے روشن ہوتا ہے اور جو حصہ دوسری طرف یعنی مخالف ِآفتاب (Opposite to Sun)ہوتا ہے وہ تاریک(Dark) ہوتا ہے ،مگر روشن و تاریک حصوں کی حالت و کیفیت ہر لحظہ (Every Moment)بدلتی رہتی ہے تاریکی روشن حصے کی طرف جبکہ روشنی تاریک حصے کی طرف بڑھتی رہتی ہے ۔مثلاً ایک لکڑی کی گیند(Ball)اچھی طرح وارنش (Warnish)کردی گئی ہو ،کہ اس میں صورت دکھائی دے ۔اسے طشت(Tray) میں رکھ کر تاریک کمرے میں رکھ دیا جائے اور اس کے ساتھ ایک موم بتی (Candle)روشن کردی جائے تو گیند کا آدھے سے زیادہ حصہ روشن اور آدھے سے کم حصہ تاریک رہے گا ۔پھر طشت کو نیچے سے مخصوص انداز میں حرکت دی جائے تو روشنی گیند کے تاریک حصے کی طرف اور تاریکی گیند کے روشن حصے کی طرف بڑھے گی ۔یہاں تک کہ طشت کا ایک دور پورا ہوتے ہی گیند اپنی پہلے والی حالت پر آجائے گی ۔روشن اور تاریک حصوں کے درمیان ایک فرضی دائرہ(Suppose Circle) بنتا ہے ،جسے دائرۃ النور(Circle of light) کہتے ہیں ۔کوئی بھی شخص ایک وقت میں کسی کرّے کی پوری سطح نہیں دیکھ سکتا ۔بلکہ اس کرّے کے کچھ حصے پر خطوط ِشعاعیہ بصریہ ()واقع ہوتے ہیں اور کچھ حصے پر نہیں پہنچ پاتے ،کرّے کے جس حصے پر خطوط ِشعاعیہ بصریہ پڑتے ہیں ،اس حصے کو مرئیLight able))کہتے ہیں ،جبکہ نہ دکھائی دینے والے حصے کو غیر مرئی (Lightless)کہتے ہیں ۔ مرئی اور غیر مرئی حصوں کے مابین فرضی دائرے کو دائرۃ الرؤیۃ (Seen able Circle)کہتے ہیں ،چاند کے روشن اور تاریک حصوں کی حالت و حرکت ہر لمحہ بدلتی رہتی ہے اس لئے اس کا جو حصہ ہماری طرف ہے کبھی پورا روشن ہوتا ہے اور کبھی پورا تاریک ،اور کبھی کچھ روشن اور کچھ تاریک ہوتا ہے ۔ تفصیل حسب ِذیل ہے ۔الف قمر استقبال(Straight) میں ہو یعنی آفتاب و مہتاب میں پورے ایک سو اسی درجہ)۾ (180 کا فصل (Distance)ہوتو دائرۃ الرؤیۃ(Seen able Circle) دائرۃ النور(Circle of light) پر تطابقAdjust)) ہوگا ۔اسلئے قمر کا ہماری طرف والا پورا رُخ روشن ہوگا ۔اس حالت میں قمر کو بدر(Full Moon) کہتے ہیں ۔پھر حرکت سے دونوں میں قُرب ہوتا جاتا ہے اور مہتاب کی روشنی ہماری طرف سے ہٹتی چلی جاتی ہے اسلئے روشن حصہLighten Part)) روزانہ پہلے سے چھوٹا دکھائی دیتا ہے اس حالت میں دائرۃ الرؤیۃ(Seen able Circle) دائرۃ النور (Circle of light) کا تقاطع(Intersect) کرتا ہے جس سے قمر کے چار حصے(Parts) ہو جاتے ہیں ۔جن میں سے صرف ایک حصہ روشن و مرئی ہوتا ہے اور ہمیں روشن دکھائی دیتا ہے بقیہ تین حصے ،ایک حصہ مقابل اور دو متجاور (Neighbourhood)،وہ ہمیں روشن دکھائی نہیں دیتے اسلئے کہ مقابل حصہ نہ روشن ہوتا ہے اور نہ مرئی ۔اور ایک متجاور حصہ صرف روشن ہوتا ہے اور دوسرا متجاور صرف مرئی ۔قمر کی روشنی ہماری طرف سے ہٹتے ہٹتے بالکل ہٹ جاتی ہے اور دائرۃ الرؤیۃ گویا دائرۃ النور پر مطابق ہو جاتا ہے اسلئے ہماری طرف والا قمر کا پورا رخ تاریک معلوم ہوتا ہے قمر کو اس حالت میں محاق(Dark Moon) کہتے ہیں ۔یہ اجتماع میں ہوتا ہے یعنی اکثر اس وقت ہوتاہے جب شمس و قمر میں بارہ درجے)۾ (12 میں کم فصل رہے ۔اس کے بعد بھی آفتاب سے اس کا قرب بڑھتا ہی رہتا ہے یہاں تک کہ آفتاب ومہتاب کی تقویم برابر ہوجاتی ہے اور دائرۃ الرؤیۃ(Seen able Circle) دائرۃ النور(Circle of light) پر حقیقتاً مطابق ہو جاتا ہے ،آفتاب ومہتاب کی تقویم برابر ہونے کو قِرانِ نَیّرَیْن کہتے ہیں ۔پھر مہتاب آفتاب سے مشرق کی طرف بڑھتا ہے اور دائرۃ الرؤیۃ دائرۃ النور کا حقیقتاً تقاطع کرتا ہے ۔لیکن ابھی تطابق ِحسی باقی رہتا ہے ۔اسلئے مہتاب کی روشنی ہمیں کچھ نہیں دکھائی دیتی ۔پھر مہتاب آفتاب سے دور ہوتا رہتا ہے یہاں تک کہ جب تقریباً بارہ درجہ مشرق کی طرف دور ہوجاتا ہے تو دائرۃ الرؤیۃ اور دائرۃ النور میں تطابق حسی باقی نہیں رہتا اسلئے قمر کا کچھ روشن حصہ ہمیں دکھائی دیتا ہے جسے ہلال Crescent))کہتے ہیں ۔


Terms of Use update ترمیم

I apologize that you are receiving this message in English. Please help translate it.

Hello,

The Wikimedia Foundation is discussing changes to its Terms of Use. The discussion can be found at Talk:Terms of use. Everyone is invited to join in. Because the new version of Terms of use is not in final form, we are not able to present official translations of it. Volunteers are welcome to translate it, as German volunteers have done at m:Terms of use/de, but we ask that you note at the top that the translation is unofficial and may become outdated as the English version is changed. The translation request can be found at m:Translation requests/WMF/Terms of Use 2 -- Maggie Dennis, Community Liaison 01:22, 27 اکتوبر 2011 (UTC)

Bot flag for GedawyBot ترمیم

I will make another request on meta. Thank you.--محمد الجداوي 16:10, 27 اکتوبر 2011 (UTC)

done Bennylin 11:14, 3 نومبر 2011 (UTC)

Agree ترمیم

Oppose ترمیم

  • Operator  : Hedwig in Washington
  • Automatic or Manually Assisted : automatic
  • Programming Language(s)  : Python (pywikipedia), daily update
  • Function Summary  : Interwiki, Internationalization by removing chaos in Babel-Category so it can be used properly and easy.
  • Already has a bot flag (Y/N)  : Yes: see here
  • Function Details  : just using the standard interwiki.py;

I humbly request bot status on this wiki in order to update Interwiki, and improve Internationalization by removing chaos in Babel so it can be used properly and easy by everyone. --Hedwig in Washington 06:04, 16 نومبر 2011 (UTC)

agree ترمیم

oppose ترمیم

Wikipedia logo - File:Wikipedia-logo-v2-ur.svg ترمیم

Hi there! :-) Sorry to write in English - the only possibility for me to write here. You do currently have this logo: File:Wiki.png. I made File:Wikipedia-logo-v2-ur.svg based on the current (v2) official Wikipedia logo. I am totally unsure if the font is nice like this. You can find a more narrow version in the filehistory. Let me know if you like it or if I can change anything. I would be happy to see it used here. Thanks for replies! --Saibo 21:29, 23 نومبر 2011 (UTC)

WebFonts scheduled to go live on December 12 ترمیم

Looking at a website, only to be presented with little squares is the result of a computer not having the fonts necessary to show the characters used for a language. There is a modern method of providing people with a missing font; this is done by sending a font together with the text that is to be displayed.

The Localisation team of the Wikimedia Foundation is working hard to finish the WebFonts functionality. This will serve you with freely licensed fonts when these fonts are not present on your system. For regular users, there will be multiple fonts to choose from or to select none at all.

At translatewiki.net, we run the latest version of the WebFonts software at all times. This allows you to get familiar with the look and feel and follow its progress. To make it easy for you, we will copy the text of the article on your language from your wiki to the Portal:**/Webfonts page at translatewiki. The fonts that we use are the best Freely Licensed fonts we can find. For the Indic languages this is typically the Lohit font that is used in many Linux distributions.

The agenda of the localisation team is that WebFonts will go live on Monday December 12. At the India hackathon we learned about issues with some of the fonts and several issues we were able to resolve and others resulted in the filing of bugs at Red Hat. We are looking into having a triage meeting with Red Hat engineers to assess and address any and all issues.

When there are real issues that prevent the reading of the text, we may consider to postpone the WebFonts implementation for a particular language. We are open to technical solutions that improve the usability or acceptance. Apart from that, Wikipedia exist to bring information to everybody and WebFonts allows us to increase out audience.

We urge you to become part of the language support team for your language; language support teams are what we need because we cannot and do not know all the technical details of each language. Thanks, Gmeijssen 06:18, 25 نومبر 2011 (UTC)

Open Call for 2012 Wikimedia Fellowship Applicants ترمیم

 

I apologize that you are receiving this message in English. Please help translate it.

  • Do you want to help attract new contributors to Wikimedia projects?
  • Do you want to improve retention of our existing editors?
  • Do you want to strengthen our community by diversifying its base and increasing the overall number of excellent participants around the world?

The Wikimedia Foundation is seeking Community Fellows and project ideas for the Community Fellowship Program. A Fellowship is a temporary position at the Wikimedia Foundation in order to work on a specific project or set of projects. Submissions for 2012 are encouraged to focus on the theme of improving editor retention and increasing participation in Wikimedia projects. If interested, please submit a project idea or apply to be a fellow by January 15, 2012. Please visit https://meta.wikimedia.org/wiki/Wikimedia_Fellowships for more information.

Thanks!

--Siko Bouterse, Head of Community Fellowships, Wikimedia Foundation 03:09, 22 دسمبر 2011 (UTC)

Distributed via Global message delivery. (Wrong page? Fix here.)

منصوبہ صفحہ دیوان عام/وثائق/2011/اول میں واپس جائیں۔