نیشنل بینک آف پاکستان یا قومی بینکِ پاکستان (NBP) ایک پاکستانی حکومت کے زیر ملکیت بین الاقوامی تجارتی بینک ہے جو بینک دولتِ پاکستان کا ذیلی ادارہ ہے۔ اس کا صدر دفتر کراچی، پاکستان میں ہے۔ ستمبر 2020ء تک، اس کی پاکستان بھر میں 1,511 شاخیں ہیں جن کے اثاثے تقریباً 20.2 بلین امریکی ڈالر ہیں۔

بینک مختلف تجارتی اور عوامی شعبہ بینکاری خدمات فراہم کرتا ہے، بشمول قرض ایکویٹی بازار، شرکتی راس المال بینکاری، خوردہ فروشی اور صارف بینکاری، زرعی سرمايہ کاری اور خزانہ خدمات۔ سال 2020 میں، بینک دولتِ پاکستان نے اندرونِ ملک نظامِ بینکاری کے لحاظ سے اسے اہم داخلی نظامی بینک (D-SIB) نامزد کیا تھا۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔