ضلع تھرپارکر
ضلع تھرپارکر پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے۔ آخری قومی مردم شماری 1998ء کے مطابق اس کی آبادی 955،812 ہے جس میں سے صرف 4.54 فیصد ہی شہروں میں مقیم ہے۔ اس کے شمال میں میرپور خاص اور عمرکوٹ کے اضلاع، مشرق میں بھارت کے بارمیر اور جیسلمیر کے اضلاع، مغرب میں بدین اور جنوب میں رن کچھ کا متنازع علاقہ ہے۔ ضلع کا کل رقبہ 19،638 مربع کلومیٹر ہے۔
ضلع تھرپارکر | |
---|---|
نقشہ |
|
انتظامی تقسیم | |
ملک | پاکستان [1] |
دار الحکومت | مٹھی |
تقسیم اعلیٰ | میرپور خاص ڈویژن |
متناسقات | 24°44′N 69°48′E / 24.74°N 69.8°E |
مزید معلومات | |
قابل ذکر | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 1163602 |
درستی - ترمیم |
تاریخ
ترمیم1990ء تک عمرکوٹ اور میرپورخاص کے اضلاع ضلع تھرپارکر کا حصہ تھے، جس کا صدر مقام میرپور خاص شہر تھا۔ 31 اکتوبر 1990ء کو اسے دو اضلاع میرپور خاص اور تھرپارکر میں تقسیم کر دیا گیا۔ تھرپارکر کا ضلعی صدر مقام مٹھی ہے۔ عمرکوٹ کو 17 اپریل 1993ء کو ایک الگ ضلع بنایا گیا۔
انتظامی تقسیم
ترمیمیہ اضلاع سات تحصیلوں، جنہیں سندھ میں تعلقہ کہا جاتا ہے، میں تقسیم ہے:
اس ضلع کا بیشتر علاقہ صحرائے تھر پر مشتمل ہے جبکہ جنوب میں رن کچھ کے دلدلی علاقے اور نمکین جھیلیں ہیں۔ یہاں کے اہم شہر مٹھی، اسلام کوٹ اور چھاچھرو ہیں جبکہ کراچی سے بھارت جانے والی ریلوے لائن بھی یہیں سے گزرتی ہے اور بذریعہ کھوکھراپار بھارت کے علاقے موناباؤ جاتی ہے۔
مشہور شخصیات
ترمیمضلع تھرپارکر سے متعدد شخصیات قومی منظرنامے پر ابھر کر آئی جن میں سے چند درج ذیل ہیں:
- آفتاب شاہ جیلانی - موجودہ وفاقی وزیر کھیل (بمطابق 2009ء)، سابق وفاقی وزیر زراعت
- ارباب غلام رحیم - سابق وزیر اعلی سندھ
- علی نواز شاہ - سابق وفاقی وزیر زراعت
- رانا چندر - سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور
- مائی بھاگی - مشہور لوک گلوکارہ
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "صفحہ ضلع تھرپارکر في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 نومبر 2024ء