جعفر ایکسپریس پاکستان کی ایک تیز رفتار ایکسپریس ٹرین ہے جو کوئٹہ اور راولپنڈی کے درمیان روزانہ چلتی ہے۔ اس ٹرین کا شمار پاکستان کی تیز رفتار اور مشہور ٹرینوں میں ہوتا ہے۔ اس ٹرین کا افتتاح 16 اپریل 2003ء میں اس وقت کے وزیرِ اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے کیا۔

جعفر ایکسپریس
Jaffar Express
مجموعی جائزہ
قسم سروسایکسپریس
موجودہ آپریٹرپاکستان ریلویز
موقع حبالہwww.pakrail.com
روٹ
آغازکوئٹہ
اسٹاپ25
اختتامراولپنڈی
فاصلہ1,458 کلومیٹر (906 میل)
سروس فریکوئنسیروزانہ
ٹرین تعداد39 اپ (کوئٹہ -> راولپنڈی),
40 ڈاون (راولپنڈی -> کوئٹہ)
بورڈ خدمات
کلاسزایکونومی، ائرکنڈیشن بزنس اور ائرکنڈیشن سلیپر
بیٹھنے کا انتظامدستیاب
سونے کے انتظاماتدستیاب
کیٹرنگ سہولیاتدستیاب
سامان سہولیاتدستیاب
تکنیکی
ٹریک گیجبراڈ گیج
جعفر ایکسپریس نقشہ راستہ

جعفر ایکسپریس اکانومی، ائرکنڈیشن بزنس اور ائرکنڈیشن سلیپر کلاس ڈبوں پر مشتمل ہے۔ یہ کوئٹہ سے راولپنڈی تک کا 1,458 کلومیٹر (906 میل) فاصلہ 28 گھنٹوں اور 30 منٹوں میں تہ کرتی ہے۔

نام ترمیم

جعفر ایکسپریس کا نام میر جعفر خان جمالی کے نام پر رکھا گیا ہے جو ایک اہم قبائلی بلوچ سردار تھے اور تحریک پاکستان کے سرگرم رکن تھے انکا شمار محمد علی جناح کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ میر جعفر خان جمالی پاکستان کے سابقہ وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے چچا تھے۔ وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی نے سولہ اپریل 2003ء کو نئی کوچز کے ساتھ جعفر ایکسپریس کا افتتاح کیا تھا جسے راولپنڈی سے کوئٹہ کے درمیان شروع کیا تھا لیکن 2017ء میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے جعفر ایکسپریس کو خیبر پختونخواہ کی عوام کی سہولت کے پیش نظر راولپنڈی کی بجائے پشاور سے شروع کر دیا اسی لیے جعفر ایکسپریس تاحال پشاور سے کوئٹہ (براستہ راولپنڈی، لاہور)کے درمیان بحال ہے۔

راستہ ترمیم

کوئٹہ تا راولپنڈی براستہ سبی، سکھر، ملتان اور لاہور

اسٹاپز ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. Pakistan Railways official website, Jaffar Express Timings آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ pakrail.com (Error: unknown archive URL), Retrieved on 10 January 2014