حیدرآباد جنکشن ریلوے اسٹیشن
حیدرآباد جنکشن ریلوے اسٹیشن صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں کراچی-پشاور ریلوے لائن پر واقع ہے۔ یہ پاکستان ریلویز کا ایک اہم ریلوے اسٹیشن اور حیدرآباد-کھوکھراپار برانچ لائن براستہ میر پور خاص اور حیدرآباد-بدین برانچ لائن ریلوے لائنوں کا جنکشن ہے۔
حیدرآباد جنکشن ریلوے اسٹیشن Hyderabad Jn Railway Station | ||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
محل وقوع | حیدرآباد | |||||||||||||||||||
مالک | وزارت ريلوے | |||||||||||||||||||
لائن(لائنیں) | ||||||||||||||||||||
دیگر معلومات | ||||||||||||||||||||
اسٹیشن کوڈ | HDR | |||||||||||||||||||
خدمات | ||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||
یہاں سے ٹرینیں پاکستان کے مختلف شہروں کو جاتی ہیں جن میں کراچی، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ، سرگودھا، گوجرانوالہ، ملتان، پشاور، کوئٹہ، بہاولپور، سکھر، رحیم یار خان، جھنگ، نوابشاہ، میرپورخاص، گجرات، جہلم، نوشہرہ، جیکب آباد، اٹک، خانیوال، کوٹری، بدین اور نارووال شامل ہیں۔ یہاں تمام ٹرینں رکتی ہیں۔
ریلوے اسٹیشن کوڈ
ترمیمپاکستان ریلویز کی سرکاری ویب گاہ کے مطابق حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کا کوڈ HDR ہے۔
سہولیات
ترمیمحیدرآباد جنکشن ریلوے اسٹیشن میں پارکنگ سمیت تمام بنیادی سہولیات موجود ہیں۔ ٹکٹ کی خریداری کے لیے موجودہ اور پیشگی ریزرویشن دفاتر؛ پلیٹ فارم پر کھانے، پینے اور کتابوں کے اسٹالز؛ اور کارگو اور پارسل کی خدمات۔
بکنگ اور ٹکٹنگ ایریا
ترمیمبکنگ اور ٹکٹنگ ایریا ریلوے اسٹیشن کی عمارت میں واقع ہے۔ پریمیم کلاسز اور سیکنڈ کلاس کے لیے الگ الگ کاؤنٹر ہیں۔ یہ تمام کاؤنٹر کمپیوٹرائزڈ ٹکٹنگ فراہم کرتے ہیں۔
ویٹنگ ہالز
ترمیمریلوے اسٹیشن کمپلیکس کی عمارت میں ویٹنگ ہال بھی واقع ہیں۔ ایک مشترکہ ویٹنگ ایریا تمام سیکنڈ کلاس مسافروں کی خدمت کرتا ہے اور پریمیم کلاس کے مسافروں کے لیے ایک الگ ایئر کنڈیشنڈ ویٹنگ ہال موجود ہے۔
کارگو ایریا
ترمیمحیدرآباد جنکشن ریلوے اسٹیشن لوگوں کو اسٹیشن پر غیر صنعتی کارگو بک کرنے کی سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔ اس سہولت میں کارگو بکنگ اور ڈیلیوری شامل ہے اور یہ ریلوے اسٹیشن کمپلیکس کی عمارت میں واقع ہے۔
ایڈمن آفسز
ترمیمانتظامیہ کے دفاتر جن میں حیدرآباد ریلوے اسٹیشن اور حیدرآباد ریلوے ریجن کے انتظامی دفاتر، ریلوے پولیس اور سیکیورٹی، اسٹیشن ماسٹر اور دیگر انتظامی خدمات ریلوے اسٹیشن کی عمارت میں واقع ہیں۔
مزید دیکھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- پاکستان ریلوے کی ویب گاہ آرکائیو شدہ 3 دسمبر 2020 بذریعہ وے بیک مشین