خالد محمود سومرو
خالد محمود سومرو (7 مئی 1959 تا 29 نومبر 2014ء) ایک پاکستانی مذہبی رہنما تھے۔
خالد محمود سومرو | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | 7 مئی 1959ء |
تاریخ وفات | 29 نومبر 2014ء (55 سال) |
وجہ وفات | سیاسی قتل |
شہریت | پاکستان |
جماعت | جمیعت علمائے اسلام |
اولاد | مولانا راشد محمود سومرو |
مناصب | |
رکن ایوان بالا پاکستان | |
برسر عہدہ مارچ 2006 – مارچ 2012 |
|
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ الازہر چانڈکا میڈیکل کالج بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی جامعہ سندھ وفاق المدارس پاکستان |
پیشہ | سیاست دان ، طبیب |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمانھوں نے 1976ء میں چانڈکا میڈیکل کالج سے تعلیم حاصل کی اور 1984ء میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔ سرمست اورینٹل کالج لاڑکانہ سے اسلامی ثقافت میں پوسٹ گریجویٹ تعلیم مکمل کی اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، [1] اسلام آباد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے اپنی دینی تعلیم مکمل کی۔ سومرو نے الازہر یونیورسٹی ، مصر سے ڈگری حاصل کی، جہاں وہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، جد الحق کے طالب علم تھے۔
کیرئیر
ترمیمان کے والد کا تعلق ایک اسلامی اور سیاسی جماعت سے تھا جسے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کہا جاتا ہے۔ 1988ء میں، ان کا سیاسی کیریئر اس وقت شروع ہوا جب وہ جمعیت العلمائے اسلام [سندھ] میں سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ متعدد مواقع پر وہ صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدوار رہے۔ انھوں نے سینیٹ آف پاکستان میں سندھ سے جے یو آئی-ف کے سینیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ [2] سومرو نے المحمود سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے نام سے ایک فلاحی تنظیم قائم کی۔
وفات
ترمیمانھیں 29 نومبر 2014ء کو سکھر میں 55 سال کی عمر میں قتل کر دیا گیا تھا ان کے جنازے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ [3] [4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ":: International Islamic University, Islamabad :: IIUI"۔ iiu.edu.pk۔ 09 نومبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 نومبر 2021
- ↑ "Dr. Khalid Mehmood Soomro"۔ Senate of Pakistan.۔ Government of Pakistan۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جنوری 2016
- ↑ "Thousands attend funeral prayer of Dr Soomro"۔ Onepakistan.com۔ 27 جنوری 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جنوری 2016
- ↑ "JUI-F Sindh secretary general shot dead in Sukkur"۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جون 2016