رام کرشن
رام کرشن پرم ہنس (18 فروری 1836ء – 16 اگست 1886ء)[1][2][3][4][5][6][7] انیسویں صدی عیسوی میں ہندوستان کے ایک سنت اور یوگی تھے۔ ان کا پیدائشی نام گدادھر چٹرجی یا گدادھر چٹوپادھیائے تھا۔ رام کرشن آغاز شباب ہی میں روحانی سرمستیوں سے گذر چکے تھے اور مختلف مذاہب کی روایتوں اور فلسفوں کے دلدادہ تھے جن میں کالی، تنتر، ویشنو بھکتی اور ادویت ویدانت قابل ذکر ہیں۔ اہل بنگال میں ان کے انتہائی احترام و عقیدت ہی کا نتیجہ تھا کہ ان کے مشہور شاگرد سوامی ویویکانند نے رام کرشن مشن کی بنیاد رکھی۔ رام کرشن کے معتقدین انھیں برہم کا اوتار مانتے ہیں جبکہ بعض انھیں وشنو کا اوتار سمجھتے ہیں۔
رام کرشن | |
---|---|
دکشی نیشور میں رام کرشن | |
ذاتی | |
پیدائش | گدادھر چٹوپادھیائے 18 فروری 1836 |
وفات | 16 اگست 1886 کولکاتا، بنگال پریزیڈنسی، برطانوی راج (موجودہ Cossipore، کولکاتا، مغربی بنگال، بھارت)
سانچہ:Infobox people | (عمر 50 سال)
مذہب | ہندومت |
ابتدائی زندگی
ترمیمپیدائش اور بچپن
ترمیمرام کرشن پرم ہنس 18 فروری 1836ء[1] کو مغربی بنگال کے ضلع ہوگلی میں واقع کامار پکور گاؤں میں پید ہوئے۔ ان کا خاندان انتہائی غریب لیکن پاک باز برہمن تھا۔[8] اس وقت تک کامار پکور میں شہری زندگی کے آثار نہیں پہنچے تھے، وہاں چاول کے کھیت، کھجور کے اونچے اونچے درخت، کیلے، کچھ جھرنے اور دو شمشان گھاٹ تھے۔ ان کے والد کا نام کھودی رام چٹوپادھیائے اور والدہ کا نام چندرمنی دیوی تھا۔ رام کرشن کے پیروکاروں کے بقول، ان کی پیدائش سے پہلے ان کے والدین کے ساتھ کچھ مافوق الفطرت واقعات بھی پیش آئے تھے۔ گیا میں ان کے والد خودی رام نے ایک خواب دیکھا جس میں بھگوان گدادھر (وشنو کا ایک روپ) نے ان سے کہا کہ وہ ان کے بیٹے کی شکل میں جنم لیں گے۔ اسی طرح رام کرشن کی والدہ چندرمنی دیوی نے دیکھا کہ شیو مندر کی روشنی ان کے رحم میں داخل ہو رہی ہے۔[9][10]
رام کرشن بارہ برس کی عمر تک اپنے گاؤں کے اسکول میں تعلیم حاصل کرتے رہے لیکن بعد میں انھوں نے یہ کہہ کر اسکول جانا ترک کر دیا کہ انھیں اس ذریعہ معاش بننے والی تعلیم سے دلچسپی نہیں ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب "آرکائیو کاپی"۔ 2017-02-20 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-04
- ↑ "Feature"۔ pib.nic.in۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-04
- ↑ "Sri Ramakrishna By Swami Nikhilananda"۔ www.ramakrishna.org۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-04
- ↑ Dr. S. N. Pandey (1 ستمبر 2010)۔ "West Bengal General Knowledge Digest"۔ Upkar Prakashan۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-04 – بذریعہ Google Books
- ↑ "Biography of Sri Ramakrishna"۔ 30 جنوری 2012۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-04
- ↑ Mangla، Dharam Vir (1 اپریل 2016)۔ "Great Saints & Yogis"۔ Lulu Press, Inc۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-04 – بذریعہ Google Books
- ↑ Kamarpukur is a village of Hooghly district in West Bengal | Holiday Hotspot
- ↑ Heehs 2002، صفحہ 430
- ↑ Chatterjee 1993، صفحہ 46–47
- ↑ Harding 1998، صفحہ 243–244
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر رام کرشن سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
ویکی اقتباس میں رام کرشن سے متعلق اقتباسات موجود ہیں۔ |
ویکی ماخذ میں رام کرشن سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |