رام کرشن
رام کرشن پرم ہنس (18 فروری 1836ء – 16 اگست 1886ء)[1][2][3][4][5][6][7] انیسویں صدی عیسوی میں ہندوستان کے ایک سنت اور یوگی تھے۔ ان کا پیدائشی نام گدادھر چٹرجی یا گدادھر چٹوپادھیائے تھا۔ رام کرشن آغاز شباب ہی میں روحانی سرمستیوں سے گذر چکے تھے اور مختلف مذاہب کی روایتوں اور فلسفوں کے دلدادہ تھے جن میں کالی، تنتر، ویشنو بھکتی اور ادویت ویدانت قابل ذکر ہیں۔ اہل بنگال میں ان کے انتہائی احترام و عقیدت ہی کا نتیجہ تھا کہ ان کے مشہور شاگرد سوامی ویویکانند نے رام کرشن مشن کی بنیاد رکھی۔ رام کرشن کے معتقدین انھیں برہم کا اوتار مانتے ہیں جبکہ بعض انھیں وشنو کا اوتار سمجھتے ہیں۔
رام کرشن | |
---|---|
دکشی نیشور میں رام کرشن | |
ذاتی | |
پیدائش | گدادھر چٹوپادھیائے 18 فروری 1836 |
وفات | 16 اگست 1886 کولکاتا، بنگال پریزیڈنسی، برطانوی راج (موجودہ Cossipore، کولکاتا، مغربی بنگال، بھارت)
سانچہ:Infobox people | (عمر 50 سال)
مذہب | ہندومت |
ابتدائی زندگی
ترمیمپیدائش اور بچپن
ترمیمرام کرشن پرم ہنس 18 فروری 1836ء[1] کو مغربی بنگال کے ضلع ہوگلی میں واقع کامار پکور گاؤں میں پید ہوئے۔ ان کا خاندان انتہائی غریب لیکن پاک باز برہمن تھا۔[8] اس وقت تک کامار پکور میں شہری زندگی کے آثار نہیں پہنچے تھے، وہاں چاول کے کھیت، کھجور کے اونچے اونچے درخت، کیلے، کچھ جھرنے اور دو شمشان گھاٹ تھے۔ ان کے والد کا نام کھودی رام چٹوپادھیائے اور والدہ کا نام چندرمنی دیوی تھا۔ رام کرشن کے پیروکاروں کے بقول، ان کی پیدائش سے پہلے ان کے والدین کے ساتھ کچھ مافوق الفطرت واقعات بھی پیش آئے تھے۔ گیا میں ان کے والد خودی رام نے ایک خواب دیکھا جس میں بھگوان گدادھر (وشنو کا ایک روپ) نے ان سے کہا کہ وہ ان کے بیٹے کی شکل میں جنم لیں گے۔ اسی طرح رام کرشن کی والدہ چندرمنی دیوی نے دیکھا کہ شیو مندر کی روشنی ان کے رحم میں داخل ہو رہی ہے۔[9][10]
رام کرشن بارہ برس کی عمر تک اپنے گاؤں کے اسکول میں تعلیم حاصل کرتے رہے لیکن بعد میں انھوں نے یہ کہہ کر اسکول جانا ترک کر دیا کہ انھیں اس ذریعہ معاش بننے والی تعلیم سے دلچسپی نہیں ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب "آرکائیو کاپی"۔ 20 فروری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 مئی 2018
- ↑ "Feature"۔ pib.nic.in۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 مئی 2018
- ↑ "Sri Ramakrishna By Swami Nikhilananda"۔ www.ramakrishna.org۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 مئی 2018
- ↑ Dr. S. N. Pandey (1 September 2010)۔ "West Bengal General Knowledge Digest"۔ Upkar Prakashan۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 مئی 2018 – Google Books سے
- ↑ "Biography of Sri Ramakrishna"۔ 30 January 2012۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 مئی 2018
- ↑ Dharam Vir Mangla (1 April 2016)۔ "Great Saints & Yogis"۔ Lulu Press, Inc۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 مئی 2018 – Google Books سے
- ↑ Kamarpukur is a village of Hooghly district in West Bengal | Holiday Hotspot
- ↑ Heehs 2002، ص 430
- ↑ Chatterjee 1993، ص 46–47
- ↑ Harding 1998، ص 243–244
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر رام کرشن سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
ویکی اقتباس میں رام کرشن سے متعلق اقتباسات موجود ہیں۔ |
ویکی ماخذ میں رام کرشن سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |