زیب جعفر
زیب جعفر (انگریزی: Zeb Jaffar) (ولادت: ) ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو اگست 2018ء سے پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن ہیں۔ اس سے قبل وہ جون 2013ء سے مئی 2018ء تک قومی اسمبلی کی رکن تھیں۔ اور 2008ء سے 2013ء تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی رکن تھیں۔
زیب جعفر | |
---|---|
قومی اسمبلی پاکستان کی رکن | |
آغاز منصب 13 اگست 2018ء | |
مدت منصب 1 جون 2013ء – 31 مئی 2018ء | |
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | حیدرآباد |
جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) |
رشتے دار | چوہدری محمد عمر جعفر (بھائی ) مائزہ حمید (کزن) ذکاء اشرف (چچا) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ مڈلسیکس |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیمزیب جعفر پاکستان کے شہر حیدرآباد میں بیگم عشرت اشرف اور چوہدری جعفر اقبال کے ہاں پیدا ہوئی تھیں۔[2]
زیب نے اپنی تعلیم 2001ء میں کنیئرڈ کالج سے حاصل کرنے سے پہلے، ابتدائی تعلیم کانوینٹ جیسس اور ماری، مری سے حاصل کی تھی۔[2]
انھوں نے 2005ء میں لندن کے مڈلسیکس یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔[2]
سیاسی زندگی
ترمیمزیب جعفر نے 1997ء میں رحیم یار خان کے ضلع کونسل کی وائس چیئرپرسن کی حیثیت سے منتخب ہونے کے بعد اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کیا۔[2]
2002ء کے عام انتخابات
ترمیمزیب نے 2002ء کے عام انتخابات میں حلقہ این اے۔176 (رحیم یار خان-2) سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی حیثیت سے پاکستان کی قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑی لیکن وہ ناکام رہی۔ انھوں نے 23،004 ووٹ حاصل کیے اور یہ نشست پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید تنویر حسین سید سے ہار گئیں۔[3]
2013ء کے عام انتخابات
ترمیمزیب نے 2013ء کے پاکستانی عام انتخابات میں پنجاب سے خواتین کے لیے مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی حیثیت سے قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔[4][5]
2018ء کے عام انتخابات
ترمیموہ 2018ء کے پاکستانی عام انتخابات میں پنجاب سے خواتین کے لیے مخصوص نشست پر مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی حیثیت سے قومی اسمبلی میں دوبارہ منتخب ہوئیں۔[6]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Wasim، Amir (14 جون 2018)۔ "For PML-N, only family seems to matter"۔ DAWN.COM۔ 2018-06-14 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-06-14
- ^ ا ب پ ت "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 2017-12-11 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-11
- ↑ "2002 election result" (PDF)۔ ECP۔ 2018-01-26 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-06-14
- ↑ "PML-N secures most reserved seats for women in NA - The Express Tribune"۔ The Express Tribune۔ 28 مئی 2013۔ 2017-03-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-03-07
- ↑ "Women, minority seats allotted". DAWN.COM (انگریزی میں). 29 مئی 2013. Archived from the original on 2017-03-07. Retrieved 2017-03-07.
- ↑ Reporter، The Newspaper's Staff (12 اگست 2018)۔ "List of MNAs elected on reserved seats for women, minorities"۔ DAWN.COM۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-08-12
پیش نظر صفحہ پاکستانی سیاست سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |