انوشکا شیٹی
انوشکا شیٹی (انگریزی: Anushka Shetty) (پیدائش بطور سواتی شیٹی ؛ 7 نومبر 1981ء) تیلگو اور تامل فلموں کی ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہے۔[3] انوشکا نے یوگا انسٹرکٹر کے طور پر اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ اس دوران میں انھیں فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی جنھیں انھوں نے قبول کیا۔ انوشکا ، جو 50 سے زیادہ فلموں میں کام کر چکی ہیں ، ہندوستان میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔[4][5] آج انوشکا شرما تیلگو اور تامل فلموں کی سپر اسٹار اداکارہ ہیں۔[6][7][8][9][5]
انوشکا شیٹی | |
---|---|
(کنڑا میں: ಅನುಷ್ಕಾ ಶೆಟ್ಟಿ)،(انگریزی میں: Anushka Shetty) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 7 نومبر 1981ء (43 سال)[1] منگلور |
رہائش | حیدر آباد |
شہریت | بھارت |
آنکھوں کا رنگ | بھورا |
بالوں کا رنگ | سیاہ |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ماؤنٹ کارمل کالج، بنگلور بنگلور یونیورسٹی |
پیشہ | ادکارہ [2]، ماڈل |
اعزازات | |
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ - تیلگو (برائے:ویدم ) (2011) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ - تیلگو (برائے:Arundhati ) اپسرا اعزازا برائے بہترین مرکزی کردار اداکارہ (برائے:ردھرامادیوی ) فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ - تیلگو (برائے:ردھرامادیوی ) نندی اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:Size Zero ) وجے اعزاز برائے پسندیدہ اداکارہ (برائے:Deiva Thirumagal ) نندی اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:Arundhati ) بیہائنڈ ووڈ طلائی تمغا (برائے:باہوبلی 2: دی کنکلوژن ) وجے اعزاز برائے پسندیدہ اداکارہ (برائے:Vettaikaaran ) |
|
دستخط | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور کیرئیر
ترمیمانوشکا کی پیدائش 7 نومبر 1981ء کو بنگلور میں ہوئی تھی۔ ان کا پیدائشی نام سواتی شیٹی تھا۔[10] ان کی والدہ کا نام شویتا شیٹی اور والد کا نام وٹھل شیٹی ہے۔[11] انوشکا کے بھائی رمیش شیٹی كاسمیٹك سرجن ہیں، انوشکا نے ابتدائی تعلیم بنگلور میں حاصل کی، بعد میں انوشکا نے بنگلور کے ماؤنٹ کرنل کالج سے بی ایس اسی کی پڑھائی بھی کی۔[12] انھوں نے اپنے کیریئر کا آغازیوگا استانی کے طور پر کیا، لیکن اس کام کے دوران انھیں فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی جنہیں انھوں نے قبول کیا۔ 2005ء میں پوری جگن ناتھ فلم سوپر سے اپنے فلمی زندگی کا آغاز کرنے کے بعد انوشکا نے پھر کبھی مڑ کر نہیں دیکھا۔ فلموں میں آنے کے پہلے انوشکا کا سفر آسان نہیں تھا، انھوں نے خود کو سب کے سامنے ثابت کیا اور جنوبی بھارتی فلموں میں نام کما یا۔ فلموں کے آنے کے بعد انوشکا کی قسمت رنگ رہی اور انھیں بڑے بجٹ کی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا، انھوں نے 2006ء میں وکرماکرڈو اور 2007ء میں جنوبی ہندوستان کی فلم ڈان میں کام کیا تو وہیں 2010ء تک سنگھم، رگڑا، کنگ اور سوريم جیسی جنوبی بھارتی سپر ہٹ فلموں میں کام کرکے بہت نام کما لیا۔ 2009ء میں اروندھتی فلم میں اپنے کردار کو ادا کرنے کے لیے انوشکا کو جہاں کافی تعریف ملی وہیں 2010ء میں ہی انھیں فلم اروندھتی اور ویدم کے لیے فلم فیئر اور سنیماایوارڈ اور نندی ایوارڈ ملے۔[13][14]
2010ء میں ان تمل فلموں میں بھی کامیابی ملی، انوشکا نے 2010ء میں ہی تامل فلم سنگھم میں کام کیا تو وہی 2013ء میں بھی سنگھم 2 فلم میں کام کرنے کا موقع ملا۔ انوشکا نے وانم، مرچی، لنگا، باہوبلی اور ردھرمادیوی جیسی سپر ہٹ جنوبی بھارتی فلموں میں کام کیا ہے۔ سن 2015ء میں انوشکا نے ایک بار پھر سب کی توجہ تب بنی جب انھوں نے 33 برس کی عمر میں 2015ء کی سپر ہٹ فلم باہوبلی میں ملکہ رودرمت یعنی اداکار پربھاس کے ماں کا کردار کو نبھایا، یہ فلم 2015ء کی نہ صرف صرف سب سے سپر ہٹ فلم رہی بلکہ اس نے باکس آفس پر کمائی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے۔ 2015ء کے اواخر میں ریلیز ہونے والی بارہویں صدی عیسویں کے کاکاٹیا خاندان کی ملکہ کے دور حکومت کی عکاس فلم ردھرما دیوی میں اداکارہ انوشکا شیٹھی نے مرکزکی کردار ادا کیا اس فلم میں ان کے ساتھ رانا دگوبتی ،اللو ارجن بھی شامل تھے۔ آج انوشکا شیٹی بنیادی طور سے جنوبی بھارت کی سپر اسٹار ہیروئن ہے، انھوں نے تامل اور تیلگو فلموں کے بڑے اداکار مثلاً رجنی کانت، ناگ ارجن، نند مورتی بالکرشنا، مہیش بابو، اللو ارجن، رانا دگوبتی، وجے، سوریا، روی تیجا کے ساتھ کام کیاہے۔[15] انوشکا کے مستقبل کی فلموں کی بات کی جائے تو وہ فی الحال ساز زیرو فلم کے لیے کام کر رہی ہے، جو جلد ہی باکس آفس پر ریلیز ہوگی۔ اس کے علاوہ انوشکا باہوبلی کے دوسرے اور سنگھم کے تیرے سیکوئیل میں بھی نظر آئیں گی۔ انوشکا اینٹیكس ایکوا اسمارٹ فون کی برانڈ ایمبیسڈر بھی ہے اس کے علاوہ انھوں نے کئی اشتہارات میں بھی کام کیا ہے۔[16]
2010ء میں ان تمل فلموں میں بھی کامیابی ملی، انوشکا نے 2010ء میں ہی تامل فلم سنگھم میں کام کیا تو وہی 2013ء میں بھی سنگھم 2 فلم میں کام کرنے کا موقع ملا۔ انوشکا نے وانم، مرچی، لنگا، باہوبلی اور ردھرمادیوی جیسی سپر ہٹ جنوبی بھارتی فلموں میں کام کیا ہے۔ سن 2015ء میں انوشکا نے ایک بار پھر سب کی توجہ تب بنی جب انھوں نے 33 برس کی عمر میں 2015ء کی سپر ہٹ فلم باہوبلی میں ملکہ رودرمت یعنی اداکار پربھاس کے ماں کا کردار کو نبھایا، یہ فلم 2015ء کی نہ صرف صرف سب سے سپر ہٹ فلم رہی بلکہ اس نے باکس آفس پر کمائی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے۔ 2015ء کے اواخر میں ریلیز ہونے والی بارہویں صدی عیسویں کے کاکاٹیا خاندان کی ملکہ کے دور حکومت کی عکاس فلم ردھرما دیوی میں اداکارہ انوشکا شیٹھی نے مرکزکی کردار ادا کیا اس فلم میں ان کے ساتھ رانا دگوبتی ،اللو ارجن بھی شامل تھے۔ آج انوشکا شیٹی بنیادی طور سے جنوبی بھارت کی سپر اسٹار ہیروئن ہے، انھوں نے تامل اور تیلگو فلموں کے بڑے اداکار مثلاً رجنی کانت، ناگ ارجن، نند مورتی بالکرشنا، مہیش بابو، اللو ارجن، رانا دگوبتی، وجے، سوریا، روی تیجا کے ساتھ کام کیاہے۔[17] انوشکا کے مستقبل کی فلموں کی بات کی جائے تو وہ فی الحال ساز زیرو فلم کے لیے کام کر رہی ہے، جو جلد ہی باکس آفس پر ریلیز ہوگی۔ اس کے علاوہ انوشکا باہوبلی کے دوسرے اور سنگھم کے تیرے سیکوئیل میں بھی نظر آئیں گی۔ انوشکا اینٹیكس ایکوا اسمارٹ فون کی برانڈ ایمبیسڈر بھی ہے اس کے علاوہ انھوں نے کئی اشتہارات میں بھی کام کیا ہے۔[18]فلموگرافی
ترمیم† | فلم ابھی زیر تکمیل ہے |
سال | فلم | کردار | زبان | ساتھی فنکار | ماخوذ از / ری میک /ہندی ڈب | ایوارڈ / تبصرہ |
---|---|---|---|---|---|---|
2005ء | سپر | ساشا | تیلگو | ناگ ارجن، آئشہ تاکیہ، سونو سود | ہندی ڈب: روبری | نامزد: فلم فئیر ایوارڈ، بہترین معاون اداکارہ۔ تیلگو |
2005ء | مہانندی | نندنی | تیلگو | سرہری، سمنتھ | ہندی ڈب: ایک اور مہایدھ | |
2006 | وکرماروکوڈو | نرجا گوسوامی | تیلگو | روی تیجا، ونیت کمار، برہمانندم، علی | ہندی ری میک: راؤڈی راتھوڑ (اکشے کمار)
ہندی ڈب: پرتیگھات |
|
2006ٰ | استھرم | انوشا | تیلگو | وشنو منچو، جیکی شروف، راہول دیو | ماخوذ از : سرفروش (عامر خان)
ہندی ڈب: استر دا ویپن |
|
2006ء | رینڈو | جیوتی | تمل | آر مادھون، ریما سین، سنتھنم | ||
2006ء | اسٹالن | ۔ | تیلگو | چرن جیوی، ترشا کرشنن، پرکاش راج، شردھا اُروشی | ہندی ری میک : جے ہو (سلمان خان، ڈیزی شاہ، تبو) | مہمان کردار۔ آئیٹم نمبر |
2007ء | لکشیم | اندو | تیلگو | گوپی چند، جگپتی بابو، کلیانی | ہندی ڈب: بھائی، دا لائن | |
2007ء | ڈان | پریا | تیلگو | ناگ ارجن، راگھو لارنس، نکیتا ٹھکرال | ہندی ڈب: ڈان نمبر 1 | |
2008ء | اوکا مگاڈو (ایک آدمی) | بھوانی | تیلگو | نندمورتی بال کرشنا، نیشا کوٹھاری، سمرن، اسوتوش رانا | ماخوذ از: انڈین (کمل ہاسن) | |
2008ء | سواگتم | شائلو | تیلگو | جگپتی بابو، بھومیکا چاولہ، وینو مادھو، سنیل، علی | ||
2008ء | بالدور | بھانومتی | تیلگو | روی تیجا، کرشنا، پردیپ راوت، برہمانندم | ہندی ڈب: دھمکی | |
2008ء | سوریم | شویتا | تیلگو | گوپی چند، پونم کور، | ہندی ڈب: میری شپت | |
2008ء | چنتاکایالا روی | سُنیتا | تیلگو | وینکاٹیش، ممتا موہنداس، این ٹی آر جونئیر | ہندی ڈب: ہائی ٹیک کھلاڑی | |
2008ء | کنگ | ۔ | تیلگو | ناگ ارجن، ترشا کرشنن، ممتا موہنداس | ہندی ڈب: کنگ نمبر 1 | مہمان کردار۔ آئیٹم نمبر |
2009ء | اروندھتی | اروندھتی/ججما | تیلگو | سونو سود، ارجن باویجہ، شیاجی شنڈے | ہندی ڈب: اروندھتی | فاتح فلم فئیر ایوارڈ۔ بہترین اداکارہ تیلگو
نندی اسپیشل جیوری ایوارڈ سنے ما ایوارڈ بہترین اداکارہ جیوری سنتوشم فلم ایوارڈ۔ بہترین اداکارہ |
2009ء | بِلا | مایا | تیلگو | پربھاس، کرشنم راجو، ہنسیکا موٹوانی، | ماخوذ از: ڈان (امیتابھ بچن) | |
2009ء | ویٹٹائی کرن | سُشیلا | تمل | وجے، شیاجی شنڈے، سرہری، سلیم غوث | ہندی ڈب: ڈینجرس کھلاڑی 3 | فاتحوجے ایوارڈ، پسندیدہ ہیروئن |
2010ء | کیڈی | ۔ | تیلگو | ناگ ارجن، ممتا موہنداس، شیاجی شنڈے، انکور وکال | ہندی ڈب: گیمبلر نمبر 1 | مہمان کردار۔ آئیٹم نمبر |
2010ء | سنگھم | کاویا مہالنگم | تمل | سوریا، پرکاش راج، نصر، ادیتیہ مینن | ہندی ڈب: دا فائیٹر مین سنگھم
ہندی ری میک : سنگھم (اجے دیوگن، کاجل اگروال) |
نامزدنامزد: وجے ایوارڈ، پسندیدہ ہیروئن |
2010ء | ویدم | سروجا | تیلگو | اللو ارجن، منوج مانچو، دکشا سیٹھ، منوج باجپائی | ہندی ڈب: انتم فیصلہ | فاتح فلم فئیر ایوارڈ۔ بہترین اداکارہ تیلگو
سنے ما ایوارڈ بہترین اداکارہ جیوری سنتوشم فلم ایوارڈ۔ بہترین اداکارہ |
2010ء | پنچ اکشری | پنچ اکشری/ ہنی | تیلگو | سمراٹ، چندرموہن، نصر، روی پرکاش، پردیپ راوت | ہندی ڈب: ویشنوی | |
2010ء | کالیجا | سبہ لکشمی | تیلگو | مہیش بابو، پرکاش راج، سنیل، برہمانندم | ہندی ڈب: جگر کلیجا | |
2010ء | ٹھکیٹا ٹھکیٹا | ۔ | تیلگو | ہرش وردھن رانے، ہری پریا، ناگ ارجن، بھومیکا چاولہ | مہمان کردار۔ آئیٹم نمبر | |
2010ء | ناگ واللی | چندرمکھی | تیلگو | وینکاٹیش، ریچا گنگوپادھیائے، شردھاداس، رجنی کانت | ہندی ڈب: میرا بدلہ ریوینج | نامزدنامزد: فلم فئیر ایوارڈ۔ بہترین اداکارہ تیلگو |
2010ء | رگڑا | شِریشا | تیلگو | ناگ ارجن، پریامنی، پردیپ راوت، برہمانندم | ہندی ڈب: رگڑا | |
2011ء | وانم | سروجا | تمل | سلیم برسن، بھرت، پرکاش راج، سنتھنم | ہندی ڈب: زندگی ایک سنگھرش | نامزدنامزد: ایڈیسن ایوارڈ، بہترین اداکارہ
نامزد: انٹرنیشنل تمل فلم ایوارڈ، بہترین اداکارہ |
2011ء | دیوا تھیرومگل | انورادھا رگھوناتھن | تمل | وکرم، بے بی سارا، امالا پال، نصر، سنتھنم | ماخوذ از: میں ایسا ہی ہوں (اجے دیوگن، سشمیتا سین) | فاتح وجے ایوارڈ، پسندیدہ ہیروئن |
نامزدنامزد: فلم فئیر ایوارڈ۔ بہترین اداکارہ تمل
نامزد: وجے ایوارڈ، بہترین اداکارہ نامزد: سییما ایوارڈ۔ بہترین اداکارہ تمل | ||||||
2012ء | سگونی | انوشکا | تمل | کارتھی، پرانیتا سبھاش، سنتھنم، پرکاش راج | ہندی ڈب: لیڈر | مہمان کردار۔ آئیٹم نمبر |
2012ء | تھانڈوم | میناکشی | تمل | وکرم، جگپتی بابو، ایمی جیکسن، نصر، | ہندی ڈب: دیش پریم : دا رئیل ہیرو | نامزدنامزد: ایڈیسن ایوارڈ، بہترین اداکارہ |
2012ء | دھماروکم | مہیشوری | تیلگو | ناگ ارجن، پرکاش راج، برہمانندم | ہندی ڈب: شیوا دا سپر ہیرو 2 | نامزدنامزد: فلم فئیر ایوارڈ۔ بہترین اداکارہ تیلگو |
2013ء | الیکس پانڈین | دیویا | تمل | کارتھی، سنتھنم، ملندسمن، سومن | ہندی ڈب: الیکس پانڈین | |
2013ء | مرچی | وینیلا | تیلگو | پربھاس، ریچا گنگوپادھیائے، ستیہ راج، برہمانندم | ہندی ڈب: خطرناک کھلاڑی | |
2013ء | سنگھم 2 | کاویا مہالنگم | تمل | سوریا، ہنسییکا موٹوانی، وویک، سنتھنم | ہندی ڈب: میں ہوں سوریا سنگھم2 | نامزدنامزد: فلم فئیر ایوارڈ۔ بہترین اداکارہ تیلگو |
2013ء | اراندم النگم | رمیہ/وارنا | تمل | آریہ، وینکاٹیش ہری ناتھ، | نامزدنامزد: وجے ایوارڈ، پسندیدہ ہیروئن | |
2014ء | لِنگا | لکشمی | تمل | رجنی کانت، سوناکشی سنہا، سنتھنم، جگپتی بابو | ہندی ڈب: لنگا | نامزدنامزد: وجے ایوارڈ، بہترین اداکارہ |
2015ء | یننائی اریندھل | تھینموزی | تمل | اجیت کمار، ارن وجے، ترشا کرشنن | ||
2015ء | باہوبلی : آغاز | دیوسینا | تیلگو / تمل | پربھاس، تمنا بھاٹیہ، رانا دگگوبتی | ہندی ڈب: باہوبلی : آغاز | |
2015ء | ردرما دیوی | ردرما دیوی | تیلگو | رانا دگگوبتی، اللو ارجن، پرکاش راج، | ہندی ڈب: ردرما دیوی | |
2015ء | انجی اڈوپازاگی | سویٹی | تمل | آریہ، سونل چوہان، پرکاش راج، برہمانندم،
ہنسیکا موٹوانی، تمنا بھاٹیہ، کاجل اگروال، ناگ ارجن، |
ریلیز | |
2015ء | سائز زیرو | تیلگو | ||||
2017ء | باہوبلی 2: اختتام | تیلگو / تمل | پربھاس، تمنا بھاٹیہ، رانا دگگوبتی، شریا سرن | ریلیز | ||
2017ء | سنگھم 3 | تمل | سوریا، | ریلیز | ||
2018ء | بھاگمتی | بھاگمتی | تمل تیلگو |
|||
2019ء | سائی را نرسمہا ریڈی | رانی لکشمی بائی | تمل تیلگو |
چرن جیوی، تمنا بھاٹیہ، سونو سود، | مہمان اداکار | |
2020ء | نشبدم | ساکشی | تیلگو | آر مادھون، انجلی ، شالنی پانڈے | ||
سائلنس | تمل | |||||
2023ء | مس شیٹی مسٹر پولیشیٹی | انویتا ریوالی شیٹی | تیلگو | نووین پولیشٹی، | ||
2024ء | گھاٹی | تیلگو | † زیر تکمیل | |||
2024ء | کتھانر : وائلڈ سورسر | ملیالم | † زیر تکمیل | پہلی ملیالم فلم |
مزید دیکھیے
ترمیمفہرست جنوبی بھارتی فلم اداکارائیں
|
|
بیرونی روابط
ترمیم- انوشکا شیٹی فیس بک پر
- انوشکا شیٹی ٹویٹر پر
حوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر انوشکا شیٹی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ Babesdirectory
- ↑ http://www.in.com/videos/watchvideo-anushka-shetty-indias-beautiful-and-lovely-actress-7502407.html
- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Anushka Shetty"
- ↑ "Baahubali 2: Did you know Prabhas, Rana Daggubati, Anushka are highest paid star cast in India?"۔ India Today۔ Ist۔ 23 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اکتوبر 2019
- ^ ا ب https://www.republicworld.com/entertainment-news/regional-indian-cinema/as-anushka-shetty-rings-in-39th-birthday-here-are-14-lesser-known-facts-about-her.html
- ↑ https://www.indiatvnews.com/entertainment/regional-cinema/5-reasons-why-anushka-shetty-is-one-of-the-most-talented-actresses-of-the-south-film-industry-653094
- ↑ "Happy Birthday Anushka Shetty: 6 Best Performances of the Baahubali actress who is a darling among the masses - Times of India ►"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 10 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 نومبر 2019
- ↑ "Archived copy"۔ 08 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2020
- ↑ "Rajinikanth, Ram Charan laud Anushka Shetty's performance in Bhaagamathie"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 3 February 2018۔ 31 جولائی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اکتوبر 2019
- ↑ Vinobha KT (24 December 2011)۔ "Household Kola draws Tulu belle to Bellipady"۔ The Times of India۔ 20 مئی 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جنوری 2012
- ↑ Vinobha KT (24 December 2011)۔ "Household Kola draws Tulu belle to Bellipady"۔ The Times of India۔ 20 مئی 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جنوری 2012
- ↑ "Meet super-talented Anushka Shetty!"۔ rediff.com۔ 03 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جون 2017
- ↑ "'अनुष्का शेट्टी' ऐसी भी लगती है | DBN"۔ 12 نومبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 نومبر 2015
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 07 جون 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 نومبر 2015
- ↑ अनुष्का शेट्टी चाहे "गब्बर सिंह-2" में रोल - www.khaskhabar.com
- ↑ तेलुगू-तमिल एक्ट्रेस अनुष्का शेट्टी को Happy Birthday - Entertainment AajTak
- ↑ अनुष्का शेट्टी चाहे "गब्बर सिंह-2" में रोल - www.khaskhabar.com
- ↑ तेलुगू-तमिल एक्ट्रेस अनुष्का शेट्टी को Happy Birthday - Entertainment AajTak