مرکزی مینیو کھولیں

پریامنی

بھارتی فلمی اداکارہ
پریامنی
PriyamaniRC.jpg 

معلومات شخصیت
پیدائش 4 جون 1984ء (عمر 35 سال)
پالگھاٹ  ویکی ڈیٹا پر مقام پیدائش (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش چنائے  ویکی ڈیٹا پر رہائش (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت بھارتی
والدین واسودیوا منی ائیر
لتا منی ائیر
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ اور نمونہ کارہ
پیشہ ورانہ زبان ملیالم  ویکی ڈیٹا پر زبانیں (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دور فعالیت 2003–تاحال
اعزازات
فلم فیئر اعزاز جنوبی
قومی فلم اعزاز برائے بہترین اداکارہ  ویکی ڈیٹا پر وصول کردہ اعزازات (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پریامنی (انگریزی: Priyamani، پورا نام : پریا واسو دیو منی ائیّر ؛ پیدائش: 4 جون، 1984ء) ایک بھارتی فلمی اداکارہ اور ماڈل جو بنیادی طور پر جنوبی بھارت کے سنیما میں کام کرتی ہے۔[1] تامل، تیلگو، ملیالم، کنڑ کے علاوہ وہ ہندی فلم میں بھی اداکاری کر چکی ہیں۔ پريامنی کی پیدائش 4 جون، 1984ء کو پالككاڈ، کیرالہ میں ایک تمل برہمن خاندان میں ہوئی، رشتے میں وہ بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن کی خالہ زاد بہن ہیں۔[2][3][4] انہوں نے 2003 میں فلمی زندگی کا آغاز بنگلورسے کیا۔ پریامنی کی سب سے پہلی تیلگو زبان کی فلم ایوارے اتاگاڈو تھی، انہوں نے 2004 میں بالترتیب فلمیں كنگالال كیدھو سائی اور ستيم کے ساتھ تامل سنیما اور ملیالم سنیما میں کام کیا، 2006 کی تیلگو فلم پللے نا كوٹھالو ان کی پہلی کامیاب فلم تھی۔ 2007 کی تمل فلم پاروتھی ويرن سے انہیں وسیع شناخت ملی، جس کے لیے انہیں بہترین اداکارہ کا نیشنل فلم ایوارڈ ملا۔ اسی سال تیلگو فلم يمدوں گا سے انہیں کمرشل کامیابی ملی۔ انہوں نے 2009ء میں فلم رام سے کنڑا سینیما میں اور پھر 2010 کی راون اور رخت چترا سے ہندی فلموں میں کام کا آغاز کیا، اس کے علاوہ پریامنی ہندی فلم ’’چنائی ایکسپریس‘ ‘میں بھی شاہ رخ خان کے ساتھ آئٹم سانگ’ ’ون ٹو تھری فور، گیٹ آن دی ڈانس فلور‘‘ میں ڈانس کرتی نظر آئیں۔[5] 2012ء کی فلم چارولتا جس انہوں نے جڑی ہوئی جڑواں بہنوں کا کردار نبھایا تھا، کے لیے انہیں تعریف ملی، اس فلم کو ہندی میں الون کے نام سے بنایا گیا۔

متعلقہ روابطترميم

مزید دیکھیےترميم

حوالہ جاتترميم

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Priyamani"۔
  2. "ودیا بالن کی بہن پریامنی"۔ آج تک۔ مورخہ 6 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 ستمبر 2014۔
  3. "کیا آپ جانتے ہیں ودیا بالن کی اس بہن کو!"۔ پنجاب کیسری۔ 2 جون 2014۔ مورخہ 6 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 ستمبر 2014۔
  4. پریامنی کا انٹرویو. بیہائنڈ ووڈ۔ Retrieved on 5 جولائی 2011.
  5. "آئٹم سانگز کاجھگڑا"۔ روزنامہ دنیا سنڈے میگزین۔ مورخہ 6 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2014۔
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔