سکندر بخت (24 اگست 1918ء تا 23 فروری 2004ء) ایک بھارتی سیاست دان تھے جن کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے رہا جیسے انڈین نیشنل کانگریس، جنتا پارٹی اور آخرکار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے منسلک رہے۔[1] بی جے پی کے وائس پریزیڈنٹ کی حیثیت سے انھوں نے راجیا سبھا میں اپنی خدمات سر انجام دیں اور اٹل بہاری واجپائی کے دور حکومت میں این ڈی اے میں کیبینٹ منسٹر کے طور پر کام کیا۔ 2000ء میں انھیں بھارتی حکومت کی طرف سے دوسرا بڑا سول اعزاز پدما وبھوشن سے نوازا گیا۔

سکندر بخت (سیاستدان)
مناصب
رکن لوک سبھا   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
1977  – 1980 
حلقہ انتخاب چاندنی چوک لوک سبھا حلقہ  
سبھدرا جوشی  
 
قائد حزب اختلاف، راجیہ سبھا (10  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
7 جولا‎ئی 1992  – 23 مئی 1996 
جےپال ریڈی  
سمبکریو چاون  
وزیر خارجہ بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
21 مئی 1996  – 1 جون 1996 
پرنب مکھرجی  
اندر کمار گجرال  
قائد حزب اختلاف، راجیہ سبھا (12  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
1 جون 1996  – 19 مارچ 1998 
سمبکریو چاون  
منموہن سنگھ  
گورنر کیرلا (15  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
18 اپریل 2002  – 23 فروری 2004 
 
آر ایل بھاٹیہ  
معلومات شخصیت
پیدائش 24 اگست 1918ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دہلی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 23 فروری 2004ء (86 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تریوینڈرم   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی
انڈین نیشنل کانگریس   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی ذاکر حسین دہلی کالج   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات

ابتدائی زندگی:

سکندر بخت 1918ء میں دہلی، انڈیا میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے اینگلو سینیئر سیکنڈری اسکول دہلی سے اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی اور دہلی کے اینگلو عربک کالج (جسے ذاکر حسین کالج بھی کہا جاتا ہے) سے سائنس میں گریجویشن کی۔ اسکول اور کالج کی زندگی میں وہ ہاکی کھیلنے کے بڑے شوقین تھے انھوں نے دہلی یونیورسٹی اور دہلی کے مختلف ٹورنامنٹس میں ہاکی کے کھلاڑی کے طور پر حصہ لیا۔ انھوں نے ہاکی کے کپتان کی حیثیت سے آزاد ہاکی کلب کے لیے بھی کام کیا۔ انھوں نے ایک دفعہ بیان دیا کہ وہ بی جے پی کے رکن ہیں اور ملک میں جمہوری اقتدار کے حامی ہیں۔

سیاسی کیریئر:

1952 ء میں بخت کو کانگریس کے امیدوار کی حیثیت سے میونسپل کارپوریشن دہلی میں منتخب کیا گیا۔ 1968ء میں انھیں دہلی الیکٹرک سپلائی کے چیئرمین کے عہدے پر فائز کیا گیا۔ 1969ء میں کانگریس پارٹی تقسیم ہو گئی اور بخت کانگریس (ادارہ) کے ساتھ رہے۔ اس وقت بخت کو کانگریس کے امیدوار کی حیثیت میں دہلی میٹروپولیٹن کونسل میں منتخب کیا گیا تھا۔ 25 جون 1975ء کو بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے ملک پر ایمرجنسی نافذ کر دی اور بخت کو حکومت مخالفین کے ساتھ ہی 25 جون 1975ء کو ہی گرفتار کر لیا گیا۔ دسمبر 1976ء تک انھیں روہتک جیل میں ہی رکھا گیا اور پھر رہا کر دیا گیا۔ وزیر اعظم اندرا گاندھی نے مارچ 1977ء میں انتخابات کروانے کا حکم دیا۔ جلد ہی جیل سے آزاد ہونے والی تمام اپوزیشن متحد ہو گئی اور مل کر جنتا پارٹی بنا ڈالی۔ مارچ 1977ء میں بخت لوک سبھا (بھارتی پارلیمنٹ کا زیریں حصہ) میں نیو دہلی چاندنی چوک سے جنتا پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے منتخب ہوئے۔ موراجی ڈیسائی وزیر اعظم اور بخت کو کیبنیٹ وزیر کا عہدہ دیا گیا۔ انھوں نے جولائی 1979ء تک اس عہدے پر کام کیا۔

1980 ء میں جنتا پارٹی دولخت ہو گئی اور بخت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا ساتھ دیا۔ انھیں بی جے پی کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ 1984ء میں انھیں بی جے پی کا وائس پریزیڈنٹ بنایا گیا۔

1990 ء میں بخت کو مدھیہ پردیش سے راجیا سبھا (بھارتی پارلیمنٹ کا بالائی حصہ) میں منتخب کیا گیا۔ 1992ء میں وہ راجیا سبھا میں اپوزیشن لیڈر بن گئے، یہ عہدہ کیبنیٹ وزیر کے برابر ہوتا ہے۔ 10 اپریل 1996ء کو انھیں دوبارہ مدھیہ پردیش سے ہی راجیا سبھا میں منتخب کیا گیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Why Owaisi has suddenly become an attractive option for some"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مئی 2018 

بیرونی روابط

ترمیم
ماقبل  Minister for External Affairs of India
1996–1996
مابعد