شانتی سروپ بھٹناگر
شانتی سروپ بھٹناگر 21 جولائی 1894ء میں بھیرہ ، ضلع شاہ پور پنجاب میں ایک کائستھ گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم دیانند اینگلو ویدک ہائی اسکول سکندرآباد بلند شہر میں ہوئی۔1911ء میں آپ نے ديال سنگھ کالج، لاہور میں داخلہ لیا اور 1913ء میں انٹرمیڈیٹ میں درجہ اول سے کامیابی حاصل کی ۔ آپ دیال سنگھ کالج کی سرسوتی اسٹیج سوسائٹی کے سرگرم کارکن رہے اوراس کے لیے اردو میں ایک ڈراما ' کراماتی' لکھا جس کے انگریزی ترجمہ پر آپ کو انعام اور سوسائٹی کو 1912ء کے بہترین ڈراما کا مڈل ملا ۔ 1916ء میں فارمن کرسچن کالج لاہور سے فزکس سے بی یس سی اور 1919ء میں کیمسٹری سے ایم ایس سی کیا ۔ یکم جنوری 1955ء میں ساٹھ سال کی عمر میں آپ نے دہلی میں انتقال کیا ۔ آپ کے انتقال پرماہنامہ ' معارف ' اعظم گڑھ کے شمارہ جنوری 1955ء میں ایک تعزیتی نوٹ شائع ہوا تھا۔ ان کا کلام " لاجونتی" نام سے شائع ہو چکا ہے۔
شانتی سروپ بھٹناگر | |
---|---|
(ہندی میں: शान्ति स्वरूप भटनागर) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 21 فروری 1894ء [1] بھیرہ |
وفات | 1 جنوری 1955ء (61 سال)[1] نئی دہلی |
رہائش | نئی دہلی |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) ڈومنین بھارت |
رکن | رائل سوسائٹی ، انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی |
مناصب | |
پروفیسر | |
برسر عہدہ 1921 – 1940 |
|
ڈائریکٹر جنرل | |
برسر عہدہ 1942 – 1954 |
|
نائب صدر | |
آغاز منصب 1943 |
|
صدر نشین | |
برسر عہدہ 1953 – 1955 |
|
عملی زندگی | |
مادر علمی | یونیورسٹی کالج لندن جامعہ پنجاب فورمن کرسچین کالج ديال سنگھ کالج، لاہور |
تعلیمی اسناد | بی ایس سی ، ماسٹر آف سائنس |
پیشہ | کیمیادان ، اکیڈمک |
مادری زبان | ہندی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی ، ہندی |
شعبۂ عمل | طبیعی کیمیاء ، کیمیا |
ملازمت | بنارس ہندو یونیورسٹی |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6t46gms — بنام: Shanti Swaroop Bhatnagar — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ اعجاز زیڈ ایچ
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر شانتی سروپ بھٹناگر سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- Biography at The Tribuneآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ tribuneindia.com (Error: unknown archive URL)
- Biography at the Insitiute of Photonics, Cochin
- University Song (kulgeet) composed by Bhatnagar for Benares Hindu University
- Shanti Swarup Bhatnagar Memorial Tournament (SSBMT)
- Biography at Scientific Indiaآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ scientificindia.net (Error: unknown archive URL)
- Biography at Pride of India