شعبان

اسلامی تقویم کا آٹھواں مہینہ
(شعبان المعظم سے رجوع مکرر)

اسلامی تقویم

  1. محرم
  2. صفر
  3. ربیع الاول
  4. ربیع الثانی
  5. جمادی الاول
  6. جمادی الثانی
  7. رجب
  8. شعبان
  9. رمضان
  10. شوال
  11. ذوالقعدہ
  12. ذوالحجہ

شعبان اسلامی تقویم کا آٹھواں مہینہ ہے۔ اسے شعبان المعظم بھی کہا جاتا ہے۔ اسے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے منسوب کیا جاتا ہے۔ یہ ایک متبرک مہینہ ہے اور اس میں مسلمان نفلی روزے رکھتے ہیں۔ شعبان کے مہینہ میں زیادہ سے زيادہ روزے رکھنے مستحب ہيں، حدیث میں بیان کیا گيا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سارے شعبان کے روزے رکھا کرتے تھے :

ام سلمہ بیان کرتی ہيں کہ :

( میں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو کبھی دو ماہ مسلسل روزے رکھتے ہوئے نہيں دیکھا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم شعبان کے روزوں کو رمضان کے ساتھ ملایا کرتے تھے ) ۔

مسند احمد حدیث نمبر ( 26022 ) سنن ابو داؤد حدیث نمبر ( 2336 ) سنن ابن ماجہ حدیث نمبر ( 1648 ) ۔

اورابوداؤد کے الفاظ کچھ اس طرح ہيں :

( نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پورے سال میں کسی بھی پورے مہینے کے روزے نہيں رکھتے تھے، لیکن شعبان کو رمضان سے ملاتے ) علامہ البانی نے سنن ابوداؤد ( 2048 ) میں اسے صحیح قرار دیا ہے ۔

لہذا اس حدیث کے ظاہر سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پورا شعبان روزہ رکھا کرتے تھے ۔

لیکن احادیث میں یہ بھی وارد ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم شعبان کے اکثر ایام کا روزہ رکھا کرتے تھے ۔

ام سلمہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے عائشہ سے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے روزوں کے بارے دریافت کیا تووہ کہنے لگیں :

( آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم روزے رکھنے لگتے تو ہم کہتیں کہ آپ تو روزے ہی رکھتے ہیں اور جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم روزہ چھوڑتے تو ہم کہتے کہ اب نہيں رکھیں گے، میں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو شعبان کے مہینہ سے زیادہ کسی اورمہینہ میں زيادہ روزے رکھتے ہوئے نہيں دیکھا، آپ سارا شعبان ہی روزہ رکھتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم شعبان میں اکثر ایام روزہ رکھا کرتے تھے ) صحیح مسلم حدیث نمبر ( 1156 ) ۔

علما کرام ان دونوں حدیثوں کو جمع کرنے میں اختلاف کرتے ہیں :

کچھ علما کرام تو کہتے ہيں کہ یہ اوقات کے مختلف ہونے کی وجہ سے تھا، لھذا کچھ سالوں میں تو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سارا شعبان ہی روزہ رکھا کرتے تھے، اوربعض سالوں میں شعبان کے اکثر ایام روزہ رکھتے تھے۔

اس کی تین تاریخ کو امام حسین علیہ السلام کی ولادت ہوئی اور 15 تاریخ کو اہلِ تشیع کے عقائد کے مطابق امام مہدی علیہ السلام کی ولادت ہوئی۔

واقعات

ترمیم

٢ ھ- ١٥ شعبان کو مسجد قبلتین میں ظہر کی نماز کے دوران قبلہ تبدیل کرنے کا حکم آیا ۔

ولادت

ترمیم

5 شعبان حضرت حسین رضی اللہ عنہ كى ولادت باسعادت ہوئ

وفات

ترمیم

تعطیلات و تہوار

ترمیم

شب برات- 15 شعبان کو منائی جاتی ہے۔ اسے مغفرت کی رات بھی کہتے ہیں

حوالہ جات

ترمیم