سید محمد کالپوی

بھارتی صوفی اولیا

سید محمد مکی ترمذی کالپوی ؒ (سید محمد کالپوی) سلسلہ قادریہ رضویہ کے تیسویں امام و شیخ طریقت ہیں۔ سید محمد کالپوی ؒ نے سید شاہ جمال اولیاء سے ہی تعلیم حاصل کی اور بیعت و مجاز ہوئے آپ ہی کے ذریعہ یہ سلسلہ دائرہ شاہ اجمل الہٰ آبادی ؒ اور مارہرہ (مارہرہ شریف) پہچا پھر وہاں سے بریلی اور بدایوں گیا۔

سید میر محمد کالپوی [1]
پیدائش1002ھ
وفات1071ھ
رہائشکالپی، اتر پردیش، بھارت
مضامین بسلسلہ

تصوف

سید میر محمد کالپوی 1002ھ کو ہند کے شہر کالپی میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والدِ ماجدحضرت ابی سعید آپ کی ولادت سے قبل شہر دکن کی طرف تشریف لے گئے اور مَفْقُودُ الخَبَر (یعنی لاپتہ)ہو گئے۔ آپ اپنی والدہ کی آغوش تربیت میں پروان چڑھے اور 7 برس کی عمر میں اپنے وقت کے مشہور محدث شیخ محمد یونس کی خدمت میں حاضر ہوکر علومِ دینیہ سیکھے۔ پھرآپ جب حضرت سید شاہ جمال اولیاء کی خدمت میں پہنچے تو انھوں نے آپ کے عالی ظرف کو دیکھتے ہوئے اپنے سلسلہ بَیْعَت میں داخل کیا اور تمام سلاسل کی اجازت و خلافت عطا کی۔ سات سال کی عمر سے آپ کی نمازِ باجماعت کبھی قضاء نہ ہوئی۔ آخر عمر میں 26سال تک مسلسل روزہ رکھتے رہے سوائے اُن دِنوں کے جن میں روزہ رکھنا حرام ہے۔اپنے مرشد کامل سے اکتسابِ فیض کے بعد کالپی شریف واپس آئے اور درس وتدریس میں مشغول ہو گئے۔

  • 13 مفید تصانیف یادگار چھوڑیں۔ آپ 65 برس کی عمر پا کر شعبان المعظم 1071ھ کو اس دارِ فانی سے رخصت ہوئے۔ مزارِ پُر انوار کالپی شریف کے باہر دکھن اور پچہم گوشے میں شہر سے تقریباً ایک میل کے فاصلے پر ہے۔

حوالہ جات ترمیم