ایڈوکی ضلع
(ضلع ایڈوکی سے رجوع مکرر)
ایڈوکی ضلع بھارتی ریاست کیرالا کے چودہ ضلع میں سے ایک ہے۔ اس کا صدر دفتر پائیناؤ ہے۔
ضلع | |
آناموڈی چوٹی | |
ملک | بھارت |
ریاست | کیرالا |
صدر دفتر | پائیناؤ |
حکومت | |
• ضلعدار | ای دیوداسن |
رقبہ | |
• کل | 5,105.22 کلومیٹر2 (1,971.14 میل مربع) |
بلندی | 1,200 میل (3,900 فٹ) |
آبادی (2011) | |
• کل | 1,129,221 |
• کثافت | 259/کلومیٹر2 (670/میل مربع) |
زبانیں | |
• دفتری | ملیالم ، انگریزی زبان |
منطقۂ وقت | ب م و (UTC+5:30) |
آیزو 3166 رمز | آیزو 3166-2:IN |
ویب سائٹ | www |
جُغرافیہ
ترمیمضلع ایڈوکی کے ستانوے فیصد حصّے جنگلات اور پہاڑوں سے گھِرا ہُوا ہے۔ علاقے کے پچاس فیصد حصّہ جنگلات ہیں۔ یہاں سطحِ بحر سے 2000 میٹر سے زیادہ بلند چودہ چوٹیاں ہے۔ جنوبی ہند کی سب سے بلند چوٹی آناموڈی یہیں ہے۔
ندیاں اور باندھ
ترمیمپیریار، توڈوپوژایار، کالیار وغیرہ یہاں کی اہم ندیاں ہیں۔ ان میں دریائے پیریار میں سب سے زیادہ باندھ ہیں۔ اُن میں مُلّاپیریار باندھ، ایڈوکی باندھ، لوور پیریار باندھ وغیرہ اہم ہیں۔
سیاحت
ترمیمایڈوکی کیرالا کے دلکش ترین اضلاع میں ایک ہے۔ جنگلی جانوروں کے حفاظتی مراکز، پہاڑی مستقرات، باندھ، باغات کے درمیاں سیاحتی سفر، کوہ پیمائی، ہاتھی سواری وغیرہ کی وجہ سے یہاں سیّاحوں کا پسندیدہ مقام ہے۔
سیاحت کے مقامات
ترمیم- مونار پہاڑی مستقر
- ایڈوکی باندھ
- تیکاڈی جنگلی جانوروں کا حفاظتی مرکز
- پیرومیڈ واگامن
- * مونار، ایڈوکی، تیکاڈی وغیرہ مقامات کو سیاحت کا زریں مثلث کہلاتا ہے
- * مونار : چائے باغات سے بھرا خوشنما مقام۔ یہ کوچی سے 136 کلومیٹر فاصلے پر واقع ہے۔ نیلاکورنجی کے لیے بھی یہ مشہور ہے۔
- * تیکاڈی : پیریار جھیل اور جنگلی جانور کا حفاظتی مرکز تیکاڈی میں ہیں۔
- * پیرومیڈ : پیر محمد صوفی کا مزار
ایوانِ عکس
ترمیم-
ماٹوپیٹی جھیل
-
ماٹوپیٹی باندھ
-
ماٹوپیٹی باندھ کا اوپری حصّہ
-
ماٹوپیٹی باندھ
-
ایک چائے باغ