ضلع شکارپور پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے جس کا ضلعی صدر مقام شکارپور شہر ہے۔

ضلع شکار پور سندھ
ضلع شکارپور
 
نقشہ

انتظامی تقسیم
ملک پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
دار الحکومت شکارپور، پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P36) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم اعلیٰ لاڑکانہ ڈویژن   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 28°00′00″N 68°40′00″E / 28°N 68.666666666667°E / 28; 68.666666666667   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ 2640 مربع کلومیٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مزید معلومات
قابل ذکر
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جیو رمز 1165106  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

2512 مربع کلومیٹر پر پھیلے اس ضلع کی آبادی 880،438 (بمطابق قومی مردم شماری1998ء) ہے جس میں سے 23.51 فیصد شہروں میں مقیم ہے۔

انتظامی تقسیم

ترمیم

انتظامی طور پر ضلع شکارپور چار تحصیلوں (تعلقوں) میں تقسیم ہے:

محل وقوع

ترمیم

ضلع شکارپور شمالی سندھ میں واقع ہے جس کے شمال اور شمال مغرب میں ضلع جیکب آباد، شمال مشرق میں ضلع کشمور، مشرق میں ضلع سکھر، جنوب میں ضلع خیرپور اور جنوب مغرب میں ضلع لاڑکانہ واقع ہے۔

ذرائع نقل و حمل

ترمیم

ضلع شکارپور بالائی سندھ میں اہم مقام پر واقع ہے اور یہاں سے دو قومی شاہراہیں (این-65 اور این-55) گزرتی ہیں۔ یہ دونوں شاہراہیں بالترتیب سندھ کو بلوچستان اور سندھ و بلوچستان کو پنجاب سے منسلک کرتی ہیں۔ این 55، جسے عام طور پر انڈس ہائی وے کہا جاتا ہے، دریائے سندھ کے مشرقی کنارے پر واقع قومی شاہراہ (این-5 یا نیشنل ہائی وے) کے بعد دوسرا اہم ترین راستہ ہے جو کراچی کو پشاور سے منسلک کرتا ہے۔ جبکہ این 65 سکھر سے شروع ہو کر کوئٹہ پر ختم ہوتا ہے اور بلوچستان کو صوبہ سندھ سے منسلک کرنے والی ایک اہم شاہراہ ہے۔ علاوہ ازیں شکارپور سے بذریعہ انڈس ہائی وے رتودیرو بھی پہنچا جا سکتا ہے جہاں سے گوادر کے لیے ایک شاہراہ نکلتی ہے جسے ایم-8 کہا جاتا ہے۔

اہمیت

ترمیم

ماضی میں شکارپور ایران اور وسط ایشیا سے بذریعہ قندھار ہندوستان جانے والے قافلوں کے لیے ایک اہم پڑاؤ کی حیثیت رکھتا تھا تاہم برطانوی راج میں سکھر کی اہمیت بڑھ جانے کے باعث شکارپور اپنی قدر کھو بیٹھا۔ تاہم اپنی مٹھائیوں اور اچاروں کے باعث آج بھی سندھ بھر میں شہرت رکھتا ہے۔

شکارپور کے علاوہ باقی تینوں تحصیلیں خانپور، گڑھی یاسین اور لکھی پسماندہ علاقے ہیں اور خاص طور پر سندھ میں قبائلی جھگڑوں کی آماجگاہ ہیں۔ یہ سندھ کے ان اضلاع میں شامل ہے جہاں غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کی وارداتیں سب سے زیادہ ہوتی ہیں۔

اہم شخصیات

ترمیم

شکارپور نے پاکستان کو کئی اہم شخصیات سے نوازا ہے جن میں سب سے معروف سندھی و اردو کے مشہور شاعر شیخ ایاز تھے۔ آپ کے علاوہ درج ذیل اہم شخصیات کا تعلق ضلع شکارپور سے تھا:

حوالہ جات

ترمیم
  1.    "صفحہ ضلع شکارپور في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2024ء 
  2. قومی تعمیر نو بیورو ضلع ناظمین کی فہرست - سندھ