طبقات اکبری
طبقات اکبری ہندوستان کی عام تاریخ ہے۔ اِس کے مؤلف نظام الدین احمد (متوفی 7 نومبر 1594ء) تھے۔طبقات اکبری اگرچہ اغلاط سے خالی نہیں، بالخصوص اِس میں سالوں کے متعلق غلطیاں کثرت سے موجود ہیں لیکن باوجود اِس کے ہندوستان کی عمومی کتب ہائے تواریخ میں ایک خاص وقعت اور اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ یہ پہلی کتاب ہے جو اِس موضوع پر لکھی گئی ہے اور اِس کا طرزِ ترتیب اِس درجہ پسندیدہ ہے کہ مابعد کے مورخین نے اِس کا اتباع کیا ہے۔ محمد قاسم فرشتہ نے اپنی مشہور تاریخ تاریخ فرشتہ بالکل اِسی کے نمونے پر لکھی ہے۔ ملا عبدالقادر بدایونی کی کتاب منتخب التواریخ کا ماخذ بھی یہی کتاب ہے۔
تفصیلات متن
ترمیمجس کی ابتدا ابو منصور سبکتگین کے عہد حکومت یعنی 367ھ/977ء سے ہوتی ہے اور اختتام 1002ھ/ 1594ء کے واقعات پر ہوتا ہے۔ملا عبدالقادر بدایونی نے اِس کتاب کو طبقات اکبرشاہی کے نام سے یاد کیا ہے۔ مصنف روضۃ الطاہرین نے اِس کا نام سلطان نظامی بھی لکھا ہے لیکن تاریخی نام طبقات اکبری ہی مشہور ہے۔ طبقات اکبری کا ماخذ 26 معتبر و مستند کتب ہائے تواریخ ہیں اور اِس کے علاوہ میر محمد معصوم بکھری بھی اِس کی تدوین میں شریک رہے۔ بعد ازاں جن مؤرخین نے عہد اکبری کی تواریخ مرتب کی ہیں، اُن کا ماخذ طبقات اکبری ہی رہا ہے۔[1] مؤلف نظام الدین احمد نے اِس کتاب کو جلال الدین اکبر کے سینتیسویں سالِ جلوس یعنی 1593ء میں شروع کیا اور اواخر 1594ء میں اپنی وفات سے چند مہینے قبل مکمل کر لیا تھا۔[2]
ماخذ کتب
ترمیممؤرخ رومیش چندر مجمدار کی تحقیق کے مطابق طبقات اکبری کا ماخذ 29 کتب ہیں۔[3]
- تاریخ یمینی
- زین الاخبار
- روضۃ الصفا
- تاج المآثر
- خزائن الفتوح
- تغلق نامہ
- طبقات ناصری
- تاریخ فیروز شاہی
- فتوحات فیروزشاہی
- تاریخ مبارک شاہی
- تاریخ فتوح السلاطین
- تاریخ محمود شاہی ہندوی کلاں
- تاریخ محمود شاہی ہندوی خورد
- تاریخ محمود شاہی گجراتی
- ماثر محمود شاہی گجراتی
- تاریخ محمدی
- تاریخ بہادرشاہی
- تاریخ بہمنی
- تاریخ ناصری
- تاریخ مظفرشاہی
- تاریخ میرزا حیدر دوغلت
- تاریخ کشمیر
- تاریخ سندھ
- تاریخ بابری (بابر نامہ)
- واقعات بابری
- تاریخ ابراہیم شاہی
- واقعات مشتاقی
- واقعات ہمایونی
طبقات
ترمیمطبقاتِ اکبری ایک مقدمہ، نو طبقات اور ایک ضمیمہ بطور خاتمے پر مشتمل ہے۔
مقدمہ
ترمیممقدمہ میں سلطنت غزنویہ کے سلاطین اور اولادِ سبکتگین کے تذکرہ پر لکھا گیا ہے۔ یہ مقدمہ 367ھ سے 582ھ (977ء تا 1186ء) کی تاریخ ہے۔
طبقہ اول
ترمیمطبقہ اول میں دہلی سلطنت کے سلاطین کا تذکرہ لکھا گیا ہے جو سلطان شہاب الدین غوری کے زمانے سے لے کر مغل شہنشاہ جلال الدین اکبر کے اڑتیسویں سال جلوس تک یعنی 1178ء سے 1593ء تک مفصل تاریخ ہے۔
طبقہ دؤم
ترمیمطبقہ دوم میں دکن کے سلاطین کا احوال لکھا گیا ہے جو 1347ء سے 1593ء تک کا احاطہ کرتا ہے۔
طبقہ سوم
ترمیمطبقہ سوم میں گجرات کے سلاطین کا تذکرہ موجود ہے جو 1300ء سے 1572ء تک کی تاریخ ہے۔
طبقہ چہارم
ترمیمطبقہ چہارم میں سلاطین بنگال کا تذکرہ ہے جو 1340ء سے 1576ء تک کی تاریخ ہے۔
طبقہ پنجم
ترمیمطبقہ پنجم میں سلاطین مالوہ کا تذکرہ مفصل بیان کیا گیا ہے جو 1406ء سے 1569ء تک کی تاریخ ہے۔
طبقہ ششم
ترمیمطبقہ ششم میں سلاطین جونپور کا تذکرہ لکھا گیا ہے جو 1382ء سے 1476ء تک کی تاریخ ہے۔
طبقہ ہفتم
ترمیمطبقہ ہفتم میں شاہان سندھ و سلاطین سندھ کا تذکرہ موجود ہے جو 705ء سے 1592ء تک کی تاریخ ہے۔
طبقہ ہشتم
ترمیمطبقہ ہشتم میں سلاطین کشمیر کا تذکرہ لکھا گیا ہے جو 1346ء سے 1586ء تک کی تاریخ ہے۔
طبقہ نہم
ترمیمطبقہ نہم میں سلاطین ملتان کا احوال مفصل لکھا گیا ہے جو 1443ء سے 1517ء تک کی تاریخ ہے۔
خاتمہ (ضمیمہ)
ترمیمضمیمہ یعنی خاتمہ کتاب میں ہندوستان کی بعض خصوصیات لکھی گئی ہیں۔
اشاعت
ترمیمطبقات اکبری پہلی بار مطبع منشی نول کشور سے 1875ء میں لکھنؤ سے شائع ہوئی۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ نبی احمد سندیلوی: تذکرہ مورخین، صفحہ 43، مطبوعہ مطبع سلیمانی، بنارس۔ 1936ء
- ↑ حکیم شمس اللہ قادری: مؤرخین ہند، صفحہ 10۔ مطبوعہ حیدرآباد دکن، 1932ء
- ↑ Majumdar, R.C. (ed.) (2006). The Delhi Sultanate, Mumbai: Bharatiya Vidya Bhavan, p.757