عبد القوى دسنوى (1 نومبر 1930ء – 7 جولائی 2011ء) [1][2] بھارت سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے ایک مصنف، نقاد، کتابیات ساز اور ماہر السنہ تھے۔ وہ اردو ادب پر کئی کتابیں لکھ چکے ہیں۔[3] ان کا اہم ترین کام مولانا ابوالکلام آزاد، مرزا اسداللہ خان غالب اور محمد اقبال پر تھا۔[1][3] وہ اپنے کاموں کے لیے کئی اعزازات حاصل کر چکے ہیں۔

پروفیسر عبدالقوى دسنوى
 

معلومات شخصیت
پیدائش 1 نومبر 1930(1930-11-01)
دیسنا گاؤں، نالندا ضلع
وفات جولائی 7، 2011(2011-70-07) (عمر  80 سال)
بھوپال
قومیت بھارتی
عملی زندگی
مادر علمی سینٹ زیوئرس کالج، ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ادبی نقاد ،  کتابیات ساز ،  ماہرِ لسانیات ،  پروفیسر ،  مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں متاحِ حیات
اقبال انیسویں صدی میں
اقبال کی تلاش
بھوپال اور غالب

ابتدائی زندگی

ترمیم

دسنوی کی ولادت دیسنا، بہار کے گاؤں کے آستھاوان بلاک میں ہوئی تھی۔ یہ بہار (بھارت) کے نالندہ ضلع میں آتا ہے۔ ان کا خاندان نامور عالم دین سید سلیمان ندوی سے تعلق رکھتا ہے۔[3]

دسنوی سید محمد سعید رضا کے فرزند تھے جو سینٹ زیوئرس کالج، بمبئی میں اردو، عربی اور فارسی زبان کے پروفیسر تھے۔ دسنوی کے دو بھائی تھے۔ بڑے بھائی پروفیسر سید محمد محی رضا اور چھوٹے بھائی سید عبد الوالی۔[3]

موجودہ دور کے بہت سے شاعر، استاد بھوپال میں دسناوی کے شاگرد رہے ہیں اور کئی طالب علموں نے ان کی زیر نگرانی پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی۔

ملازمت

ترمیم

دسنوی نے ابتدائی تعلیم بہار کے اراہ میں مکمل کی۔ انھوں نے سینٹ زیوئرس کالج، بمبئی سے گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن اول درجہ میں مکمل کیا۔[3] وہ فروری 1961ء میں سیفیہ پوسٹ گریجویٹ کالج میں مقرر ہوئے۔ وہیں وہ پروفیسر اور صدر شعبہ اردو بنے۔ وہ ایک ادیب کے طور پر شہرت پائے۔شاعر اور نغمہ نگارجاوید اختر اور اقبال مسعود سمیت ان کے بہت سے شاگردہیں۔

وظیفہ کے بعد وہ کئی اعزازی عہدوں پر فائز ہوئے جن میں حسب ذیل شامل تھے :

 
دائیں سے بائیں: پروفیسر شریف احمد چغتائی،پروفیسر دسنوی، شاعر علی سردار جعفری، جناب فخر الدین (معتمد ایس ای ایس)، ڈاکٹر آفاق علی۔
 
دائیں سے بائیں:شاعر کیفی اعظمی، پروفیسر دسنوی، جناب فخر الدین(معتمد ایس ای ایس)، ڈاکٹر آفاق علی

تصانیف

ترمیم
  • یادگارِ سلیمان
  • ایک شہر پانچ مشاہیر
  • اقبال انیسویں صدی میں
  • متاحِ حیات (سوانح)
  • بمبئی سے بھوپال تک
  • اُردو شاعری کی گیارہ آوازیں
  • ابوالکلام آزاد
  • اقبال کی تلاش
  • اقبال اور دارالاقبال بھوپال
  • مطالعہ غبار خاطر
  • تلاش و تاثر
  • سات تحریریں
  • مطالعہ خطوط غالب
  • بھوپال اور غالب
  • علامہ اقبال بھوپال میں
  • حسرت کی سیاسی زندگی
  • ایک اور مشرقی کتب خانہ

وفات

ترمیم

ان کی وفات 7 جولائی 2011 میں بھوپال ، ہندوستان میں ہوئی۔

یکم نومبر، 2017 کو گوگل نے دسناوی کی 87ویں سالگرہ کے موقع پر گوگل ڈوڈل کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا۔ [4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "Noted Urdu Litterateur Abdul Qavi Desnavi Dead"۔ OutLookIndia.com۔ 7 جولائی 2011۔ 2012-06-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-02-16
  2. "Abdul Qavi Desnavi (professor)"۔ KhojKhabarNews.com۔ 23 فروری 2010۔ 2012-03-14 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-02-16 {{حوالہ ویب}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)
  3. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح "Noted Scholar Qavi Desnavi is no more"۔ The IndianAwaaz.com۔ 7 جولائی 2011۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-02-16
  4. "Abdul Qavi Desnavi, the prolific Urdu author, honoured in today's Google Doodle on 87th birthday"۔ The Indian Express۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-11-02

بیرونی روابط

ترمیم