غلام رسول مہر
مولانا غلام رسول مہر (پیدائش: 13 اپریل 1895ء - وفات: 16 نومبر 1971ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف ادیب، صاحب طرز انشا پرداز، مؤرخ، نقاد، صحافی، غالب شناس اور مترجم تھے۔
غلام رسول مہر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 13 اپریل 1893ء ضلع جلندھر ، برطانوی پنجاب |
وفات | 16 نومبر 1971ء (78 سال) لاہور ، پاکستان |
شہریت | پاکستان برطانوی ہند |
عملی زندگی | |
پیشہ | صحافی ، مورخ ، سوانح نگار ، مترجم ، مدیر ، ادبی نقاد |
پیشہ ورانہ زبان | اردو ، فارسی |
شعبۂ عمل | سندھ کی تاریخ ، تحریک پاکستان ، تحریک آزادی ہند ، ترجمہ ، ادارت ، سوانح ، غالبیات ، دائرۃ المعارف |
کارہائے نمایاں | روزنامہ انقلاب، لاہور |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمغلام رسول مہر 13 اپریل 1895ء کو پھول پور، جالندھر، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔[1][2][3] انھوں نے اسلامیہ کالج لاہور میں تعلیم حاصل کی پھر چند برس حیدرآباد (دکن) میں ملازمت کے بعد لاہور واپس چلے آئے اور تمام عمر اسی شہر میں بسر کی۔[1]
مولانا غلام رسول مہر نے صحافت کا آغاز زمیندار اخبار سے کیا پھر انھوں نے مولانا عبدالمجید سالک کے ساتھ مل کر روزنامہ انقلاب نکالا۔ اس اخبار سے وہ اس کی بندش 1949ء تک وابستہ رہے۔ روزنامہ انقلاب کے بند ہوجانے کے بعد مولانا غلام رسول مہر نے پوری زندگی تصنیف و تالیف میں بسر کی۔ انھوں نے مذہب، تاریخ، سیاست، تہذیب، تمدن، ادب اور سیرت نگاری پر سو سے زیادہ کتب یادگار چھوڑیں۔[1]
تصانیف
ترمیمغالب
ترمیمکلام غالب متنوع صفات سے متصف،فنی و فکری سطح پر قارئین کو ہر عہد میں متاثر کرتا رہا ہے۔غز ل کے روایتی موضوعات کو خیر آباد کہتے ہوئے غالب نے غزل کو موضوعاتی،فنی اور فکری سطح پرایک نئی شناخت عطا کی ہے۔زیر نظر اسی نابغہ روز گار عظیم شاعر کی حیات و فن پر مبنی تصنیف غالب ہے۔ جو مرزا غالب کی ایک مستند سوانح عمری ہے۔ جس کو غلام رسول مہر نے غالب کے کلام نظم و نثر کو سامنے رکھ کر ترتیب دیا ہے۔ اس سوانح عمری میں چودہ ابواب قائم کیے گئے ہیں جن کے تحت مرزا غالب کی پیدائش، ابتدائی تعلیم و تربیت، زندگی کے مختلف مسائل، معاشی پریشانیاں، غدر وغیرہ کے حالات اورو اقعات کی تفصیلات شامل ہیں۔ ابتدا تا اختتام، پیدائش تا موت کی تفصیل بہ ترتیب عہد بیان کیے ہیں۔ جو غالب شناسی میں معاون ہیں۔
- تاریخ سندھ (عہد کلہوڑا)
- طبقات ناصری (ترتیب)
- خطوط غالب (ترتیب)
- سرودِ رفتہ
- سید احمد شہید
- سرگزشتِ مجاہدین
- جماعتِ مجاہدین
- اسلام- صراطِ مستقیم (ترجمہ)
- اسلامی مملکت و حکومت - بنیادی اصول (ترجمہ)
- اسلام اور قانونِ جنگ و صلح (ترجمہ)
- جزیہ اور اسلام (ترجمہ)
- فہرست ملفوضات گیلانی
- تاریخ پاکستان و ہند
- تاریخِ پاکستان
- نوائے سروش (مکمل دیوان غالب مع شرح)
- دیوان غالب عکسی
- غالب
- مطالب ِ ضرب کلیم (اقبالیات)
- مطالب ِ بانگ درا (اقبالیات)
- مطالب ِ اسرار و رموز (اقبالیات)
- مطالب بال جبریل (اقبالیات)
- انسائیکلوپیڈیا تاریخِ عالم - تاریخِ اسلام جلد اول (ترجمہ)
- انسائیکلوپیڈیا تاریخِ عالم - تاریخ عمومی جلد دوم (ترجمہ)
- انسائیکلوپیڈیا تاریخِ عالم - تاریخِ عمومی جلد سوم (ترجمہ)
- تاریخِ تہذیب (حصہ اول، دوم) (ترجمہ)
- سکندرِ اعظم (ہیرالڈلیم) (ترجمہ)
- تاریخِ لبنان (فلپ کے حتی) (ترجمہ)
- تاریخِ شام (فلپ کے حتی) (ترجمہ)
- قسطنطنیہ (ترجمہ)
- کتابیں جنھوں نے دنیا بدل ڈالی (رابرٹ بی) (ترجمہ)
- ہٹلر کا عروج و زوال (حصہ اول، دوم، سوم) (ترجمہ)
- خود اعتمادی بڑھائیے (ترجمہ)
- جنگِ عظیم (با تصویر) (ترجمہ)
- تخلیق (ترجمہ)
- طیاروں کی پہلی کِتاب (ترجمہ)
- بہتر نگرانی،بہتر مدارس (ترجمہ)
- فکرِ سلیم (ترجمہ)
- اٹلی - سر زمین اور باشندے (ترجمہ)
- بلجیئم - سر زمین اور باشندے (ترجمہ)
- ترکی - سر زمین اور باشندے (ترجمہ)
- جاپان - سر زمین اور باشندے(ترجمہ)
- ذہن انسانی کا ارتقا (ترجمہ)
- 1857ء
- نقشِ آزاد ( مئی 1914ء سے 1936ء تک مولانا ابولکلام آزاد کے لکھے گئے خطوط و نادر تحریریں)
- تبرکاتِ آزاد (مولانا ابولکلام آزاد کے مکاتیب،مقالات و مضامین)
- رسول رحمت (مولانا ابوالکلام آزاد) (ترتیب)
- انبیائے کرام (مولانا ابوالکلام آزاد) (ترتیب)
وفات
ترمیمغلام رسول مہر 16 نومبر 1971ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پا گئے۔[1][2][3] اور مسلم ٹاؤن کے قبرستان میں آسودہ خاک ہوئے۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت عقیل عباس جعفری: پاکستان کرونیکل، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء، ص 338
- ^ ا ب ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ، وفیات ناموران پاکستان، اردو سائنس بورڈ، لاہور، 2006ء، ص 591
- ^ ا ب رام لعل، تذکرۂ ماہ و سال، مکتبہ جامعہ لمٹیڈ، نئی دہلی، 2011ء، ص 372