فتنۂ ارتداد کی جنگیں
(فتنہ ارتداد کی جنگیں سے رجوع مکرر)
محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے آخری ایام میں نجد میں مسیلمہ کذاب اور یمن میں اسود عنسی نے نبوت کا دعوی کر دیا تھا۔ اس کے بعد اور کئی لوگوں نے نبوت کا دعوی کیا اور ان کے بہت سے پیروکار بھی اکٹھے ہو گئے۔ بعض لوگوں نے زکوۃ دینے سے انکار کر دیا۔ ابوبکر صدیق کی زیر قیادت مسلمانوں نے ان تمام مرتدین سے جنگ کی اور ایک سال کی جنگ کے بعد ان سب پر قابو پایا۔ ان جنگوں کو فتنۂ ارتداد کی جنگیں کہا جاتا ہے۔
فتنۂ ارتدار کی جنگیں عربی: حُرُوبُ الرِّدَّةِ | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
سلسلہ اسلامی فتوحات | |||||||
خارطة تُظهرُ أبرز المعارك التي وقعت أثناء حُرُوب الرَّدة بين المُسلمين والقبائل العربيَّة المُرتدَّة عن الإسلام ومعهم مُدعي النُبوَّة. | |||||||
| |||||||
مُحارِب | |||||||
خلافت راشدہ | مرتد عرب قبائل | ||||||
کمان دار اور رہنما | |||||||
| |||||||
شریک دستے | |||||||
أحد عشر (11) لواء | رجال القبائل المُرتدَّة |
جنگیں
ترمیمشمار | امیر لشکر | لشکر کی سمت |
---|---|---|
1 | خالد بن ولید | ان کو بزاجہ کی طرف بھیجا گیا جہاں طلحہ بن خویلد اسدی موجود تھا۔ پھر وہ بطاح گئے جہاں مالک بن نویرہ کی سرکوبی مقصود تھی۔ پھر یمامہ گئے جہاں مسیلمہ کذاب کا مرکز تھا۔ |
2 | عکرمہ بن ابی جہل | پہلے یمامہ کی طرف مسیلمہ کذاب کے مقابلے کے لیے گئے۔ ان کو احتیاطا بھیجا گیا تھا تا کہ یمامہ میں بڑی جنگ کے لیے تیاری کی جا سکے۔ اصل معرکہ خالد بن ولید کے ذے تھا۔ عکرمہ کے ساتھ دو ہزار جنگجو تھے۔ پھر یمامہ کی طرف گئے جہاں ذوالتاج لقیط بن مالک ازدی کی سرکوبی مقصود تھی۔ |
3 | عمرو ابن عاص | یہ تبوک اور دومۃ الجندل گئے، جہاں قضاعہ، ودیعہ اور حارٹ کے قبائل تھے۔ |
4 | شرجیل بن حسنہ | یہ عکرمہ کے بعد احتیاطا یمامہ بھیجے گئے تا کہ مسیلمہ کذاب سے فیصلہ کن لڑائی لڑی جا سکے۔ پھر وہ حضرموت گئے۔ |
5 | خالد بن سعید | انھیں شامی سرحد پر حمقتین کی طرف بھیجا گيا۔ |
6 | طریفہ بن حاجز | انھیں مکہ اور مدینہ کے مشرق میں ہوازن اور بنو سلیم کی سرکوبی کے لیے بھیجا گیا۔ |
7 | علاء بن حضرمی | انھیں بحرین کی طرف بھیجا گیا جہاں مغرور منذر بن نعمان بن منذر کی سرکوبی مقصود تھی۔ |
8 | حذیفہ بن محصن قلعانی | ان کو عمان میں ذوالتاج لقیط بن مالک ازدی کی طرف بھیجا گیا، پھر وہ مہرہ، حضرموت اور یمن گئے۔ |
9 | عرفجہ بن ہرثمہ بارقی | ان کو پہلے عمان پھر مہرہ، حضرموت اور یمن بھیجا گيا۔ |
10 | مہاجر بن ابی امیہ | ان کو یمن بھیجا گیا جہاں اسود عنسی کے کچھ حامی باقی تھے۔ پھر انھیں کندہ اور حضرموت کی طرف بھیجا گيا۔ |
11 | سوید بن مقرن مزنی | انھیں تہامہ اور بحر احمر کے ساحل کی طرف بھیجا گیا۔ |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- Fred McGraw Donner: ابتدائی اسلامی فتوحات۔ پرنسٹن یونیورسٹی پریس، 1986.ISBN 0-691-05327-8
- Elias S. Shoufani: ارتداد اور عرب کے مسلمان فتح۔ ٹورنٹو، 1973۔ ISBN 0-8020-1915-3
- Meir J. Kister: مسیلمہ کے خلاف جدوجہد اور یمامہ کی فتح۔ بہ: یروشلم اسٹڈیز ان عربک اینڈ اسلام۔ 27 (2002)
- Ella Landau-Tasseron: ارتداد میں طے کی شرکت۔ بہ: عربی اور اسلام میں یروشلم سٹڈیز, 5 (1984)