کفایت اللہ دہلوی
محمد کفایتاللہ بن عنایتاللہ شاہجہانپوری دہلوی المعروف کفایت اللہ دہلوی (ولادت: 1875ء ۔ وفات: 31 دسمبر 1952 ء) ہندوستانی عالم دین اور حنفی فقیہ تھے۔[1][2][3][4] آپ 1919ء سے 1940ء تک جمعیت علمائے ہند کے صدر رہے۔[5]
کفایت اللہ دہلوی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1875ء شاہجہاں پور |
وفات | 31 دسمبر 1952ء (76–77 سال) دہلی |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) ڈومنین بھارت |
اولاد | حفیظ الرحمن واصف |
عملی زندگی | |
مادر علمی | دار العلوم دیوبند |
پیشہ | شاعر ، مفتی |
تحریک | جمعیۃ علماء ہند |
درستی - ترمیم |
ولادت
ترمیمآپ اتر پردیش کے ضلع شاہ جہاں پور کے محلہ زئی میں 1292ھ بمطابق 1875ء کو پیدا ہوئے۔[6]
تعلیم
ترمیم5 سال کی عمر میں مدرسہ شاہ جہاں پور میں اپنی تعلیم کا آغاز کیا، اردو اور فارسی حافظ نسیم اللہ سے پڑھی پھر مدرسہ اعزازیہ میں فارسی کی کتاب سکندر نامہ اور عربی کی ابتدائی کتابیں پڑھیں۔ پھر مدرسہ شاہی مرادآباد میں زیر تعلیم رہے۔ پھر 1312ھ میں دار العلوم دیوبند میں تشریف لائے اور 22 سال کی عمر میں 1315ھ میں دار العلوم سے فارغ ہوئے۔
مشہور اساتذہ
ترمیمعالم دین منفعت علی، غلام رسول، خلیل احمد، محمود الحسن، مولانا عبید الحق اور مولانا اعزاز حسن خان شامل ہیں۔
تدریس
ترمیمفراغت کے بعد مدرسہ عین العلوم میں مدرس مقرر ہوئے اور ناظم منتخب ہوئے۔ تقریباً 5 سال وہیں تدریسی خدمات انجام دیتے رہے۔ پھر 1320ھ میں مدرسہ امینیہ دہلی میں آپ کو بلا لیا گیا اور نطامت وغیرہ آپ کو سونپ دی۔ عرصہ تک آپ تدریسی اور علمی خدمات انجام دیتے رہے۔
تصانیف
ترمیمآپ نے کئی مفید تصانیف فرمائیں۔ جن میں قصیدہ عربی، روض الریاضین، المبریٰ اور مصطفیٰ اور تعلیم السلام، آخرالذکر وغیرہ مشہور تصانیف ہیں۔ آپ کے فتاویٰ کا مجموعہ کفایت المفتی کتاب کے نام سے شائع ہوا۔
اہم کارنامے
ترمیم- آپ نے علمی خدمات کے ساتھ ساتھ سیاسی اسر ملی خدمات بھی انجام دیں۔
- سیاسی تحریکوں میں آپ مسلمانوں کی رہنمائی کرتے رہے۔
- 1918ء میں آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس دہلی میں اپنے رفقا کے ساتھ شریک ہوئے۔
- 1919ء میں دہلی میں خلافت کانفرنس میں آپ نے برطانیہ کے جشن صلح کے بائیکاٹ کرنے کی تجویز پیش کی۔
- جمیعت علمائے ہند کا پہلا صدر آپ کو منتخب کیا گیا۔
- کئی بار جیل گئے۔ مسلمانوں اور ملکی خدمات کے لیے حجاز اور دوسرے اسلامی ممالک کا دورہ کرتے رہے۔
- طالب علمی کے زمانے میں قادیانیت کی تردید میں ایک ماہوار رسالہ الب رہان جاری کیا۔
- 1328ھ میں ایک مجلس طلبہ و مدرسین کی خامیوں کو دور کرنے کے لیے انجمن اصلاح الکلام کے نام سے قائم کی، جس نے اصلاح مدرسین و طلبہ کے لیے بڑ کام کیا۔
وفات
ترمیم13 ربیع الثانی 1372ھ بمطابق 31 دسمبر 1952ء بروز جمعرات عازم بقا ہو گئے۔[7]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Mufti Azam Hind, Maulana Kifayatyullah Shahjahanpuri Thumma Dehlawi (2005 ایڈیشن)۔ خدا بخش اورئینٹل پبلک لائبریری
- ↑ "Mufti Kifayatullah" (PDF)۔ shodhganga۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-03-26
- ↑ "Formation of Jamiat-Ulama-i-Hind" (PDF)۔ ص 122۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-03-26
- ↑ Shinde، P.K. (2005)۔ Dalits and Human Rights: Dalits: the broken future۔ Dalits and Human Rights۔ Isha Books۔ ص 259۔ ISBN:978-81-8205-274-1۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-03-26
- ↑ نظام الدین اسیر ادروی۔ "Mawlāna Mufti Kifayatullah Dehlawi"۔ Tazkirah Mashāhīr-e-Hind: Karwān-e-Rafta (Urdu میں) (2nd, April 2016 ایڈیشن)۔ دیوبند: Darul Moallifeen۔ ص 217
{{حوالہ کتاب}}
: اسلوب حوالہ: نامعلوم زبان (link) - ↑ سید محبوب رضوی. History of The دار العلوم دیوبند (Volume 2) (انگریزی میں). Translated by Prof. Murtaz Husain F. Quraishi (1981 ed.). Idara-e-Ehtemam, دار العلوم دیوبند. p. 53-55.
- ↑ "About Mufti Kifayatullah" (PDF)۔ ShodhGanga۔ ص 90-91۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-03-26