ندھی اگروال (پیدائش 17 اگست 1993) ایک ہندوستانی ماڈل ، رقاصہ اور اداکارہ ہیں جو بالی ووڈ اور تلگو فلموں میں نظر آتی ہیں۔ 2017 میں ، انھوں نے فلم منّا مائیکل سے اپنی اداکاری کی شروعات کی ۔ وہ یاماہا فاسینو مس دیوا 2014 کی فائنلسٹ تھیں۔

ندھی اگروال
ندھی اگروال 2017 میں

معلومات شخصیت
پیدائش (1993-08-17) 17 اگست 1993 (عمر 31 برس)
حیدرآباد بھارت
قومیت بھارتی
آنکھوں کا رنگ بھورا   ویکی ڈیٹا پر (P1340) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بالوں کا رنگ خاکی   ویکی ڈیٹا پر (P1884) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد 1.7 میٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2048) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وزن 55 کلو گرام   ویکی ڈیٹا پر (P2067) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد راجیش اگروال
والدہ اندو اگروال
عملی زندگی
تعليم کرائسٹ یونیورسٹی
مادر علمی کرائسٹ یونیورسٹی، بنگلور   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اداکارہ, ماڈل رقاصہ
پیشہ ورانہ زبان ہندی ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

ندھی اگروال 17 اگست 1993 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئیں اور ان کی پرورش بنگلور میں ہوئی۔ ندھی ہندی بولنے والے مارواڑی خاندان میں پیدا ہوئی ، اس کے والدین اندو اگروال اور راجیش اگروال ہیں۔ وہ تلگو ، تمل اور کنڑا زبان بول سکتی ہیں۔ [1] ندھی نے ابتدائی تعلیم ودیا اشیلپ اکیڈمی اور ودیا نکیتن اسکول میں حاصل کی۔ انھوں نے بنگلور کی کرائسٹ یونیورسٹی سے بزنس مینجمنٹ میں گریجویشن کیا [2][3][4] ۔ انھوں نے ، بیلے ، کتھک اور بیلی رقص کی اچھی تربیت حاصل کی ہے ۔ [5]

مارواڑی خاندان میں پیدا ہونے والی ندھی اگروال تیلگو، تمل اور کناڈا زبان سمجھ اور بول سکتی ہیں [6]۔

کیریئر

ترمیم

2016 میں ، ہدایتکار صابر خان نے تصدیق کی کہ ندھی اگروال کو ٹائیگر شروف اور نوازالدین صدیقی کے ساتھ، ان کی فلم منا مائیکل میں مرکزی کردار کے طور پر سائن کیا گیا تھا۔ ان کا انتخاب 300 امیدواروں میں کیا گیا تھا۔ اپنے اداکاری کے شوق کے بارے میں انھوں نے کہا ،:

"میں ہمیشہ اداکارہ بننا چاہتی تھی۔ جب بھی میں نے ایشوریا رائے کو ایک ایڈورٹائزنگ بورڈ پر دیکھتی تو میں خود سے کہتی کہ ایک دن بھی میرا چہرہ وہاں ہوگا۔ "

ندھی سے فلم کی تکمیل تک رسم و راہ نہ بڑھانےکی شق پر دستخط کرنے کو کہا گیا تھا [7][8]۔ انھوں نے کری آرج انٹرٹینمنٹ کی ایک فلم میں بھی سائن کی، جس کی ہدایتکاری شری نارائن سنگھ کریں گے ۔ یہ بالی ووڈ میں ان کی دوسری فلم اور نارائین کی ٹوالیٹ ایک پریم کتھا اور بتی گل میٹر چلو بعد تیسری فلم ہوگی۔ جس کی پیشکش پریرنا اروڑا دیں گی جبکہ فلم کے نام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔ [9] وہ علی خان کی ہدایت کاری میں اکشے کمار کے اِکا میں بھی کام کریں گی ، یہ سنہ 2014 کے تمل ہٹ کتھی کا ری میک ہوگی۔ [حوالہ درکار]

فلموں کی فہرست

ترمیم
سال عنوان ساتھی فنکار کردار زبان نوٹ
2017 منا مائیکل ٹائیگر شروف، نواز الدین صدیقی ڈولی / دیپیکا شرما ہندی پہلی ہندی فلم
2018 ساویاساچی اکنینی ناگا چیتنیا، بھومیکا چاولہ، آر مادھون چترا تیلگو پہلی تیلگو فلم
2019 مسٹر مجنوں اکنینی اکھل، نکیتا "نکی" تیلگو
2019 آئی اسمارٹ شنکر رام پوتینینی، نبھا نتیش سارہ (پنکی) تیلگو
2019 ماسک اعلان ہوگا ہندی زیر تکمیل
2020 اکّا اکشے کمار اعلان ہوگا ہندی زیر تکمیل

2021 میں تمل فلم بھومی میں شکتی کا کردار ادا کیا [10]۔ایسوارن تمل فلم میں پونگوڈی کا کردار ادا کیا [11]۔

زیر تکمیل منصوبے

ماگز تھریمانی کا تمل پراجیکٹ [12]

سری رام ادیتا پراجیکٹ [13]

ہری ہرا ویرا ملو [14] (2022)

ٹیلی ویژن

ترمیم

اعزازات

ترمیم
  • انٹرنیشنل فلم اینڈ ٹیلی ویژن کلب آف ایشین اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن کی لائف ممبرشپ کے ساتھ اعزاز
  • یاماہا فاسینو مس دوا 2014 - فائنلسٹ
  • زی سنے ایوارڈز - بہترین ڈیوبیو اداکارہ - منا مائیکل

حوالہ جات

ترمیم
  1. Elina Priyadarshini Naya (16 November 2017), "Nidhhi Agerwal: I am a Tollywood buff who grew up watching Telugu films dubbed in Hindi", Times of India. Retrieved 24 April 2019.
  2. "Nidhhi Agerwal"۔ Indiatimes۔ 06 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مئی 2017 
  3. "Tiger Shroff to romance Nidhhi Agerwal in Munna Michael"۔ Indiatimes۔ 21 August 2016۔ 02 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مئی 2017 
  4. "Nidhhi Agerwal"۔ Indiatimes۔ 06 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  5. "I always wanted to be an actor - Nidhhi Agerwal"۔ Indiatimes۔ 22 October 2016 
  6. Elina Priyadarshini Naya (16 November 2017), "Nidhhi Agerwal: I am a Tollywood buff who grew up watching Telugu films dubbed in Hindi" آرکائیو شدہ 18 مئی 2019 بذریعہ وے بیک مشین, Times of India. Retrieved 24 April 2019.
  7. "Tiger Shroff's Munna Michael Co-Star Niddhi Agerwal Made To Sign No Dating Clause!"۔ این ڈی ٹی وی۔ 6 October 2016۔ 21 مئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مئی 2017 
  8. "Actress Nidhhi Agerwal okay with no mating clause"۔ Indiatimes۔ 29 January 2017۔ 31 جنوری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مئی 2017 
  9. "ندھی اگروال ہدایتکار شری نارائن سنگھ کی نئی فلم کا حصہ بن گئیں" 
  10. "Jayam Ravi's 'Bhoomi' to premiere for Pongal 2021"۔ The News Minute (بزبان انگریزی)۔ 13 November 2020۔ 09 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 نومبر 2020 
  11. "STR's next with Susienthiran titled Eeswaran; first look out - Times of India"۔ The Times of India (بزبان انگریزی)۔ 26 October 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2020 
  12. "Udhayanidhi Stalin begins shooting for his film with Magizh Thirumeni"۔ The Times of India (بزبان انگریزی)۔ 7 December 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2021 
  13. "Nidhhi Agerwal's birthday poster from her next film with Ashok Galla released"۔ The Times of India (بزبان انگریزی)۔ 17 August 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2021 
  14. "'Hari Hara Veera Mallu': Pawan Kalyan looks flamboyant as a heroic outlaw"۔ The Times of India۔ 11 March 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2021 

بیرونی روابط

ترمیم