نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ
نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (NDM، این ڈی ایم؛ پشتو: ملي جمهوري غورځنګ یا غورزنگ؛ انگریزی: National Democratic Movement) یا قومی جمہوری تحریک پاکستان میں ایک پشتون قوم پرست،[2] جمہوری سیاسی جماعت ہے۔ این ڈی ایم "بڑھتی ہوئی عسکریت پسندی" کے خلاف مزاحمت اور ایک فیڈرل پارلیمانی نظام کو فروغ دینا چاہتی ہے۔[1] پارٹی کا مقصد یہ بھی ہے کہ خواتین اور نوجوانوں کو سیاسی فعالیت منظم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے۔[3] اس کی بنیاد محسن داوڑ نے 1 ستمبر 2021ء کو پشاور میں رکھی۔[4][5][6][7]
چیئرمین | محسن داوڑ |
---|---|
جنرل سیکرٹری | مزمل شاہ |
ترجمان | جمیلہ گیلانی[1] |
تاسیس | 1 ستمبر 2021ء |
صدر دفتر | پشاور، خیبر پختونخوا، پاکستان |
نظریات | سماجی جمہوریت ترقی پسندی پشتون قوم پرستی |
سیاسی حیثیت | مرکز اور بائیں بازو |
انتخابی نشان | |
پہاڑ | |
جماعت کا پرچم | |
سیاست پاکستان |
محسن داوڑ کو اس کا چیئرمین جبکہ جمیلہ گیلانی کو ترجمان منتخب کیا گیا۔[4]
تاریخ
ترمیماین ڈی ایم کا باقاعدہ آغاز 1 ستمبر 2021ء کو پشاور میں ہوا۔ پارٹی میں پشتون تحفظ تحریک کے کئی کارکنوں نے شمولیت اختیار کی، جن میں محسن داوڑ اور عبداللہ ننگیال شامل تھے۔ اس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے کئی سابق ارکان نے بھی شمولیت اختیار کی، جن میں جمیلہ گیلانی، بشریٰ گوہر، افراسیاب خٹک اور لطیف آفریدی شامل تھے.[1]
پالیسیاں
ترمیماین ڈی ایم پاکستان میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے کردار اور افغانستان میں طالبان کی حکمرانی کی مخالفت کرتی ہے۔ پارٹی کی افتتاحی تقریب کے دوران سینئر لیڈر افراسیاب خٹک نے بیان دیا کہ "[پاکستانی] فوج کے جنرل افغانستان میں شرعی نظام کا نفاذ چاہتے تھے لیکن پاکستان میں مارشل لا نافذ کرنا چاہتے تھے۔" انھوں نے مزید کہا کہ "دشمنوں نے کابل اور قندھار پر حملہ کیا تاکہ افغانوں کو اندھیرے کی طرف دھکیل سکیں۔ دشمن کو سمجھنا چاہیے کہ پشاور اب نیا مرکز بن چکا ہے اور وہ پشتونوں کو خاموش نہیں کر سکتے۔"[8]
منشور
ترمیماین ڈی ایم پاکستان میں وسائل کی تقسیم میں چھوٹے صوبوں اور پسماندہ علاقوں کے ساتھ ناانصافی کو تسلیم کرتی ہے اور کہتی ہے کہ وہ "وفاقی اکائیوں کے درمیان ایک نئے عمرانی معاہدہ کے لیے جدوجہد کرے گی جو انصاف پر مبنی ہوگا اور قدرتی، مالی اور انسانی وسائل پر حقوق کو تسلیم کرے گا۔"[8] پارٹی ایک "حقیقی فیڈرل جمہوریت پر یقین رکھتی ہے جس میں مرکز چار محکموں کو کنٹرول کرے: خارجہ امور، کرنسی، دفاع اور بین الصوبائی مواصلات یا اگر کسی دوسرے اختیارات کی منظوری مشترکہ مفادات کونسل کی طرف سے ملے۔ دیگر تمام اختیارات صوبوں کو تفویض کیے جانا چاہیے۔"[7]
منشور کے مطابق پارٹی کا مقصد "ایک منصفانہ، پرامن، روادار اور انسان دوست معاشرہ قائم کرنا ہے جس میں شہری بنیادی آزادیوں سے لطف اندوز ہوں۔" پارٹی یقین رکھتی ہے کہ "سالانہ قومی بجٹ کا کم از کم 4 فیصد تعلیم پر خرچ کیا جانا چاہیے۔" پارٹی پاکستان کی تمام بڑی زبانوں کو قومی زبان کا درجہ دینے اور بچوں کو ان کی مادری زبان میں تعلیم دینے کی حمایت کرتی ہے۔[9] منشور میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پارٹی خواتین کے خلاف ہر قسم کے امتیازی سلوک کے خلاف ہے۔[7]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ کرشننکوٹی، پیا (1 ستمبر 2021)۔ "Pashtun leaders launch National Democratic Movement, party to counter Pakistan 'militarisation'"۔ دی پرنٹ
- ↑ "Pashtun nationalist politicians launch new political party"۔ مشرق ٹی وی۔ 2 ستمبر 2021
- ↑ "National Democratic Movement: An Alliance Of The Oppressed"۔ دی فرائیڈے ٹائمز۔ 7 ستمبر 2021۔ 2021-09-08 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-09-08
- ^ ا ب "دمحسن داوړ پہ مشرۍ دقامي جمهوري ګوند بنیاد کېښودی شو"۔ وی او اے ڈیوہ (پشتو میں)۔ 1 ستمبر 2021
- ↑ "محسن دوړ د "ملي جمهوري غورځنګ" پہ نامہ د نوي سیاسي ګوند د تاسیس اعلان وکړ"۔ بی بی سی نیوز (پشتو میں)۔ 1 ستمبر 2021
- ↑ "Mohsin Dawar set to launch own party"۔ دی نیشن۔ 7 جون 2021
- ^ ا ب پ "MNA Mohsin Dawar Launches National Democratic Movement In Peshawar"۔ دی فرائیڈے ٹائمز۔ 1 ستمبر 2021۔ 2021-09-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-09-05
- ^ ا ب "Waziristan MNA, nationalists form political party"۔ ڈان۔ 2 ستمبر 2021
- ↑ "MNA Mohsin Dawar launches NDM"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 1 ستمبر 2021
10. میر علی شمالی وزیرستان میں مارٹر شیلنگ سے مویشی منڈی جل گئی[1]
- ↑ "میر علی شمالی وزیرستان میں مارٹر شیلنگ سے مویشی منڈی جل گئی" (امریکی انگریزی میں). 25 ستمبر 2024. Retrieved 2024-09-25.