نینا دیوی (گلوکارہ)
نینا دیوی (انگریزی: Naina Devi) (ولادت: 27 ستمبر 1917ء - وفات: 1 نومبر 1993ء) جن کو نینا رپجیت سنگھ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی بھارتی گلوکارہ تھیں، جو اپنے ٹھمری کی وجہ سے سب سے زیادہ مشہور ہیں، حالانکہ انھوں نے دادرا اور غزل بھی گایا ہے۔ نینا دیوی آل انڈیا ریڈیو میں میوزک پروڈیوسر تھیں اور بعد میں دوردرشن کے ساتھ کام کرنے لگیں۔ انھوں نے بچپن میں ہی گرجا شنکر چکرورتی کے تحت اپنی موسیقی کی تعلیم کا آغاز کیا تھا، بعد میں، 1950 کی دہائی میں، نینا نے رام پور سہاسون گھرانہ کے استاد مشتاق حسین خان اور بنارس گھرانہ کے رسولن بائی سے موسیقی کی تعلیم حاصل کی۔
نینا دیوی (گلوکارہ) | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 27 ستمبر 1917ء کولکاتا |
تاریخ وفات | 1 نومبر 1993ء (76 سال) |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
والد | سرل چندر سین |
بہن/بھائی | سادھنا بوس ، بینیتا رائے ، سنیتھ سین ، پردیپ سین |
عملی زندگی | |
پیشہ | استاد موسیقی ، ٹی وی پروڈیوسر |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
برصغیر کی اصناف موسیقی | |
فائل:Dhrupad 2.jpg | |
اقسام موسیقی | |
اقسام موسیقی | |
نینا دیوی کو 1974ء میں حکومت ہند نے چوتھا سب سے امتیازی اعزاز، پدم شری اعزاز سے نوازا۔[1]
ابتدائی زندگی اور تربیت
ترمیمنینا دیوی 27 ستمبر 1917ء کو بھارت کے کولکاتا میں ایک عظیم بنگالی گھرانے میں ہوئیں۔ ان کے دادا کیشب چندر سین تھے جو قوم پرست رہنما اور برہمو سماج تحریک کے سماجی مصلح تھے۔
1934ء میں، 16 سال کی عمر میں، نینا دیوی نے ریاست کپور تھلہ کے راجا چرنجیت سنگھ کے تیسرے بیٹے، رنجیت سنگھ (پ.1906ء) سے شادی کی۔ شادی کے بعد وہ پنجاب کے کپور تھلہ میں چلی گئیں اور انھیں گانے کی اجازت نہیں تھی۔ نینا دیوی کے شوہر کا انتقال 1949ء میں ہوا، جب نینا کی عمر 32 سال تھی۔[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Padma Awards Directory (1954–2009)" (PDF)۔ وزارت داخلی امور، حکومت ہند۔ 10 مئی 2013 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مارچ 2021۔
Nina Ripjit Singh, Naina Devi
{{حوالہ ویب}}
: الوسيط|archivedate=
و|archive-date=
تكرر أكثر من مرة (معاونت) والوسيط|archiveurl=
و|archive-url=
تكرر أكثر من مرة (معاونت) - ↑ Subhra Mazumdar (25 ستمبر 2010)۔ "Naina Devi and the nautch girl"۔ The Times of India, Crest Edition۔ 24 اکتوبر 2013 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 جون 2013