السلام علیکم! بہت خوشی محسوس ہوئی کہ ویکیپیڈیا اردو بڑی تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔اردو زبان کے بعض نئے اصلاحات جو آپ نے استعمال کئے ہیں دیکھ کر خوشی بھی محسوس ہوتی ہے اور حیرانی بھی کہ اردو میں اتنی زیادہ جگہ ہے لیکن ہم ہی ہیں جو دوسری زبانوں کے پیچھے پڑے ہیں۔ بس صرف یہی عرض ہے کہ ان اصلاحات کیلئے ایک علیحدہ صفحہ بنایا جائے جس میں اردو اور انگریزی کے اصلاحات آمنے سامنے لکھے جائیں۔

شکریہ

حالیہ تبدیلیاں

حالیہ تبدیلیوں والے صفحے پر ماضی کی طرح تعداد مضامین،تعداد صفحات اور ویکی گہرائی وغیرہ کے سانچوں کا اضافہ کیا جانا چاہیے

  1.   تائید -بندے کی نظر حالیہ تبدیلیوں والے صفحے پر زیادہ رہتی ہے اس لیے وہاں یہ سب ڈال دیا جائے تو کسی دوسرے صفحے پر جانے کی ضرورت نہیں--عرفان ارشد (تبادلۂ خیال) 02:25, 29 اگست 2013 (م ع و)
  2.   تائید ماضی میں یہ تمام سانچے موجود تھے لیکن نہ جانے اردو ٹیکسٹ صاحب کو ہر اس اقدام اور اصلاح سے کیوں چڑ سی ہے جو میرے جانب سے انجام پذیر ہو۔  —خادم—  03:14, 29 اگست 2013 (م ع و)
  • ویکیپیڈیا کے اہم صفحات اشتہار لگانے کے لیے نہیں اور نہ ہی اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے۔ ہر صفحہ کا ایک مقصد ہے جو میڈیاوکی کے خالقین نے سوچ بچار کے بعد متعین کیا ہے۔ براہ کرم ان کی پابندی کریں۔ اس طرح کے فیصلہ میں رائے شماری کی کوئی اہمیت نہیں۔ اگر آپ کو کچھ bookmark کرنا ہے تو اپنے ذاتی صارف صفحہ پر کر سکتے ہیں۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 04:01, 29 اگست 2013 (م ع و)
آپ کا یہ پیغام پڑھ کر انتہائی حیرت ہوئی۔ اس میں اشتہار اور فن کے مظاہرہ کی بات کہاں سے آگئی!! لگتا ہے آپ محض انگریزی ویکیپیڈیا کو دیکھ کر فیصلے کرتے ہیں۔ جب کہ میں دیگر عالمی ویکیوں کو بھی مدنظر رکھتا ہو، میرے نزدیک انگریزی ویکیپیڈیا کوئی معیار نہیں ہے۔ میڈیاویکی کے خالقین کے مقاصد صرف آپ ہی نہیں جانتے دیگر ویکیپیڈیا سے وابستہ قدیم ترین صارفین بلکہ بعض تو ان میں خود میڈیاویکی کے خالقین بھی ہیں، یہ سب جانتے ہیں۔ ان تمام سانچوں کا استعمال حالیہ تبدیلیوں کے صفحہ پر دیگر عالمی ویکیوں میں آپ ملاحظہ فرماسکتے ہیں، امید ہے افاقہ ہوگا۔  —خادم—  04:19, 29 اگست 2013 (م ع و)

چند تجاویز برائے ترقی اردو وکی

میرا خیال ہے اس وقت میں اردو وکی پیڈیا کا سب سے بڑا مسئلہ لکھنے والوں کی کمی ہے۔ ایڈمن اپنا کام بڑے اچھے طریقے سے کر رہے ہیں۔ مگر اس کے باوجود بہت کچھ مزید کیا جا سکتا ہے۔ آپس میں روابط کی کمی ہے۔
ابھی ایک صفحہ نظر میں آیا جو حذف کیا جانے والا تھا، حذف کی وجوہات بالکل معقول تھی۔ مگر میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ایسے تمام صفحات جو حذف کیے جانے کے قابل ہو اُن کا قابل اعتراض مواد حذف کر کے مضمون کو باقی رہنے دیا جائے۔ ایسے صفحات کی خصوصی درجہ بندی کی جائے۔ اردو وکی پر پہلے ہی صفحات کی کمی ہے اس پر صفحات حذف کرنا کہا ں کی عقل مندی ہے؟ میرا خیال ہے ایسے صفحات کو چند منٹ دے کر معاملہ ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ ایڈمن یا ایڈیٹر حذف زدگی کا نشان ڈالنے کے لیے بھی تو ترمیم کرتے ہی ہیں۔ آئندہ سے قابل اعتراض مواد ہٹا کر نامکمل نامزد کر دیا کریں۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیال) 18:24, 3 اکتوبر 2013 (م ع و)

امین بھائی، کوئی بھی صفحہ ویکیپیڈیا حذف حکمت عملی کے مطابق ہی کیا جاتا ہے۔ آپ کی بات بالکل درست ہے۔ اگر کوئی خاص صفحہ کی بات کر رہے ہیں تو ضرور مطلع کریں۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 05:30, 5 اکتوبر 2013 (م ع و)

shah sadar din

yeh elaqa dg khan se shumal ki janib 30 kilo meter ke faslay pe hai yahan ke log bhut mhanti aor zheen hain bhut se log saudia aor UAE me mazdori kaleya chlay jatay hain yhaan taleem kaleya koy khas intzamat ni hain es elaqay me bhut se koumein abad hain jin me jarwar, khosa , lashari. Kabil ziker hain

shah sadar din

yeh elaqa dg khan se shumal ki janib 30 kilo meter ke faslay pe hai yahan ke log bhut mhanti aor zheen hain bhut se log saudia aor UAE me mazdori kaleya chlay jatay hain yhaan taleem kaleya koy khas intzamat ni hain es elaqay me bhut se koumein abad hain jin me jarwar, khosa , las hari. Kabil ziker hain۔

rafiq bhora jarwar from shah sadar din

منتخب مضمون

اردو ویکیپیڈیا کے صارفین سے درخواست ہے کہ اگلے منتخب مضمون کی تیاری کے لیے کام شروع کرین۔ موجودہ مضمون لیونہارڈ اویلر تین ماہ کے لیے منتخب رہنے کی توقع ہے۔ ایک مضمون عربی علم الاساطیر کو منتخب کرنے کی تجویز ہے مگر اس میں مواد بہت کم ہے۔ شعیب صاحب نے اس کی صدوائی بھی کی تھی۔ اگر اس پر توجہ دے کر تین ماہ میں مکمل کر دیا جائے تو اچھا ہو گا۔ اس کے علاوہ بھی بہت سے مضمون موجود ہیں، ان میں سے بھی کسی پر توجہ دی جا سکتی ہے۔--Urdutext (تبادلۂ خیال) 00:14, 4 نومبر 2013 (م ع و)

مذاہب عالم کے فرقے

ایک صفحہ مذاہب عالم کے فرقے بنانا چاہتا ہوں۔ ایک صفحہ فرقہ کے نام سے موجود تو ہے مگر وہ فرقہ کی تعریف وغیرہ کے لیے ہی ہے۔ انگریزی ویکی پر بھی ایسا کوئی صفحہ نہیں۔ مشورہ دیں کہ کس طرح کا صفحہ ہو۔ اگر کسی نے انگریزی ویکی یا دوسرے ویکی پر ایسا صفحہ دیکھا تو بتائیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 09:56, 8 نومبر 2013 (م ع و)

بڑے مذہبی گروہ ایک صفحہ موجود ہے لیکن یہ شاید آپ کا مطلوبہ صفحہ نہیں۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 14:42, 9 نومبر 2013 (م ع و)
جی ہاں اسے تو میں دیکھ چکا ہوں۔ آپ نظر میں رکھیے گا تب تک میں الگ الگ صفحات بناتا رہوں گا۔--امین اکبر (تبادلۂ خیال) 16:07, 9 نومبر 2013 (م ع و)


جناتی اردو یا عام فہم اردو؟

میرے خیال میں فون، کمپیوٹر، انٹرنیٹ، بس، ریل، ٹیکسی، ٹی وی، فلم، ڈرامہ، موبائل وغیرہ جیسے انگریزی الفاظ اب اردو میں اس قدر رچ بس چکے ہیں کہ اردو جاننے والے ان پڑھ لوگ بھی ان الفاظ کا مطلب جانتے ہیں۔ بد قسمتی سے اب تک اردو ویکیپیڈیا کو ایسے الفاظ سے سخت کراہیت رہی ہے جس کی وجہ سے اردو ویکیپیڈیا کی اردو جناتی اردو بن کر رہ گئی ہے۔
میرے خیال میں ہمیں اب یہ فیصلہ کر لینا چاہیئے کہ یہاں کونسی اردو استعمال ہونی چاہیئے۔ ماضی کی طرح جناتی اردو یا روزمرہ کی استعمال ہونے والی عام فہم اردو۔ کیا یہ فیصلہ کسی رائے شماری سے ہو سکتا ہے؟
Shahab (تبادلۂ خیال) 12:49, 28 نومبر 2013 (م ع و)

یہ بجا ہے کہں جوش تخلیق میں آ کر کچھ لوگ جناتی دنیا کی طرف بھاگ نکلتےہیں- ایسی زبان جوکہ روزمرہ سے ضرورت سے کچھ زیادہ ہی ہٹ کر ہو خیالات کی ترسیل کرنے کی بجائےرکاوٹ بن جاتی ہے- یہ مقصد اس وقت بھی فوت ہو جاتا یے جب عربی کے نامانوس اور نا مروج الفاظ اردو پر تھوپے جاتے ہیں- جنات صاحب ریگستان کی گرد میں کھو جاتے ہیں-اس اعتدال پسندی سے بازآنا بہتر ہی ھوگا- پیش کردہ اس دلیل کا مقصد یہ ہرگزنہیں کہ اردو کےمزاج سے منکر ہونا-عربی زبان کے سائنسی اصطلاحات کے اس عظیم ذخیرہ کی موجودگی اور اس کا بہ آسانی سے اردو زبان میں استعمال کا ممکن ہونا--Abikan (تبادلۂ خیالشراکتیں) 21:29, 24 اپریل 2015 (م ع و) ہماری خوش قسمتی ہے-
  کام جاری
جی اس قسم کے جتنے بھی الفاظ ہیں ان ک وختم کرنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، دیکھیں شمارندہ اور شمارندہ کے نام والوں کئی صفحات، زمرے حذف کر دیئے گئے ہیں، منتقل کر دیئے ہیں۔ مزید ویکیپیڈیا:نا مناسب اردو سازی کے معروف اردو متبادلات و دیگر مسائل کا حل میں جا کر آپ تبادلہ خیال یا مضمون میں ایسے الفاظ شامل کر کے مدد کر سکتے ہیں۔ مجھے وقت نہیں ملا ورنہ اس صفحہ پر ساتھ میں جو جو خود ساختہ اصطلاحات و الفاظ ختم کیے جا چکے ہیں اور کیے جا رئے ہیں وہ ساتھ ساتھ اس میں شامل کرتا جاؤں کہ علم ہو سکے کہ کتنا کام ہو چکا ہے۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:20, 25 اپریل 2015 (م ع و)

امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:56, 22 اکتوبر 2015 (م ع و)