ویکیپیڈیا:مضامین برائے حذف/اعدائے محمد و آل محمد

ذیل میں موجود گفتگو متعلقہ مضمون کی مجوزہ حذف شدگی سے متعلق بحث و شنید پر مشتمل ہے۔ لہذا اس میں تبدیلی نہ کریں اور مزید تبصرے مضمون کے تبادلہ خیال پر رکھیں؛ اس صفحہ کو اب ترمیم کے لیے مقفل کر دیا گیا ہے۔

گفتگو کا نتیجہ: فوری حذف. امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:46، 23 دسمبر 2023ء (م ع و)

اعدائے محمد و آل محمد

یہ مضمون انتہائی جانبدار ہے اور اس کا اکثر حصہ اصل تحقیق ہے۔ جس طرز سے مضمون تحریر ہوا ہے، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وپ:معتدل نقطہ نظر کو ملحوظ نہیں رکھا گیا ہے۔ اردو ویکیپیڈیا برادری سے اس مضمون پر رائے دینے کی گزارش ہے ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 18:16، 19 دسمبر 2023ء (م ع و)

آپ کی بات سو فیصد غلط ہے اس مضمون میں ایک جملہ بھی اصل تحقیق کے زمرے میں نہیں آتا اور کسی جگہ بھی جانبداری نہیں برتی پوری ایمانداری کے ساتھ با حوالہ نقل کیا ہے مگر موضوع کے مطابق گزشتہ تقریباً بیس سال سے ویکپیڈیا (27 جنوری 2024 کو ویکی اردو بیس سال کا ہو جائے گا) آپ سب لوگوں کے فرقوں کو میں نے کبھی نہیں چھیڑا اور دیانتداری کے ساتھ با حوالہ بات کی فرقہ واریت کی مخالفت کی۔ آپ جانب داری کا عنصر واضح کریں عمومی بات نہ کریں۔ اگر کوئی جملہ نامناسب ہے تو نشاندہی کریں۔ نہایت جانبدار کا لفظ بھی سوچ کر استعمال کریں۔ آپ صرف جانب داری بتائیں کہاں ہے جس کو بنیاد بنا کر دو سال کی محنت رائیگان کرنا چاہتے ہیں۔ نہ مضمون جانب دار ہے نہ اصل تحقیق۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:26، 21 دسمبر 2023ء (م ع و)
  • حذف کریں۔ یہ غیر ویکی موضوع ہے۔اس صفحے میں بہت کچھ ایسا ہے جو قابل اعتراض ہے اور اردو ویکیپیڈیا پر مباحثوں کی راہ کھول دیتا ہے۔جیسے دشمن اسلام کے ساتھ صحابی لکھا جا سکتا ہے؟ وغیرہ۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:38، 19 دسمبر 2023ء (م ع و)
امین بھائی آپ سے توقع نہیں کہ ایسے بیان فرمائیں اسی ویکی پر کئی صحابہ کے مرتد ہونے، اسلام دشمنی سابقاً یا لاحقاً کرنے پر نیز دیگر امور پر مضامین موجود ہیں اگر یہ بات باحوالہ ہو اور آپ کے یا کسی دیگر صارف کے فرقہ یا نظریہ کے برخلاف ہو تو کیا ویکیپیڈیا پر تحریر نہیں ہو سکتی؟ اسے حذف کر دینا چاہئے؟ میں نے کبھی کسی کے فرقہ کو نہیں چھیڑا۔ پھر بھی جو بات آپ کو غلط لگتی ہے بتائیں میں آپ کے احترام میں تبدیل کر دیتا ہوں۔ حالانکہ بہت سے صارفین درجنوں مضامین ایسے لکھ چکے ہیں جو ان کے فرقہ کے مطابق درست ہیں گرچہ ہمارے نزدیک غلط ہے قرآن و سنت کے خلاف ہے اور حذف ہونا چاہئے تو کیا سب پر سانچے لگانا اور جرح کرنا شروع کر دوں؟ باقی آپ جناب کی مرضی ! ویسے اصل تحقیق اور جانبداری کا نہیں کہا اس پر شکر گزار ہوں۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:26، 21 دسمبر 2023ء (م ع و)
  • حذف کریں۔ میرے خیال میں ویکی پیڈیا اس طرح کے فرقہ وارانہ مباحث کی جگہ نہیں ہے۔ کچھ اور بھی اس طرح کے مضامین میری نظر سے گزرے۔ ان سب کو بلا کسی تفریق کے حذف کرنا چاہیے۔

صارف:ibne maryam.

برائے مہربانی فرقہ وارانہ حصے کی نشان دہی فرمائیں۔ اگر آپ کے یا اہل سنت کے کسی فرقے کے خلاف بے دلیل بات ہے تو بندۂ ناچیز معذرت چاہتا ہوں اور تبدیل کر دیتا ہوں۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:26، 21 دسمبر 2023ء (م ع و)
  • حذف کریں --- اس طرح کے مضامین کو حذف کر دینا چاہیے۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 21:50، 19 دسمبر 2023ء (م ع و)
  • رکھیں کیا بات ہے۔ یہ ابھی جاری مضمون ہے اس میں جو غیر معتدل الفاظ ہیں اس کو تبدیل کر دیں آپ لوگ ایک جذباتی اور جانب دار صارف کے بہکاوے میں ایک دم فیصلہ کرنا شروع کر دیتے ہیں اس صارف نے غیر قانونی طریقے سے ایک مسودہ مسودہ:فہرست شہدائے کربلا معلی حذف کیا میں نے اعتراض کیا تو اس نے یہ حرکتیں شروع کر دیں۔ بہرحال آپ لوگ اگر چاہتے ہیں آپ کا من پسند مسلک کا ویکیپیڈیا ہو تو مرضی ہے آپ کی مگر یہ طریقہ ٹھیک نہیں اس مضمون کو حذف کرنے کی ضرورت نہیں ہے میں اس کو بھی مسودہ کی صورت رکھ دیتا مگر اس پر بھی اس عافی جیسے نووارد تلوار چلا دیتے ہیں۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 00:54، 20 دسمبر 2023ء (م ع و)
کسی مضمون کو مسودے کی صورت اس وقت دی جاتی ہے جب اس میں بہتری کی گنجائش ہو اورمسودہ کی فضا میں کوئی بھی مضمون ہمیشہ کے لیے نہیں رہتا۔ اس مسودے میں آخری ترمیم 14 دسمبر 2021 کو ہوئی ہے اور پھر اس پر کسی نے توجہ نہ دی۔ لھذا اسے تقریبا دو سال بعد 1 دسمبر 2023 کو حذف کیا گیا۔ اگر آپ نے 2021 میں ہی اس پر محنت کی ہوتی، یہ مضمون مسودہ فضا میں نہیں رہتا اور نہ ہی غیر ترمیم کاری کی وجہ سے حذف ہوتا۔ آپ کو اس پر توجہ دینے کی یاد آج دو سال بعد آئی؟ دوسرے، میں نے اس حالیہ مضمون کی فوری حذف شدگی مسترد کرکے ایک گفتگو شروع کرکے کونسا غلط کام کردیا؟ آپ کو اپنا الزامانہ رویہ تبدیل کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ یہ سیکھنے کی جگہ ہے اور معتدل نقطہ نظر کے پیش نظر معترب ذرائع ابلاغ (اصل تحقیق نہیں) استعمال کرکے علم کو لوگوں کے لیےمہیا کرنے کے لیے نہ کہ کسی خاص مذہبی رجحان کے تحت لوگوں پر برسر پیکار ہونے کی جگہ۔ یہ مضمون نہ صرف تاریخی شخصیات پر حملہ کے زمرے میں آتا ہے بلکہ غیر ویکی اسلوب ہونے کے ساتھ ساتھ کلی طور پر اصل تحقیق ہے جو یہاں جائز نہیں۔ اگر آپ ان تمام نکات پر عمل کرکے مضمون کو درست کریں تو شاید اردو ویکیپیڈیا برادری اس پر اپنی رائے بدلے۔ ایک اکیلے عافی کی رائے پوری برادری کی رائے پر بھاری نہیں ہوسکتی ہے۔ یہ دائرتہ المعارف اتفاق رائے سے ہی بہتر بنایا جاتا ہے جو میں نے اس مضمون کی فوری حذف شدگی مسترد کرکے ایک باضابطہ گفتگو شروع کرکے حاصل کرنا چاہا۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 07:19، 20 دسمبر 2023ء (م ع و)
جناب والا بندہ سالہا سال سے آہستہ آہستہ مضامین لکھتا آیا ہوں اور بیماری کی وجہ سے کم وقت ہوتا ہے اور منتظمین اس بات کو جانتے ہیں مگر آپ نووارد ہیں تو سیکھئے ضرور مگر اس کمزور سے ویکی پر حذف کی چھری مت چلائیں سینکڑوں مضامین اسی لپیٹ میں آتے ہیں آپ اپنے مضامین ہی دیکھ لیں آپ نے اپنے فرقہ اور نظریہ کے مطابق لکھے ہیں۔ اس مسودہ پر سالہا سال کی محنت آپ نے رائیگاں کر دی اب اس مضمون کے در پے ہیں کچھ لحاظ ہوتا ہے کم از کم اس کا تاریخچہ ہی دیکھ لیتے بہرحال آپ جیسوں کی آمد اور اختیارات کے بعد اب اس ویکی پر ہمارا رہنا دشوار ہے۔ آپ سنبھالو اس ویکی کو ہم چلے جاتے ہیں۔ اس مضمون میں کسی فرقہ کی حمایت یا مخالفت نہیں ہے آپ کا فرقہ پسند نہیں کرتا تو نہ کرے۔ یہ ویکی پیڈیا ہے کسی فرقہ کی جاگیر اور حامی یا مخالف نہیں۔ اگر با حوالہ بات ہے اور آپ کے فرقہ کو ناپسند ہے تو برداشت کریں نہ کہ اسے جانب دار قرار دیں۔ کوئی جملہ بھی اصل تحقیق کے مصداق پر نہیں ہے۔ حذف کرنے سے پہلے سوچئے گا ضرور کے آپ کو دشمنان محمد و آل محمد سے کیا الفت ہے؟ جو آپ کو جانبداری نظر آئی۔ میں شیعہ لکھاری ہونے کے باوجود آپ سب کے فرقوں کے مطابق لکھے بے حوالہ مضامین برداشت کرتا رہا ہوں اور کبھی حذف کا نہیں کہا۔ آپ ایک باحوالہ صحیح بات برداشت نہیں کر رہے۔ حالانکہ اس مضمون کا موار زیاد تر مختلف جگہوں سے منقول ہے کوئی جملہ بھی شاید میرا نہ ہو۔ عناوین میرے ہیں بس۔ باقی الله آپ کو خوش رکھے۔علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:26، 21 دسمبر 2023ء (م ع و)
علی نقی بھائی، آپ مجھ سے محبت سے بھی کہہ سکتے تھے کہ میں اس مسودے پر کام کرنا چاہتا ہوں اسے بحال کردیں، میں خوشی سے کردیتا، لیکن آپ نے مجھ پر الزامات لگائے جن کی اصولی طور پر کوئی بنیاد نہیں۔ میں ایک بار اور کہنا چاہوں گا کہ میں نے غیر ویکی اسلوب میں کوئی بھی مضمون نہیں لکھا ہے جس سے کسی دوسرے گروہ کو نقصان پہنچتا ہو یا تفرقہ بازی ہوتی ہو۔ ویکیپیڈیا مذہب پھیلانے کی جگہ نہیں ہے اور یہ آپ مجھ سے بہتر جانتے ہیں۔ کسی صارف کو نووارد کہنا اور اختلاف کی وجہ سے الزامات لگانا انتہائی غلط ہے۔ میں نے اس مضمون کی فوری حذف شدگی کو رد کیا وہ آپ نے نہیں دیکھا جب کہ میں اسے فوری حذف کر سکتا ہوں لیکن میں نے اردو ویکیپیڈیا برادری سے اس مضمون پر رائے لینا بہتر سمجھا۔ بہرحال، میں آپ کو پرانے مسودے کو بحال کردیتا ہوں اور یہ امید کرتا ہوں کہ آپ اپنے لہجے میں تبدیلی لائیں گے اور دوسرے صارفین یا منتظمین سے ویکیمیڈیا تحریک کی دوستانہ پالیسی کے تحت گفتگو کیا کریں گے یا ان سے اختلاف کیا کریں گے اور بے جا الزامات اور اعتراضات سے احتراز کریں گے۔ میری اور آپ کی رائے اس مضمون کے حوالے سے مختلف ہو سکتی ہے لیکن اس کی وجہ سے آپ الزامات نہیں لگا سکتے ہیں۔ اصل تحقیق کا میرے خیال سے آپ ابھی تک مطلب نہیں سمجھ پائے ہیں۔ اردو ویکیپیڈیا پر یہ حکمت عملی تفصیلی نہیں ہے لیکن انگریزی ویکیپیڈیا پر قدرے تفصیل سے ہے۔ اصل تحقیق سے ہمیشیہ یہ مراد نہیں ہوتی کہ یہ مضمون بلا حوالہ اور آپ کے ذاتی خیالات ہیں بلکہ بہت پرانے حتی کہ دو سو سال سے پرانے حوالہ جات اور کتابوں پر مبنی مضامین تخلیق کرنا بھی اسی زمرے میں آتا ہے۔ کسی عنوان پر مضمون تخلیق کرنے کے لیے قریبی زمانے سے تعلق رکھنے والے ایسے حوالہ جات، کتابیں، جرائد وغیرہ دیکھنے چاہیے جو اس عنوان کے معاملے میں "آزاد" ہوں۔ خدا آپ کو خوش رکھے۔ مجھے امید ہے کہ اس پیغام سے آپ کو راحت ہوگی۔ اس کے باوجود اگر آپ مجھ سے کہیں بھی مدد چاہتے ہیں، میں خدمت کے لیے حاضر ہوں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 16:20، 21 دسمبر 2023ء (م ع و)
میں نے مسودہ:فہرست شہدائے کربلا معلی بحال کردیا ہے۔ تاریخچہ اگر آپ دیکھ لیں تو نظر آئے گا کہ 14 دسممبر 2021 کو یہ مضمون صارف:Xwpc کی جانب سے فوری حذف شدگی کے لیے نامزد ہوا تھا۔ اب اس کے بعد بھی آپ مجھے قصور وار ٹھہراتے ہیں تو میں اس میں آپ سے ایک معذرت کے سوا کچھ نہیں کہہ سکتا ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 16:25، 21 دسمبر 2023ء (م ع و)
@Syedalinaqinaqvi: اس مضمون میں بہت سے پیراگراف بے حوالہ ہیں، ان پر بندے نے سانچہ:حوالہ درکار لگا دیا ہے، جو اس لنک کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے اور جس کی تفصیل کچھ یوں ہے:
  1. بہت سے پیراگراف تو ایسے ہیں کہ بس کتاب کا نام حوالے کے طور پر لکھ دیا گیا ہے، جو کہ ویکی ضوابط کے مطابق حوالہ نہ دینے کے برابر ہی سمجھا جائے گا۔
  2. کہیں بس کتاب کا نام اور صفحہ نمبر لکھ دیا گیا ہے۔
  3. بہت سے پیراگراف مکمل بے حوالہ ہیں، جن پر بھی بندے نے سانچہ:حوالہ درکار لگا دیا ہے۔
  4. حوالہ جات میں صرف کتاب کا نام لکھ دینا بھی کافی نہیں؛ بلکہ کتاب، مصنف اور ناشر کا نام، سنہ اشاعت اور صفحہ نمبر دینا؛ حوالہ دینا کہلائے گا۔ حوالہ دیا ہے؛ مگر ایسا باحوالہ پیراگراف بھی بے حوالہ یا ناقص حوالے پر مشتمل کہلائے گا۔
  5. آپ کسی سورت کی شان نزول بیان کر رہے ہیں، مثلاً: سورۂ لہب کی اور حوالہ صرف سورۂ لہب کا حوالہ دے رہے ہیں۔ بھائی! مکمل حوالہ اس کتاب سے دیجیے، جہاں سے آپ وہ شان نزول نقل کر رہے ہیں۔
  6. کسی شخص کے بارے میں لکھتے ہوئے سیدھے قرآن کی آیت کا حوالہ دے دینا کافی نہیں ہے؛ کیوں کہ اس آیت کی شان نزول میں اس شخص کی صراحت ہے اور شان نزول، ساتھ میں قرآن کے اندر مذکور نہیں؛ بلکہ اس کے لیے آپ کو حوالہ دینا چاہیے، جہاں سے وہ شان نزول نقل کر رہے ہیں آپ۔
  7. کسی بھی کتاب کا صرف نام اور صفحہ نمبر لکھ دینا بھی مکمل حوالہ دینا نہیں کہلائے گا؛ بلکہ ویکیپیڈیا پر حوالے میں دیگر کئی تفصیلات بھی دینی پڑتی ہیں؛ جیسا کہ اوپر وضاحت کر دی گئی ہے۔
  8. حوالے کے لیے کتاب کی مذکورۂ بالا تفصیلات دینی پڑتی ہیں۔ بہت سی جگہوں پر آپ نے حوالے کے سانچے کے درمیان حدیث یا کسی کتاب کا بس متن رکھ دیا ہے۔ بھلا یہ بھی کوئی حوالہ دینا ہوا؟ تعجب ہے!!!
  9. اگر کسی حدیث یا کسی واقعے کو مصنف نے اپنی کتاب میں ذکر کیا ہے تو بس یہ نہ لکھ دیجیے کہ اس واقعے کو فلاں نے فلاں کتاب میں لکھا ہے؛ بلکہ ضابطے کے مطابق مکمل حوالہ دیجیے۔
  10. اصحاب رسول میں سے مختلف اصحاب کے اصل چہروں کو قرآن نے بیان کیا ہے، یہ بیان کرتے ہوئے بھی آپ نے مآخذ یا ماخذ کا نام نہیں لکھا، بس ذیل میں قرآن کی آیتوں کے حصے؛ سورت کے نام کے ساتھ رکھ دیے۔ یہ بھی اصل تحقیق ہی کہلائے گی۔ یہاں اصل تحقیق سے مراد سمجھنے کے لیے یہ مضمون ویکیپیڈیا:اصل تحقیق نہیں ملاحظہ کیجیے!!
  11. آپ نے بعض پیراگراف میں شیعہ مسلک کے عقائد کے مطابق ➡️ یہ صراحت کیے بغیر بس شیعی نظریات لکھ کر شیعی کتابوں (مثلاً: نہج البلاغہ) کا حوالہ دے دیا۔ یہ متنازع اور قابلِ اعتراض عمل ہے؛ کیوں کہ جس طرح ویکیپیڈیا کسی خالص جماعت مثلاً صرف دیوبندی، صرف بریلوی، صرف اہل حدیث یا صرف کسی ایک فریق کا نہیں، بالکل اسی طرح یہ محض شیعہ نظریات بیان کرنے کا پلیٹ فارم بھی نہیں! یہاں لکھنا ہے تو مختلف مسالک کے عقائد پر مبنی صفحہ بنائیے یا عنوان میں ہی ظاہر کیجیے: اعدائے محمد و آل محمد بلحاظ شیعہ مسلک۔
میں نے جو باتیں پیش کی ہیں اور جس طرح جتنے پیراگراف کے بے حوالہ ہونے کو واضح کیا ہے (یہاں سے وہ دیکھا جا سکتا ہے)، اس سے یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ یہ مضمون ویکیپیڈیا:اصل تحقیق نہیں والے ضابطے کے تحت آ جاتا ہے۔ نیز بے حوالہ اور غیر ویکی اسلوب میں ہے۔
@Tahir mq، Yethrosh، Obaid Raza، Arif80s، امین اکبر، Faismeen، Faranjuned، محمد ذیشان خان، Nooruddin2020، Mohibalvi، Ulubatli Hasan، Abualsarmad، Zeeshan Haider Jawadi، Zeeeshanhaider، ابوالحسن راجپوت، عبدالمعید عبدہ، JogiAsad، اور Fahads1982:

ان ساری توجیہات کے جاننے کے بعد احباب خود ہی فیصلہ فرمائیں کہ مضمون کو باقی رکھنا چاہیے یا نہیں؟ نیز یہ چوری اَور سِینَہ زوری کے قبیل کی بات ہے کہ نہیں! عافی کوئی نئے اور ناتجربہ کار صارف نہیں ہیں؛ بلکہ ان کا اصل کام انگریزی ویکیپیڈیا پر ہے اور ان کی تحریکات کو ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے لوگ بھی سراہتے ہیں (جاننے والے اس سے واقف ہیں)، نیز کوئی نیا کھلاڑی نہیں؛ بلکہ وہ ایک ویکی اصول و ضوابط پر سختی سے پابند صارف ہیں۔ اب اردو ویکیپیڈیا پر اکثر یہ دیکھا گیا کہ جب عافی نے کسی صارف کی اس کی غلط کاریوں پر گرفت کی تو سمجھنے سمجھانے کے باوجود کئی صارفین نے ان پر فرقہ پرست ہونے کا الزام لگایا۔ افسوس اور نہایت افسوس ہے!!! اس صفحے کے علاوہ عافی کے مثل، ان کے مطابق اگر کسی نے رائے رکھی تو اس پر بھی عافی پر لگائے گئے الزام کی طرح فرقہ پرست ہونے کا الزام لگایا گیا۔ کب تک ایسا چلے گا؟ اگر واقعی عافی یا بندہ فرقہ پرست ہیں تو اس کی جانچ کی جائے اور باضابطہ ہم پر کاروائی کی جائے؛ ورنہ ہم پر الزام لگانے والوں پر کارروائی کی جائے اور ایکشن لیا جائے۔ ورنہ کوئی قاعدے کے ساتھ سکون سے یہاں کام نہیں کر پائے گا!!! والسلام Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 21:02، 21 دسمبر 2023ء (م ع و)

  • حذف کریں پہلی بات تو ہے کہ یہ مناسب بات ہے کہ سب کی رائے سامنے آ گئی ہے یہ بدقسمتی ہے کہ صرف مضمون کو بچانے کے لیے فرقہ ورایت کو ہوا دی جائے اس سے بچا جائے ابوالحسن راجپوت (تبادلۂ خیالشراکتیں) 00:53، 22 دسمبر 2023ء (م ع و)
  • حذف کریں مذہبی موضوعات خاص طور پر مسلکی حساس موضوع پر صرف کسی کتاب کے حوالے سے لکھ دینا کافی نہیں ہے، اس سے تنازع اور انتشار بڑھے گا، بلکہ غیر جانبداری سے تمام مسالک کی کتابوں کو کھنگال کر، تجزیہ کر کے لکھنا چاہیے، الفاظ کا انتخاب بھی ذمہ داری کے ساتھ ہو، حوالہ ایسی کتابوں سے ماخوذ ہو، جو بین المسالک معتبر و متداول ہو، دوسری بات یہ کہ بحث میں ذاتیات پر گفتگو کرنے سے گریز کرنا چاہئے، اس سے مفید بحث بھی جنس کاسد بن جاتی ہےGhalib241 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:11، 22 دسمبر 2023ء (م ع و)
  • حذف کریں فیسمین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:47، 22 دسمبر 2023ء (م ع و)

تبصرہ

  •  تبصرہ: علی نقی بھائی آپ کے تبصروں سے لگتا ہے جیسے یہاں سب صارفین نے غیر تحریری معاہدہ کیا ہوا ہےکہ میں آپ کے فرقے کو نہیں چھیڑؤں گا، آپ میرے فرقے کو نہ چھیڑیں۔ یہاں پر بہت سے صارفین ہیں جو ویکییڈیا پر اردو کی نہیں بلکہ اپنے فرقوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ کوئی بریلوی صارف بزرگان دین پر مضامین بناتا ہے تو بنا لے۔ دیوبندی بھی یہی کر رہے ہیں اور اہل تشیع بھی ۔ انگریزی ویکپیڈیا پر بھی یہی حالات ہیں۔آپ کا صفحہ حذف کیے جانے پر کہنا کہ میں ویکیپیڈیا کو چھوڑ رہا ہوں تو یہ سراسر بلیک میلنگ ہے۔ ابھی اس صفحے کے حوالے سے بات چیت میں ہی آپ نے صفحہ حذف کرنے کی تائید کرنے والوں کے اقدام کو دشمنان محمد و آل محمد سے الفت قرار دے دیا۔ آپ کی یہ باتیں ان تمام خدشوں کو یقینی بناتی ہیں، جس کی وجہ سے اسے حذف کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ امید ہے کہ آپ ویکیپیڈیا پر اردو کی خدمت کے جذبے سے کام کرتے رہیں گے۔آپ کسی بھی فرقے کے جانبدار یا اشتہار نظر آنے والے صفحے پر جانبدار، اشتہار، بلا حوالہ یا حذف کا سانچہ لگا سکتے ہیں۔ ضرور لگایا کریں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:45، 22 دسمبر 2023ء (م ع و)
  • یہ ویکیپیڈیا کا موضوع نہیں، کا از کم عنوان تو کسی صوسرت ویکی اصوسلوں کے مطابق نہیں۔ ہم سب جانتے ہیں کہ کہ تاریخ اور روایات کے حساب سے یہ سب چیزیں ہی پیچیدہ ہیں، ایک کا مرتد یا منافق دوسرے کے نزدیک امیر المومین ہو سکتا ہے۔ یا محب اہلبیت۔ اب کل کس اسی عنوان کی طرز پر ولہ ابن ابی طالب، یا امیر معاویہ یا حسن و حسین اور پھر صحابہ و اہل بیت لے اعدا کی فہرست سازی شروع ہو جاے گی۔ متعلقہ صفحات پر لکھیں جسد لھ یاد رہے کہ اعداے مضمد سے مراد کفار و مشرکین ہین۔ بے شک ابو جہل و ابو لہب کو فہرست میں شامل کریں۔ Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:38، 23 دسمبر 2023ء (م ع و)



اوپر موجود بحث و شنید کو آرکائیو کے طور پر محفوظ رکھا گیا ہے لہذا اس میں تبدیلی سے گریز کریں اور مزید تبصرے مضمون کے تبادلہ خیال پر رکھیں؛ اس صفحہ کو اب ترمیم کے لیے مقفل کر دیا گیا ہے۔