ویکیپیڈیا:معزولی/رائے شماری/سمرقندی
جملہ احباب کی خدمت میں سلام مسنون! ویکیپیڈیا کی طے شدہ حکمت عملی کے تحت وہ مامور اداری جو گزشتہ کئی مہینوں سے غیر فعال ہیں، ہم انہیں ان کے اس منصب سے معزولی کی رائے شماری شروع کر رہے ہیں۔ جناب سمرقندی صاحب 18 جنوری 2014ء سے انتظامی امور میں غیر فعال ہیں۔ آخری بار دو برس سے زیادہ عرصے کے بعد ویکیپیڈیا پر تشریف لائے اور مارچ 2016ء میں محض اپنے صفحہ صارف میں ترمیم کرنے کے بعد غیر حاضر ہو گئے۔
چونکہ آنجناب ایک حساس منصب پر فائز ہیں لہذا ان کے غیر فعال کھاتے سے مامور اداری کا اختیار ہٹانا مجبوری ہے۔ امید ہے احباب اپنی تائید سے نوازیں گے۔ :)
—خادم— 10:59, 19 جولائی 2016 (م ع و)
اطلاع: صارفین سے گزارش ہے کہ متعلقہ قطعات میں تائید کے لیے {{تائید}}، تنقیدی رائے کے لیے {{تنقید}} اور کسی قسم کے تبصرہ کے لیے {{تبصرہ}} استعمال فرمائیں۔ یہ رائے شماری پندرہ دن بعد ختم کردی جائے گی۔
تائید
- تائید--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:17, 19 جولائی 2016 (م ع و)
- تائید--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:19, 19 جولائی 2016 (م ع و)
- تائید----Drcenjary (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:43, 19 جولائی 2016 (م ع و)
- تائید--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:20, 19 جولائی 2016 (م ع و)
- تائید--سمرقندی صاحب صرف اپنی جناتی اردو کے نفاذ کے لیئے فعال رہے تھے۔ اردو ویکیپیڈیا پر جناتی اردو کی حمایت ختم ہوتے ہی وہ منظر عام سے غائب ہو گئے۔شہاب (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 21:26, 19 جولائی 2016 (م ع و)
- تائید--عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:34, 21 جولائی 2016 (م ع و)
- تائید--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:45, 21 جولائی 2016 (م ع و)
- تائید--✿عثمان خان||تبادلہ خیال✿ 05:25, 21 جولائی 2016 (م ع و)
- تائید البتہ جناتی اردو کے معاملے میں میری رائے مکمل طور پر سمرقندی صاحب والی ہے تا کہ اردو زبان کی حفاظت کی جا سکے اور اس کی نشو و نما اور استقلالی تشخص ہو۔--علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:00, 21 جولائی 2016 (م ع و)
- تائید--قیصرانی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:01, 31 جولائی 2016 (م ع و)
تنقید
- میری رائے کے مطابق معزولی رائے شماری کی بجائے قوانین کے مطابق ہو تو بہتر ہے۔ اس سلسلے میں اگر قوانین موجود نہیں ہیں، تو قوانین بنائے جائیں۔ جزاک اللہ خیراً--محمد جہانزیب عادل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 03:42, 22 جولائی 2016 (م ع و)
تبصرے
- تبصرہ: حالانکہ سمرقندی صاحب کے غیر فعال ہونے اور اس وجہ ان کی معزولی ایک منطقی امر لگ رہا ہے، لیکن میری ذاتی رائے یہ ہے کہ اس طرح کی معزولی کی رائے شماری غیر ضروری ہے اور اس سے ان کے مثبت تعاون کی نفی ہوتی ہے جو انہوں نے اپنے دور میں کیے ہوں۔ اس کے علاوہ معزولی کی یہ رائے شماریاں شخصی ہو جاتی ہیں اور اس کا بھی اغلب اندیشہ ہے کہ آئندہ یہ را ئے شماریوں میں جانبداری کا پہلو بھی نمایاں ہو۔ اس سے بہتر میرے نزدیک معزولی کے معیاروں کا تعین ہے کہ کتنی میعاد میں کتنے ترامیم کیے جا نے چاہیے۔ اگر کوئی صارف ان معیاروں پر کھرا نہ اترے تو کوئی بھی ہماری ویکیپیڈیا کا دوسرا صارف میٹا پر جاکر مضیفوں سے کہ کر ان صارف حضرت کو معزول کروا سکتا ہے۔ یہ طریقہ ہندی ویکیپیڈیا پر رائج ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:40, 19 جولائی 2016 (م ع و)
- تائید --سمرقندی 13:53, 26 دسمبر 2010 (UTC) ویکیپیڈیا:معزولی/رائے شماری/uchohan
- تائید ۔ مذکورہ بالا خصائص رکھنے والا شخص منتظم کے عہدے کا اہل نہیں۔ وہ بحیثیت لکھاری اردو ویکیپیڈیا کی خدمت کرنے کی اہلیت رکھتا ہے تو کرسکتا ہے۔ --سمرقندی 02:56, 18 جنوری 2011 (UTC) ویکیپیڈیا:معزولی/رائے شماری/حیدر (2)
- تائید Symbol support vote.svg تائید --سمرقندی 13:53, 26 دسمبر 2010 (UTC) ویکیپیڈیا:معزولی/رائے شماری/حیدر
- تائید --سمرقندی 01:59, 4 اکتوبر 2009 (UTC) ویکیپیڈیا:معزولی/رائے شماری/Adilch (وجہ طویل غیر حاضری)
- تائید --سمرقندی 01:59, 4 اکتوبر 2009 (UTC) ویکیپیڈیا:معزولی/رائے شماری/Aalahazrat (بانی اردو ویکیپیڈیا کو معزول کیا جا رہا ہے)
- الگ سے حکمت علمی کی بات 2009ء میں کی گئی ہے، اسی آخری ربط پر دیکھیے، مگر افسوس کہ، اصول و ضوابط اور معاونت و تعارف کے صفحات بنانے پر نہ پہلے کبھی اردو ویکی پر کسی کی دلچسپی تھی، نہ آج ہے۔
- ؛یہ صرف بطور حوالہ دہ رہا ہوں، ورنہ میں آپ کی بات سے صد فیصد متفق ہوں۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:07, 19 جولائی 2016 (م ع و)
- عبید صاحب، ایسی صورت میں آپ سے گزارش ہے کہ اولاً آپ اپنی اجتماعی پیغام رسانی فہرست کی تجدید فرمایئے جس میں صرف موجودہ طور پر فعال صارفین درج ہوں۔ پھر ایک منصوبہ صفحہ تیار کریں جس کا پہلا مقصد brainstorming ہوگا، یعنی بااختیار صارفین کی غیرفعالیت پر ہر ذی رائے صارف کی کی رائے لی جائے۔ اس مرحلے پر کسی رائے کی کوئی تنقید نہ کرے۔ جب ایک مقررہ میعاد میں آراء جمع ہوں، تو ان میں اولاً مشترک پہلوؤں کو جمع کیا جائے۔ پھر ایک یا اس سے زائد تجاویز بنائی جائیں۔ پھر کسی ایک تجویز کو، جس پر سب سے زیادہ اتفاق رائے محسوس ہو، منظور کی جائے۔ اس بارے میں آپ کیا سوچتے ہیں؟ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:51, 20 جولائی 2016 (م ع و)
مزید جاری رائے شماریاں
نتیجہ
|
پندرہ دنوں کی مقررہ میعاد اپنے اختتام کو پہنچی۔ رائے شماری میں 10 تائیدی اور 1 تنقیدی رائے حاصل ہوئیں۔ اکثریت کے مطابق جناب سمرقندی صاحب کو مامور اداری سے معزول کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ :)
—خادم— 08:48, 5 اگست 2016 (م ع و)