ویکیپیڈیا:معزولی/رائے شماری/Ahmed Nisar
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، لہذا اس صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے۔ |
جملہ احباب کی خدمت میں سلام مسنون! ویکیپیڈیا کی طے شدہ حکمت عملی کے تحت وہ منتظم جو گزشتہ کئی مہینوں سے غیر فعال ہیں، ہم انہیں ان کے اس منصب سے معزولی کی رائے شماری شروع کر رہے ہیں۔ احمد نثار صاحب 26 ستمبر 2015ء سے انتظامی امور میں غیر فعال ہیں۔
چونکہ آنجناب ایک حساس منصب پر فائز ہیں لہذا ان کے غیر فعال کھاتے سے منتظم کا اختیار ہٹانا مجبوری ہے۔ امید ہے احباب اپنی رائے سے نوازیں گے۔
اطلاع: صارفین سے گزارش ہے کہ متعلقہ قطعات میں تائید کے لیے {{تائید}}، تنقیدی رائے کے لیے {{تنقید}} اور کسی قسم کے تبصرہ کے لیے {{تبصرہ}} استعمال فرمائیں۔ یہ رائے شماری پندرہ دن بعد ختم کردی جائے گی۔
تائید
ترمیم- تائید--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:49, 3 جولائی 2017 (م ع و)
- تائید --- بخاری سعید تبادلہ خیال 14:33, 3 جولائی 2017 (م ع و)
- تائید
:)
—خادم— 14:52, 3 جولائی 2017 (م ع و) - تائید--قیصرانی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:15, 3 جولائی 2017 (م ع و)
- تائید--صارف:Muhammad Umair Mirza
- تائید --محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں)
- تائید-. (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 21:37, 3 جولائی 2017 (م ع و)
- تائید - --صارف:محمد ذیشان خان 23:15, 3 جولائی 2017 (م ع و)
- تائید۔۔۔--ابو السرمد محمد یوسف☺گفتگو 01:11, 4 جولائی 2017 (م ع و)
- تائیدIrum Naqvi (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 03:52, 4 جولائی 2017 (م ع و)
- تائید--Rachitrali 04:22, 4 جولائی 2017 (م ع و)
- تائید--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:01, 4 جولائی 2017 (م ع و)
- تائید چونکہ صاحب موصوف نے خود منتظم کے عہدے کے لیے اپنی عدم دلچسپی کا یہاں پر اظہار کیا ہے۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:22, 4 جولائی 2017 (م ع و)
- تائید--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:40, 4 جولائی 2017 (م ع و)
- تائید--عمار ابنِ ضیا (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:18, 4 جولائی 2017 (م ع و)
- تائید --علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:10, 5 جولائی 2017 (م ع و)
- تائید---- ساجد امجد ساجدپیغام لکھئے 08:21, 11 جولائی 2017 (م ع و)
تنقید
ترمیم- اتنے لمبے عرصہ کے بعد معزولی یا معطلی کی رائےشماری شاید مناسب نہیں 6 ماہ کا وقت مقرر ہونا چاہیے یامنتظم صاحب میں اخلاقی جرأت ہونا چاہیے کہ وہ خود معذرت کر لیا کرے۔--ابو السرمد محمد یوسف☺گفتگو 01:18, 4 جولائی 2017 (م ع و)
- افسوس کہ ایسی روایت نہیں پڑ سکی ابھی تک اردو ویکی میں، یہی وجہ ہے کہ ہم اس کام کو مسلسل موخر کرتےرہتے ہیں کہ اس امتحان سے گزرنا خود ہمارے لیے مشکل ہوتا ہے۔ عرفان ارشد نے خود ہی اختیارات ختم کروالیے، مجھے تو خبر تک نہیں کہ کب کیا ایسا۔
تبصرے
ترمیم- ویکیپیڈیا کی طے شدہ؟ حکمت عملی کے تحت وہ مامور اداری جو گزشتہ کئی مہینوں سے غیر فعال ہیں، ہم انہیں ان کے اس منصب سے معزولی؟ کی رائے شماری شروع کر رہے ہیں۔. (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 21:41, 3 جولائی 2017 (م ع و)
- دیگر حضرات اور احمد نثار صاحب میں چند باتیں مختلف ہیں جو میں عرض کرنا چاہوں گا:
- وہ موجودہ طور ویکی دنیا سے جڑے ہیں، ہندی میں اسلام پر مضامین لکھ رہے ہیں۔
- ان کی ذاتی طور پر دیگر منتظمین سے خفگی ہے جس کی وجہ سے وہ چلے گئے ہیں۔
- بھارت میں شاید وہ اردو کے سب سے حرکیاتی صارف رہے ہیں، ممکن ہے وہ پہلا اردو ویکیپیڈیا کنونشن کے انعقاد کرتے، اگر وہ رہتے۔ چونکہ وہ موظف ہیں، اس لیے زیادہ گھوم پھر سکتے ہیں۔ جبکہ مجھ جیسے برسرکار لوگ کم ہی وقت نکال پاتے ہیں۔ ایسے میں میں اس گفتگو کا ربط ان کو دیتا ہوں۔ گزارش ہے کہ فیصلہ کم سے کم دو ہفتوں تک روکا جائے۔ اور اگر اس دوران کچھ پیام ملے تو ہم اس پر بھی گفتگو کر سکتے ہیں۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:20, 4 جولائی 2017 (م ع و)
- وہ جس بھی شرط پر واپس آنا چائیں مجھے قبول ہے، میں نے تب ہی معذرت کر لی تھی۔ یہاں سرمد صاحب ہیں، عارف سومرو ہیں، حماد ہیں ان سبھی کے مضامین پر شروع میں ایسے اعتراض ہوئے، اچھی خاصی تو میں ہوئی، لیکن انھوں نے برداشت کیا، اور دیگر موضوعات پر لکھا، یہ میری ذات کا یا کسی دوسرے کی ذات کا نہیں ویکی اصولوں اور اردو زبان کا مسئلہ ہے، اسے اسی تناظر میں دیکھا جائے، عارف سومرو آج منتظم ہیں، اور سرمد استرجع کنندہ۔ طاہر صاحب نے نثار صاحب کو تبادلۂ خیال پر متوجہ کیا ہے وہاں نثار احمد کا جواب دیکھ لیں۔ ان معزولی کی رائے شماریوں کے لیے کئی ماہ سے واٹس ایپ گروپ میں بات چل رہی تھی کہ یہ کام ہونا چاہیے، اور نئے صارفین کو سامنے لانا چاہیے، ان تمام حضرات کو صرف اختیار سے بری کیا جا رہا ہے، باقی ان کا کھاتہ موجود ہے اور ان کی مرضی پر منحصر ہے کہ جب چا ہیں آئیں اور کام کریں، جب چاہیں دوبارہ منتظم بننے کی درخواست دیں یا ان کو نامزد کیا جائے، دونوں صورتوں میں پہلا ووٹ میرا ہو گا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:40, 4 جولائی 2017 (م ع و)
- افسوس ناک امر یہ ہے کہ متعدد بار یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک صارف کی وجہ سے چلے گئے ہیں۔ پہلی بات کہ آپسی نوک جھونک ہو جاتی ہے لیکن کسی صارف پے یوں ٹھپا لگانا کہ فلاں صارف آپ کی وجہ سے گیا ہے درست نہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:07, 4 جولائی 2017 (م ع و)
- اوپر احمد نثار صاحب کا ذکر ہوا کہ ان کیلئے نرم گوشہ رکھا جائےمیرا خیال ہے کہ ان چاروں حضرات کیلئے ایک جیسا نرم گوشہ رکھا جا سکتا ہے سب کو بطور منتظم کام کرنے کی دعوت دی جا سکتی ہےآخر اس میں کیا حرج ہے کہ ہمارے کام جاننے والے سمجھنے والے تجربہ کار منتظمین ہمیں مل جائیں۔ جب سارا کام رضاکارانہ ہے تو ہر ایک کو فراخدلی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔عرفان ارشد صاحب کی جرأتمندانہ اختیارت کی واپسی قابل ستائش ہے--ابو السرمد محمد یوسف☺گفتگو 16:28, 4 جولائی 2017 (م ع و)
- ہم نے اپنی کاغذی کارروائی کی ہے، میں ذاتی طور پر منتظم ہی نہیں، دیگر غیر متحرک صارفین (جو ماضی میں بہت کام کر چکے ہوں) کو بھی متوجہ کرتا رہتا ہوں، میرے پاس ای میل موجود ہیں، فیس بک پر پیغام محفوظ ہیں، واٹس ایپ پر رابطہ کیا جاتا ہے، فہد کہیر صاحب واٹس ایپ گروپ میں ہیں۔ اور یہ لوگ دنیا کے جس کونے میں بھی ہوں، ظاہر ہے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوں گے، اور ان کو علم ہے کہ اردو ویکیپیڈیا موجود ہے۔ انتظامی اختیارات واپس لینا اس لیے ضروری ہوتا ہے کہ اس صارف کا پاس ورڈ اس کا کھاتہ عام صارف کے کھاتے جیسا نہیں رہا۔ بلکہ کسی وقت کسی تخریب کار کی وجہ سے ہمیں بڑی تخریب کاری بھگتنی پڑ سکتی ہے۔ اور یہ صارفین جو معزول ہو جائیں گے ان کے لیے تو یہ سہولت ہوتی ہے کہ دوبارہ آمد پر ان کو بغیر رائےشماری پھر سے منتظم بنایا جا سکتا ہے، لیکن وہ متحرک تو ہوں! جواب تو دیں!
- طاہر بھائی! جو کوئی یہ سمجھتا ہے، یہ اس کی مرضی ہے، باقی ویکیپیڈیا پر وہ ساری باتیں لکھی ہوئی موجود ہیں۔ Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:26, 4 جولائی 2017 (م ع و)
- نثار صاحب نے خود مجھ سے کہا تھا کہ وہ اردو ویکیپیڈیا چھوڑ چکے ہیں، اب وہ واپس نہیں آئیں گے۔ اس صورت میں احمد نثار صاحب کا معاملہ بالکل صاف ہے اور ان کے کھاتے سے انتظامی اختیارات سلب کرنا لازمی ہے۔
:)
—خادم— 21:17, 4 جولائی 2017 (م ع و)- نثار صاحب کے تازہ بیان کی روشنی میں میں نے اپنے موقف میں نظرثانی کرتے ہوئے تائید پہلے ہی کر دی تھی۔ عدم اتفاق کا تذکرہ ان کے موقف کی حمایت نہیں بلکہ صاحب موصوف کے روٹھنے کے اسباب کو سمجھنے کی ایک کوشش تھی جو کہ ممکن ہے کہ غلط بھی ہوں۔ اگر دیگر منتظمین کے واپس آنے کی کوئی صورت ہو تو میں ان کے لیے بھی نرمی برتنے کے حق میں ہوں۔ بہرحال، معزولی کے بعد بھی جو اچھا کام جس کسی منتظم نے بھی کیا ہے، اس کی میں نہیں سمجھتا کہ کوئی نفی کرنا چاہتا۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:06, 6 جولائی 2017 (م ع و)
- نثار صاحب نے خود مجھ سے کہا تھا کہ وہ اردو ویکیپیڈیا چھوڑ چکے ہیں، اب وہ واپس نہیں آئیں گے۔ اس صورت میں احمد نثار صاحب کا معاملہ بالکل صاف ہے اور ان کے کھاتے سے انتظامی اختیارات سلب کرنا لازمی ہے۔
- طاہر بھائی! جو کوئی یہ سمجھتا ہے، یہ اس کی مرضی ہے، باقی ویکیپیڈیا پر وہ ساری باتیں لکھی ہوئی موجود ہیں۔ Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:26, 4 جولائی 2017 (م ع و)
مزید جاری رائے شماریاں
ترمیم- ویکیپیڈیا:معزولی/رائے شماری/سید سلمان رضوی
- ویکیپیڈیا:معزولی/رائے شماری/Fkehar
- ویکیپیڈیا:معزولی/رائے شماری/کاشف عقیل
نتیجہ
ترمیم- صارف سے انتظامی اختیارات ختم کر دیئے گئے۔