جرابی کٹھ پتلی

ویکیپیڈیا پر کسی نامناسب مقصد کے لیے ایک سے زیادہ صارف کھاتوں کا استعمال پتلی کھاتہ کہلاتا ہے۔ نا مناسب مقاصد میں دوسرے صارفین کو دھوکا دینے یا گمراہ کرنے کی کوشش، بات چیت یا اتفاق رائے میں خلل ڈالنا، پابندیوں سے بچنا یا کسی صورت میں ویکیپیڈیا کے معیار اور حکمت عملی کی خلاف ورزی جیسی صورتیں شامل ہیں۔

ویکیپیڈیا کے صارفین عام طور پر صرف ایک ہی کھاتہ (ترجیحاً اندراج شدہ) استعمال کرتے ہوئے ترامیم جاری رکھتے ہیں۔ ایک کھاتہ کا استعمال کرنے سے ترامیم میں تسلسل برقرار رہتا ہے، احتساب بہتر ہو سکتا ہے اور باہمی برادری کا اعتماد بڑھتا ہے جس سے دائرة المعارف کے لیے طویل مدتی استحکام کی تعمیر میں مدد ملتی ہے۔

پتلی کھاتے کی مختلف صورتیں یہ ہو سکتی ہیں:

  • نیا کھاتہ بنا کر کے پتہ لگانے سے بچنا۔
  • کسی دوسرے صارف کا کھاتہ استعمال کرنا۔
  • خارج نوشتہ (log out) ہوکر اندراج نامہ نگاری میں مشکلات پیدا کرنے کے لیے آئی پی ایڈریس کے طور پر ترامیم کرنا۔
  • پرانے غیر استعمال شدہ کھاتوں کو بحال کرنا اور انھیں مختلف صارف کے طور پر پیش کرنا۔
  • کسی تنازع میں دوستوں یا جاننے والوں کی یکطرفہ حمایت کرنے کے مقصد کے لیے کھاتہ بنانا۔

متبادل کھاتوں کا نامناسب استعمال

  • حمایت کا غلط احساس دلانے کی کوشش۔
  • ایک علاحدہ کھاتہ بنا کر جان بوجھ کر غیر معقول یا جارحانہ انداز میں کسی مسئلہ پر بحث۔
  • متبادل کھاتوں کے ذریعے ثالثی کارروائی میں تبصرہ یا منسوخی، مباحثے یا انتخابات کے لیے درخواستوں میں ووٹ، منتظمی ہدایات کے صفحات میں ترامیم۔
  • حکمت عملی کا اطلاق شخصی ہوتا ہے کھاتے پر نہیں۔ حکمت عملی کی خلاف ورزی کرنے کے لیے ایک دوسرا کھاتہ کا استعمال آپ کے بنیادی کھاتہ پر پابندی کا سبب ہو گا۔
  • ایک سے زیادہ کھاتوں سے ایک ہی صفحے یا بحث میں تعاون۔
  • جانچ پڑتال سے بچنا۔
  • ایک کھاتہ کا استعمال تعمیری ترامیم جبکہ دوسرا کھاتہ تخریبی مقاصد کے لیے استعمال کرنا۔
  • ایک سے زیادہ لوگوں کا مشترکہ کھاتہ ممنوع ہے ایسے کھاتوں پر پابندی عاید کر دی جاتی ہے۔
  • فريب کے طور پر برادری کے اعتماد حاصل کرنے کا کوشش۔
  • مرتبین ایک سے زیادہ منتظمی مراعات کھاتے نہیں رکھ سکتے سوئے خودکار روبہ صارف کے۔
  • ایک غیر جانبدار مبصر کے طور پر نظر آنا۔
  • نئے صفحات پر غلط اندار میں ترامیم۔
  • گمراہ کرنے کے لیے نوشتہ جات میں ترامیم۔

جائز استعمال

  • تحفظ: چونکہ عوامی کمپیوٹرز (کمپیوٹرز) پر پاس ورڈ (پاس ورڈ) کے چوری کا اندیشہ ہوتا ہے، لہذا صارفین ایک متبادل کھاتہ کا انداراج اپنے مرکزی کھاتے کی حفاظت کے کیے کر سکتے ہیں مگر ایسے کھاتے کو مرکزی کھاتے سے مربوط یا ایک ایسے نام سے ہونا چاییے جنکی شناخت میں آسانی ہو، مثلا صارف:طہ اور صارف:طہ (متبادل)۔
  • رازداری: کسی ایسے مضمون کی ترمیم کے لیے جو کسی شخص کے خاندان، سماجی یا پیشہ ورانہ دائرے کے لیے انتہائی متنازع ہو، حقیقی دنیا میں اس کے منفی نتائج سے بچنے کے لیے ایک متبادل کھاتہ کا استعمال کر سکتے ہیں۔
  • استقرار : صارف ایک متبادل کھاتہ کا استعمال استقرار اور بحالی کے کاموں پر کر سکتا ہے۔ دوسرا کھاتہ واضح طور پر مرکزی کھاتہ سے منسلک ہونا چاہیے۔
  • جانچ اور تربیت: صارفین جو اسکرپٹ اور دیگر اوزاروں کا استعمال کرتے ہیں، ایک دوسرے "ونیلا" کھاتہ جانچ کے لیے رکھنے کے مجاز ہیں۔
  • روبہ کھاتہ: مزید تفصیل کے لیے دیکھیں ویکیپیڈیا:روبہ جات۔

اقدام

جب کسی کھاتہ کے متعلق یقین ہوجائے کہ یہ جرابی کٹھ پتلی ہے تو اس کے صارف صفحہ پر درج ذیل ترمیز داخل کرکے دیگر کھاتوں سے ممتاز کر دیں۔

{{ممنوع جرابی کٹھ پتلی|اصلی کھاتہ|صفحہ رہنمائی}}

جو اس شکل میں نظر آئیگا:

  یہ کھاتہ اصلی کھاتہ کا پتلی کھاتہ ہے ، جو بذریعہ صفحہ رہنمائی ثابت ہوا،
لہذا اس کھاتہ پر دائمی طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے دیکھیں: نوشتۂ پابندی.