ضلع اورنگی (ضلع کراچی غربی)
ضلع اورنگی (پرانا نام ضلع کراچی غربی)، پاکستان کے صوبہ سندھ میں کراچی ڈویژن کا ایک انتظامی ضلع ہے جو کہ سن 1972ء کو تشکیل پایا۔ یہ ضلع شہر کے مغرب میں واقع ہے، اس ضلع کی کل آبادی مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق چھبیس لاکھ اناسی ہزار تین سو اسی (2,679,380) افراد پر مشتمل ہے۔
District Orangi | |
---|---|
ضلع اورنگی (ضلع کراچی غربی) | |
سرکاری نام | |
قصبہ بلدیاتی تنظیم | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | سندھ |
مرکزی شہر | اورنگی ٹاؤن |
تشکیل | 1972 |
قائم از | ممتاز بھٹو (وزیر اعلیٰ) |
مرکزی دفتر | ڈی ایم سی غربی |
انتظامی تقسیم | ۳
|
حکومت | |
• قسم | قصبہ بلدیاتی تنظیم (ٹاؤن میونسپل کارپوریشن) |
• قائم مقام منتظم (ڈپٹی کمشنر) | احمد علی صدیقی |
• انتخابی حلقے | این اے۔244 (کراچی غربی۔1) این اے۔245 (کراچی غربی۔2) این اے-246 (کراچی غربی-III) |
رقبہ | |
• کل | 370 کلومیٹر2 (140 میل مربع) |
بلندی | 58 میل (190 فٹ) |
بلند ترین پیمائش | 528 میل (1,732 فٹ) |
پست ترین پیمائش | 28 میل (92 فٹ) |
آبادی (مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء) | |
• کل | 2,679,380 |
• کثافت | 7,241.57/کلومیٹر2 (18,755.6/میل مربع) |
نام آبادی | کراچی والے |
رمزیہ ڈاک | 75800 |
ٹیلی فون کوڈ | 021 |
آیزو 3166 رمز | PK-SD |
شناختی کارڈ کوڈ ضلع اورنگی | 42401 |
تاریخ
ترمیمسن ۲۰۰۰ء میں کراچی کے دوسرے اضلاع کی طرح ضلع کراچی غربی کو بھی ختم کر دیا گیا اور درج ذیل ۵ قصبہ جات میں تقسیم کر دیا گیا:
۱۱ جولائی ۲۰۱۱ء کو سندھ حکومت نے ضلع کراچی غربی کو دوبارہ بحال کر دیا۔
۲۰۲۰ء میں، ضلع کیماڑی کو کراچی کے مغربی ضلع سے الگ کر دیا گیا۔ چنانچہ کیماڑی ٹاؤن، سائٹ ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن اور ماڑی پور ٹاؤن، ضلع کیماڑی کا حصہ بن گئے۔ لیاری ٹاؤن ۲۰۱۵ء میں ضلع کراچی (ضلع کراچی جنوبی) کا حصہ بنا دیا گیا تھا۔
۲۰۲۳ء میں سندھ حکومت نے ضلع کراچی غربی کا نام بدل کر ضلع اورنگی رکھ دیا۔
شماریات آبادی
ترمیمزبانیں
مردم شماری پاکستان 2023ء کے مطابق ضلع اورنگی میں 1,484,395 افراد اردو/مہاجر، 653,129 پشتو، 130,596 پنجابی، 103,826 سندھی، 92,741 سرائیکی، 73,542 بلوچی، 64,030 ہندکو، 5,434 کشمیری، 19,374 براہوی، 772 شینا، 1,765 بلتی، 6,714 میواتی، 131 کالاشہ، 2,058 کوہستانی اور 40,873 افراد دیگر زبانیں بولتے ہیں۔
مذاہب
مردم شماری پاکستان 2023ء کے مطابق ضلع اورنگی میں اکثریتی مذہب اسلام ہے، جس کی تعداد 2,619,785 افراد پر مشتمل ہے۔ عیسائیت 50,192، ہندو 7,744، احمدیہ 361، شیڈول کاسٹ 105، سکھ 603، پارسی 222 اور دیگر 368۔
ضلع اورنگی کی انتظامی تقسیم
ترمیمکراچی کے ضلع اورنگی میں کُل تین انتظامی ٹاؤن ہیں جو درج ذیل ہیں:
- مومن آباد سب ڈویژن (آبادی 1,081,753)
- منگھو پیر سب ڈویژن (آبادی 1,000,708)
- اورنگی سب ڈویژن (آبادی 596,919)
یونین کمیٹی کی فہرست
ترمیم29 ستمبر 2022ء کو حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع اورنگی کے موجودہ تین ٹاؤنز کے یونین کمیٹی اور انکے نام درج ذیل ہیں:
1. منگھوپیر
شمار | ضلع میں شامل کونسل | یونین کمیٹی کے نمبر | ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میں یونین کمیٹی کے نام |
---|---|---|---|
1 | ٹی ایم سی منگھوپیر | یوسی#01 | مائی گھاڑی |
2 | یوسی#02 | منگھوپیر | |
3 | یوسی#03 | پختون آباد | |
4 | یوسی#04 | سرجانی | |
5 | یوسی#05 | یوسف گوٹھ | |
6 | یوسی#06 | رحیم گوٹھ | |
7 | یوسی#07 | KDA فلیٹ | |
8 | یوسی#08 | بھٹی گوٹھ | |
9 | یوسی#09 | خدا کی بستی | |
10 | یوسی#10 | لیاری ایکسپریس وے ریسیٹلمنٹ پراجیکٹ | |
11 | یوسی#11 | حسن گوٹھ | |
12 | یوسے#12 | گلشن معمار | |
13 | یوسی#13 | ملا حسین بروھی | |
14 | یوسی#14 | کواری کالونی | |
15 | یوسی#15 | MPR کالونی | |
16 | یوسی#16 | گبول کالونی |
2. مومن آباد
شمار | ضلع میں شامل کونسل | یونین کمیٹی کے نمبر | ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میں یونین کمیٹی کے نام |
---|---|---|---|
1 | ٹی ایم سی مومن آباد | یوسی#01 | فرید کالونی |
2 | یوسی#02 | ہریانہ کالونی | |
3 | یوسی#03 | بسم اللہ کالونی | |
4 | یوسی#04 | اسلام نگر | |
5 | یوسی#05 | مومن آباد | |
6 | یوسی#06 | فرنٹیئر کالونی | |
7 | یوسی#07 | بنارس کالونی | |
8 | یوسی#08 | پیرآباد | |
9 | یوسی#09 | قصبہ کالونی |
3. اورنگی
شمار | ضلع میں شامل کونسل | یونین کمیٹی کے نمبر | ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میں یونین کمیٹی کے نام |
---|---|---|---|
1 | ٹی ایم سی اورنگی | یوسی#01 | گلشنِ ضیاء |
2 | یوسی#02 | بے نظیر کالونی | |
3 | یوسی#03 | مسلم نگر کالونی | |
4 | یوسی#04 | جناح کالونی | |
5 | یوسی#05 | اقبال بلوچ کالونی | |
6 | یوسی#06 | نعیم شاہ بخاری کالونی | |
7 | یوسی#07 | شاہ ولی اللہ نگر | |
8 | یوسی#08 | داتا نگر |
انتخابی حلقے
ترمیمپاکستان کے عام انتخابات، 2024ء میں ضلع اورنگی (ضلع کراچی غربی) میں قومی اسمبلی کے لیے 3 حلقے مختص کیے گئے ہیں:
حلقہ این اے۔244 (ضلع کراچی غربی-I) منگھوپیر اور ملحقہ علاقے
حلقہ این اے۔245 (ضلع کراچی غربی-II) اورنگی اور ملحقہ علاقے
حلقہ این اے۔246 (ضلع کراچی غربی-III) مومن آباد اورنگی اور ملحقہ علاقے