ضلع اورنگی (ضلع کراچی غربی)

(ضلع کراچی غربی سے رجوع مکرر)

ضلع اورنگی پرانا نام ضلع کراچی غربی سندھ، پاکستان میں کراچی ڈویژن کا ایک انتظامی ضلع ہے۔

District Orangi Karachi
ضلع اورنگی کراچی
حیثیتفعال
مخففDMC West
نشستDMC West Karachi office
نامزد کُننِدہسندھ بلدیات حکومت
تقرر کُننِدہElectorate of District West, Karachi
مدت عہدہ4 years
قیام بذریعہSindh People's Local Government Ordinance 2013
پیشروTown Nazims
تشکیل1972
نائباحمد علی صدیقی

تاریخ ترمیم

سن 2000 میں کراچی کے دوسرے اضلاع کی طرح ضلع کراچی غربی کو بھی ختم کر دیا گیا اور درج ذیل 5 ٹاؤنز میں تقسیم کر دیا گیا:

11 جولائی 2011 کو سندھ حکومت نے ضلع کراچی غربی کو دوبارہ بحال کر دیا۔

2020 میں، ضلع کیماڑی کو کراچی کے مغربی ضلع سے الگ کر دیا گیا۔ چنانچہ کیماڑی ٹاؤن، سائٹ ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن ضلع کیماڑی کا حصہ بن گئے۔ لیاری ٹاؤن 2015 میں کراچی ضلع جنوبی کا حصہ بنا دیا گیا تھا۔

2023 میں سندھ حکومت نے ضلع کراچی غربی کا نام بدل کر ضلع اورنگی رکھ دیا۔

انتخابی حلقے ترمیم

پاکستان کے عام انتخابات، 2024ء میں ضلع اورنگی (ضلع کراچی غربی) میں قومی اسمبلی کے لیے 3 حلقے مختص کیے گئے ہیں:

حلقہ این اے۔244 (ضلع کراچی غربی-I)

حلقہ این اے۔245 (ضلع کراچی غربی-II)

حلقہ این اے۔246 (ضلع کراچی غربی-III)

علم شماریاتِ آبادی ترمیم

2017 کی مردم شماری کے وقت، کراچی ضلع اورنگی اور ضلع کیماڑی (جب ایک ضلع تھے) کو ملا کر آبادی 20 لاکھ 77 ہزار 228 تھی۔

کراچی ضلع اورنگی میں مذاہب (2017) مذہب کا فیصد

مسلمانوں 98.06٪

عیسائیوں 1.61٪

دیگر 0.33٪

کراچی ضلع اورنگی کی زبانیں بشمول ضلع کیماڑی (2017 کے مطابق)

 اردو (50.27%)
 پشتو (26.19%)
 پنجابی (6.13%)
 سرائیکی (3.83%)
 سندھی (3.57%)
 ہندکو (3.09%)
 بلوچی (2.70%)
 براہوی (1.07%)
 دیگر (3.15%)

2017 کی مردم شماری کے وقت، آبادی کا 50.27% اردو، 26.19% پشتو، 6.13% پنجابی، 3.83% سرائیکی، 3.57% سندھی، 3.09% ہندکو، 2.70% بلوچی اور 1.07% براہوی نے اپنی پہلی زبان انتخاب کیے۔

ضلع اورنگی کے انتظامی ٹاؤن ترمیم

کراچی کے ضلع اورنگی میں کُل تین انتظامی ٹاؤن ہیں جو درج ذیل ہیں:

15. اورنگی ٹاؤن ترمیم

انتظامی تقسیم

اورنگی ٹاؤن مندرجہ ذیل 13 یونین کونسلوں میں تقسیم ہے:

    کراچی جنوبی

  1. لیاری ٹاؤن
  2. صدر ٹاؤن
  3. جمشید ٹاؤن
  4. کراچی شرقی
  5. گلشن ٹاؤن
  6. کورنگی ٹاؤن
  7. لانڈھی ٹاؤن
  8. شاہ فیصل ٹاؤن
  9. کراچی وسطی
  10. لیاقت آباد ٹاؤن
  11. نارتھ ناظم آباد ٹاؤن
  12. گلبرگ ٹاؤن
  13. نیو کراچی ٹاؤن
 

    کراچی غربی

  1. کیماڑی ٹاؤن
  2. سائٹ ٹاؤن
  3. بلدیہ ٹاؤن
  4. اورنگی ٹاؤن
  5. ملیر
  6. ملیر ٹاؤن
  7. بن قاسم ٹاؤن
  8. گڈاپ ٹاؤن
چھاؤنیاں
ا. کراچی چھاؤنی
ب. کلفٹن چھاؤنی
ج. کورنگی کریک چھاؤنی
د. فیصل چھاؤنی
ہ. ملیر چھاؤنی
و. منوڑہ چھاؤنی

تصاویر ترمیم