ہندوستان میں 1849ء
حکومتی عہدے دار
ترمیم- بہادر شاہ ظفر — مغل شہنشاہ ہندوستان 28 ستمبر 1837ء تا 14 ستمبر 1857ء
- لارڈ ڈلہوزی جیمز براؤن رامزے مارکوئیس ڈلہوزی — گورنر جنرل ہندوستان 12 جنوری 1848ء تا 28 فروری 1856ء
- ناصر الدولہ آصف جاہ چہارم — نظام ریاست حیدرآباد دکن 21 مئی 1829ء تا 16 مئی 1857ء
- لارڈ جان لارنس سر جان لئیرڈ مئیر لارنس بیرن لارنس — گورنر پنجاب یکم اپریل 1849ء تا 25 فروری 1859ء
واقعات
ترمیم- 13 جنوری: جنگ چیلیانوالہ
- 21 فروری: جنگ گجرات
- 9 مارچ: معاہدہ لاہور
- 29 مارچ: سکھ سلطنت کے آخری مہاراجا دلیپ سنگھ کو تخت سے معزول کر دیا گیا۔
- 2 اپریل: ایسٹ انڈیا کمپنی نے صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) کا الحاق کمپنی کے مقبوضات میں کر لیا۔ پنجاب پر ایسٹ انڈیا کمپنی کا تسلط قائم ہو گیا۔ پنجاب کو برطانوی مقبوضات میں ضم کر لیا گیا۔ لاہور کے شاہی قلعہ پر برطانوی پرچم نصب کر دیا گیا۔
- 17 اپریل– گریٹ انڈین جزیرہ نما ریلوے ایسٹ انڈیا کمپنی کی تحویل میں آگئی۔
- 21 دسمبر: سکھ سلطنت کے آخری مہاراجا دلیپ سنگھ کو بحالتِ جلاوطنی لاہور سے فتح گڑھ، گرداسپور بھیج دیا گیا۔
- ریاست جے پور کا الحاق ایسٹ انڈیا کمپنی سے کر دیا گیا۔
- ریاست سمبلپور کا الحاق ایسٹ انڈیا کمپنی سے کر دیا گیا۔