ہند یورپی زبانیں
ہند۔ یورپی زبانیں (Indo-European Languages) دنیا کا ایک اہم خاندان زبان ہے۔ اس لسانی گروہ میں آج کی سب سے زیادہ بولے جانے والی زبانیں شامل ہیں۔ یہ ساڑھے چار سو سے کچھ زیادہ زبانوں کا ایک خاندان ہے۔ انھیں ایک خاندان میں ان کی خصوصیات کی بنا پر رکھا گیا ہے۔ ہند۔ یورپی زبانوں کے خاندان کے بولنے والوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی اور زبانوں کے خاندان کے بولنے والوں سے زیادہ ہے۔ جغرافیائی لحاظ سے بھی زبانوں کا یہ خاندان دنیا کے ایک وسیع رقبہ پر پھیلا ہوا ہے۔[2]
ہند۔یورپی زبانیں | |
---|---|
جغرافیائی تقسیم: | سولہویں صدی سے پہلے: یورپ، مغربی، وسط اور جنوبی ایشیاء؛ آج کل: عالمگیر |
لسانی درجہ بندی: | دنیا کے سب سے بڑے لسانی خاندانوں میں سے ایک |
سابقہ اصل-زبان: | پروٹو ہند۔یورپی |
ذیلی تقسیمات: |
|
آیزو 639-2 / 5: | ine |
گلوٹولاگ: | indo1319[1] |
اپنے آبائی علاقوں میں ہند یورپی زبانوں کی تقسیم
غیر ہند یورپی زبانیں
Dotted/striped areas indicate where multilingualism is common |
اس خاندان کی اہم زبانیں بلوچی،اردو، بنگالی، ہندی، پنجابی، پشتو، فارسی، کردی، روسی، آلمانی، فرانسیسی، ڈینسک، ولندیزی اور انگریزی ہیں۔
ہند۔ یورپی زبانوں کی فہرست
ترمیمہند۔ یورپی زبانوں کی فہرست درج ذیل ہے۔ اس میں ایتھنولوگ کی خاندان بندی کو مدِنظر رکھا گیا ہے[2] مگر اناطولیائی زبانوں اور تخارستانی زبانوں کا اضافہ کیا گیا ہے جو اب ناپید ہیں اور ایتھنولوگ میں ان کا ذکر نہیں ہے۔
شمار | خاندانِ زبان | انگریزی نام | زبانیں مع علاقہ / ذیلی خاندان مع زبانوں کی تعداد |
---|---|---|---|
1 | آرمینیائی زبانیں | Arminian languages | آرمینیائی (آرمینیا) |
2 | اطالوی زبانیں | Italic languages | لاطینی۔فالسکنی زبانیں (1)، رومی زبانیں (47) |
3 | البانوی زبانیں | Albanian langauges | جیگ البانوی (شمالی البانیہ)، توسک البانوی (جنوبی البانیہ) |
4 | اناطولیائی زبانیں (ایتھنولوگ میں شامل نہیں) | Anatolian languages | ھیتی (قدیم اناطولیہ۔ ناپید)، لووی (قدیم اناطولیہ۔ ناپید)، پالائی (قدیم اناطولیہ۔ ناپید)، لیکیائی (قدیم ایشیائے کوچک۔ ناپید)، لیدیائی (قدیم اناطولیہ۔ ناپید)، کاریائی (قدیم اناطولیہ۔ ناپید)، پیسیدیائی (قدیم اناطولیہ۔ ناپید)، میلیائی (قدیم اناطولیہ۔ ناپید)، میسیائی (قدیم اناطولیہ۔ ناپید)، کاپادوکیائی (قدیم اناطولیہ۔ ناپید)، پافلگونیائی (قدیم اناطولیہ۔ ناپید) |
5 | بالٹکی زبانیں | Baltic languages | مشرقی بالٹکی زبانیں (2)، مغربی بالٹکی زبانیں (1) |
6 | تخارستانی زبانیں (ایتھنولوگ میں شامل نہیں) | Tocharian languages | مشرقی تخارستانی زبانیں (2)، مغربی تخارستانی زبانیں (1) |
7 | جرمنیہ زبانیں | Germanic languages | مشرقی جرمنیہ زبانیں (1)، شمالی جرمنیہ زبانیں (11)، مغربی جرمنیہ زبانیں (41) |
8 | سلافیہ زبانیں | Slavic languages | مشرقی سلافیہ زبانیں (4)، جنوبی سلافیہ زبانیں (7)، مغربی سلافیہ زبانیں (8) |
9 | سلتکی زبانیں | Celtic languages | براعظمی سلتکی (6)، جزائری سلتکی (1) |
10 | ہند۔ایرانی زبانیں | Indo-Iranian languages | ہند۔آریائی زبانیں (219)، ایرانی زبانیں (87)، غیر متعین ہند۔ایرانی زبانیں (2) |
11 | یونانیہ زبانیں | Greek Languages | اتیکائی یونانی زبانیں (5)، ڈوریائی یونانی زبانیں (1) |
1947 میں دہلی اور اس کے نواحی علاقوں سے 72لاکھ ہریانوی اور لطیف اردو بولنے والے مہاجرین جنوبی پنجاب، کراچی اور مشرقی سندھ میں آباد ہوگئے۔ پاکستان میں 1947 سے تاحال مردم شماری میں ان کا تخمینہ دوہری مادری زبان کے قانون سے نہیں لگایا گیا۔ لیکن اعداد و شمار کے مطابق یہ تقریبا ڈیڑھ کڑوڑ سے زائد ہے، جو پاکستان کی آبادی کا قریباّ 6.25 فیصد ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ ہرالڈ ہیمر اسٹورم، رابرٹ فورکل، مارٹن ہاسپلمتھ، مدیران (2017ء)۔ "Indo-European"۔ گلوٹولاگ 3.0۔ یئنا، جرمنی: میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار دی سائنس آف ہیومین ہسٹری
- ^ ا ب ایتھنولوگ: دنیا کی زبانیں از گورڈن ریمونڈ، ٹیکساس ایس۔ آئی۔ ایل انٹرنیشنل، 2005ء