طارق جمیل
طارق جمیل (معروف بہ مولانا طارق جمیل) ایک پاکستانی مبلغ اور عالمِ دین ہیں۔[3] اُن کا تعلق خانیوال، صوبہ پنجاب کے شہر تلمبہ سے ہے جو میاں چنوں کے قریب واقع ہے۔ وہ تبلیغی جماعت کے رکن ہیں اور فیصل آباد، پاکستان میں ایک مدرسہ چلاتے ہیں۔ اُن کی تبلیغی کوششوں کے باعث بہت سے گلوکار، اداکار اور کھلاڑی دینِ اسلام کی طرف راغب ہوئے۔
Tariq Jamil | ||||
---|---|---|---|---|
طارق جمیل | ||||
ذاتی | ||||
پیدائش | [1] | 1 اکتوبر 1953|||
مذہب | اسلام | |||
فرقہ | اہل سنت | |||
فقہی مسلک | حنفی | |||
معتقدات | دیوبندی | |||
تحریک | تبلیغی جماعت | |||
پیشہ | مولانا، اسلامی عالم، شریعت،حدیث، اسلامی بنکاری،تفسیر قرآن (زمین دار) | |||
یوٹیوب کی معلومات | ||||
چینل | ||||
سالہائے فعالیت | 29 March 2017 – present | |||
صنف | اسلامی | |||
سبسکرائبر | 6.73 million[2] | |||
کل مشاہدات | 564.4 million[2] | |||
ہم کار | AJ Official | |||
آخری تجدید: 26 October 2022 | ||||
مرتبہ | ||||
اعزازات | پرائڈ آف پرفارمینس | |||
ویب سائٹ | tariqjamilofficial | |||
ابتدائی حالات
ترمیمطارق جمیل کا تعلق ایک زمیندار گھرانے سے ہے اور ان کی پیدائش ضلع خانیوال کے مياں چنوں علاقے میں ہوئی۔[4] اُنھوں نے ابتدائی تعلیم کے حصول کے بعد لاہور کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے لیے داخلہ لیا۔[5] دورانِ تعلیم وہ تبلیغی جماعت سے متعارف ہوئے اور پھر اُس سے متاثر ہوکر مذہبی تعلیم کے حصول کے لیے جامعہ عربیہ رائے ونڈ میں داخلہ لیا۔[6]
تبلیغی جماعت
ترمیمطارق جمیل اپنے اندازِ بیان کے باعث مشہور ہیں۔ انھوں نے تبلیغی جماعت کے ساتھ 6 براعظموں کا سفر کیا ہے۔ اُن کے مقتدین کی جانب سے اُن کے بیانات انٹرنیٹ پر مختلف ویب سائٹوں پر پیش کیے جاتے ہیں۔[6]
اثر
ترمیملوگ بڑی تعداد میں اُن کی باتیں سنتے ہیں، ان کے اخلاق سے متاثر ہوکر کئی معروف شخصیات دائرۂ اسلام میں داخل ہوئیں۔ وہ فرقہ واریت کے سخت مخالف ہیں۔
” | لوگوں میں اختلافات ہوتے ہیں اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ایک دوسرے کو قتل کریں، اسلام ایسی باتوں کی اجازت نہیں دیتا | “ |
—مولانا طارق جمیل، [7] |
اعزازات
ترمیم2021 میں ، صدر پاکستان کی طرف سے انھیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازاگیا۔ یہ سالانہ قومی ادبی ایوارڈ ہے۔ اصل میں اس اعزاز کا اعلان حکومت نے 2020 میں کیا تھا۔[8]
حوالہ جات
ترمیم- ↑
- ^ ا ب "About"۔ YouTube
- ↑ "The Muslim 500" (بزبان انگریزی)۔ رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر
- ↑ انعام الحق (1999ء)۔ "Memoirs of Insignificance" (بزبان انگریزی)۔ دار التذکیر
- ↑ طاہر خان (17 ستمبر 2013ء)۔ "Tableeghi Jamaat chief Maulana Tariq Jameel denies attack" (بزبان انگریزی)۔ نیوز پاکستان
- ^ ا ب http://www.quranrecites.com/maulana-tariq-jamil.php
- ↑ 500 مسلمانوں میں شمار
- ↑ "مولانا طارق جمیل کو بااثر مسلمانوں میں شامل کیا گیا"۔ بول نیوز۔ 2020-08-23۔ 13 اپریل 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مارچ 2021