ابراہیم اسماعیل چندریگر

(آئی آئی چندریگر سے رجوع مکرر)

ابراہیم اسماعیل چندریگر پاکستانی سیاست دان، 1897ء میں احمد آباد میں پیدا ہوئے۔ آپ نے ممبئی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور احمد آباد میں وکالت شروع کی۔ 1924ء میں احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے ارکان ہوئے اور 1937ء میں بمبئی اسمبلی کے رکن چنے گئے۔ اگلے سال بمبئی اسمبلی میں مسلم لیگ پارٹی کے ڈپٹی لیڈر منتخب ہوئے۔ 1940ء سے 1945ء تک بمبئی مسلم لیگ کے صدر بھی رہے۔ 1947ء میں جب مسلم لیگ ہندوستان کی عارضی حکومت میں شامل ہوئی تو لیگ کے نمائندے کی حیثیت سے وزارت تجارت کا قلمدان ان کے سپرد کیا گیا۔ اسی سال جینوا میں اتحادی قوموں کی تجارتی کانفرنس میں برصغیر کی نمائندگی بھی کی۔ آزادی کے بعد پاکستان کی مرکزی کابینہ میں اگست 1947ء تا مئی 1948ء اور اگست 1955ء تا اگست 1956ء وزیر رہے۔

ابراہیم اسماعیل چندریگر
تفصیل=
تفصیل=

وزیراعظم پاکستان
مدت منصب
17 اکتوبر 1957 – 16 دسمبر 1957
صدر سکندر مرزا
حسین شہید سہروردی
فیروز خان نون
گورنر پنجاب
مدت منصب
24 نومبر 1951 – 2 مئی 1953
عبدالرب نشتر
میاں امین الدین
گورنر خیبر پختونخوا
مدت منصب
21 فروری 1950ء – 23 نومبر 1951ء
محمد ابراہیم خان جھگڑا (نگران)
خواجہ شہاب الدین
معلومات شخصیت
پیدائش 15 ستمبر 1897ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
احمد آباد   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 26 ستمبر 1960ء (63 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لندن   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت مسلم لیگ
آل انڈیا مسلم لیگ   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد 3   ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی ممبئی یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان ،  سفارت کار ،  وکیل ،  فلسفی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

گورنر

فروری 1950ء تا نومبر 1951ء صوبہ سرحد کے اور نومبر 1951ء تا مئی 1953ء صوبہ پنجاب کے گورنر رہے۔

وزیر اعظم

آپ 17 اکتوبر 1957ء سے 16 دسمبر 1957ء تک پاکستان کے وزیر اعظم رہے۔

وفات

26 دسمبر 1960ء کو وفات پائی۔

سیاسی عہدے
ماقبل  گورنر صوبہ سرحد
1950 – 1951
مابعد 
ماقبل  گورنر پنجاب
1951 – 1953
مابعد 
ماقبل  وزیر اعظم پاکستان
1957
مابعد