اختر الایمان (سیاست دان)
اختر الایمان (ولادت: 1964ء) ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے ایک بھارتی سیاست دان ہیں۔ وہ امور حلقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے 17ویں بہار مجلس قانون ساز کے منتخب رکن ہیں۔ وہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین جماعت سے بہار کے ریاستی صدر بھی ہیں۔[3]
اختر الایمان (سیاست دان) | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
بہار قانون ساز اسمبلی کے رکن | |||||||
آغاز منصب 2020ء | |||||||
| |||||||
اے آئی ایم آئی ایم سے بہار کے ریاستی صدر | |||||||
مدت منصب 2015ء تاحال | |||||||
| |||||||
کوچادھامن ودھان سبھا حلقہ سے راشٹریہ جنتا دل کے منتخب رکن | |||||||
مدت منصب 2005ء تا 2014ء | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
شہریت | بھارت [1] | ||||||
جماعت | راشٹریہ جنتا دل (–2014) جنتا دل (متحدہ) (2014–2014) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (2015–) |
||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ مگدھ | ||||||
پیشہ | سیاست دان [1] | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی ، اردو | ||||||
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمولادت و خاندان
ترمیمان کی ولادت 1964ء کو مودھو کوچا میں ان کے نانا کفیل الرحمٰن کے یہاں ہوئی۔ آبائی گاؤں ٹینا ہے، جو مودھو کوچا سے تقریباً تین کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ ان کے والد عبد الرشید صدیقی ایک عالم دین تھے اور ان کے ایک بھائی اختر الاسلام ندوی بھی عالم دین ہیں۔[4]
تعلیم
ترمیمان کی تعلیم کی ابتدا ان کے والد کے پاس ہوئی، اس کے بعد علاقے کے مشہور و معروف ادارہ ’انسان اسکول‘ میں ابتدائی تعلیم حاصل کی، پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے مگدھ یونیورسٹی (گیا) میں داخلہ لیا اور وہاں سے ایم. اے اردو کیا۔[4]
سیاسی زندگی
ترمیماختر الایمان زمانۂ طالب علمی ہی میں میدان سیاست میں قدم رکھ چکے تھے۔ 1985ء میں انھوں نے چوروں کے خلاف مہم شروع کی۔ اختر الایمان کا بیان ہے: ”چونکہ پولیس اور انتظامیہ ان چوروں کے ساتھ دستانے میں تھی، اس لیے ہم نے خود ان کو پکڑنا اور ان کی اصلاح شروع کردی۔“ بہار اسمبلی انتخابات 2005ء میں، انھوں نے کوچادھامن (ودھان سبھا اسمبلی حلقہ) سے راشٹریہ جنتا دل کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا اور منتخب ہوئے۔ انھوں نے 2010 میں بھی یہ نشست برقرار رکھی۔[5] فروری 2013ء میں، جب طالب علموں کو سوریہ نمسکار کا یوگا آسن (مبینہ طور پر ہندو سورج دیوتا سوریا کے سامنے جھکنے) کے لیے کہا جا رہا تھا، اختر الایمان نے کہا کہ حکومت ریاست میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (ایک ہندو دائیں بازو کی تنظیم) کے نظریہ کو نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔[6]
2014 میں، انھوں نے راشٹریہ جنتا دل چھوڑ کر متحدہ جنتا دل میں شمولیت اختیار کی۔ انھیں ان کی پارٹی نے 2014ء کے بھارتی عام انتخابات کے لیے کشن گنج سیٹ سے الیکشن لڑنے کے لیے امیدوار بنایا تھا۔ تاہم 15 اپریل کو (انتخابات سے 10 دن پہلے) وہ انڈین نیشنل کانگریس کے اسرار الحق قاسمی کے حق میں یہ بتاتے ہوئے دستبردار ہو گئے کہ وہ مسلم ووٹوں کو تقسیم نہیں کرنا چاہتے؛ کیوں کہ ان کا ہدف بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دینا تھا۔[7][8]
اگست 2015ء میں، اختر الایمان نے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین میں شمولیت اختیار کی اور نومبر 2015ء میں، اختر الایمان کو بہار قانون ساز اسمبلی کی کوچادھامن سیٹ سے پارٹی کا امیدوار بنایا گیا۔ ریلیوں میں، پارٹی کے کارکنوں نے انھیں شیرِ بہار کہہ کر سراہا اور انھیں بہار کے اسد الدین اویسی (پارٹی کے قومی سربراہ) کے طور پر پیش کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ اگر پاسوان اور یادو برادری (نچلی ذات کی ہندو برادریوں) کے لوگوں کی اپنی سیاسی پارٹیاں ہو سکتی ہیں تو مسلمانوں کی بھی اپنی سیاسی جماعتیں ہونی چاہئیں۔[9] وہ ریاست بہار کے لیے پارٹی کے صدر بھی تھے۔[10] تاہم، وہ جنتا دل (متحدہ) کے مجاہد عالم سے الیکشن ہار گئے۔ اختر الایمان نے 37,000 ووٹ حاصل کیے، جب کہ مجاہد عالم کے 56,000 ووٹ تھے۔[11] بھارتی عام انتخابات، 2019ء میں ایمان کو کشن گنج سیٹ سے اے آئی ایم آئی ایم کے لیے امیدوار بنایا گیا تھا۔ مکتوب میڈیا کے ساتھ ایک تفصیلی انٹرویو میں بہار ایم آئی ایم کے سربراہ اور کشن گنج کے امیدوار نے سیمانچل کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔[12]
اختر الایمان بہار اسمبلی انتخابات، 2020ء میں امور حلقہ سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد ایم ایل اے بنے۔[3]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب https://eci.gov.in/files/category/97-general-election-2014/
- ^ ا ب "Akhtarul Iman"۔ My Neta۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-06-14
- ^ ا ب Aditya Menon (10 نومبر 2020). "Bihar Election Result: Owaisi's AIMIM Makes a Dent in Seemanchal". TheQuint (انگریزی میں). Retrieved 2020-11-10.
- ^ ا ب نازش ہما قاسمی (7 اپریل 2019ء)۔ "ہاں میں اخترالایمان ہوں۔۔۔!"۔ بصیرت آن لائن۔ 2022-02-15 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-02-15
- ↑ "Why Owaisi's point man, Akhtar-ul-Iman, in Bihar left RJD, JD(U) to join him"۔ Indian Express۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-06-12
- ↑ "Pandemonium in Bihar assembly over 'surya namakar'"۔ Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-06-13
- ↑ "JDU Kishanganj nominee Akhtarul Iman withdraws in support of Congress"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-06-13
- ↑ منور عالم (30 دسمبر 2018ء)۔ "اختر الایمان نے 2014ء میں مولانا اسرارالحق قاسمی کی جیت اور بی جے پی کی شکست کو یقینی بنانے کیلئے خود کو الگ کرلیاتھا عام انتخاب سے"۔ ملت ٹائمز اردو۔ شمس تبریز قاسمی۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-02-15
- ↑ "Ground zero: remote Kochadaman is a test case for Owaisi"۔ Catch News۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-06-13
- ↑ "AIMIM Names 6 Candidates for Bihar Elections"۔ NDTV۔ 2019-04-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-06-23
- ↑ "Bihar election result: Asaduddin Owaisi's right-wing pitch falls flat in Bihar – Times of India"۔ 30 ستمبر 2017۔ 2017-09-30 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-23
- ↑ Editorial Desk (12 اپریل 2019). "Bihar MIM chief and Kishanganj candidate Aktharul Iman demands special status for Seemanchal". Maktoob (امریکی انگریزی میں). Archived from the original on 2019-11-28. Retrieved 2019-11-28.