الاربعين في الوجد و الحال
الاربعین فی الوجد والحال ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی کی الاربعین سلسلہ کی کیفیات وجد و حال کے عنوان سے اردو تصنیف ہے۔
مصنف | ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی |
---|---|
اصل عنوان | الاربعین فی الوجد والحال |
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
سلسلہ | الاربعین سلسلہ چالیس احادیث |
صنف | کیفیات وجد و حال |
اشاعت | مکتبہ خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفراز العلوم، ترنول، اسلام آباد |
وجد و حال
ترمیموجد وحال اصطلاح تصوف میں ایک کیفیت جو کسی تاثر کی بنا پر بلا تصنع پیدا ہوتی ہے، وہ سرمستی کی کیفیت جو سماع سے بعض سماع کے شوقین یا صوفیا پر وارد ہو جاتی ہے، حال، کیف بھی اسی کا نام ہے۔
تفصیل
ترمیمڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی نے’’ الاربعین فی الوجد والحال‘‘ جیسے اہم موضوع پرصاحبان علم و فضل اور عوام کی تشفی و رہنمائی کے لیے کیفیات وجد وحال کے متعلق چالیس احادیث مبارکہ کی اشاعت کی یہ صرف الاربعین سلسلہ کی ایک کڑی ہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وجد و تواجد اور اس کی کیفیات سے متعلقہ موضوعات قرآن و حدیث اور فقہ کے مستند حوالہ جات کے ساتھ جدید طرز تحریرمیں کتابی صورت میں شائع کیا ۔ وجد و کیف کے نازک موضوع پر بہت کم مصنفین کے قلم اٹھایا آپ نے اپنی اس کتاب میں وجد و حال سے متعلقہ تمام اہم مسائل بہت تفصیل سے بیان کیے الغرض یہ پوری کتاب جذب وحال کے متعلق اُمور کو سمجھنے میں نہایت بنیادی اور رہنما کتاب ہے۔
عنوانات
ترمیمچند عنوانات مندرجہ ذیل ہیں
- کیفیات وجد و جذب و حال پر چالیس احادیث مبارکہ
- محبت اور خشیت الہیہ میں کیفیات وجد و جذب و حال پر قرآنی آیات
- وجد کے لغوی ،اصطلاحی معنی و مفہوم
- انبیا کرام اور صحابہ کرا م کی کیفیات
- جانوروں اور غیر ذی العقول پر وجد کی کیفیات
- انسان کی کیفیت پر اثر انداز محرکات
- تابعین اور اولیاء پر وجد
- سلف صالحین کے فتاوی جات
کتاب کے مشتملات
ترمیماس کتاب میں کیفیات وجد و حال کے بڑے بڑے 64 موضوعات پر مفصل اور مدلل گفتگو کی گئی ہے یہ تقریبا 269 صفحات پر مشتمل ہے اور 2021ء میں طبع ہوئی[1]
دیگر تصنیفات
ترمیمآپ کی تصنیفات میں الاربعین کے عنوان سے ایک سلسلہ جاری ہے جس میں مندرجہ ذیل کتابیں زیور طبع سے آراستہ ہو کر عوام بالخصوص سالکین سلسلہ سیفیہ میںمقبول ہیں۔
- الاربعین فی صفة صلاۃ النبی ﷺ
- الاربعین فی ختم النبوۃبمحمد ﷺ
- دن کا معمول بمطابق فرمان رسول ﷺ
- الاربعین فی التوبة والاستغفار
- الاربعین فی اسلوب الادب للوالدین
- الاربعین فی معرفةالنفس و تزکیتھا
- الاربعین فی احکام الصلوۃ
- الاربعین فی الصوم
- الاربعین فی الاعتکاف
- الاربعین فی احکام الصلوۃ بالجماعة
- الاربعین فی احتیاج المرشدالکامل لحصول الاخلاص فی الطاعة
- الاربعین فی آفات اللسان وعلاجھا
- الاربعین فی الاحکام اللباس والحجاب
- الاربعین فی فضل الذکر والتقرب الی اللہ تعالیٰ
- الاربعین فی امراض الطبیعةوالوقایة منھا
- الاربعین فی امراض الباطنةوعلاجھا
- الاربعین فی المعاصی واجتنابھا
- الاربعین فی الاعمال السیئةو تجتنبھا
- الاربعین فی الاعمال السیئۃ وعلاجھا الجزء الاول
- الاربعین فی الاعمال السیئۃ وعلاجھا الجزء الثانی
حوالہ جات
ترمیم- ↑ الاربعین فی الوجد والحال، ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی، مکتبہ خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفراز العلوم، ترنول، اسلام آباد