الاربعین فی التوبة والاستغفار

الاربعین فی التوبۃ والاستغفار ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی کی الاربعین سلسلہ کی توبہ استغفار کے عنوان سے اردو تصنیف ہے۔

الاربعین فی التوبۃ والاستغفار
مصنفڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی
اصل عنوانالاربعین فی التوبۃ والاستغفار
ملکپاکستان
زباناردو
سلسلہالاربعین
صنفتوبہ و استغفار
اشاعتمکتبہ خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفراز العلوم، ترنول، اسلام آباد

تفصیل

ترمیم

ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی نے’’ الاربعین فی التوبۃ والاستغفار‘‘ میں سالکین متوسلین و محبین کی رہنمائی کے لیے توبہ و استغفار کے متعلق چالیس احادیث مبارکہ کے ساتھ ساتھ توبہ سے متعلقہ موضوعات قرآن و حدیث اور فقہ کے مستند حوالہ جات کے ساتھ جدید طرز تحریرمیں کتابی صورت میں شائع کیا۔ آپ نے اپنی اس کتاب میں توبہ اور توبہ و استغفار سے متعلقہ اکثراہم مسائل بہت تفصیل سے بیان کیے الغرض یہ پوری کتاب توبہ کے متعلق اُمور کو سمجھنے میں نہایت رہنما کتاب ہے۔

عنوانات

ترمیم

چند عنوانات مندرجہ ذیل ہیں

  • توبہ پر چالیس احادیث ِ مبارکہ
  • توبہ و استغفار
  • شرائطِ توبہ
  • کامل توبہ کے ثمرات
  • کامل توبہ کا حصول
  • حصول توبہ کی تعلیم و طریقہ تعلیم
  • اعترافِ خطاء ندامت و شرمندگی
  • ترک معصیت اور اصلاح احوال
  • استقامتِ توبہ
  • ۔پیش آمدہ امت کے لیے حصول توبہ کا ذریعہ نسبت و صحبت صالحین
  • محبت اور قلبی تعلق
  • محبت اور صحبت کا امتزاج

کتاب کے مشتملات

ترمیم

اس کتاب میں توبہ واستغفار کے بڑے بڑے موضوعات پر مفصل اور مدلل گفتگو کی گئی ہے یہ تقریبا 100 صفحات پر مشتمل ہے اور 2020ء میں طبع ہوئی[1]

دیگر تصنیفات

ترمیم

آپ کی تصنیفات میں الاربعین کے عنوان سے ایک سلسلہ جاری ہے جس میں مندرجہ ذیل کتابیں زیور طبع سے آراستہ ہو کر عوام بالخصوص سالکین سلسلہ سیفیہ میںمقبول ہیں

حوالہ جات

ترمیم
  1. الاربعین فی التوبۃ والاستغفار، ڈاکٹر محمد سرفراز محمدی سیفی، مکتبہ خانقاہ و جامعہ محمدیہ سیفیہ سرفراز العلوم، ترنول، اسلام آباد