تاریخ مدینہ منورہ کا خط زمانی
کام جاری
خط زمانی کی یہ فہرست سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کے تاریخی واقعات پر مبنی ہے۔
ساتویں صدی
ترمیم- 20 ستمبر‒ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ منورہ کے نواحی علاقہ قبا میں تشریف آوری۔
- 21 ستمبر‒ مسجد قباء کی تعمیر عمل میں آئی۔
- 23 ستمبر‒ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودہ شہر مدینہ منورہ میں تشریف آوری۔ شہر کا نام یثرب سے تبدیل کر کے مدینہ منورہ رکھا گیا۔
- جنت البقیع مسلمانوں کا قبرستان قرار پایا۔
- مسجد قبلتین کی تعمیر عمل میں آئی۔d
- جنوری‒ میثاق مدینہ کی تشکیل عمل میں آئی۔
- مسجد نبوی سے ملحق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حجرہ تعمیر ہوا۔
- مزید پڑھیں: غزوہ خندق
- مارچ/اپریل‒ غزوہ خندق ہوا جس میں مدینہ منورہ کے تین اَطراف خندق کھود کر مسلمانوں نے اپنا دفاع کیا۔
- مزید پڑھیں: فتح مکہ
- جنوری ‒ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کو حرم قرار دیا گیا۔
- 8 جون‒ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رحلت۔
- 8 جون‒ ابوبکر صدیق خلیفۃ المسلمین بنے۔ خلافت راشدہ کا قیام
- 22 اگست ‒ ابوبکر صدیق کی وفات۔ عمر بن خطاب خلیفۃ المسلمین بن گئے۔
- مزید پڑھیں: ہجرت مدینہ
- اپریل‒ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت مدینہ سے ہجری تقویم کا تعین کیا گیا۔
- نومبر ‒ خلیفہ دؤم عمر بن خطاب کی شہادت۔ عثمان بن عفان خلیفہ بن گئے۔
- مزید پڑھیں: عثمان بن عفان، علی بن ابی طالب
- 17 جون‒ خلیفہ سؤم عثمان بن عفان کی شہادت۔ علی بن ابی طالب خلیفہ مقرر ہوئے۔
- جنوری‒ خلافت راشدہ کا دار الخلافہ مدینہ منورہ کی بجائے کوفہ کو قرار دیا گیا۔
- 27 جنوری‒ علی بن ابی طالب کی کوفہ میں شہادت۔
- 28 جولائی‒ معاویہ بن ابوسفیان خلیفہ بنے۔
- دار الخلافہ کوفہ سے دمشق منتقل ہو گیا۔
- دولت امویہ کا قیام۔
- مروان بن حکم گورنر مدینہ بنا۔
- اُموی افواج نے مدینہ منورہ کا محاصرہ کر لیا۔ واقعۂ حرہ پیش آیا۔
مزید دیکھیے
ترمیمویکی ذخائر پر تاریخ مدینہ منورہ کا خط زمانی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |