تبادلۂ خیال صارف:Tahir mq/وثائق/۲۰۱۶-تیسری سہ ماہی

گزارش

ترمیم

آداب!

خودکار مراجعت صارفین (Autopatrolled user group) کے زمرے کی اردو ویکی پیڈیا پر تشکیل کی تجویز ہے۔ گزارش ہے دیوان عام متفرقات کے آخری قطعے پر جاکر اس کی تائید میں اپنا قیمتی ووٹ دیں۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:06, 4 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

گزارش

ترمیم

ویکی فونڈیشن انڈیا کے تحت، اگست 7،8،9، 2016 تاریخوں میں، موہالی، پنجاب (ہند) میں منعقد ہونے والے سالانہ اجلاس کے موقع پر یہ طے کیا گیا ہے کہ پنجابی زبان کے چنیدہ 100 عنوانات کو دیگر ہندوستانی زبانوں میں منتقل کیا جائے۔ یہ ترمیمات جولائی 1 تا 31 کے درمیان کیے جا ئیں گے۔ بہترین ترمیمات کرنے والی کمیونٹی کو ویکی کونفرنس انڈیا کے موقع پر سراہا جائے گا۔ سر دست ہندوستانی سطح پر اردو ویکی کی برقرار رکھنا اہم مقصد ہو گا۔ آپ سے التماس ہے کہ دیوان عام میں رجوع ہوں۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:30, 5 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

عید مبارک!

ترمیم
  جناب محترم Tahir mq/وثائق صاحب، دل کی گہرائیوں سے عید مبارک!    

فائل:Eidmubarikbad.jpg

--عثمان خان||تبادلہ خیال 06:16, 6 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

خیر مبارک۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:05, 7 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

مجتبیٰ صاحب کا پیام (رومن اردو میں)

ترمیم

Hello! Muzammil Bhai, mai aap ko ye batana chahta Hun k mai nay new account "Constanstin" Nam se banaya hai, lakin ye sock account nahi hai, mai aap logo ko isi liyay bata raha hun. Mai nay pahlay to "مجتبى" wala account to kaafi pehlay retire kr liya tha, magar ab mai nay "~MMGJ~" wala account bhi Kuch din pehlay retire kr dia hai, maira ye account urwiki PR register ho chuka hai, aap se darkhoast hai k us (~MMGJ~) walay account PR retire ki jaga "sabk dosh" ka template laga dain, aur Tahir mq, Obaid Raza, Ameen Akbar, aur Kuch logon ko bata dai (specially administrators), aur mairay user page pr bhi likh dain k is nay new account "Constanstin" k Nam say banaya hai, aur apnay pehlay saray account mukammal chor raha hai (agar kr sakain to). Nahi to ho sakta hai k mujhay sock puppet k case mai block kr dia jai. (Mairay Pas abhi Urdu keyboard mojood nahi, is liyay Latin may likh raha Hun, sorry), agar aap kr sakin to please, kr dain. Thanks, by Constanstin (تبادلۂ خیال) 07:47, 15 جولائی 2016 (UTC)

نظر ثانی

ترمیم

آپکی رائے یہاں درکار ہے-- 08:43, 19 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

رائے شماری

ترمیم

محترم صاحب!

اس وقت اردو ویکیپیڈیا پر طویل عرصے سے غیر فعال 2 ماموراداری صارفین کی معزولی کے لیے رائے شماریاں جاری ہیں، آپ یہاں اور یہاں اپنی رائے دہ سکتے ہیں۔ اور یہاں پر ایک نئے ماموراداری کے لیے رائے دیں، شکریہ!میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) {{subst:CURRENTTIME}}، {{subst:CURRENTDAY}} {{subst:CURRENTMONTHNAME}} {{subst:CURRENTYEAR}} (م ع و)

اردو ویکیپیڈیا صفحات کے لیے مختصر یو آر یل کی تجویز

ترمیم

آداب!

2013ء-14ء کے دوران میں بنگلور، بھارت کی کرائسٹ یونیورسٹی کے ویکیپیڈیا ایجوکیشن پروگرام سے جڑا تھا۔ اس پروگرام کے تحت یونیورسٹی کے طلبہ نے ہندی ویکیپیڈیا پر تقریبًا 350-400 مضامین لکھے یا ان میں اضافہ کیا تھا (جو ابھی بھی قائم ہے۔ حذف شدہ صفحات کے علاوہ ہیں)۔ اس پروگرام کے دوران طلبہ کو مختصر یو آر یل سے بہت سہولت ہوئی تھی۔ کئی لوگ ہندی سے تو واقف تھے، مگر ٹائپنگ سے ناواقف تھے، ان کے لیے براہ راست کسی بھی مضمون تک رسائی آسان ہوئی کیونکہ ہر ہندی ویکی صفحہ پر مختصر یو آر یل یہاں نافذ تھا، اس کے علاوہ اسائنمنٹ میں یہ یو آر ایل کو آسانی سے ٹائپ کیا جا سکا تھا۔ اسی کے پیش نظر ایک تجویز ہے کہ ہر اردو ویکی صفحہ پر مختصر یو آر یل یہاں نافذ ہو۔ اس سے یہ فائدہ ہو گا کہ ہر صفحہ کا ایک انگریزی کوڈ صفحہ کے اوپر دکھے گا، جیسے کہ https://ur.wikipedia.org/s/3jkl (فی الحال غیر موجود اور اس وجہ سے شاید یہ ربط صفحہ اول کو پہنچے اور یہ صرف ایک نمونہ کی شکل ہے) ہو، تو اس سے کسی کو بھی کسی بھی ویب سائٹ، پرنٹ میڈیا، اخبار یا غیر اردو ذرائع میں بھی حوالہ دینے، ربط یاد رکھنے وغیرہ میں مدد ملے گی۔ اس لیے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس تجویز کی تائید کریں۔ اپنی تائید درج کرنے کے لیے ویکیپیڈیا:دیوان عام/متفرقات کے آخری قطعے میں اپنی تائید درج کیجیے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:22, 20 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

ویکی کانفرنس انڈیا 2016ء میں پاکستان کی نمائندگی

ترمیم

محترم طاہر محمود صاحب ویکیپیڈیا:دیوان عام/متفرقات میں راقم کا قطعہ ویکی کانفرنس انڈیا 2016ء میں پاکستان کی نمائندگی آپ کی توجہ کا منتظر ہے۔محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:30, 27 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

قینچی

ترمیم

حضور والا! حذف کی قینچی چلانے سے پہلے کچھ حفاظتی اقدامات کا موقع تو دے دیا کریں۔ اب شاطر اور میر تقی میر درد کا شاعر نیز دیگر ایک آدھ مضمون کا مواد میرے پاس محفوظ نہیں ہے۔ اب کیا کروں؟--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:03, 29 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

جی نقوی بھائی۔ لیکن ان پر حذف کا سانچہ مہینوں سے لگا ہوا تھا۔ اور حذف مطلوب صفہات کی فہرست بہت طویل ہو گئی تھی اس لیے کچھ صفحات حذف کیے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:28, 29 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

سلام! طاہر بھائی یہ زمرے بنا سکتے ہیں۔

  1. en:Category:Poetry by nation or language
  2. en:Category:Poetry collections by nationality
  3. en:Category:Poetics
  4. en:Category:Poetic form

--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:52, 29 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

جی میں بناتا ہوں۔ آج ذرا مصروف ہوں۔ طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:48, 30 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ برائے پنجاب ترمیمی دوڑ کی آخری تاریخ ۶ اگست کر دی گئی ہے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:26, 31 جولا‎ئی 2016 (م ع و)

Join this discussion

ترمیم

@Tahir mq: Ada Tahir, kindly comment here, Meet up in Pakistan..Jogi don (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:14, 2 اگست 2016 (م ع و)

روبہ تخلیق مضامین شہر

ترمیم

یہ روبہ کچھ دنوں سے کام نہیں کر رہا۔ اس لیے میں نے بھی اس سے ابھی مضامین بنانے بند کیے ہوئے ہیں۔ دیکھیں کب ٹھیک ہوتا ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:00, 3 اگست 2016 (م ع و)

گزارش

ترمیم

طاہر صاحب، ایک گزارش تھی کہ جب آپ اس فہرست میں الفاظ کا اضافہ فرمائیں تو انہیں لازماً یہاں بھی شامل فرما دیں۔ --:)  —خادم—  13:18, 6 اگست 2016 (م ع و)

جی ضرور--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:20, 6 اگست 2016 (م ع و)
شکریہ! :) محمد شعیب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:16, 7 اگست 2016 (UTC)
{{نوابی ریاستوں سے متعلق موضوعات}} سے معلوم ہوا کہ ابھی بھی ہندوستان کی بہت سی سابقہ نوابی ریاستوں پر مضامین نہیں ہیں، اگر آپ کی توجہ ہوجائے تو یہ مضامین بن جائیں گے۔ ممنون :)  —خادم—  12:30, 12 اگست 2016 (م ع و)
اس صارف نے یونان سے متعلق مضامین کا ترجمہ کیا ہے لیکن میرے خیال میں بہت سے الفاظ کے تلفظ درست نہیں۔ چونکہ آپ یونانی زبان سے واقف ہیں لہذا اس معاملے کو بہتر انداز میں حل کر سکیں گے۔ :)  —خادم—  11:01, 13 اگست 2016 (م ع و)
ممکن ہے بعض ناموں کے اردو تلفظ اس کتاب میں مل جائیں۔ :)  —خادم—  11:04, 13 اگست 2016 (م ع و)
یہ صارف کئی صفحات بنا چکے ہیں۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ یونانی نام اردو ادب (جو بھی موجود ہیں، سب نام شاید موجود نہ ہوں) میں مستعمل ناموں سے بالکل مختلف ہوتے ہیں مثلاً افلاطون (Plato) یونانی پلاطون (Πλάτων)، ارسطو (Aristotle) یونانی ارسطوطیلس (Ἀριστοτέλης)، سقراط (Socrates) یونانی سوقراتیس (Σωκράτης) وغیرہ۔ صارف:Spashouse یونانی تلفظ کے لحاظ سے ترجمہ کر رہے ہیں شاید۔ آپ نے جو کتاب بتائی ہے شاید اس سے مدد مل سکے گی۔ میں دیکھتا ہوں۔--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:41, 13 اگست 2016 (م ع و)

دعوت

ترمیم

السلام و علیکم! طاہر محمود صاحب، میں آپ کو اردو انسائیکوپیڈیا میں آنے کی دعوت دیتا ہوں ــ--119.152.36.11 07:10, 14 اگست 2016 (م ع و)

دوری جدول

ترمیم

طاہر بھائی سلام
آپ سے گزارش ہے کہ دوری جدول کے صفحے پر بڑے والے دوری جدول کو دائیں سے بائیں کی بجائے بائیں سے دائیں کر دیں۔ چھوٹا دوری جدول تو درست نظر آ رہا ہے مگر بڑا والا الٹ نظر آ رہا ہے۔
وسلام
شہاب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:46, 14 اگست 2016 (م ع و)

تائید کی درخواست

ترمیم

محترمی و مکرمی! آداب و تسلمات!! بھارتی اہم یونیورسٹییوں کے اردو شعبہ جات اور اردو ویکی پیڈیا کے الحاق کے تعلق سے چنئی (مدراس)، حیدرآباد (ہند)، علی گڑھ، لکنھو اور دہلی میں منعقد کیے جانے والے ورک شاپس کے انعقاد کے لیے لیےیہاں تائید کر کے شکریہ کا موقع عنایت کریں۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:05, 18 اگست 2016 (م ع و)

پوسٹر جو فیئر یوز کے تحت اپلوڈ ہوسکتا ہے۔

ترمیم

آداب!

طاہر بھائی، چونکہ فیئر یوز کے تحت کتاب کے کور، فلمی پوسٹر، اسکرین شاٹس انگریزی ویکی پر بھی اپلوڈ کیے جا سکتے ہیں، اس لیے انہیں حذف مت کیجیے۔ البتہ سدھارتھ ملہوترہ کا گویا ایک تشہیری پوسٹر آپ نے حذف کیا تھا، وہ سو فی صد بجا ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ آپ جیسی فعال شخصیت ہمارے بیچ ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:38, 20 اگست 2016 (م ع و)

مزمل بھائی اس کے لیے مناسب طور پر بتانا پڑتا ہے کہ یہ کیا ہے اور کس صفحہ پر استعمال ہو گی۔ ان کی تصاویر پر نظام مسلسل انتباہ دے رہا ہے۔
خامیاں
  1. یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ کتاب کا غلاف ہے یا پوسٹر ہے۔
  2. ماخذ معلوم نہیں۔
  3. کس صفحہ پر استعمال کے لیے ہے معلوم نہیں۔
  4. ہر تصویر پر نظام انتباہ دے رہا ہے۔ یہ تمام منتظمین کو دیکھنا چاہیے۔
ابھی کچھ عرصے قبل عبید بھائی نے اس پر کافی محنت کی تھی۔ اور کافی صفائی بھی کی تھی۔ ان کے یہ الفاظ کا مفہوم تھا کہویکیپیڈیا پر تصویریں بغیر سوچے سمجھے بغیر کسی اصول و ضوابط کے "چڑھائی" گئی ہیں۔ اسی لیے میں نے صارف سے کہا تھا کہ وہ کامنز پر تصویریں ڈالیں۔ اگر تصویریں اردو ویکیپیڈیا پر ڈالی جا رہی ہیں تو انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ انہیں دیکھیے۔

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:57, 20 اگست 2016 (م ع و)

مزمل بھائی کیا آپ نے اندھا دھند بغیر کسی اصول و ضوابط کے تصویریں چڑہانے کا اصول وضع کر دیا ہے تو بتا دیں، تا کہ دیگر منتظمین اس مسئلہ پر مطمئن ہو جائیں۔

--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:31, 20 اگست 2016 (م ع و)

اکر تصاویر بحال کرنی ہی ہیں، تو ان پر ضروری معلومات کا سانچہ لگایا جائے اور جس غلط صفحے پر استعمال کی گئیں ہیں، وہاں سے نکالی جائیں اور اگر فلم کا صفحہ موجود نہیں تو، پہلے وہ لکھا جائے، کیوں کہ پوسٹر اہم نہیں مضمون اہم ہے۔ میں نے ایک پر سانچہ لگانے کی کوشش کی، مگر اسے دوبارہ حذف کر دیا گیا۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:44, 20 اگست 2016 (م ع و)
مناسب معلومات اور سانچوں کے بعد تصویر استعمال کی جانی چاہیے، میرا کہنے کا مطلب ہے بس یوں ہی نہ ڈالی جائیں۔ اور صارفین کو کامنز پر تصویریں ڈالنے کا کہا جائے تاکہ کامنز کے منتظمین تصویر پر خود درست یا ناقص ہونے کا فیصلہ کر لیتے ہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:52, 20 اگست 2016 (م ع و)
طاہر بھائی، آپ نے ابھی اوپر میرے من کی بات کہی ہے۔ میری فکر صرف جوشیلے نووارد صارف کے جذبہ تعاون کو حوصلہ شکنی سے روکنا ہے۔ چنانچہ آپ صارف کے تبادلہ خیال پر میرا پیام دیکھ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ کئی غیر مستعملہ فائلیں کو (جن کی تعداد سینکڑوں میں ہے)، خود میں حذف کر چکا ہوں۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:53, 20 اگست 2016 (م ع و)
مزمل بھائی جیسا کہ آپ نے بتایا کہ آپ سینکڑوں ملفات حذف کر چکے ہیں۔ جس کی بظاہر وجہ نامعلوم یا نا مکمل لائسنس معلومات ہوں گی۔ تو کیا ان صارف کی ملفات کو بھی بعد میں حذف کر دیا جائے گا۔ صارفین کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے لیکن اگر صارفین کو غلط یا نامکمل معلومات دی جائیں تو بعد میں انہیں کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ آپ جو کر رہے ہیں وہ غلط ہے۔ یا کسی دوسرے صارف کو ایسا کرنے سے کیسے روک سکتے ہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:13, 21 اگست 2016 (م ع و)
جہاں تک لائسنس وغیرہ کی بات ہے، ایک نیا صارف شاید سمجھنے میں وقت لگائے گا، اس لیے اصل زور فائل کو خالی نہ چھوڑنے پر دینا ہوگا۔ میرا مشورہ ہے (اگر آپ کو اختلاف ہو تو بتائیں) کہ اب جب کہ ایک نوٹ میں نے اور عبید بھائی نے تبادلہ خیال پر لکھ رہا ہے کہ ان فائلیں کو بہ روئے لایا جائے، تو ہم ایک ہفتہ صورت کو دیکھتے ہیں۔ اگر استعمال ہو، تو لائسنس کا متن آپ اور ہم بدل سکتے ہیں اور اگر استعمال نہ ہو تو بجا طور پر حذف کر دیں گے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:16, 21 اگست 2016 (م ع و)
جی مزمل بھائی مجھے اس سے اتفاق نہیں۔
  1. جدید صارف کو غلط کام سے نہ روکنا یا اس کو غلط کام کرنے کی ترغیب دینا۔
  2. بعد میں فائل کا ماخذ ڈھونڈنے، صفحہ کا نام دینے اور مناسب سانچہ جات لگانے یا بصورت دیگر حذف کرنے کی ذمہ داری کس کی ہے؟
  3. کامز جو ویکیپیڈیا کی جانب سے ملفات اور میڈیا فائلز کے لیے مجوزہ مقام ہے اسے استعمال کرنے کی ترغیب کیوں نہیں دی جا رہی؟
--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:31, 21 اگست 2016 (م ع و)
عالی جناب!
  1. بے شک ہم نئے صارفین کو روکنے کی کوشش کرنا چاہیے۔ مگر سیکھنے کا عمل غلطیوں کے کرنے ہی سے آگے بڑھتا ہے۔ اگر میں روضہ الاطفال میں بے معنی لکیریں نہ مارا ہوتا تو شاید حرف شناس ہی نہ ہوتا۔
  2. فائل کا ماخذ تو صارف ہی بہتر جانتا ہے۔ تاہم بیشتر معاملات میں فائلیں انگریزی ویکی سے لوگ اخذ کرتے ہیں۔ وہاں دیکھنے سے پتہ چل سکتا ہے۔ باقی انتظامی کام کوئی بھی منتظم انجام دے سکتا ہے۔
  3. کامنز کی ترغیب بے شک دینا چاہیے۔ تاہم مجھے نہیں پتہ کہ پوسٹرز وغیرہ کامنز پر ہوں گے، کیونکہ فیئر یوزسے متعلق فائلیں وہاں نہیں پائے جاتے۔

آگے آپ جو بھی فیصلہ لیں احقر آپ کے ساتھ ہے، آپ کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہے، آپ کا مداح اور معاون ہے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:15, 21 اگست 2016 (م ع و)

حضور والا!
    • سیکھنے کے عمل میں صارف کو غلطیوں کے بارے میں اگر آگاہ نہیں کیا جائے گا تو کب کیا جائے گا۔
    • میں اب اس موضوع پر مزید کوئی بات نہیں کروں گا۔ آپ کو جو مناسب لگ رہا ہے وہی کریں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:19, 21 اگست 2016 (م ع و)

Lion and Sun

ترمیم

محترم Tahir mq صاحب!

I was wondering if you can help with translating Lion and Sun into Urdu. Many thanks AlmaBeta (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:13, 20 اگست 2016 (م ع و)

گزارش

ترمیم

سر میں آپ سے رابطه کرنا چاهتا ہوں۔ فیس بک یاواٹس اپ پر عاقب نذیر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:09, 21 اگست 2016 (م ع و)

صارف:عاقب نذیر صاحب آپ یہاں بھی مجھ سے یہاں بات کر سکتے ہیں۔ ویسے اردو ویکیپیڈیا - فیس بک بھی موجود ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:13, 21 اگست 2016 (م ع و)
طاہر بھائی، کیا Wikipedia:Language recognition chart کو بعنوان ویکیپیڈیا:نقشہ لسانی شناخت بنا سکتے ہیں؟ :)  —خادم—  02:29, 24 اگست 2016 (م ع و)
شعیب بھائی - ویکیپیڈیا:نقشہ لسانی شناخت بن گیا ہے مگر کئی زبانیں اردو میں موجود نہیں۔ کافی کام باقی ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:08, 25 اگست 2016 (م ع و)
بہت شکریہ طاہر بھائی۔ :)  —خادم—  08:11, 25 اگست 2016 (م ع و)

زمرہ برائے حذف

ترمیم

براہ مہربانی [زمرہ] کو حذف کر دیں۔ غلطی سے دوہرا زمرہ بن گیا ہے۔ شکریہ--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:15, 26 اگست 2016 (م ع و)

 Y تکمیل--طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:19, 26 اگست 2016 (م ع و)

پاکستانی سفراء پر زمرہ جات

ترمیم

محترم و مکرمی طاہر محمود صاحب پاکستانی سفراء پر زمرہ جات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت نکال کر اس طرف بھی توجہ دیں۔ شکریہ --محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:34, 26 اگست 2016 (م ع و)

محمد عارف سومرو بھائی آپ بالکل صحیح کہہ رہے ہیں۔ اہم ممالک میں تو پاکستانی سفرا معروف ہوتے ہیں لیکن دیگر ممالک میں پاکستانی سفرا کے شاید کبھی نام بھی نہ سنے ہوں اور ان کی تبدیلی بھی ہوتی رہتی ہے۔ اس لیے شاید تمام ممالک میں سفرا کے صفحات بنانا اور ان میں تبدیلی کا بھی خیال رکھنا شاید مشکل امر ہو۔ اہم ممالک کے بارے میں شاید یہ قابل عمل ہو۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:02, 26 اگست 2016 (م ع و)
دیکھیے پاکستان کے سفارتی ماموریات --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:07, 26 اگست 2016 (م ع و)
محترم طاہر محمود بھائی میں زمرہ جات کی بات کر رہا تھا۔ اردو ویکیپیڈیا پر صرف زمرہ:پاکستانی سفیر برائے افغانستان، زمرہ:پاکستانی سفیر برائے چین، زمرہ:پاکستانی سفیر برائے مراکش اور زمرہ:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوبین کے علاوہ اور کوئی زمرہ موجود نہیں۔ دیکھیے۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:53, 26 اگست 2016 (م ع و)
جی صحیح رہنمائی کی میں کرتا ہوں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:56, 26 اگست 2016 (م ع و)

اعزاز آپ کے لیے!

ترمیم
  اعزاز برائے ذہانت
Great Job Umar.bhai.1 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:25, 30 اگست 2016 (م ع و)

تعلیمی پروگرام کا اردو لوگو

ترمیم

طاہر صاحب، ویکیپیڈیا:تعلیمی پروگرام کا اردو لوگو اپلوڈ کر کے لگا دیں گے؟ :)  —خادم—  13:00, 5 ستمبر 2016 (م ع و)

کھوار سانچہ

ترمیم

محترم طاہر بھائی یہ سانچہ [[1]]میں نے اردو سے کاپی کر کے بنایا ہے لیکن اس میں نقص آ رہا ہے آپ سے مدد کی درخواست ہے شکریہ --Mira (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:04, 6 ستمبر 2016 (م ع و)

Merchandise Giveaway Nomination - Successful

ترمیم

Hey Tahir mq

You have been successfully nominated to receive a free t-shirt from the Wikimedia Foundation through our Merchandise Giveaway program (https://meta.wikimedia.org/wiki/Merchandise_giveaways). Congratulations and thank you for your hard work!

Please email us at merchandise wikimedia.org and we will send you full details on how to accept your free shirt.

Thanks! Jseddon (WMF) (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:08, 12 ستمبر 2016 (م ع و)

 

آداب!

یہ خوش آئند بات ہے اس عید کے ساتھ ہی ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن نے آپ کی گراں قدر خدمات کی وجہ سے ایک اعزازی ٹی شرٹ منظور کیا ہے۔ میری طرف سے آپ کو بے حد مبارکباد!--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:55, 15 ستمبر 2016 (م ع و)--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:55, 15 ستمبر 2016 (م ع و)

شکریہ مزمل بھائی۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:59, 15 ستمبر 2016 (م ع و)

عید کی مبارک باد

ترمیم

عید مبارک ہو ۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:53, 12 ستمبر 2016 (م ع و)

خیر مبارک سنجری صاحب --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:55, 12 ستمبر 2016 (م ع و)

آپ کو معاونت درکار ہے؟

ترمیم

آنجناب کی خدمت میں آداب و تسلیمات! آپ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے مسرت محسوس ہو رہی ہے کہ اردو ویکیپیڈیا کی معاونت میز کو باقاعدہ فعال کیا جا رہا ہے، جہاں تبادلہ خیال کا جدید نظام آپ کا منتظر ہے۔ اگر اردو ویکیپیڈیا کے متعلق آپ کو کسی بھی قسم کی معاونت کی ضرورت ہے تو براہ کرم اس میز پر تشریف لائیں اور اپنا سوال چھوڑ دیں۔ اگر آپ اردو ویکیپیڈیا کے ماحول سے واقف اور یہاں کے طریقہ کار سے آگاہ ہیں تو براہ کرم اس معاونت میز کو اپنے پاس نشان زد کر لیں تاکہ جب بھی کوئی صارف یہاں اپنا سوال رکھے تو آپ کو فوراً اطلاع مل جائے اور آپ اپنا حصہ ڈال سکیں۔ مقصد یہ ہے کہ اردو ویکیپیڈیا سے متعلق اس طرح کی گفتگو کو مرکزیت دی جائے اور صارفین کو متعلقہ معلومات یکجا دستیاب ہو سکیں۔ امید ہے کہ اس میز کو فعال کرنے میں آپ کا تعاون مل سکے گا، والسلام میڈیاویکی پیغامبر (تبادلۂ خیال) 12:32، 14 ستمبر 2016 (م ع و)

اردو زبان میں ویکی ہاؤ شروع کرنے درخواست میں آپ مدد کی سخت ضرورت ہے

ترمیم

محترم دوست احباب،

آداب و تسلیم!

آپ سب سے گزارش ہے کہ اردو زبان میں مزید معلوماتی مواد کی تیاری کے عظیم مقصد کی خاطر   ویکی ہاؤ کی ویب سائٹ پر جاکر اپنا ایک الگ کھاتہ کھولیں (راست یا اسکرین پر فیس بک / گوگل لاگ کے ان ربط کی مدد سے )۔ کھاتہ کھولنے کے بعد   اردو ویکی ہاؤ منصوبے کی ٹیم سازی کے صفحے پر جائیں اور اپنی تائید درج کریں۔ یوں ہی تائید درج کرنے کی بجائے کوئی وجہ بھی لکھیے، مثلاً:

# I am one of the many users of [https://ur.wikipedia.org Urdu Wikipedia]. I am interested in seeing the launch of Urdu version of Wikihow.I would definitely contribute to it as this will help many of our community members in knowing how daily activities are accomplished. --~~~~

ویکی ہاؤ کیا ہے؟

یہ ویکیپیڈیا سے مختلف ویب سائٹ ہے۔ اس کا مقصد کئی کاموں کے کرنے کے طریقوں کی رہنمائی کرنا ہے، مثلاً مرغ کی بریانی پکانا، کراس اسٹیچینگ، ملازمت کی درخواست کا خط، پہلے بین الاقوامی سفر کی تیاری، وغیرہ، اس میں موضوع کی قید نہیں، بس جو بھی کام ہو، اس کے کرنے کی تفصیلات لکھنا ہے۔

اردو ویکی ہاؤ سے کیا فائدہ ہے؟
  1. اردو والوں کو روزمرہ کی زندگی کے کاموں کے کرنے سے واقف کروانا۔
  2. انگریزی کا مواد اردو میں ترجمہ کرنا۔
  3. بہت سے لوگ ویکی کلچر کو سمجھ نہیں پاتے کہ یہ ثانوی ذرائع کی مدد ہی سے تیار ہوتا ہے۔ تاہم ان کے پاس انجینیرنگ، طب، تعلیم وغیرہ کا عملی تجربہ ہے، جسے اردو ویکی ہاؤ پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔
  4. گھریلو خواتین پکوان، ٹیلرنگ، بچوں کی دیکھ ریکھ وغیرہ کے مضامین دیکھ بھی سکیں گی اور ان پر تعاون بھی کر سکتی ہیں۔
ویکی ہاؤ کن کن زبانوں میں ہے؟

ویکی ہاؤ دنیا کی سترہ زبانوں میں ہے، جن میں انگریزی، عربی، اطالوی، وغیرہ شامل ہیں۔

کیا یہ کسی جنوبی ایشیا کی زبان میں موجود ہے؟

جی ہاں، یہ ہندی میں موجود ہے: http://hi.wikihow.com

کیا یہ اردو میں نہیں ہے؟

افسوس! 2014ء میں کوشش کے باوجود ابھی تک نہیں ہے کیونکہ پچھلے دو سال سے اب تک صرف سات صارفین نے الگ الگ وقتوں میں اس کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

کیا میں اس کے اردو میں شروع ہونے میں مدد کرسکتا ہوں؟

بے شک! آپ http://www.wikihow.com/wikiHow:Urdu-wikiHow-Project پر جایئے اور اپنی تائید درج کیجیے۔ مگر اس سے پہلے آپ کو http://www.wikihow.com پر ایک رجسٹرڈ ممبر ہونا پڑے گا۔

اردو ویکی ہاؤ کی تائید کے لیے میں کیا لکھوں؟

ویسے تو آپ کچھ بھی لکھ سکتے ہیں۔ تاہم آپ کی سہولت کے لیے اسی صفحے پر (اوپر) ایک نمونے کا متن دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے پڑھیے اور کچھ تبدیلی کے ساتھ درخواست کے ربط http://www.wikihow.com/wikiHow:Urdu-wikiHow-Project پر اپنی تائید درج کیجیے۔ --مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:02, 28 ستمبر 2016 (م ع و)

اصطلاح ریتخانہ کی تبدیلی

ترمیم
اطلاع:_ اردو ویکیپیڈیا میں sandbox کے لیے عرصہ سے اردو متبادل ریتخانہ استعمال کیا جاتا رہاہے، یہ لفظ اردو میں معروف بھی نہیں اور انگریزی لفظ کا ہو بہو اور بھونڈا ترجمہ ہے۔ چنانچہ اس لفظ کو تبدیل کرکے تختہ مشق کر دیا گیا ہے۔ آنجناب سے گزارش ہے کہ یہاں کلک کرکے اپنے تختہ مشق کا نام ریتخانے سے منتقل کرکے تختہ مشق کر لیں۔ امید ہے یہ تبدیلی پسند آئے گی۔
«Tahir mq/وثائق/۲۰۱۶-تیسری سہ ماہی» کے صارف صفحہ پر واپس جائیں۔